معاملات عرب کے متعلق امامِ جماعت احمدیہ کی غیرت

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
76
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
معاملات عرب کے متعلق اس موقع پر امام جماعت احمدیہ کا مندرجہ
ذیل حوالہ پیش کر نا یقینا اس احمد یہ پالیسی کو امام جماعت احمدیہ کی غیرت واقع کر دیتا ہے جو مسلمانوں سے متعلق
کے
احمد یہ جماعت نے اختیار کر رکھی تھی۔ آپ ایک خطبہ میں فرماتے ہیں:۔
” آج سے کئی سال پہلے جب لارڈ چیمسفورڈ ہندوستان کے
وائسرائے تھے۔ مسلمانوں میں شور پیدا ہوا کہ انگریز بعض عرب
رؤسا کو مالی مدد دے کر انہیں اپنے زیر اثر لانا چاہتے ہیں۔ یہ شور جب
زیادہ بلند ہوا تو حکومت ہند کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ ہم عرب
رؤسا کو کوئی مالی مدد نہیں دیتے۔ مسلمان اس پر خوش ہو گئے کہ چلو خبر
کی تردید ہو گئی لیکن میں نے واقعات کی تحقیقات کی تو مجھے معلوم ہوا
کہ گو ہندوستان کی حکومت بعض عرب رؤساء کو مالی مدد نہیں دیتی مگر
حکومت برطانیہ اس قسم کی مدد ضرور دیتی ہے۔ چنانچہ ساٹھ ہزار پونڈ
ابن سعود کو ملا کرتے تھے اور کچھ رقم شریف حسین کو ملتی تھی۔ جب
مجھے اس کا علم ہوا تو میں نے لارڈ چیمسفورڈ کو لکھا کہ گو لفظی طور پر آپ
کا اعلان صحیح ہو مگر حقیقی طور پر صحیح نہیں کیونکہ حکومت برطانیہ کی
طرف سے ابن سعود اور شریف حسین کو اس اس قدر مالی مدد ملتی ہے
اور اس میں ذرہ بھر بھی شبہ کی گنجائش نہیں کہ مسلمان عرب پر
انگریزی حکومت کا تسلط کسی رنگ میں بھی پسند نہیں کر سکتے۔ اس کے
جواب میں ان کا خط آیا۔ وہ بہت ہی شریف طبیعت رکھتے تھے) کہ یہ
واقعہ صحیح ہے مگر اس کا کیا فائدہ کہ اس قسم کا اعلان کر کے فساد پھیلا یا
جائے۔ ہاں ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ گورنمنٹ انگریزی کا یہ ہرگز
منشاء نہیں کہ عرب کو اپنے زیر اثر لائے۔ پس ہم ہمیشہ عرب کے
معاملات میں دلچسپی لیتے رہے۔ جب ترک عرب پر حاکم تھے تو اس

انوار العلوم جلد 24
77
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
وقت ہم نے ترکوں کا ساتھ دیا۔ جب شریف حسین حاکم ہوئے تو گو
لوگوں نے ان کی سخت مخالفت کی مگر ہم نے کہا اب فتنہ و فساد کو پھیلانا
مناسب نہیں۔ جس شخص کو خدا نے حاکم بنا دیا ہے اس کی حکومت کو
تسلیم کر لینا چاہئے تا کہ عرب میں نت نئے فسادات کا رونما ہونا بند ہو
جائے۔ اس کے بعد نجدیوں نے حکومت لے لی تو باوجود اس کے کہ
لوگوں نے بہت شور مچایا کہ انہوں نے قبے گرا دیئے اور شعائر کی
ہتک کی ہے اور باوجود اس کے کہ ہمارے سب سے بڑے مخالف
اہلحدیث ہی ہیں ہم نے سلطان ابن سعود کی تائید کی ، صرف اس لئے کہ
مکہ مکرمہ میں روز روز کی لڑائیاں پسندیدہ نہیں۔ حالانکہ وہاں ہمارے
آدمیوں کو دُکھ دیا گیا۔ حج کے لئے احمد ی گئے تو انہیں مارا پیٹا گیا مگر
ہم نے اپنے حقوق کے لئے بھی اس لئے صدائے احتجاج کبھی بلند
نہیں کی کہ ہم نہیں چاہتے کہ ان علاقوں میں فساد ہوں۔ مجھے یاد ہے
مولانا محمد علی صاحب جو ہر جب مکہ مکرمہ کی موتمر سے واپس آئے تو
وہ ابنِ سعود سے سخت نالاں تھے۔ شملہ میں ایک دعوت کے موقع پر
ہم سب اکٹھے ہوئے تو انہوں نے تین گھنٹے اس امر پر بحث جاری
رکھی۔ وہ بار بار میری طرف متوجہ ہوتے اور میں انہیں کہتا مولانا
آپ کتنے ہی ان کے ظلم بیان کریں جب ایک شخص کو خدا تعالیٰ نے
حجاز کا بادشاہ بنا دیا ہے تو میں یہی کہوں گا کہ ہماری کوششیں اب اس
امر پر صرف ہونی چاہئیں کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی گلیوں میں
فساد اور لڑائی نہ ہو اور جو شورش اس وقت جاری ہے وہ دب جائے
اور امن قائم ہو جائے تاکہ ان مقدس مقامات کے امن میں کوئی
66
خلل واقع نہ ہو ۔ 136

آج 10 میں سے 10 باقی