گیر احمدیوں کا احمدیوں کی لاشوں اور ان کی دفن کی ہوئی میّتوں سے شرمناک سلوک
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
45
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
وو
غیر احمدیوں کا احمدیوں کی لاشوں اور ان کی مولانا مودودی صاحب
دفن کی ہوئی میتوں سے شرمناک سلوک کے بزرگوں اور
66
چودھویں صدی کے
علماء دین و مفتیانِ شرع متین نے تو یہاں تک بھی عمل کیا ہے کہ عملاً اُنہوں نے
احمدیوں کی لاشوں کو اپنے قبرستانوں میں دفن نہیں ہونے دیا بلکہ احمدیوں کی دفن کی ہوئی
لاشوں کو نکال کر باہر پھینک دیا۔ اس دعویٰ کی تائید میں مندرجہ ذیل واقعات پیش کئے
جاتے ہیں :-
(1) 20 اگست 1915ء کو کنانور (مالابار ) کے ایک احمدی کے۔ ایس۔ حسن کا چھوٹا بچہ
فوت ہو گیا۔ ریاست کے راجہ صاحب نے محکم دے دیا کہ چونکہ قاضی صاحب نے
احمدیوں کے متعلق گفر کا فتویٰ دے دیا ہے اس لئے ان کی نعش مسلمانوں کے کسی
قبرستان میں دفن نہیں ہو سکتی۔ چنانچہ وہ بچہ اس دن دفن نہ ہوا۔ دوسرے دن شام کے
قریب مسلمانوں کے قبرستان سے دو میل دور اس کی نعش کو دفن کیا گیا۔ 102
(2) دسمبر 1918ء میں کٹک (صوبہ بہار کے ایک احمدی دوست کی اہلیہ فوت
ہو گئیں اُنہوں نے اسے قبرستان میں دفن کر دیا۔ جب مسلمانوں کو معلوم ہوا کہ ایک
احمدی خاتون کی لاش ان کے قبرستان میں دفن کی گئی ہے تو اُنہوں نے قبر اکھیڑ کر اس
لاش کو نکالا اور اس احمدی دوست کے دروازہ پر جا کر پھینک دیا۔ 103
یہ تو ایک مخالف اخبار ” اہلحدیث کی خبر ہے۔ ہماری اطلاعات یہ تھیں کہ لاش
کو غیر احمدیوں نے قبر سے نکال کر کتوں کے آگے ڈال دیا اور احمدیوں کے دروازوں کے دیا
سامنے کھڑے ہو گئے کہ کوئی نکلے تو سہی کس طرح نکلتا ہے اور لاش کو دفن کرتا ہے۔
قریب تھا کہ کتے لاش کو پھاڑ ڈالیں کہ پولیس کو کسی بھلے مانس نے اطلاع دی اور پولیس
نے آکر لاش دفن کروائی۔ مقدمہ ہوا تو کسی شخص نے گواہی نہ دی اور صاف کہہ دیا کہ
ہم موجود نہ تھے۔ 104
کٹک میں اس سے پہلے بھی احمدیوں کے ساتھ جو ظالمانہ سلوک ہوتا رہا ہے
انوار العلوم جلد 24
46
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
اس کے لئے اخبار اہلحدیث کی ہی ایک گواہی پیش کی جاتی ہے۔ یکم فروری 1918ء کے
اخبار اہلحدیث میں کٹک میں قادیانیوں کی خاطر “ کے عنوان سے ایک مضمون شائع ہوا
جس میں لکھا گیا کہ :-
”وہ جو کہاوت ہے کہ موئے پر سو ڈڑے۔ سو وہ بھی یہاں
واجب التعمیل ہو رہی ہے۔ مرزائیوں کی میت کا پوچھئے مت۔ شہر میں
اگر کسی میت کی خبر پہنچ جاتی ہے تو تمام قبرستانوں میں پہرہ بیٹھ جاتا
ہے۔ کسی کے ہاتھ میں ڈنڈا ہے ، کسی کے ہاتھ میں چھڑی ہے۔ میت کی
مٹی پلید ہو رہی ہے کہ کھوجتے تابوت نہیں ملتی، بیلداروں کی طلب
ہوتی ہے تو وہ ٹکا سا جواب دے دیتے ہیں، بانس اور لکڑی بالکل
عنقائیت ہو جاتی ہے۔ دفن کے واسطے جگہ تلاش کرتے کرتے پھول کا
زمانہ بھی گزر جاتا ہے۔ ہر صورت سے ناامید ہو کر جب یہ ٹھان بیٹھتے
ہیں کہ چلو چپکے سے مکان کے اندر قبر کھود کر گاڑ دیں تو ہاتف غیبی
