حجاز کی آزادی کے متعلق جماعت احمدیہ کا مطالبہ
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
84
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
اسے اس شہر کی حکومت کا حقدار نہیں بنا دیتی ۔۔۔۔۔ تھریں جو ترکوں
سے لے کر یونان کو دیا گیا ہے۔ اس کا سبب بھی معلوم نہیں ہوتا
غرض میرے نزدیک اس معاہدہ کی کئی شرائط میں حقوق کا
۔۔۔۔۔
اتلاف ہوا ہے اس لئے جس قدر جلد یورپ اس میں تبدیلی کرے
اسی قدر یہ بات اس کی شہرت اور اس کے اچھے نام کے قیام کا
موجب ہو گی۔ 139
حجاز کی آزادی کے متعلق اسی طرح جب انگریزوں نے حجاز کی آزادی میں
جماعت احمدیہ کا مطالبہ روکیں ڈالنے کی کوشش کی تو اس وقت بھی امام جماعت احمد یہ نے اس کے خلاف آواز بلند کی
چنانچہ 23 جون 1921ء کو شملہ میں جماعت احمدیہ کی طرف سے لارڈ ریڈنگ
وائسرائے ہند کو جو ایڈریس دیا گیا اس میں حجاز کی آزادی کا مسئلہ خاص طور پر پیش کیا دیا
گیا۔ اس ایڈریس کے بعض فقرات یہ ہیں:۔
”ہمارے نزدیک اس سے بھی زیادہ یہ سوال اہم ہے کہ حجاز
کی آزادی میں کسی قسم کا خلل نہیں آنا چاہئے۔ جب حجاز کی آزادی کا
سوال پیدا ہوا تو اس وقت یہی سوال ہر ایک شخص کے دل میں کھٹک رہا
تھا کہ کیا ترکوں سے اس ملک کو آزاد کرنے کا یہ مطلب تو نہیں کہ بوجہ
بنجر علاقہ ہونے کے وہاں کی آمد کم ہو گی اور حکومت کے چلانے کے
لئے ان کو غیر اقوام سے مدد لینی پڑے گی اور اس طرح کوئی یورپین
حکومت اس کو مدد دے کر اس کو اپنے حلقہ اثر میں لے آئے گی۔
نئی خبریں اس شبہ کو بہت تقویت دینے لگی ہیں۔
ریوٹر 140 نے پچھلے دنوں مسٹر چرچل جو وزیر نو آبادی ہیں ان کی ایک
سکیم کا ذکر کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر حجاز گور نمنٹ اپنے
بیرونی تعلقات کو برٹش گورنمنٹ کی نگرانی میں دے دے اور
انوار العلوم جلد 24
85
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
اندرون ملک کے امن کا ذمہ لے تو گور نمنٹ برطانیہ اس کو سالانہ
مالی امداد دیا کرے گی۔ اس سے تین شبے پیدا ہوتے ہیں جن کے
ازالہ کی طرف جناب کو فوراً ہوم گورنمنٹ کو توجہ دلانی چاہئے۔
اول۔ یہ سکیم وزیر نو آبادی نے تیار کی ہے جس کا آزاد
ممالک سے کوئی تعلق نہیں۔ (2) فارن تعلقات کا کسی حکومت کے
سپرد کر دینا آزادی کے صریح منافی ہے۔ (3) اندرونِ ملک میں امن
کے قیام کی شرط آزادی کے مفہوم کو اور بھی باطل کر دیتی ہے۔ یہ تو
گورنمنٹ کے اصلی کاموں میں سے ہے۔ اس شرط کے سوائے اس
کے اور کوئی معنے نہیں ہو سکتے کہ اگر کسی وقت ملک میں فساد ہو گا تو
برطانیہ کی حکومت کا حق ہو گا کہ وہاں کی حکومت کو بدل دے یا وہاں
کے انتظام میں دخل دے یا فوجی دخل اندازی کرے اور یقینا اس قسم
کی آزادی کوئی آزادی نہیں یہ پوری ماتحتی ہے اور فرق صرف یہ ہے کہ
حکومت برطانیہ حجاز پر براہِ راست حکومت نہ کرے گی بلکہ ایک
مسلمان سردار کی معرفت حکومت کرے گی اگر حجاز کی حکومت اپنی
حفاظت خود نہیں کر سکتی تو اس کو ترکوں کو اُنہی شرائط پر واپس کر دینا
چاہئے جن شرائط پر کہ مسٹر چرچل اسے انگریزی حکومت کے ماتحت
رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جناب اس غلط قدم کے اُٹھانے
کے خطرناک نتائج پر ہوم گورنمنٹ کو فوراً توجہ دلائیں گے اور اس کے
نتائج کو جلد شائع فرمائیں گے “۔ 141
اسی طرح امام جماعت احمدیہ نے 1921ء میں اپنی ایک تقریر میں ان واقعات
کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:-
ہم نے باوجود بے تعلق اور علیحدہ ہونے کے پھر بھی
معاہدہ ترکی کے بارہ میں اتحادیوں سے جو غلطیاں ہوئی تھیں ان کے سے
انوار العلوم جلد 24
86
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
متعلق گورنمنٹ کو مشورہ دیا کہ ان کی اصلاح ہونی چاہئے۔ چنانچہ
ان مشوروں کے مطابق ایک حد تک تھر لیں اور سمرنا کے معاملہ میں
پچھلے معاہدہ میں اصلاح بھی کی گئی ہے۔ ہم نے عربوں کے معاملہ میں
لکھا کہ وہ غیر قوم اور غیر زبان رکھتے ہیں وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں۔ نہ ان
کو ترکوں کے ماتحت رکھا جائے نہ اتحادی ان کو اپنے ماتحت رکھیں ۔
پس ہم سے جس قدر ہو سکتا تھا ہم نے کیا۔ رسالے ہم نے لکھ کر شائع
کئے، چٹھیاں میں نے گورنمنٹ کو لکھیں اور جو غلطیاں میں نے
گورنمنٹ کو بتائیں گورنمنٹ نے فراخ حوصلگی سے ان میں سے بعض
کو تسلیم کیا اور ا
کو
کیا اور ان کی اصلاح کے متعلق کوشش کرنے کا وعدہ کیا۔ ہم
نے ہر رایکسی ایسی لینسی گورنر پنجاب کو میموریل بھیجا۔ ہم نے گورنر جنرل
بھی لکھا۔ ولایت میں اپنے مبلغین کو ترکوں سے ہمدردی اور انصاف
کرنے کے متعلق تحریک کرنے کے لئے ہدایت کی، امریکہ میں اپنا
مبلغ بھیجا کہ علاوہ تبلیغ اسلام کے ترکوں کے متعلق جو غلط فہمیاں ان
لوگوں میں مشہور ہیں ان کو دور کرے۔ چنانچہ وہ وہاں علاوہ تبلیغ اسلام
کے یہ کام بھی کر رہا ہے اور کئی اخبارات میں ترکوں کی تائید میں
آرٹیکل لکھے گئے ہیں۔ غرض ہماری طرف سے باوجود ترکوں سے
بے تعلق ہونے کے محض اسلام کے نام میں شرکت رکھنے کے باعث
ان کے لئے اس قدر جد و جہد کی گئی ہے مگر ترکوں نے ہمارے لئے کیا
کیا۔ جب ہمارے بعض آدمی ان کے علاقہ میں گئے تو ان کو گرفتار کر لیا
142 گیا۔
پھر جب شریف مکہ پر ابن سعود نے حملہ کیا تو اس وقت بھی امام جماعت احمد یہ
نے حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز“ کے عنوان سے ایک سلسلہ مضامین شائع فرمایا اس
وو
مضمون کے چند فقرات یہ ہیں۔ آپ نے تحریر فرمایا:-
انوار العلوم جلد 24
87
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
چونکہ ترکی حکومت کے دور جدید میں عربوں پر سخت ظلم
کئے جاتے تھے ان کو اچھے عہدے نہیں دیئے جاتے تھے۔ عربی زبان
کو مٹایا جاتا تھا اور عرب قبائل کو جو مد د سلطان عبد الحمید خان کی طرف
سے ملتی تھی وہ بند کر دی گئی۔ اس لئے عرب بد دل تو پہلے ہی سے ہو
رہے تھے بعض شامی امراء اور شریف مکہ کے نمائندوں کے ساتھ
تبادلہ خیالات کے بعد عرب لوگ اس شرط پر اتحادیوں کے ساتھ ملنے
کے لئے تیار ہو گئے کہ کل عرب کی ایک حکومت بنا کر عربوں کو پھر
