غیر احمدیوں کو لڑکی دینے کی ممانعت

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
51
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
لئے جوق در جوق وہاں جمع ہو گئے۔ میں بھی موقع پر جا پہنچا لیکن
میری آنکھیں اس آخری منظر کی تاب نہ لاسکیں اور میں ایک
پھریری لے کر ایک شخص کی آڑ میں کھڑا ہو گیا۔ قاسم علی کی لاش کھلے
میدان میں ریت پر پڑی تھی۔ اسے گیدڑوں نے باہر نکال لیا تھا اور وہ
جسم کا گوشت مکمل طور پر نہیں کھا سکے تھے ۔۔۔۔۔ منہ اور گھٹنوں پر
گوشت ہنوز موجود تھا۔ باقی جسم سفید ہڈیوں کا ڈھانچ تھا۔ آنکھوں کی
بجائے دھنسے ہوئے غار اور منہ پر ڈاڑھی کے اکثر بال ایک دردناک
منظر پیش کر رہے تھے۔ آخر کار پولیس نے لاش کو مزدوروں سے اُٹھوا
کر دریائے کو سی کے سپرد کر دیا اور اس طرح ایک امیر جماعت
66
مرزائیہ کا کا ا انجام ہوا ۔ 115
دو
احمدی ان افعال کو نا جائز سمجھتے ہیں اور کبھی بھی اس بات پر مصر نہیں ہیں کہ کسی
ایک مقبرہ میں غیر احمدیوں کے ساتھ دفن نہ ہوں یہ اتحاد اور اتفاق کی روح “ صرف یہ ” روح“
دورِ حاضر کے غیر احمدی ” علماء دین اور مفتیانِ شرع متین “ میں ہی پائی جاتی ہے۔ ہمارے
نزد یک عامۃ المسلمین بھی اس روح سے خدا تعالیٰ کے فضل سے بچے ہوئے ہیں اور جہاں
کہیں بھی اس قسم کے مظاہرے ہوئے ہیں مسلمانوں کی اکثریت نے اپنی شرافت کا
ثبوت دیا ہے اور اس قسم کے کاموں پر لعنت اور نفرین کا اظہار کیا ہے۔
غیر احمدیوں کو لڑکی دینے کی ممانعت (6-ج) یہ کہ احمدیوں نے غیر احمدیوں کو لڑکی دینا نا جائز
قرار دے دیا ہے۔ یہ بات ٹھیک ہے لیکن یہ بات ضروری بھی ہے کیونکہ لڑکی اپنے خاوند
کے تابع ہوتی ہے اور اکثر لوگ اپنا مذہب عورت پر زبردستی ٹھونسنا چاہتے ہیں۔
قرآن کریم نے بھی اگر بعض جگہ لڑکی دینے سے روکا ہے تو اسی حکمت سے روکا ہے۔ سے
ور نہ یہ وجہ نہیں ہے کہ کہ بعض عقائد میں اختلاف کی وجہ سے سے انسان انسان پلید ہو جاتا جاتا ہے۔ اگر
پلید اور گندگی اس کی وجہ ہوتی تو اسلام یہ کیوں اجازت دیتا کہ اہل کتاب کی لڑکیاں لے لینا

انوار العلوم جلد 24
52
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
جائز ہے۔ اہل کتاب کی لڑکیاں لینے کی اجازت دینا اور لڑکیاں دینے سے روکنا صاف بتاتا
ہے کہ یہاں مذہبی یا روحانی پلیدی اور گندگی باعث نہیں بلکہ صرف یہ باعث ہے کہ
لڑکیاں چونکہ کمزور ہوتی ہیں ان پر ظلم نہ ہو اور یہ مثالیں کثرت سے پائی جاتی ہیں کہ
احمدی لڑکیاں جب دوسرے گھروں میں گئی ہیں تو بعض جگہ وہ اتنے جاہل نکلے ہیں کہ
اُنہوں نے لڑکیوں کو نماز اور قرآن پڑھنے سے بھی روکا ہے اور یہ کہا ہے کہ یہ ہم پر جادو
کرتی اور ٹونے کرتی ہیں۔ ایسی صورت میں لڑکی کو ان کے ساتھ بیاہ دینا اسے تباہ کرنا نہیں
تو اور کیا ہے ؟
پھر لڑکیاں دینے کا اختلاف مذہب کے ساتھ ہی تعلق نہیں رکھتا۔ کیا
خوجہ برادری کے لوگ غیروں کو اپنی لڑکیاں دے دیتے ہیں؟ کیا بوہرہ برادری کے
لوگ غیروں کو اپنی لڑکیاں دے دیتے ہیں؟ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں کراچی
کی ایک نہایت واجب التکریم خاتون نے ایک مجلس میں کہا کہ ہماری قوم میں تو اتنی سختی
ہے کہ اگر ہماری قوم کا کوئی فرد اپنی لڑکی دوسری قوم کے فرد کو دے دے تو لوگ مرنے
مارنے پر تیار ہو جاتے ہیں اور یہ کسی ایک قوم کے ساتھ مخصوص نہیں۔ قومی جتھہ بندیوں
میں یہ باتیں عام ہو رہی ہیں۔ اگر عورتوں کی جان بچانے کے لئے اور ان کی آزادی کو
خطرے سے محفوظ رکھنے کے لئے ایسے حکم دیئے جائیں تو یہ اختلاف اور افتراق کا موجب
کس طرح ہو گئے ؟ اس وقت ننانوے فیصدی جاٹ اپنی لڑکی غیر قوم کو نہیں دیتا، نانوے
فیصدی ارائیں اپنی لڑکی غیر قوم کو نہیں دیتا، ننانوے فیصدی راجپوت بلکہ شاید سو فیصدی
راجپوت ہی اپنی لڑکی غیر قوم کو نہیں دیتا، اسی طرح سو فیصدی خوجہ اپنی لڑکی غیر قوم کو
نہیں دیتا، سو فیصدی بوہرہ اپنی لڑکی غیر قوم کو نہیں دیتا اور ننانوے فیصدی میمن اپنی لڑکی
غیر قوم کو نہیں دیتا۔ تو کیا یہ سب اختلاف اور افتراق پیدا کرتے ہیں اور کیا وہ اسی فتویٰ
کے مستحق ہیں جو احمدیوں پر لگائے جاتے ہیں ؟
مولانا نے آگے چل کر اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ زبانی فتوے تو الگ رہے
احمدیوں نے اس پر عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ گویا ان کے نزدیک عمل کا مقام فتوے سے

آج 10 میں سے 10 باقی