بانئ سلسلہ احمدیہ نے انگریزوں کی کیوں تعریف کی؟

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
89
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
مذہبی آزادی دیں، عالم اسلام کی ہمدردی کو حاصل کریں اور عالم اسلام
بھی ان سے جاہلانہ مطالبات نہ کرے تو ان کے ہاتھ پر عرب کا جمع ہو
جانا نسبتاً بہت آسان ہو گا “۔ 143
ان حوالہ جات سے روز روشن کی طرح ظاہر ہے کہ جماعت احمد یہ ، جب کبھی
بھی اسلامی حکومتوں اور اسلامی مفاد کا ٹکراؤ انگریزوں سے ہوا ہے، اسلامی ملکوں اور
مسلمانوں کی تائید کرتی رہی ہے اور بہت سے کافر کہنے والے علماء اور ان کی جماعتوں سے
بھی پیش پیش رہی ہے اس کے باوجود بھی احمدیوں کو مسلمانوں کا دشمن قرار دینا حد درجہ
کا ظلم اور حد درجہ کی بے ایمانی اور حد درجہ کی ڈھٹائی ہے اور یہ کہنا کہ احمدی یہ چاہتے
تھے کہ اسلامی ملک انگریزوں کے قبضے میں آجائیں ایک خطر ناک افتراء ہے۔ وَلَعْنَةُ اللهِ
عَلَى الْكَاذِبِينَ
بانی سلسلہ احمدیہ نے گو مذکورہ بالا تحریر
پر سے جماعت احمد یہ کا
انگریزوں کی کیوں تعریف کی؟ رویہ مسلمانوں کے متعلق عموماً اور مسلم حکومتوں کے متعلق خصوصاً واضح ہو جاتا
ہے اور در حقیقت کسی مزید تشریح کی ضرورت باقی نہیں رہتی لیکن پھر بھی ہم ایک امر کو
بیان کر دینا ضروری سمجھتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ مودودی صاحب کو یہ شکوہ ہے کہ
بانی سلسلہ احمدیہ نے انگریزوں کی تعریف بہت جگہ پر کی ہے۔ انگریز کی تعریف کرنا یا
کسی اور کی تعریف کرنا اسلامی شریعت کے خلاف نہیں۔ اسلامی شریعت کے خلاف یہ ہے
کہ انسان جھوٹ بولے۔ سو جیسا کہ اوپر بیان ہو چکا ہے جھوٹ بانی سلسلہ احمدیہ نے نہیں
بولا بلکہ ان کے مخالفین نے بولا ہے۔ جس زمانہ میں بانی سلسلہ احمد یہ پیدا ہوئے اس زمانہ
سے پہلے پنجاب میں سکھوں کی حکومت تھی۔ ان کے زمانہ میں انگریزوں کی حکومت تھی
اور ان کی وفات کے چالیس سال بعد ہندوستان کے ایک حصہ میں پاکستان قائم ہوا اور
ایک حصہ میں ہندوستانی حکومت قائم ہوئی۔ پس بانی سلسلہ احمدیہ نے جو کچھ انگریزی
حکومت کے متعلق لکھا ہے اس کے متعلق یہ دیکھنا ضروری ہو گا کہ ان کے سامنے

انوار العلوم جلد 24
90
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
کون سے حالات تھے جن پر اُنہوں نے اپنا نظریہ قائم کیا۔ سو ہم دیکھتے ہیں کہ ماضی تو ان
کے سامنے یہ تھا کہ ان کے ملک میں سکھوں کی حکومت تھی جو اذانوں سے روکتے تھے،
نمازوں سے روکتے تھے، دینی تعلیم کے حصول سے روکتے تھے، مسلمانوں کی جائدادوں
پر زبر دستی قبضہ کر لیتے تھے، ان کی حکومت میں سوائے اکا دُکا مسلمانوں کے جن کو
ضرور تا رکھا گیا تھا عام طور پر مسلمانوں کو ملازمتوں میں نہیں رکھا جاتا تھا اور مسلمانوں
کی لڑکیاں بعض دفعہ زبر دستی چھین لی جاتی تھیں اور ان کے ساتھ حیا سوز سلوک کئے
جاتے تھے۔ جب انگریزوں نے سکھوں کی جگہ لی تو اس وقت انگریزوں نے کسی
مسلمانوں کی حکومت پر قبضہ نہیں کیا بلکہ سکھوں کی حکومت پر قبضہ کیا۔ پنجاب کے
مسلمان کسی اسلامی حکومت کے ماتحت نہیں تھے بلکہ سکھوں کی حکومت کے ماتحت تھے
جن کا سلوک اوپر گزر چکا ہے۔ اس کے مقابلہ میں انگریزوں نے جہاں تک پر سنل لاء کا
سوال ہے مسلمانوں کو آزادی دی اور گو پوری طرح انصاف نہیں کیا لیکن پھر بھی
ہزاروں مسجدیں جو سکھوں نے چھین لی تھیں واگزار کر دیں۔ ہزاروں ہزار مسلمانوں
کے مکانات اُن کو واپس دلائے اور نوکریوں کے دروازے ان کے لئے کھول دیئے۔
مسجدوں میں اذانوں اور نمازوں کی آزادی حاصل ہوئی اور دینی تعلیم پر سے تمام بندشیں
اُٹھالی گئیں۔ مودودی صاحب بتائیں کہ ان حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آیا بانی سلسلہ
احمدیہ کو انگریزوں کی تعریف کرنی چاہئے تھی یا کہ مذمت کرنی چاہئے تھی؟ اگر وہ
انگریزوں کی حکومت کی مذمت کرتے تو اس کے معنے یہ تھے کہ وہ سکھ راج کی تائید
کرتے ہیں کیونکہ پنجاب میں سکھ راج تھا مسلمانوں کی حکومت نہیں تھی اور اس کے معنے
یہ تھے کہ وہ اس بات کو پسند کرتے کہ اذانوں کو بند کر دیا جائے، مسجدوں کو توڑ دیا جائے یا
ان میں اصطبل بنا دیئے جائیں۔ مسلمانوں کی دینی تعلیم بند کر دی جائے، جہاں بس چلے ان
کی لڑکیاں زبرستی چھین لی جائیں اور معمولی معمولی الزاموں پر ان کو قتل کر دیا جائے۔ کیا
اگر بانی سلسلہ احمد یہ ایسا کرتے تو مولانا مودودی کے دل کو ٹھنڈک نصیب ہو جاتی۔ کیا
ان کو اور ان کے ساتھیوں کو ایسے ہی واقعات سے ٹھنڈک نصیب ہوتی ہے۔ اگر نہیں نے
تو

