غیر از جماعت افراد کے جنازوں کے متعلق بانئ سلسلہ احمدیہ کا فتویٰ

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
43
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
أَمَّا الْمُرْتَدَّ فَلَا يُغْسَلُ وَلَا يُكَفِّنُ وَإِنَّمَا يُلْقَى فِي حُفْرَةٍ كَالْكَلْبِ 29
(3) مجموعه کفریات مرزا غلام احمد قادیانی مؤلفه سید محمد غلام صاحب احمد پور شرقیہ
مطبوعه مطبع صادق الانوار بہاولپور میں لکھا ہے :-
ایسے شخص کو بعد موت کے غسل دینا یا اس کا جنازہ پڑھنا
اور کفن دینا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز نہیں بلکہ ایک
کپڑے کے پارچہ میں لپیٹ کر کسی اور جگہ گڑھے میں گاڑ دینا
66
100 چاہئے۔
(4) فتوی در باب تکفیر مرزا غلام احمد قادیانی شائع کردہ مولوی محمد ریاست علی صاحب
شاہجہانپوری میں بھی یہی فتویٰ درج کیا گیا ہے اور لکھا گیا ہے کہ :-
وو
” یہ جو مر جائیں تو ان کو مسلمان لوگ اپنے قبرستان میں نہ
دفن ہونے دیں * 101
غیر از جماعت افراد کے جنازوں اب اس کے جواب میں
یہ کافتویٰ بائی سلسلہ احمدیہ کا بانی سلسلہ احمدیہ کا بھی فتویٰ پڑھ
کے متعلق بانی سلسلہ احمدیہ کا فتویٰ بالی
لیں ۔ ایک احمدی دوست
چودھری مولا بخش صاحب سیالکوٹ کے استفسار کے جواب میں بانی سلسلہ احمدیہ نے
فروری 1902ء میں تحریر فرمایا کہ:۔
”جو شخص صریح گالیاں دینے والا، کافر کہنے والا اور سخت
مکذب ہے اس کا جنازہ تو کسی طرح درست نہیں مگر جس شخص کا حال
مشتبہ ہے۔ گویا منافقوں کے رنگ میں ہے اس کے لئے کچھ بظاہر حرج
نہیں کیونکہ جنازہ صرف دُعا ہے اور انقطاع بہر حال بہتر ہے“۔
اس حوالہ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے ہرگز جنازہ
کے روکنے میں پہل نہیں کی بلکہ مولانا مودودی صاحب کے بزرگوں اور بزرگوں کے
ید پر فتوی نمبر 3 اور 4 پر کوئی تاریخ درج نہیں اور نہ ٹریکٹوں پر سن اشاعت درج ہے

انوار العلوم جلد 24
44
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
اسلاف نے یہ فتویٰ دیا کہ احمدیوں کی نماز جنازہ جائز نہیں بلکہ انہیں اپنے مقبروں میں
دفن ہونے کی اجازت دینا بھی ناجائز ہے۔ تب بانی سلسلہ احمد یہ مجبور ہو گئے کہ فتنے سے
بچنے کے لئے ایسے جنازوں میں شرکت سے اپنی جماعت کو روک دیں۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جماعت احمد یہ نے کچھ عرصہ سے یہ طریق اختیار کیا
ہوا ہے کہ وہ کسی غیر احمدی کا بھی جنازہ نہیں پڑھتے لیکن اب بھی ان کا یہ مذہب نہیں
ہے کہ غیر احمدیوں کے ساتھ دفن ہونے سے ان کے مردے خراب ہو جاتے ہیں یا اگر
کوئی غیر احمدی مُردہ ان کے عام قبرستان میں دفن ہو جائے تو اس کی لاش کو نکال کر باہر
پھینک دینا چاہئے۔ قادیان میں بھی غیر احمدی مُردے بانی سلسلہ احمدیہ کے باپ دادا کے
دیئے ہوئے قبرستان میں دفن ہوتے تھے اور ربوہ میں بھی احمدیوں نے غیر احمدیوں کے
قبرستان کے لئے کچھ جگہ دی ہے۔ حالانکہ یہاں کوئی آبادی غیر احمدیوں کی نہیں ہے اور
اس کی وجہ یہ ہے کہ ربوہ کی زمین میں پرانے زمانہ سے ارد گرد کے گاؤں کے کچھ لوگ
اپنے مردوں کو لا کر دفن کر دیتے تھے۔ یہ زمین چونکہ کم ہو گئی جماعت احمد یہ نے ان
لوگوں کی خاطر دو کنال زمین اپنا مقبرہ وسیع کرنے کے لئے دے دی۔ اسی کے ساتھ
ملحق احمدیوں کا اپنا مقبرہ بھی ہے ۔ مولانا مودودی صاحب بتائیں کہ فساد کس نے کیا؟
جنہوں نے ساتھ دفن ہونے سے بھی انکار کیا یا جنہوں نے دفن ہونے کے لئے اپنی
زمینیں دیں اور جو عملاً ان کے ساتھ پرانے مقبروں میں دفن ہو رہے ہیں اور وہیں
دفن ہونا چاہتے ہیں۔
یہ بھی یاد رکھنے والی بات ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ کا مذکورہ بالا فتویٰ حال ہی میں
ملا ہے اور امام جماعت احمد یہ نے اس کے بارہ میں علم ۔ علم حاصل کر کے آج سے سالہا سال
پہلے یہ اعلان کر دیا تھا کہ اگر اس فتویٰ کی مصدقہ تحریر مل گئی تو پھر احمد یہ جماعت کے
موجودہ طریق عمل پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔ چنانچہ اب جبکہ وہ تحریر مل گئی ہے
احمدی جماعت کے علماء بیٹھیں گے اور جہاں تک قیاس کیا جاتا ہے اس بارہ میں جو پہلا
طریق عمل ہے اس میں ایک حد تک تبدیلی کی جائے گی۔

آج 10 میں سے 10 باقی