جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی سے مولانا مودودی کو خوف

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
59
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
فتویٰ دیا ہوا ہے تو ان فتوؤں کے بعد فتویٰ دینے والے لوگوں کا یا ان کے شاگردوں کامل
بیٹھنا ان کی مداہنت اور بے ایمانی کی دلیل تو ہو سکتا ہے اس بات کی دلیل نہیں ہو سکتا کہ
ان کے نزدیک دوسرے فریق مسلمان ہیں اور یا پھر اسلام کی کوئی ایسی تعریف کرنی
پڑے گی جو باوجود گفر کے فتوؤں کے بھی ایک کافر کو دائرہ اسلام سے باہر نہیں نکالتی اور
جب آپ وہ تعریف کریں گے تو جس طرح سنی اور شیعہ اور خارجی اور اہلحدیث اور
دیوبندی اور بریلوی اسلام میں شامل ہو جائے گا احمدی بھی اسلام میں شامل ہو جائے گا۔
جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی (10) آگے چل کر مولانا لکھتے ہیں کہ کہا
سے مولانا مودودی کو خوف جاتا ہے کہ احمدیوں کے علاوہ اور گروہ بھی مسلمانوں میں ایسے ہیں جو کا نفرنس والے
مسلمانوں سے گہرا اختلاف رکھتے ہیں۔ ان سے کیوں یہی معاملہ نہیں کیا جاتا ؟ آپ اس
کے جواب میں فرماتے ہیں کہ بے شک مسلمانوں میں قادیانیوں کے علاوہ بعض اور
گر وہ بھی ایسے موجود ہیں جو اسلام کی بنیادی حقیقتوں میں مسلمانوں سے اختلاف رکھتے ہیں
اور مذہبی و معاشرتی تعلقات منقطع کر کے اپنی جدا گانہ تنظیم کر چکے ہیں لیکن چند وجوہ
ایسے ہیں جن کی بناء پر ان کا معاملہ قادیانیوں سے بالکل مختلف ہے۔ وہ مسلمانوں سے کٹ
کر بس الگ تھلگ ہو بیٹھے ہیں ان کی مثال ایسی ہے جیسے چند چھوٹی چھوٹی چٹانیں ہوں جو
سرحد پر پڑی ہوئی ہوں اس لئے ان کے وجود پر صبر کیا جاسکتا ہے لیکن قادیانی
مسلمانوں کے اندر مسلمان بن کر گھستے ہیں، اسلام کے نام سے اپنے مسلک کی اشاعت
کرتے ہیں، مناظرہ بازی اور جارحانہ تبلیغ کرتے پھرتے ہیں ۔۔۔۔۔ جس کی وجہ سے ان کے
معاملہ میں ہمارے لئے وہ صبر ممکن نہیں ہے جو دوسرے گروہوں کے معاملہ میں کیا
جاسکتا ہے
اس پر مزید یہ کہ قادیانیوں کی جتھہ بندی، سرکاری دفتروں میں،
تجارت میں، صنعت میں، زراعت میں غرض زندگی کے ہر میدان میں مسلمانوں کے
66
خلاف نبر ، نبرد آزما ہے “۔ 126
کہتے ہیں ” جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے“۔ مولانا مانتے ہیں کہ جہاں تک خدا اور

انوار العلوم جلد 24
60
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
رسول اور قرآن کا سوال ہے احمدیوں کی طرح اور فرقے بھی ہیں جو مسلمانوں سے ان
اصول میں مختلف عقائد رکھتے ہیں اور عملاً مسلمانوں سے منقطع ہو جانے کے معاملہ میں
بھی وہ ایسے ہی ہیں جیسے احمدی لیکن پھر بھی ان کے ساتھ احمدیوں والا معاملہ کرنے کی
ضرورت نہیں اس لئے کہ وہ تبلیغ نہیں کرتے۔ یعنی جو مسلمان مودودی صاحب نے تیار
