حفاظتِ دین تلوار کے ساتھ نہیں بلکہ تعلیم و تربیت کے ساتھ ہوا کرتئ ہیں
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
وو
56
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
علماء دین و مفتیانِ شرع متین“ کے بھی زبان تک محدود نہیں رہے بلکہ عملاً احمدیوں کو
مسجد میں داخل ہونے سے روکا گیا، ان کے جنازے پڑھنے سے روکا گیا، ان کو لڑکیاں دینے
سے روکا گیا، ان کی لڑکیاں لینے سے روکا گیا، ان کو قبرستان میں دفن ہونے کی اجازت
دینے سے روکا گیا۔
اب مولانا مودودی صاحب کے دلائل میں صرف ایک ہی طاقت رہ جاتی ہے
کے کہ اس و
اور وہ یہ کہ ہم زیادہ ہیں ہمیں سب کچھ کرنے کا حق ہے، تم تھوڑے ہو تمہیں احتجاج
کرنے کا بھی حق نہیں۔ اس دلیل کا جواب احمدی جماعت کے پاس کوئی نہیں سوائے اس
اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے سے مسلمانوں میں سے اکثریت نے اس ظلم کو ناپسند
کیا ہے اور اُنہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کی
جلائی ہوئی چنگاری اب تک مسلمان کے دل میں کبھی کبھی شعلہ بار ہو جاتی ہے، کبھی کبھی
وہ اپنا وجود ظاہر کر دیا کرتی ہے۔ اگر یہ نہ ہوتا تو نہ معلوم مولانا مودودی صاحب کے ” علماء
دین و مفتیان شرع متین احمدیوں کو زندہ دیواروں میں گاڑ کے مار دیتے اور اس پر احتجاج
کرنے والوں کی زبان ان کی گڑی سے نکال کر پھینک دیتے۔
66
حفاظت دین تلوار کے ساتھ نہیں بلکہ (8) اس کے بعد مولانا لکھتے
ہیں اگر مسلمانوں سے ان
تعلیم و تربیت کے ساتھ ہوا کرتی ہے تم ہمایوں کو لا کر دیا جائے تو
احمد
پھر دوسروں کو یہ ہمت نہیں ہو گی کہ وہ نبوت کا دعویٰ کریں اور مسلمانوں میں افتراق
پیدا کریں۔ 122
مولانا ! بازی بازی باریش بابا ہم بازی۔ آپ سمجھتے نہیں کہ آپ کی یہ بات کس
طرح صحابہ اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر چوٹ کرتی ہے۔ اگر یہی دلیل مکہ کے
لوگ دیتے بلکہ حق تو یہ ہے کہ وہ دیا کرتے تھے تو کیا ان کے وہ مظالم جن کو سن کر اور جن
کو پڑھ کر ایک شریف ہندو اور ایک شریف عیسائی کا دل بھی دہل جاتا ہے وہ جائز اور
درست نہیں ہو جائیں گے ؟ مولانا دنیا میں حفاظت دین تلوار کے ساتھ نہیں ہوا کرتی۔
انوار العلوم جلد 24
57
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
حفاظت دین تعلیم اور تربیت کے ساتھ ہوا کرتی ہے۔ جب تک اسلام دلوں میں زندہ ہے
دس ہزار نبوت کا جھوٹا مدعی بھی اس ایمان کو متزلزل نہیں کر سکتا اور جب تک سچائی کا
اعلان کرنے والے لوگ دُنیا میں موجود ہیں کوئی تلوار، کوئی بندوق، کوئی خنجر اور کوئی
شعلہ نار سچائی کا اظہار کرنے والوں کی زبان بندی نہیں کر سکتا۔ سچ ماریں کھا کر بھی اُٹھے
گا اور سچائی کا اعلان کرنے والے قتل ہوتے ہوئے بھی اپنی بات کو دُہراتے چلے جائیں
گے اور جھوٹے مدعیان نبوت خواہ کتنے بھی طاقتور ہوں اور خواہ ان کے مقابلہ میں کوئی
تلوار بھی نہ اُٹھے اور کوئی مقابلہ بھی نہ ہو وہ ناکام رہیں گے اور نامراد مریں گے۔
کے سامنے
مولانا غالباً اپنے لٹریچر کے علاوہ دوسری کتابوں کا مطالعہ کرنے سے ۔ بچتے رہتے
ہیں۔ اگر وہ قرآن کریم کو پڑھتے تو انہیں معلوم ہو جاتا کہ حضرت موسیٰ جب فرعون کے
پاس گئے اور فرعون۔ فرعون نے ان پر ظلم کرنا چاہا تو فر بر ظلم کرنا چاہا تو فرعون کے ایک درباری نے اس کے
یہ دلیل پیش کی کہ اِنْ تَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَ اِنْ تَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمُ بَعْضُ الَّذِي
يَعِدُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ - 123 اے میری قوم! اگر موسیٰ جھوٹا
ہے تو اس کا جھوٹ خود اسے تباہ کر دے گا اور اگر وہ سچا ہے تو اس کی پیشگوئیوں کا ایک
حصہ تمہارے حق میں پورا ہو کر رہے گا۔ اللہ تعالیٰ کبھی بھی حد سے بڑھنے والے اور
جھوٹے کو کامیاب نہیں کرتا۔ پس تم موسیٰ کو کیوں قتل کرنے کی کوشش کرتے ہو۔ اس
آیت میں کتنی زبر دست سچائی کو بیان کیا گیا ہے کہ دین خدا کی طرف سے آتا ہے۔ دین
سیاست نہیں جس کے کے لئے خدا کی مدد کا سوال پیدا نہ ہو۔ دین خدا کا رستہ ہے جس کی
ہے
حفاظت خدا تعالیٰ خود کرتا ہے۔ جھوٹے نبیوں کی طاقت کیا ہے کہ وہ سچ کو مٹا سکیں۔ خدا
کی تلوار جھوٹے نبیوں کو مارتی ہے۔ کیا خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ نہیں کہا کہ کو
تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ - 124
یعنی اگر یہ شخص ہم پر کوئی افتراء کرتا اور کوئی بات ہماری طرف منسوب کر دیتا جو ہم نے
نہیں کہی تو ہم اس کا دایاں بازو پکڑ لیتے اور اس کی رگِ جان کاٹ دیتے۔
مولانا جھوٹے نبی کی رگِ جان کاٹنے کے لئے خدا آپ تیار رہتا ہے آپ کی تلوار