انوار العلوم جلد 24
91
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
مودودی صاحب اور ان کے ساتھی بتائیں کہ اگر بانی سلسلہ احمدیہ نے ایسے ماضی کو دیکھ
کر انگریزوں کے زمانہ کی تعریف کی تو قصور کیا کیا؟
اب رہا مستقبل کا سوال۔ مستقبل بانی سلسلہ احمدیہ کے زمانہ میں صرف یہ تھا کہ
ہندو لوگ ہندوستان کو آزادی دلوانے کی جدوجہد کر رہے تھے اور کسی آئندہ حکومت
میں مسلمانوں کے جدا گانہ انتخاب کے لئے بھی کوئی تحفظ موجود نہیں تھا۔ یا مسلمان
سیاست سے بالکل الگ تھے اور یا پھر کانگریس کے ساتھ شامل تھے۔ اگر وہ حقیقت پوری
ہو جاتی تو کیا سارے ہندوستان میں ایسی حکومت نہ قائم ہو جاتی جو موجودہ بھارت حکومت
سے بھی زیادہ خطرناک ہوتی کیونکہ موجودہ بھارت حکومت کے اوپر کئی پابندیاں ہیں۔
اوّل اس معاہدہ کی پابندی جو انہوں نے تقسیم ہندوستان کے وقت مسلمانوں سے کیا۔
دوم ان کے پہلو میں ایک آزاد مسلم حکومت کا وجود مگر باوجود ان پابندیوں کے بھارت
میں مسلمانوں پر کئی سختیاں گزر جاتی ہیں۔ گو مولانا مودودی صاحب کی جماعت ان
سختیوں کو کڑوا گھونٹ کر کے نہیں بلکہ شربت قرار دے کر پی رہی ہے مگر حقیقت یہ ہے
کہ بھارت میں کئی قسم کی سختیاں مسلمانوں پر ہو رہی ہیں اور مسلمان آج تک پوری طرح
اپنے آپ کو آزاد محسوس نہیں کرتا۔ اگر باہمی کوئی سمجھوتہ نہ ہوتا، اگر بھارت کے پہلو
میں پاکستان نہ ہوتا تو مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ گزرنی تھی اس کا خیال کر کے بھی رونگٹے
کھڑے ہو جاتے ہیں۔ کیا مودودی صاحب یہ چاہتے ہیں کہ ایسے مستقبل کی تائید
بانی سلسلہ احمدیہ کرتے۔ بانی سلسلہ احمدیہ 1908ء میں فوت ہوئے اور پاکستان کا خیال
1930ء، 1931ء میں پیدا ہوا۔ 1908ء میں فوت ہونے والے انسان پر یہ مجرم لگانا کہ
پاکستان کے ذریعہ سے مسلمانوں کا جو مستقبل ہونے والا تھا اس نے اس کو مد نظر رکھتے
ہوئے کیوں انگریزی حکومت کے زوال کی خواہش نہ کی کتنا مضحکہ خیز ہے اور پاکستان
بننے کا فیصلہ چونکہ 1947ء کے شروع میں ہو اتھا اس لئے یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ
بانی سلسلہ احمدیہ پر مودودی صاحب یہ الزام لگاتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے خیال
کے مجسم ہونے سے پورے چالیس سال پہلے کیوں پاکستان کے وجود کا اندازہ لگاتے ہوئے

آج 10 میں سے 10 باقی