جماعت احمدیہ نے ہمیشہ مسلمان حکومتوں کا ساتھ دیا ہے
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
80
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
کرنے کی وجہ سے مسلمانوں میں ان کو پناہ نہیں ملے گی اس لئے وہ کوشش کرتے رہے کہ
آزاد مسلمان قو میں بھی انگریزوں کی غلام ہو جائیں۔ 137
جماعت احمدیہ نے ہمیشہ مولانا کا یہ دعویٰ سراسر باطل ہے۔ ہم
مسلمان حکومتوں کا ساتھ دیا ہے اوپر لکھ چکے ہیں کہ کبھی بھی احمدیہ کا دیا جماعت نے تعلیم نہیں دی کہ آزاد
یہ
اسلامی حکومتیں انگریزوں کے تابع ہو جائیں بلکہ جب کبھی بھی انگریزی حکومت نے حملہ
میں ابتدا کی اور مسلمان حکومتوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی تو احمدی جماعت نے
مسلمان حکومتوں کا ساتھ دیا اور ان کی تائید کی چنانچہ ترکی کے مغلوب ہو جانے کے بعد
جب اس ملک میں ناواجب نفوذ پیدا کرنے کی انگریزوں نے کوشش کی تو اس وقت بھی
احمد یہ جماعت نے مسلمانوں کا ساتھ دیا۔ چنانچہ امام جماعت احمدیہ کے ایک رسالہ کے
چند فقرات درج ذیل ہیں۔ آپ نے ترکی کے مستقبل کے متعلق مسلمانوں کو مشورہ
دیتے ہوئے تحریر فرمایا:-
”اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام عالم اسلامی ترکوں کے
مستقبل کی طرف افسوس اور شک کی نگاہوں سے دیکھ رہا ہے اور یہ
بھی درست ہے کہ ان کی حکومت کا مٹا دینا یا ان کے اختیارات کو محدود
کر دینا ان کے دلوں کو سخت صدمہ پہنچائے گا مگر اس کی یہ وجہ بیان
کرنا کہ سلطان ترکی خلیفۃ المسلمین ہیں درست نہیں کیونکہ بہت سے
لوگ ان کو خلیفہ المسلمین نہیں مانتے مگر پھر بھی ان سے ہمدردی رکھتے
ہیں۔ علاوہ ازیں میرے نزدیک ایسے نازک وقت میں جبکہ اسلام کی
ظاہری شان و شوکت سخت خطرہ میں ہے اس مسئلہ کو ایسے طور پر پیش
کرنا کہ صرف ایک ہی خیال اور ایک ہی مذاق کے لوگ اس میں شامل
ہو سکیں سیاسی اصول کے بھی خلاف ہے۔ ہندوستان کے مسلمانوں کا
ایک معتد بہ حصہ شیعہ مذہب کے لوگوں کا ہے اور ان میں سے سوائے
انوار العلوم جلد 24
81
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
بعض نہایت متعصب لوگوں کے باقی سب تعلیم یافتہ اور سمجھدار طبقہ
ترکوں سے ہمدردی رکھتا ہے مگر وہ کسی طرح بھی سلطان ترکی کو
خلیفۃ المسلمین ماننے کے لئے تیار نہیں۔ اسی طرح اہل حدیث میں سے
گو بعض خلافت عثمانیہ کے ماننے والے ہوں مگر اپنے اصول کے مطابق
وہ لوگ بھی صحیح معنوں میں خلیفہ المسلمین سلطان کو نہیں مانتے (اس
اعلان کے بعد اہلحدیث کی طرف سے اعلان : ہوا کہ وہ ترکی کے بادشاہ
کو خلیفۃ المسلمین نہیں مانتے۔ ناقل) ہماری احمد یہ جماعت تو کسی
صورت میں بھی اس اصل کو قبول نہیں کر سکتی کیونکہ اس کے نزدیک
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبل از وقت دی ہوئی اطلاعوں کے
ماتحت آپ کی صداقت کے قائم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت
مرزا غلام احمد صاحب کو اس زمانہ کے لئے مسیح موعود اور مہدی معہود
بنا کر مسلمانوں کی ترقی اور استحکام کے لئے مبعوث فرمایا تھا اور اس
وقت وہی شخص خلافت کی مسند پر متمکن ہو سکتا ہے جو آپ کا متبع ہو
۔۔۔۔۔ ان تینوں فرقوں کے علاوہ اور فرقے بھی ہیں جو اسلام کی طرف
اپنے آپ کو منسوب کرتے ہیں لیکن خلافت عثمانیہ کے قائل نہیں بلکہ
خود اہلسنت و الجماعت کہلانے والے لوگوں میں سے بھی ایک فریق
ایسا ہے جو خلافت عثمانیہ کو نہیں مانتاور نہ کیونکر ہو سکتا تھا کہ ایک شخص
کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحیح جانشین تسلیم کر کے وہ اس کے
خلاف تلوار اٹھاتے۔ پس اندریں حالات ایسے جلسہ کی بنیاد جس میں
ترکوں کے مستقبل کے متعلق تمام عالم اسلامی کی رائے کا اظہار مد نظر
ہو۔ ایسے اصول پر رکھنی جنہیں سب فرقے تسلیم نہیں کر سکتے درست
نہیں۔ کیونکہ اس سے سوائے ضعف و اختلال کے کوئی نتیجہ نہیں نکل
سکتا۔
انوار العلوم جلد 24
82
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
میرے نزدیک اس جلسہ کی بنیاد صرف یہ ہونی چاہئے کہ
ایک مسلمان کہلانے والی سلطنت کو جس کے سلطان کو مسلمانوں کا
ایک حصہ خلیفہ بھی تسلیم کرتا ہے مٹا دینا یا ریاستوں کی حیثیت دینا
ایک ایسا فعل ہے جسے ہر ایک فرقہ جو مسلمان کہلاتا ہے نا پسند کرتا ہے
اور اس کا خیال بھی اس پر گراں گزرتا ہے اس صورت میں تمام
فرقہ ہائے اسلام اس تحریک میں شامل ہو سکتے ہیں باوجود اس کے کہ وہ
خلافت عثمانیہ کے قائل نہ ہوں بلکہ باوجود اس کے کہ وہ ایک
دوسرے کو کافر کہتے اور سمجھتے ہوں اس اصل پر متحد ہو کر یک زبان ہو
کر اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں کیونکہ گو ایک فریق دوسرے فریق
کو کافر سمجھتا ہو مگر کیا اس میں کوئی شک ہے کہ دُنیا کی نظروں میں
اسلام کے نام میں سب فرقے شریک ہیں اور اسلام کی ظاہری
شان و شوکت کی ترقی یا اس کو صدمہ پہنچنا سب پر یکساں اثر ڈالتا ہے۔
ضروری بات یہ ہے کہ مناسب مشورہ کے بعد اس غرض کے
لئے ایک کونسل مقرر کی جائے جس کا کام ترکی حکومت کی ہمدردی کو
عملی جامہ پہنانا ہو صرف جلسوں اور لیکچروں سے کام نہیں چل سکتا، نہ
روپیہ جمع کر کے اشتہاروں اور ٹریکٹوں کے شائع کرنے سے، نہ
انگلستان کی کمیٹی کو روپیہ بھیجنے سے بلکہ ایک با قاعدہ جد وجہد سے جو دُنیا
کے تمام ممالک میں اس امر کے انجام دینے کے لئے کی جائے“۔
اگر کسی کامیابی کی اُمید کی جاسکتی ہے تو اسی طرح کہ چند
آدمی اسلام کے واقف فرانس میں رکھے جائیں ۔۔۔۔۔ کچھ لوگ امریکہ
جائیں اور وہاں اخباروں اور رسالوں کے ذریعہ اسلام سے وہاں کے
لوگوں کو واقف کرنے کے علاوہ تمام ملک کے وسیع دورے کریں
۔۔۔۔۔ اور ساتھ اس امر کی طرف بھی توجہ دلائیں کہ ترکوں سے جو
انوار العلوم جلد 24
83
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
سلوک ہو رہا ہے وہ درست نہیں ۔۔۔۔۔ اگر آپ لوگ اسلام کی عزت اور
مسلمانوں کے بقاء کے لئے اس بات کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں
تو مجھے اس کام کے اہل لوگ مہیا کر دینے میں کوئی عذر نہیں۔ ان
لوگوں میں سے کچھ امریکہ میں کام کریں اور کچھ فرانس میں اور اس
وقت تک یہ سلسلہ جاری رہے جب تک ترکوں سے معاہدہ طے
66
پھر جب ترکوں سے انگریزوں کا معاہدہ ہو گیا تو شرائط صلح پر پھر امام جماعت
احمد یہ نے تبصرہ کیا اور تحریر فرمایا کہ :-
ترکوں کے متعلق شرائط ترکوں کے متعلق شرائط صلح کا فیصلہ کرتے وقت ان
اصول کی پابندی نہیں کی گئی جن کی پابندی یورپ کے مدبر انصاف
کے لئے ضروری قرار دے چکے ہیں۔ عراق کی آبادی کو ایسے طور پر
اپنی رائے کے اظہار کا موقع نہیں دیا گیا جیسا کہ جرمن کے بعض
حصوں کو۔ ان سے با قاعدہ طور پر دریافت نہیں کیا گیا کہ وہ اپنے لئے
کس حکومت یا کس طریق حکومت کو پسند کرتے ہیں۔ شام کی آبادی
کو باوجود اس کے صاف صاف کہہ دینے کے کہ وہ آزاد رہنا چاہتی
ہے ، فرانس کے زیر اقتدار کر دیا گیا ہے۔ فلسطین کو جس کی آبادی
کا 2/3 حصہ مسلمان ہے ایک یہودی نو آبادی قرار دے دیا گیا ہے
حالانکہ یہود کی آبادی اس علاقہ میں 1/4 کے قریب ہے اور یہ آبادی
بھی جیسا کہ انسائیکلو پیڈیا برٹینکا میں لکھا ہے 1878ء سے ہوئی ہے
۔۔۔۔۔ یہی حال لبنان کا ہے اس کو فرانس کے زیر اقتدار کر دینا بالکل
کوئی سبب نہیں رکھتا اور آرمینیا کا آزاد کرنا بھی بے سبب ہے
۔۔۔۔۔ اسی طرح سمرنا کو یونان کے حوالہ کرنا بھی خلاف انصاف ہے
کیونکہ کسی ملک کے صرف ایک شہر میں کسی قوم کی کثرتِ آبادی