افسران میونسپلٹی کو آگاہ کر دیتے ہیں اور وہ غڑپ سے آموجود ہو کر
خر من امید پر کڑکتی بجلی گرا دیتے ہیں“۔ 105
مودودی صاحب الْحَمْدُ لله کہیں کہ اسلامی تعلیم کا کیسا شاندار نمونہ ان کے
ہمنوا دکھاتے رہے ہیں۔ افسوس خود مودودی صاحب کو اس جہاد کی توفیق نہیں ملی۔
(3) اپریل 1928ء میں کٹک میں ایک چھوٹے بچے کی لاش کو مخالفین نے اُس قبرستان
میں بھی دفن ہونے سے روک دیا جو گورنمنٹ سے احمدیوں نے اپنے لئے حاصل کیا ہوا
تھا اور مقامی حکام نے بھی اس میں احمدیوں کی کوئی مدد نہ کی ۔ 106
(4) 16 مارچ 1928ء کو بھدرک ( اڑیسہ) میں ایک احمدی شیخ شیر محمد صاحب کی
لڑکی فوت ہو گئی۔ غیر احمدیوں نے اس کی لاش قبرستان میں دفن نہ ہونے دی اور
بڑے بھاری جتھہ سے مارنے پیٹنے پر آمادہ ہو گئے۔ آخر اُنہوں نے میت کو صندوق میں
بند کر کے اپنے گھر کے احاطہ کے اندر دفن کر دیا۔ 107
انوار العلوم جلد 24
47
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
(5) 29 جنوری 1934ء کی شام کو کالی کٹ (مالا بار ) میں ایک احمدی دوست فوت ہو
گئے۔ مخالفین نے سارے شہر میں پروپیگنڈ ا شروع کر دیا کہ اسے مسلمانوں کے قبرستان
میں دفن نہیں ہونے دینا چاہئے۔ چنانچہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ فوت شدہ احمدی کے
مکان کے ارد گرد جمع ہو گئے اور وہاں اُنہوں نے گالیوں، دھمکیوں اور شور و شر سے ایسا
طوفان برپا کیا کہ احمدیوں کے لئے مکان کے اندر باہر جانا مشکل ہو گیا۔ رات کے آٹھ
بجے کے قریب ایک شخص کو بڑی مشکل سے قبرستان میں بھیجا گیا مگر اس نے دیکھا کہ
وہاں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ لاٹھیاں وغیرہ لے کر جمع ہیں اور اُنہوں نے یہ فیصلہ
کر رکھا ہے کہ فوت شدہ احمدی کو کسی صورت میں بھی اس قبرستان میں دفن نہ ہونے
دیں گے۔ ذمہ دار حکام کو توجہ دلائی گئی مگر اُنہوں نے بھی اپنی بے بسی ظاہر کی۔ آخر
دوسرے دن رات کے ساڑھے دس بجے ایک ایسی جگہ جو شہر سے بہت دور تھی اور جو
موسم برسات میں بالکل زیر آب رہتی تھی احمدیوں نے اپنی لاش دفن کی۔ 108
(6) 12 مارچ 1936ء کو بمبئی کے ایک احمدی دوست کا خورد سال بچہ فوت ہو گیا۔ جب
اسے دفن کرنے کے لئے قبرستان لے گئے تو مخالفین نے جھگڑا شروع کر دیا اور کہا کہ
قبرستان سنی مسلمانوں کا ہے قادیانیوں کا نہیں ہے۔ یہاں قادیانی دفن نہیں ہو سکتے“۔
احمدیوں نے انہیں یقین دلایا کہ ہم بھی مسلمان ہیں اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
رسالت پر ایمان رکھتے ہیں مگر اُنہوں نے پھر کہا کہ ”ہم اس لاش کو یہاں دفن ہونے
نہیں دیں گے کیونکہ قادیانی کافر ہیں۔ پولیس کے ذمہ دار حکام نے جھگڑا بڑھتے دیکھا تو
اُنہوں نے بمبئی میونسپلٹی کے توسط سے ایک الگ قطعہ زمین میں اسے دفن کرا دیا مگر
میت کو دفن کرنے کے لئے جو جگہ دی گئی وہ شہر سے بہت دور اور اچھوت اقوام کا
مرگھٹ تھی۔ روزنامہ ”ہلال“ بمبئی نے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ جب
