احمدیوں کو اقلیت بنوانے کا مطالبہ کونسی سیاسی انجیل کا ہے

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
92
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
اس کی تائید نہ کی اور انگریزوں کی مذمت نہ کی۔ حالانکہ خود مودودی صاحب کا یہ حال
ہے کہ وہ 1947ء تک پاکستان کے مخالف رہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ان کا ارادہ ہی
پاکستان آنے کا نہیں تھا۔ وہ جانا چاہتے تھے کلکتہ مگر ایسے حادثات پیش آگئے کہ مجبوراً
انہیں یہاں آنا پڑا اور اس وقت بھی ان کی جو جماعت ہندوستان میں ہے وہ ہندوستانی
حکومت کی تعریف اور توصیف میں مشغول ہے مگر مودودی صاحب پاکستان میں آکر
پاکستانی حکومت کی مذمت میں مشغول ہیں۔ ایسے حقائق کی موجودگی میں مودودی
صاحب کو یہ جرات کس طرح ہوئی کہ وہ اس قسم کی باتوں کو پیش کر سکیں۔ کیا اس کے
یہ معنے ہیں کہ وہ مسلمانوں کو عقل سے بالکل کو را سمجھتے ہیں ؟
بلوچستان کے لوگوں کو (14) ایک اعتراض اُنہوں نے یہ کیا ہے کہ جماعت
احمدی بنانے کا ارادہ احد یہ کے خلیفہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو احمدی بنانے کی کوشش کی جائے کیونکہ BASE
کے بغیر تبلیغ نہیں پھیلتی۔ 144
نہ معلوم مولانا کو اس پر کیا اعتراض نظر آیا؟ احمدی جماعت ضرور یہ دعویٰ کرتی
ہے کہ ہم نے تبلیغ کرنی ہے جس طرح آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ نے تبلیغ کرنی ہے۔
آپ خدا کی قسم کھا کر کہیں کہ آپ کی نیت ہے یا نہیں کہ سارے مسلمانوں کو
جماعت اسلامی کا فرد اور صالح بنالیا جائے۔ اگر آپ کی نیت یہ نہیں تو آپ کا ایمان ظاہر ہے
اور اگر آپ کی یہ نیت ہے تو پھر وہی بات اگر احمدی چاہتے ہیں تو آپ کو کیا اعتراض ہے ؟
احمدیوں کو اقلیت بنوانے کا (15) پھر وہ لکھتے ہیں کہ کہا جاتا ہے کہ
مطالبہ کو نسی سیاسی انجیل کا ہے احمدی تو اپنے آپ کو اقلیت نہیں بنوانا
چاہتے۔ پھر ان کو اقلیت بنوانے کا مطالبہ
کیوں کیا جاتا ہے اور اس کا جواب وہ یہ دیتے ہیں کہ یہ مسئلہ کون سی سیاسی انجیل کا ہے
جب یہ مطالبہ معقول ہے تو پھر اس پر اعتراض کیا۔ 145
مولانا مودودی صاحب کو یاد رکھنا چاہئے کہ معقولیت ہی کا نام سیاسی انجیل ہے

آج 10 میں سے 10 باقی