احمدیوں کو رشتے نہ دینے کا فتویٰ پہلے خود غیر احمدی علماء نے دیا

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
53
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
اونچا ہوتا ہے لیکن جب مسلمانوں کی ہر قوم اور ہر قبیلہ عملاً ایسا کر رہا ہے تو پھر اگر
احمدیوں نے ایسا کر لیا تو اس پر کیا اعتراض ہے ؟
احمد یوں کو رشتے نہ دینے کا فتویٰ پھر کیا مولانا یہ بھول گئے ہیں کہ اس
پہلے خود غیر احمدی علماء نے دیا میں بھی ابتداء باصطلاح مودودی صاحب
وو
علماء دین و مفتیان شرع متین “ نے
کی ہے۔ اگر مولانا مودودی صاحب کو دوسروں کا لٹریچر پڑھنے کا موقع نہیں ملا تو ہم ان
کے علم کی زیادتی کے لئے ذیل میں چند حوالہ جات درج کرتے ہیں :-
(1) مولوی عبداللہ صاحب اور مولوی عبد العزیز صاحب مشہور مفتیان لدھیانہ نے
اپنے اشتہار مورخہ 29 رمضان 91-1890ء میں یہ فتویٰ شائع کیا کہ :-
یہ شخص (یعنی بانی سلسلہ احمدیہ) مرتد ہے اور اہل اسلام
کو ایسے شخص سے ارتباط رکھنا حرام ہے۔ اسی طرح جو لوگ اس پر
عقیدہ رکھتے ہیں وہ بھی کافر ہیں اور ان کے نکاح باقی نہیں رہے جو چاہے
ان کی عورتوں سے نکاح کرلے“۔ 116
یعنی احمدیوں کی بیویوں کو جبر ا دوسری جگہ بیاہ دینا بھی عین ثواب ہے۔
(2) قاضی عبید اللہ ابن صبغۃ اللہ صاحب نے 1893ء میں فتوی دیا کہ :-
”جس نے اس کی تابعداری کی وہ بھی کافر و مرتد ہے اور شرعاً
مرتد کا نکاح فسخ ہو جاتا ہے اور اس کی عورت حرام ہوتی ہے اور اپنی
عورت کے ساتھ جو وطی کرے گا سو وہ زنا ہے اور ایسی حالت میں جو
اولاد کہ پیدا ہوتے ہیں وہ ولد الزنا ہوں گے“۔117
(3) مجموعه کفریات مرزا غلام احمد قادیانی میں لکھا گیا کہ :-
نکاح فسخ ہے
اگر ایسے شخص کے نکاح میں مسلمان عورت ہو تو اس کا
فسخ ہے اور اُس کی اولاد ولد الزنا ہے۔ اس کی عورتِ مسلمہ کا
دوسرے شخص کے ساتھ بلا عدت نکاح کرنا جائز ہے “۔ 118

انوار العلوم جلد 24
54
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
(4) مولوی احمد اللہ صاحب امر تسری نے فتویٰ دیا کہ :-
”جو شخص ثابت ہو کہ واقعی وہ قادیانی کا مرید ہے اس سے
رشته مناکحت کا ر کھنا نا جائز ہے“۔ 119
اسی قسم کے بیسیوں فتوے بعد میں استنکاف المسلمين عن مخالطة المرزائيين،
سیف الرحمن على رأس الشيطان، القول الصحيح في مكائد المسيح، مهر صداقت مصنفہ حاجی
محمد اسمعیل صاحب لکھنوی، فتویٰ شرعیہ شائع کر دہ دفتر الاسلام لاہور ، صاعقہ ربانی
بر فتنه قادیانی مصنفہ مولوی عبدالسمیع صاحب بدایونی، واقعات بھد روا شاہی جاگیر مصنفہ
قاضی فضل احمد صاحب لدھیانوی اور متفقہ فتاوی علماء دیوبند بابت فرقه قادیانی و غیره
میں بار بار شائع کئے گئے ہیں۔
انہی فتوؤں کا یہ نتیجہ تھا کہ جماعت احمد به احمد یہ کے افراد مسجدوں ۔ وں سے نکالے گئے،
ان کی عورتیں چھینی گئیں اور ان کے مردے تجہیز و تکفین اور جنازہ کے بغیر گڑھوں میں
دبائے گئے۔ چنانچہ ہم اس کے ثبوت میں ایک غیر احمدی عالم مولوی عبد الواحد صاحب
خانپوری کا بیان پیش کرتے ہیں جو اُنہوں نے 1901ء میں شائع کیا۔ وہ بانی سلسلہ احمد یہ
کے اشتہار "الصُّلْحُ خَيْر“ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:۔
وو
مخفی نہ رہے کہ باعث اس صلح نامہ کا یہ ہے کہ جب طائفہ
مرزائیہ امر تسر میں بہت خوار و ذلیل ہوئے۔ جمعہ و جماعت سے
نکالے گئے اور جس مسجد میں جمع ہو کر نمازیں پڑھتے تھے اس میں سے
بے عزتی کے ساتھ بدر کئے گئے اور جہاں قیصری باغ میں نماز جمعہ
پڑھتے تھے وہاں سے حکماً روکے گئے تو نہایت تنگ ہو کر مرزا قادیانی
سے اجازت مانگی کہ مسجد نئی تیار کریں تب مرزا نے ان کو کہا کہ صبر
کرومیں لوگوں سے صلح کرتا ہوں۔ اگر صلح ہو گئی تو مسجد بنانے کی کچھ
حاجت نہیں اور نیز اور بہت قسم کی ذلتیں اُٹھائیں۔ معاملہ و برتاؤ
مسلمانوں سے بند ہو گیا، عورتیں منکوحہ و مخطوبہ بوجہ مرزائیت کے

آج 10 میں سے 10 باقی