مسلمانوں نے یہ خبر سنی کہ احمدی میت اس قبرستان میں دفن نہیں کی جائے گی تو
اس اطلاع کے سنتے ہی مسلمانوں نے اسلام زندہ باد کے
نعرے لگائے۔ ہر شخص مسرت سے شادماں نظر آتا تھا۔ 109
48
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
مولانا مودودی صاحب کو بھی یہ واقعہ پڑھ کر اپنے ساتھیوں سمیت
انوار العلوم جلد 24
اسلام زندہ باد کا نعرہ لگانا چاہئے۔
اسی طرح اس نے لکھا کہ :-
ہم مسلمان ہیں اسلام کی عظمت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی حرمت پر مٹ جانا ہمارا فرض ہے۔ ہم صاف الفاظ میں کہہ دینا
ضروری سمجھتے ہیں کہ جب تک ہم زندہ ہیں اس وقت تک کوئی طاقت
مسلمانوں کے قبرستان میں قادیانی میت کو دفن نہیں کر سکتی » 110
(7) 29 اپریل 1939ء کو بٹالہ میں ایک احمدی لڑکی وفات پاگئی اس پر احرار نے ایک اپریل 1939ء کو بٹالہ میں لڑکی احرار نے
بہت بڑے مجمع کے ساتھ اس کی نعش کو اس خاندانی قبرستان میں بھی دفن کرنے سے
انکار کر دیا جہاں کئی احمدی مدفون تھے اور چند احمدیوں کو ساری رات محاصرہ میں رکھا۔ اور
حکام کو توجہ دلائی گئی مگر اُنہوں نے کوئی کارروائی نہ کی۔ آخر نعش کو ایک اور قبرستان میں
جو میونسپل کمیٹی کا تھالے گئے مگر وہاں بھی ہزاروں لوگ جمع ہو کر مزاحم ہوئے۔
آخر متواتر چوبیس گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد ایک بیرونی نشیب جگہ میں اس نعش کو دفن کیا
111 گیا۔
(8) 1942ء میں شیموگہ (ریاست میسور) میں ایک احمدی عبد الرزاق صاحب کی اہلیہ
فوت ہو گئیں اور مسلمانوں نے میت کو قبرستان میں دفن کرنے سے روک دیا۔ چنانچہ
تین دن تک میت پڑی رہی آخر حکومت کی طرف سے ایک علیحدہ جگہ میں لاش کو دفن
کرنے کا انتظام کیا گیا۔ 112
(9) اگست 1943ء میں ڈلہوزی میں ایک احمدی دوست خان صاحب عبد المجید صاحب
کی لڑکی کی وفات ہو گئی اس موقع پر بھی غیر احمدیوں نے اسے اپنے مقبرہ میں دفن کرنے
سے روکا اور مقابلہ کیا۔ 113
یہ واقعہ الفضل جلد 23 نمبر 220 و نمبر 221 مورخہ 25،24 مارچ 1936ء صفحہ 3 و
صفحہ 1 نیز الفضل 10 / اپریل 1936ء صفحہ 3 سے ماخوذ ہے۔
انوار العلوم جلد 24
49
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
(10) صوفی محمد رفیع صاحب ریٹائرڈ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سندھ کی بہو 20 جولائی
1944ء کو جلال پور جٹاں ضلع گجرات میں وفات پاگئی۔ مخالفین نے اس کی تدفین میں
مزاحمت شروع کر دی۔ 43 گھنٹوں کی مزاحمت کے بعد پولیس نے اپنی حفاظت میں نعش
کو قبرستان میں دفن کر وایا مگر چند دنوں کے بعد 3، 4 اگست کی درمیانی رات مسلمانوں
نے قبر کو اکھاڑ ڈالا۔ نعش جس صندوق میں بند تھی اس کے اوپر کے تختوں کو توڑ ڈالا اور
تابوت میں خشک ٹہنیاں اور کھجور کی ایک بوسیدہ چٹائی ڈال کر آگ لگا دی جس کے نتیجہ
میں کفن اور میت کے بعض اعضاء جل گئے۔ صبح کو جب مرحومہ کے شوہر کو اس بات کا
علم ہوا تو پھر پولیس کو اطلاع دی گئی اور 5 اگست کو میت دوبارہ دفن کی گئی۔ 114