کئے ہیں وہ اتنے کمزور ہیں کہ کوئی شخص ان میں تبلیغ کرے گا تو ان کا ایمان خراب ہو
جائے گا۔ مودودی اسلام کو اس حملہ آور شیر کا درجہ حاصل نہیں ہے جو کہ دُشمنوں کی
صفوں میں سے چھین کر اپنا شکار لایا کرتا ہے بلکہ مودودی اسلام ایک محصور شدہ اور
شکست یافتہ فوج ہے کہ جو چاہے اس کے ایمان کو بگاڑلے اور جو چاہے اس کے دین کو
خراب کر لے۔ اس لئے ضرورت ہے کہ ایسے لوگوں کو اس کے پاس نہ آنے دیا جائے جو
تبلیغ کرتے ہیں۔ مولانا مودودی کو اسلام پر کتنا پختہ ایمان حاصل ہے؟ مولانا مودودی کو
مسلمان پر کتنی حُسنِ ظنی ہے! اور مسلمان اگر اس کی آنکھیں کھلی ہوں اگر وہ صداقت
اسلام معلوم کرنے کے لئے تیار ہو جائے تو ان نیک خیالات کو سن کر کتنا خوش ہو گا اور
مولانا مودودی کی خیر خواہی کی کتنی تعریف کرے گا اور باقی دُنیا یہ سُن کر کہ سب ملکوں
اور سب قوموں میں مسلمانوں کو تبلیغ کرنے کی اجازت ہے لیکن مسلمانوں میں کسی
غیر قوم کو تبلیغ کرنے کی اجازت نہیں کس قدر اسلام کے دلدادہ ہوں گے اور کس قدر
اسلام کی محبت ان کے دلوں میں پیدا ہو جائے گی !!!
مولانا ! مسلمان کہلانے میں تو احمدی بھی شریک ہیں اور آپ بھی شریک ہیں۔
اگر مسلمان کہلانے کی وجہ سے احمدیوں کی تبلیغ آپ کی جماعت پر مؤثر ہو جاتی ہے تو
آپ کی تبلیغ احمدیوں پر کیوں مؤثر نہیں ہوتی۔ کبھی احمدیوں نے بھی شکایت کی ہے کہ
آپ احمدیوں میں کیوں تبلیغ کرتے ہیں؟ آپ کا دعویٰ ہے کہ ایک ایک احمدی کے
مقابلہ میں ہزار ہزار غیر احمدی ہیں۔ اگر ہزار ہزار غیر احمدی ایک ایک احمدی کو تبلیغ
کرنے نکلے تو نتیجہ ظاہر ہے۔ اگر وہ جھوٹا ہے تو وہ منٹوں میں اس کو خاموش کر لیں گے
اور اسے حق کی طرح کھینچ لیں گے مگر باوجود اس کے کہ روپیہ آپ کے پاس ہے،

انوار العلوم جلد 24
61
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
جتھہ آپ کے پاس ہے ، طاقت آپ کے پاس ہے، علماء آپ کے پاس ہیں پھر بھی آپ
لرزہ براندام ہیں اور اس بات سے ڈرتے ہیں کہ احمدی ہم میں تبلیغ کریں گے تو کیا ہو
جائے گا۔ اگر آپ میں جرات ہوتی تو آپ کہتے آئیں اور احمدی ہمیں تبلیغ کریں۔ کبھی آپ
نے وہ واقعہ نہیں سنا جو موجودہ امام جماعت احمدیہ کے ساتھ قادیان میں پیش آیا تھا۔
ایک دفعہ ہر دوار سے آریوں کے مذہبی کالج کے کچھ پروفیسر طالب علموں کے ساتھ
قادیان آئے اور اُنہوں نے اسلام کے خلاف تقریریں کرنی شروع کر دیں۔ اُنہوں نے
اپنے زعم میں امام جماعت احمدیہ کو شرمندہ کرنے کے لئے اپنے کچھ شاگردوں کو
سوالات سکھا کر ان سے ملنے کے لئے بھیجا۔ اُنہوں نے آکر درخواست کی کہ ہم
امام جماعت احمد یہ سے ملنا چاہتے ہیں۔ امام جماعت احمد یہ نے مسجد میں ان کو بُلوالیا اور
ان سے ملاقات کی۔ لڑکوں نے سکھلائے ہوئے سوالات پیش کرنے شروع کر دیئے۔
امام جماعت احمد یہ نے جواب دیا کہ تم دس گیارہ لڑکے ہو ہر ایک کے دل میں نہ معلوم
