مسئلہ جہاد کے متعلق جماعت احمدیہ کا مسلک
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
67
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
شائع کیا ہے۔ کابل کے دو اشخاص ملا عبد الحلیم چهار آسیانی و ملانور علی
دکاندار قادیانی عقائد کے گرویدہ ہو چکے تھے اور لوگوں کو اس عقیدہ
کی تلقین کر کے انہیں اصلاح کی راہ سے بھٹکا رہے تھے ۔۔۔۔۔ ان کے
خلاف مدّت سے ایک اور دعویٰ دائر ہو چکا تھا اور مملکت افغانیہ کے
مصالح کے خلاف غیر ملکی لوگوں کے سازشی خطوط ان کے قبضے سے
پائے گئے جن سے پایا جاتا ہے کہ وہ افغانستان کے دُشمنوں کے ہاتھ
بک چکے تھے “ ۔ 130
چوتھی دلیل کے طور پر اُنہوں نے میاں محمد امین صاحب قادیانی مبلغ کا ایک
حوالہ پیش کیا ہے کہ چونکہ سلسلہ احمدیہ اور برٹش حکومت کے باہمی مفاد ایک دوسرے
سے وابستہ ہیں اس لئے میں روس میں جہاں تبلیغ کرتا تھا وہاں گورنمنٹ انگریزی کی
خدمت گزاری بھی مجھے کرنی پڑتی تھی۔ 131
پانچویں دلیل کے طور پر اُنہوں نے ”الفضل“ کا ایک اور حوالہ دیا ہے جس
میں یہ درج ہے کہ ایک جرمن وزیر نے جب احمد یہ عمارت کے افتتاح کی تقریب میں
شمولیت کی تو وہاں کی گورنمنٹ نے اس سے باز پرس کی کہ احمدی تو انگریزوں کے ایجنٹ
ہیں تم ایسی جماعت کی کسی تقریب میں کیوں شامل ہوئے ہو۔ 132
مسئلہ جہاد کے متعلق جماعت احمدیہ کا مسلک (12-الف) مودودی
سے صرف اتنا ثابت ہوتا ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے یہ لکھا کہ :-
صاحب کے پہلے حوالہ
جیسے جیسے میرے مرید بڑھیں گے ویسے ویسے مسئلہ جہاد
کے معتقد کم ہوتے چلے جائیں گے “۔
مولانا مودودی صاحب کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس جگہ جہاد کے وہ معنے نہیں ہیں
جو قرآن کریم کی آیات اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ملفوظات سے ثابت ہیں۔
اس جگہ پر جہاد سے مراد وہ غلط عقیدہ ہے جو کہ آجکل کے مسلمانوں میں پھیل گیا ہے۔
انوار العلوم جلد 24
68
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
ورنہ جہاد کا مسئلہ قرآن کریم سے بھی ثابت ہے اور حدیث سے بھی ثابت ہے اور کوئی
احمدی اس کا منکر نہیں ہو سکتا اور نہ بانی سلسلہ احمد یہ اس کے منکر تھے۔ بانی سلسلہ احمدیہ
نے ہمیشہ ہی جہاد کی اس تعریف کی تائید کی ہے جو قرآن اور حدیث سے ثابت ہے یعنی
اگر کوئی قوم اسلام کے مٹانے کے لئے مسلمانوں پر حملے کرے تو سب مسلمانوں پر جو کسی
ایک امام کے تابع ہوں فرض ہوتا ہے کہ وہ مل کر ان دُشمنوں کا مقابلہ کریں اور اسلام کو
اس مصیبت سے بچائیں۔ بانی سلسلہ احمد یہ صرف اس بات کے خلاف تھے کہ اکا دُکا
مسلمان اُٹھ کر ایک ایسی حکومت کے افراد کو قتل کرنا شروع کر دے جس کے ملک میں
مسلمان امن سے رہ رہے ہوں اور جن کے ساتھ ان کی کوئی لڑائی نہ ہو یا کسی ملک کے