(11) 1946ء میں جماعت احمدیہ کے ایک معزز فرد مکرم قاسم علی خان صاحب
قادیانی اپنے وطن رام پور میں وفات پاگئے۔ ان کے اعزہ نے انہیں قبرستان میں دفن کر
دیا مگر غیر احمدیوں نے ان کی نعش قبر سے نکال کر باہر پھینک دی اور کفن اُتار کر جسم کو
عریاں کر دیا۔ پھر پولیس نے انہیں دوسری جگہ دفن کرنے کا انتظام کیا تو وہاں بھی یہی
سلوک کیا گیا۔ اس واقعہ کے متعلق اخبار ”زمیندار“ میں جو حلفیہ رپورٹ شائع ہوئی وہ
ذیل میں ملاحظہ ہو :
لکھتے ہیں:۔
محمد مظہر علی خان صاحب رامپوری اپنا آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے
”میرے مکان کے پیچھے جو کہ شاہ آباد گیٹ میں واقع ہے محلہ
کا قبرستان تھا۔ صبح کو مجھے اطلاع ملی کہ قبرستان میں لا تعداد مخلوق جمع
ہے اور قاسم علی کی لاش جو اس کے اعزہ رات کے وقت چپکے سے
مسلمانوں کے اس قبرستان میں دفن کر گئے تھے لوگوں نے باہر نکال
پھینکی ہے۔ میں فوراً اس ہجوم میں جا داخل ہوا اور بخدا جو کچھ میں نے
دیکھا وہ نا قابل بیان ہے۔ لاش اوندھی پڑی تھی، منہ کعبہ سے پھر کر
مشرق کی طرف ہو گیا تھا، کفن اُتار پھینکنے کے باعث متوفی کے جسم کا
انوار العلوم جلد 24
50
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
ہر عضو عریاں تھا اور لوگ شور مچا رہے تھے کہ اس نجس لاش کو
ہمارے قبرستان سے باہر پھینک دو۔ جائے وقوعہ پر مرحوم کے
پسماندگان میں سے کوئی بھی پرسانِ حال نہ تھا۔ لفٹیننٹ کرنل محمد
ضمیر کی خوشامدانہ التجا پر نواب صاحب نے فوج اور پولیس کو صورت حال
پر قابو پانے کے لئے موقع پر بھیجا۔ کو توال شہر خان عبدالرحمن خان
اور سپر نٹنڈنٹ پولیس خان بہادر اکرام حسین نے لوگوں کو ڈرا دھمکا
کر لاش دوبارہ دفن کرانے پر مجبور کیا لیکن اس جابرانہ محکم کی خبر شہر
کے ہر کونہ میں بجلی کی طرح پہنچ گئی اور غازیان اسلام مسلح ہو کر مذہب
و دین کی حفاظت کے لئے جائے وقوعہ پر آگئے۔ حکومت چونکہ ایک
مقتدر آدمی کی ذاتی عزت کی حفاظت کے لئے عوام کا قتل و غارت گوارا نہیں
کر سکتی تھی اس لئے پولیس نے لاش کو کفن میں لپیٹ کر خفیہ طور پر شہر
سے باہر بھنگیوں کے قبرستان میں دفنا دیا۔ چونکہ مسلمان بہت مشتعل
اور مضطرب تھے اس لئے اُنہوں نے بھنگیوں کو اس بات کی اطلاع کر
دی اور بھنگیوں نے بھی اس متعفن لاش کا وہی حشر کیا جو پہلے ہو چکا تھا۔
پولیس نے یہاں بھی دست درازی کرنی چاہی لیکن بھنگیوں نے شہر بھر
میں ہڑتال کر دینے کی دھمکی دی۔ بالآخر سپرنٹنڈنٹ پولیس اور
کوتوال شہر کی بروقت مداخلت سے لاش کو دریائے کو سی کے ویران
میدان میں دفن کر دینے کی ہدایات کی گئیں۔ سپاہی جو لاش کے تعفن
اور بوجھ سے پریشان ہو چکے تھے کچھ دور تک لاش کو اُٹھا کر لے جاسکے
اور شام ہو جانے کے باعث اسے دریائے کوسی کے کنارے صرف
ریت کے نیچے چھپا کر واپس آگئے۔ دوسرے دن صبح کو شہر میں یہ خبر اُڑ
گئی کہ قاسم علی کی لاش کو گیدڑوں نے باہر نکال کر گوشت کھالیا ہے اور
ڈھا نچ باہر پڑا ہے۔ یہ سن کر شہر کے ہزاروں لوگ اس منظر کو دیکھنے کے