کتنے کتنے سوالات اسلام کے خلاف بھرے ہوئے ہوں گے۔ آخر میں محدود وقت
یہ ہے کہ میرے ہی ۔ رے ہی منہ سے جواب سنو سنو کسی دوسر
احمدی عالم کے منہ سے جواب سننے کے لئے تم تیار نہیں اور میں اوّل تو دنوں اور ہفتوں
بیٹھ کر تمہارے ان سوالات کا جواب نہیں دے سکتا۔ دوسرے میں جو بھی جواب دوں گا
اگر وہ حقیقی جواب ہو گا اور قرآن کریم میں سے ہو گا تو تمہارے دل میں شبہ ہو گا کہ
معلوم نہیں قرآن میں یہ بات لکھی ہے یا نہیں لکھی کیونکہ تم عربی نہیں جانتے اور اگر
میں الزامی جواب دوں گا اور وہ ویدوں سے ' ہو گا یا دوسری ہندو کتب سے ہو گا تو تم فوراً
کہو گے کہ آپ تو سنسکرت جانتے ہی نہیں، آپ کیا جانتے ہیں کہ ہماری کتابوں میں کیا
لکھا ہے ؟ پس کوئی ایسا ذریعہ ؟ ہمارے درمیان مشترک نہیں جس کے ساتھ اس جھگڑے
کا تصفیہ کیا جاسکے۔ اس لئے میں تمہیں ایک آسان راہ بتاتا ہوں۔ تم اپنے اساتذہ سے
جاکر کہو کہ وہ چار لڑکے جو میں اُنہیں دوں اُنہیں اپنے ساتھ لے جائیں اور دو تین سال
رکھ کر اُنہیں وید پڑھائیں اور جو اعتراضات ان کے دل میں قرآن کے متعلق ہیں
دے
سکتا ہوں۔ تمہارا اصرار یہ ۔
دوسرے

انوار العلوم جلد 24
62
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
ان سے یہ
وہ ان کے کانوں میں ڈالیں۔ ان لڑکوں کا خرچ زمانہ تعلیم سے آخر تک میں ادا کروں گا
اگر اس عرصہ تعلیم میں سنسکرت پڑھ لینے اور ویدوں کا مطالعہ کر لینے کے بعد وہ لڑکے
ہندو مذہب کی فوقیت اور اسلام کی کمزوری کے قائل ہو جائیں گے تو چار مبلغ ہندوؤں کو
میرے خرچ سے تیار شدہ مل جائیں گے اور اگر وہ واپس میرے پاس آجائیں گے تو
آئندہ مجھ سے کوئی سوال کرے گا تو میں ایسے لوگوں کو پیش کر سکوں گا جو ہندو لٹریچر
خود پڑھ سکیں۔ اسی طرح چار لڑکے خود منتخب کر کے وہ پروفیسر میرے پاس بھیج دیں
میں انہیں عربی زبان اور قرآن پڑھاؤں گا اور اسلام کی خوبیاں اُن کو بتاؤں گا اور جتنی
دیر وہ یہاں تعلیم حاصل کریں گے ان کی تعلیم کا خرچ میں دوں گا اور کبھی ان کا
نہیں کہوں گا کہ وہ مسلمان ہو جائیں۔ جب وہ تعلیم سے فارغ ہو جائیں اور خود محسوس
کریں کہ اسلام سچا ہے تو بے شک اپنی مرضی سے مسلمان ہو جائیں اور اگر ان پر اسلام
کی صداقت واضح نہ ہو تو میرے خرچ پر قرآن سے واقف ہو کر وہ ہندوؤں کے مبلغ بن
جائیں گے اور اسلام کے خلاف محاذ قائم کریں گے ۔ غرض دونوں طرف کا خرچ میں
دوں گا اور کوئی بوجھ ہندو قوم پر نہیں پڑے گا۔ امام جماعت احمدیہ کی اس بات کو شن کر
وہ لڑکے کچھ جھجک سے گئے اور اُنہوں نے سوال کرنے بند کر دیئے اور تھوڑی دیر کے
بعد اُٹھ کر چلے گئے۔ کوئی مہینہ دو مہینے گزرے تھے کہ ایک ہندو نوجوان قادیان میں آیا
اور امام جماعت احمد یہ سے مل کر اُس نے کہا کہ آپ کو یاد ہے کہ کچھ لڑکے اس قسم کے
آپ کے پاس آئے تھے اور آپ نے ان سے یہ یہ باتیں کی تھیں۔ آپ نے کہا ہاں مجھے