لوگ دوسری معاہد حکومت سے جنگ شروع کر دیں اور اس کا نام جہاد رکھیں۔
بانی سلسلہ احمدیہ کے ان عقائد سے خود مودودی صاحب کو بھی اتفاق ہے اور تمام
علماء ہندوستان کو بھی اتفاق تھا اور اب بھی پاکستان کے علماء کو اتفاق ہے۔ اگر ہمارا یہ دعویٰ
غلط ہے تو مودودی صاحب بتائیں کہ اُنہوں نے کتنے انگریز مارے تھے۔ کیا جہاد ان پر
فرض نہیں تھا یا دوسرے علماء احراری یا دیو بندی یا بریلوی بتائیں کہ اُنہوں نے کتنے انگریز
مارے تھے۔ کیا ان پر جہاد فرض نہیں تھا ؟ پس حضرت مرزا صاحب نے اگر وہی بات کہی
جو عملاً ہر مسلمان عالم کر رہا تھا تو ان پر کیا اعتراض ہے۔ خود مودودی صاحب اپنی کتاب
”سود“ حصہ اول کے صفحہ 78،77 پر لکھتے ہیں کہ :-
”ہندوستان اس وقت بلاشبہ دارالحرب تھا جب انگریزی
حکومت یہاں اسلامی سلطنت کو مٹانے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس
وقت مسلمانوں کا فرض تھا کہ یا تو اسلامی سلطنت کی حفاظت میں جانیں
لڑاتے یا اس میں ناکام ہونے کے بعد یہاں سے ہجرت کر جاتے لیکن
جب وہ مغلوب ہو گئے ، انگریزی حکومت قائم ہو چکی اور مسلمانوں نے
اپنے پرسنل لاء پر عمل کرنے کی آزادی کے ساتھ یہاں رہنا قبول کر لیا
تو اب یہ ملک دارالحرب نہیں رہا۔ اس لئے کہ یہاں اسلامی قوانین
انوار العلوم جلد 24
69
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
منسوخ نہیں کئے گئے ہیں۔ نہ مسلمانوں کو سب احکام شریعت کے
اتباع سے روکا جاتا ہے، نہ ان کو اپنی شخصی اور اجتماعی زندگی میں
شریعت اسلامی کے خلاف عمل کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ ایسے ملک
کو دارالحرب ٹھہرانا اور ان رخصتوں کو نافذ کرنا جو محض دارالحرب کی
مجبوریوں کو پیش نظر رکھ کر دی گئی ہیں اصول قانون اسلامی کے قطعاً
خلاف ہے اور نہایت خطرناک بھی “۔
یہی وہ بات تھی جو بانی سلسلہ احمد یہ کہتے تھے کہ یہ عقیدہ رکھنا کہ کوئی مسیح
آسمان سے نازل ہو گا جو تمام نا مسلموں کو مارنے کی مہم جاری کر دے گا اور جو شخص اسلام
کی تسلیم نہ کرے گا اُسے قتل کر دے گا۔ ایک غلط عقیدہ ہے۔ ایسا جہاد اسلام میں جائز
نہیں ہے۔ آنے والا مسیح صرف دلائل اور براہین سے لوگوں کو اسلام کی طرف لائے گا
اور بلا وجہ لوگوں سے جنگ کا اعلان نہیں کرے گا۔ چنانچہ وہ حوالہ جس کی ایک سطر
مودودی صاحب نے لکھ دی ہے مکمل یوں ہے :۔
میں کسی ایسے مہدی ہاشمی قریشی خونی کا قائل نہیں ہوں جو
دوسرے مسلمانوں کے اعتقاد میں بنی فاطمہ میں سے ہو گا اور زمین کو
کفار کے خون سے بھر دے گا۔ میں ایسی حدیثوں کو صحیح نہیں سمجھتا
اور محض ذخیرہ موضوعات جانتا ہوں۔ ہاں میں اپنے نفس کے لئے
اُس مسیح موعود کا ادعا کرتا ہوں جو حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح
غربت کے ساتھ زندگی بسر کرے گا اور لڑائیوں اور جنگوں سے بیزار
ہو گا اور نرمی اور صلح کاری اور امن کے ساتھ قوموں کو اس سچے
ذوالجلال خدا کا چہرہ دکھائے گا جو اکثر قوموں سے چھپ گیا ہے۔
میرے اصولوں اور اعتقادوں اور ہدایتوں میں کوئی امر جنگجوئی اور فساد
کا نہیں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جیسے جیسے میرے مرید بڑھیں گے
ویسے ویسے مسئلہ جہاد کے معتقد کم ہوتے جائیں گے کیونکہ مجھے مسیح اور
انوار العلوم جلد 24
70
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
مہدی مان لینا ہی مسئلہ جہاد کا انکار کرنا ہے “۔ 133
مودودی صاحب کا بھی یہی عقیدہ ہے۔ چنانچہ گو اس مسئلہ کا اُنہوں نے غلط
استعمال کیا ہے لیکن اسی مسئلہ کی بناء پر اُنہوں نے کشمیر کی لڑائی میں شمولیت کو ناجائز یا
قرار دیا۔ 134
ان کی غلطی یہ تھی کہ انہوں نے یہ نہیں سمجھا کہ جہاد کئی ہیں۔ ایک جہاد وہ ہے
کہ جب کوئی قوم دین مٹانے کے لئے حملہ کرے تو دین کی حفاظت کے لئے اس سے لڑا
جائے۔ یہ جہاد کبیر ہے اور ایک جہاد یہ ہے کہ کوئی قوم اپنے ملک کی آزادی کے لئے
لڑے یہ جہادِ صغیر ہے۔ ایسے جہاد کے متعلق بھی رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ وَ مَنْ قُتِلَ دُونَ دَمِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ وَ مَنْ قُتِلَ دُونَ دِيْنِهِ فَهُوَ
شَهِيدٌ وَ مَنْ قُتِلَ دُوْنَ أَهْلِهِ فَهُوَ شَهَيْدٌ 135 یعنی جو شخص اپنے مال یا اپنی جان یا اپنے دین
یا اپنے اہل کے بچانے کے لئے لڑتا ہوا مارا جائے ، وہ شہید ہے۔ چونکہ شہید اسی کو کہتے ہیں
جو جہاد میں مارا جائے اس لئے ماننا پڑے گا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قسم
کی لڑائی کو بھی ایک قسم کا جہاد قرار دیا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ جہاد کبیر تو سارے
مسلمانوں پر فرض ہو جاتا ہے اور جہاد صغیر صرف ان لوگوں پر فرض ہوتا ہے جن کے
ملک کی آزادی خطرہ میں پڑے۔ مودودی صاحب نے یہ نہیں سوچا کہ کشمیر کے متعلق
ہندوستان کے ساتھ پاکستان کا کوئی معاہدہ نہیں تھا۔ جب پارٹیشن ہوئی ہے اس وقت
تینوں اقوام یعنی انگریزوں، ہندوؤں اور مسلمانوں کی مجلس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ جن
علاقوں میں کسی قوم کی اکثریت ہو اور وہ آزادی حاصل کرنے والے ہم مذہب علاقہ کے
ساتھ لگتے ہوں تو وہ علاقے اپنے ہم مذہبوں کی حکومت میں شامل کئے جائیں گے اور کشمیر
کے متعلق خاص طور پر فیصلہ ہوا تھا کہ یہ ملک ہندوستان اور پاکستان سے مشورہ کرنے کے
بعد اپنا فیصلہ کرے گا لیکن کشمیر نے ایسا نہیں کیا اور اس عام قانون کے خلاف کہ ساتھ
ملتی ہوئی مذہبی اکثریت کو اپنی مذہبی اکثریت والی حکومت میں شامل ہونے کا حق ہو گا
توڑ دیا اور بغیر پاکستان سے مشورہ کرنے کے ہندوستان سے الحاق کا اعلان کر دیا اور