متحد کر دیا جائے گا۔ چونکہ شریف مکہ ہی اس وقت کھلے طور پر لڑ سکتے
تھے اس لئے انہی کو امید دلائی گئی اور انہی کو امید پیدا بھی ہوئی کہ وہ
سب عرب کے بادشاہ مقرر کر دیئے جائیں گے۔ اس معاہدہ کے بعد
شریف حسین شریف مکہ نے اپنے آپ کو اتحادیوں سے ملا دیا اور
ترکوں کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا۔ یہ جون 1916ء میں ہوا ۔۔۔۔۔
عربوں کا اس وقت اتحادیوں کی مدد کے لئے کھڑا ہونا بتاتا ہے کہ وہ
نہایت سنجیدگی سے اپنی آزادی حاصل کرنے کے درپے تھے اور ساتھ
ہی یہ بھی بتاتا ہے کہ اتحادیوں کو ان کا مدد دینا انتہائی درجہ کی قربانی پر
مشتمل تھا اور ان کا شکریہ اتحادیوں پر لازم ۔۔۔۔۔ غرض کہ جون
1916ء میں شریف نے ترکوں کے خلاف جنگ شروع کی اور جنگ
کے بعد شام کی حکومت امیر فیصل بن شریف حسین کو دے دی گئی۔
فلسطین اور عراق کے درمیان کا علاقہ عبد اللہ بن شریف حسین کو اور
حجاز کی حکومت خود شریف کے ہاتھ میں آئی۔ اس عرصہ میں فرانس
نے شام کا مطالبہ کیا اور انگریزوں نے وہ علاقہ اس کے سپر د کر دیا۔
چونکہ فرانس نہیں چاہتا تھا کہ شام آزادی حاصل کرے اور امیر فیصل
کے ارادے اس وقت بہت بلند تھے۔ وہ ایک متحدہ عرب حکومت کے
انوار العلوم جلد 24
88
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
خواب دیکھ رہے تھے۔ فرانس کے نمائندوں اور ان میں اختلاف ہوا
اور امیر فیصل کو شام چھوڑنا پڑا۔ انگریزوں نے اس کے بدلہ میں ان کو
عراق کا بادشاہ بنا دیا۔ سیاسی طور پر عرب کی آئندہ امیدوں پر یہ ایک
بہت بڑا حربہ تھا کیونکہ شام کی آزادی کا سوال بالکل پیچھے جا پڑا اور شام
کبھی
ہو سکتا تھا ۔۔۔۔۔ اس عرصہ
کی شمولیت کے بغیر عرب بھی متحد نہیں ۔
میں بعض نئے امور پیدا ہونے شروع ہوئے۔ انگریزی نمائندہ مصر
نے شریف مکہ سے وعدہ کیا تھا کہ عرب کو آزاد ہونے کے بعد ایک
حکومت بنا دیا جائے گا۔ وہ اس وعدہ کے پورا کرنے پر زور دیتے تھے۔
ادھر عرب تین طاقتوں کے اثر کے نیچے تقسیم ہو چکا تھا ۔۔۔۔۔ شریف کو
غصہ تھا کہ مجھ سے وعدہ خلافی کی گئی ہے ۔۔۔۔۔ شریف نے جب دیکھا
کہ ادھر انگریز ان کی اس خواہش کو پورا کرنے سے گریز کر رہے ہیں
کہ عرب کو ایک حکومت کر دیا جائے ۔۔۔۔۔ اور اُدھر عالم اسلام ان
کے رویہ کے خلاف ہے تو چونکہ ان کی دیرینہ خواب پوری ہوتی نظر نہ
آتی تھی انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ وہ انگریزوں کو ناراض کر لیں گے اور
عالم اسلامی کو خوش ۔۔۔۔۔۔ یہ فیصلہ کر کے اُنہوں نے انگریزی معاہدہ پر
نے سے انکار کر دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ان کو انگریزوں سے مدد
ملنی بند ہو گئی ۔۔۔۔۔ امیر ابن سعود نے یہ دیکھ کر کہ اس سے عمدہ
موقع کوئی نہ ملے گا حجاز سے ایک علاقہ کا مطالبہ کیا۔ شریف حسین
نے اس علاقے کے دینے سے انکار کر دیا اور وہ جنگ شروع ہو گئی جو
ر
اب شروع ہے“۔
آخر میں آپ نے تحریر فرمایا کہ :-
اگر شریف آئندہ کو اپنی اصلاح کر لیں، ترکوں سے اپنے
تعلقات درست کر لیں، وہابیوں پر ظلم چھوڑ دیں بلکہ ان کو کامل