خوب یاد ہے۔ اس نے کہا میں اُن لڑکوں میں سے ایک ہوں۔ ہمارے اساتذہ نے اس
بات کی پرواہ نہیں کی اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ ڈر گئے مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ بات
معقول ہے۔ میں آپ کے پاس آیا ہوں تاکہ آپ مجھے اپنے خرچ پر قرآن اور عربی
پڑھائیں مگر کبھی مجھے مسلمان ہونے کے لئے نہ کہیں۔ تعلیم کے بعد میں آپ فیصلہ کر
لوں گا کہ مجھے مسلمان ہونا چاہئے یا نہیں۔ آپ نے اس شرط کو منظور کیا اور اس نوجوان
کو اسلام کی تعلیم دلوائی۔ وہ گورو کل کانگڑی کا جو ہندوستان کا بہترین ہندو سنسکرت کالج ہے

انوار العلوم جلد 24
63
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
طالب علم تھا۔ کچھ عرصہ کے بعد جب اُس نے قرآن کریم کو خود اپنی آنکھوں سے پڑھا
اور خود اس کا مطلب سمجھنے کے قابل ہوا تو ایک دن خود آکر خواہش کی کہ میں مسلمان
ہونا چاہتا ہوں اور مسلمان ہو گیا۔ اس کے بعد اس نے مولوی فاضل پاس کیا اور اب وہ
اسلام کا ایک مبلغ ہے اور اسلام کی تائید میں کتابیں لکھتا ہے۔
مولانا ! یہ سچ کی طاقت ہوتی ہے۔ راستبازوں کے یہ حوصلے ہوتے ہیں جس کا
نمونه امام جماعت احمدیہ نے دکھایا۔ آپ اگر سمجھتے ہیں کہ جو کچھ آپ سمجھتے ہیں وہ سچ ہے
تو دوسرے مسلمان فرقوں کو اس سے واقف کیجئے اور احمدیوں میں تبلیغ کیجئے۔ پھر اگر
دوسرے مسلمان آپ کی باتوں کو سچا سمجھیں گے تو وہ اپنے فرقہ کو چھوڑ کر آپ میں
آملیں گے۔ یہی طریق ہے جو سب نبیوں نے اختیار کیا اور اسی طریق سے دُنیا میں سچائی
قائم ہوتی رہی ہے۔ ڈنڈوں اور تلواروں نے نہ کبھی پہلے سچ کی مدد کی ہے اور نہ آئندہ کر
سکیں گے۔
مولانا ! آپ نے تو اپنے اس بیان میں حقیقت کا بھانڈا ہی پھوڑ دیا۔ آپ کے اس
بیان کا مطلب تو یہ ہے کہ خدا کے بارہ میں کوئی اختلاف کرے پر وا نہیں، محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں کوئی اختلاف کرے پروا نہیں، قرآن کے بارہ میں کوئی
اختلاف کرے پروا نہیں۔ ایسے مسلمان فرقے بے شک موجود ہیں جو ان باتوں میں ہم
سے احمدیوں کی طرح اختلاف کرتے ہیں۔ پھر معمولی اختلاف نہیں ”بنیادی حقیقتوں“
میں اختلاف کرتے ہیں اور معاشرتی تعلقات ہم سے منقطع کر رہے ہیں لیکن ہم کو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، ہم کو قرآن سے کیا، ہم کو اسلام سے کیا۔ وہ
خدا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اختلاف کرتے ہیں۔ ہماری جماعت کو تو
کوئی نقصان نہیں پہنچاتے کیونکہ وہ تبلیغ نہیں کرتے۔ پس جب مودودی جماعت ان کے
فتنہ سے محفوظ ہے تو خدا اور اس کا رسول جائیں اور اپنی حفاظت آپ کریں ہم کو تو
احمدیوں سے غرض ہے کہ وہ مودودی اور دیوبندی بھیڑوں میں سے کچھ نہ کچھ بھیڑیں
اُٹھا کر ہر سال لے جاتے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی