میاں محمد امین خان صاحب مبلغ بخارا کا ایک خط
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
74
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
میاں محمد امین خان صاحب (12-2) میاں محمد امین صاحب قادیانی مبلغ
مبلغ بخارا کا ایک خط
کے خط کا جو حوالہ اُنہوں نے دیا ہے وہ روس
اور برطانیہ کے باہمی تعلقات کے متعلق ہے
اس پر مسلمانوں کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے ؟ وہ یہ لکھتے ہیں کہ روس اور انگریزوں کے
تعلقات کے لحاظ سے میں انگریزی فوائد کو روسی فوائد پر ترجیح دیتا تھا۔ یہ بڑی اچھی بات
ہے اس پر کیا اعتراض ہے ؟ اور اس سے مسلمانوں کو کیا نقصان پہنچ سکتا تھا؟ وہ یہ ثابت
کریں کہ کسی جنگ میں انگریزوں نے ابتدا کی ہو ؟ خود کسی اسلامی ملک پر حملہ کیا ہو ؟ اور
پھر بھی بانی سلسلہ احمدیہ نے انگریزوں کی تائید کی ہو یا احمد یہ جماعت نے انگریزوں کی
تائید کی ہو۔ جب انگریزوں نے عرب میں رسوخ بڑھانا چاہا تو جماعت احمد یہ نے اس کے
خلاف احتجاج کیا۔ جب انگریزوں نے شریف حسین والی مکہ کے ساتھ معاہدہ کر کے اس
معاہدہ کو توڑا اور عرب کے متحد کرنے میں اس کی مدد نہ کی تو اس کے خلاف امام جماعت
احمد یہ نے آواز بلند کی جس سے صاف ثابت ہے کہ جب کبھی انگریز نے مسلمان کے
ساتھ دھو کہ بازی کی اور اس کے حقوق میں دخل اندازی کی تو جماعت احمد یہ نے اس کے
خلاف احتجاج کیا لیکن جب کسی مسلمان حکومت نے آپ ہی آپ غیر قوموں سے لڑائی
شروع کر دی جیسا کہ ترکی نے کیا تھا تو احمدی جماعت نے ہندوستان کی تمام دوسری اسلامی
جماعتوں سمیت اس اسلامی حکومت کے اس فعل کو بُرا منایا۔ چنانچہ عراق کے فتح کرنے
میں ہندوستانی فوجوں کا بہت کچھ دخل تھا اور اس میں ایک بڑی تعداد مسلمان فوجیوں کی
تھی۔ ممکن ہے کہ احمدی چالیس پچاس یا سو ڈیڑھ سو ہوں لیکن ہزاروں ہزار دیو بندی تھے
یا بریلوی تھے یا سنی تھے یا اہلحدیث تھے۔ اسی طرح اہلحدیث کے لیڈر سلطان ابن سعود
انگریزوں کی پشت پر ریاض میں بر سر حکومت تھے۔ انہوں نے ایک گولی بھی انگریز کے خلاف
نہیں چلائی بلکہ فورا ترکی کے علاقہ پر حملہ کر کے اس کو اپنے قبضہ میں کرنا شروع کر دیا۔
ادھر مکہ میں شریف حسین اور فلسطین اور شام اور لبنان کے مسلمانوں نے فورا ہی ترکی سے
بغاوت کا اعلان کر دیا اور انگریزوں سے مل کر ان کے ساتھ لڑائی کرنی شروع کر دی۔
انوار العلوم جلد 24
75
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
بتائیے ان سارے ملکوں میں کون سے احمدی بستے تھے۔ کیا سلطان ابن سعود احمدی
تھے ؟ کیا شریف حسین والی مکہ احمدی تھے ؟ کیا رؤسائے شام و لبنان احمدی تھے یا
احمدی ہیں؟ یہ سارے لوگ ترکی سے لڑے اور ان کی لڑائی کی بنیاد یہی تھی کہ ترکی نے
خود اعلان جنگ کیا ہے اور ان لوگوں کو اپنے ملک کے آزاد کرانے کا موقع مل گیا
ہے۔ اگر پانچ سات لاکھ غیر احمدیوں کے ترکی پر حملہ کرنے کی وجہ سے وہ اسلام سے
خارج نہیں ہو گئے ، وہ جہاد کے منکر نہیں ہو گئے اور اگر یہ سب علماء جو ہم پر فتویٰ لگا رہے
ہیں اس وقت خاموش رہے بلکہ سلطان ابن سعود یا شریف حسین کی مدح کرنے کے
باوجود کافر نہیں ہو گئے اور کشتنی اور گردن زدنی نہیں ہو گئے تو چالیس پچاس یا سوڈیڑھ سو
احمدیوں کے اس جنگ میں شامل ہونے کی وجہ سے احمدی کیوں کشتنی و گردن زدنی ہو گئے۔ وہ
کیوں جہاد کے منکر ہو گئے، وہ کیوں اسلام سے منحرف ہو گئے۔ کیا سو دو سو احمدی عراق
سے ترکوں کو نکال سکتے تھے۔ کیا سو دو سو احمدی ابن سعود کو اس بات پر مجبور کر سکتے تھے
کہ وہ ترکی کے علاقوں پر حملہ کر کے کچھ علاقے اس سے چھین لیں۔ کیا سو دو سو احمد ی جو
اس لڑائی میں شریک ہوئے وہ شریف حسین کو مجبور کر کے سارے حجاز کو ترکی کے
خلاف کھڑا کر سکتے تھے۔ کیا ان سو دو سو احمدی سپاہیوں کا فلسطین اور شام اور لبنان کے
مسلمانوں پر ایسا قبضہ تھا کہ وہ ان کو ترکی کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے پر مجبور کر سکتے
تھے۔ اگر یہ نہیں ہے اور ہر گز نہیں ہے تو خدا را جھوٹ بول بول کر اسلام کو بد نام نہ کرو
اور لوگوں کو یہ کہنے کا موقع نہ دو کہ اسلام کے علماء بھی اتنا سچ نہیں بول سکتے جتنا
غیر قوموں کے عالمی سچ بول سکتے ہیں۔ اگر سو دو سو کے اس فعل سے احمدی واجب القتل
ہیں تو پہلے ان سارے علماء کو قتل کرو، ان سارے امراء کو قتل کرو، ان سارے رؤساء کو
قتل کرو جنہوں نے خودا نے خود لڑائی کی یا جن کی قوم غیر احمدیوں میں سے ا میں سے اس لڑائی میں ترکی
کے خلاف لڑی۔ ہر موقع پر خود گھروں میں جا چھپنا اور اسلام کی تائید میں انگلی تک نہ
اُٹھانا لیکن جب وہ طوفان ختم ہو جائے تو احمدیوں پر اعتراض کرنا کیا یہ شیوہ بہادری ہے یا
یہ شیوہ حیا ہے ؟