یہ بالکل غلط ہے کہ مسلمانوں کا حصّہ قرار پانے کی وجہ سے احمدیت کی تبلیغ پھیلی

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
93
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
جس معقولیت کی بناء پر وہ اپنا مطالبہ پیش کرتے ہیں وہی معقولیت ان کی بات کو رڈ کرتی
ہے۔ مولانا مودودی صاحب اپنے اس رسالہ میں اور ان کے ساتھی بعض دوسری
تحریروں میں یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ احمدیوں کو اقلیت قرار دینے کا مطالبہ صرف پنجاب
اور بہاولپور میں ہی مقبول ہے باقی علاقوں میں اس مطالبہ کی اہمیت عوام پر روشن نہیں
ہے اور تعلیم یافتہ طبقہ کی اکثریت نہ پنجاب اور بہاولپور میں اور نہ دوسرے صوبوں میں
اس کی ضرورت محسوس کرتی ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ یہ مطالبہ اکثریت کا نہیں اور
اکثریت یہ نہیں چاہتی کہ احمدیوں کو اقلیت قرار دیا جائے۔ کسی قوم کو اقلیت قرار دینے
کی دوہی و جہیں ہو سکتی ہیں۔ یا تو یہ کہ اکثریت اقلیت سے خائف ہو یا اقلیت اکثریت سے
خائف ہو۔ تیسری وجہ ایک ملک کے باشندوں کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوئی نہیں
ہو سکتی۔ پس جب کہ خود مودودی صاحب کے نزدیک اکثریت احمدیوں کو اقلیت قرار
دینے کی خواہش مند نہیں اور دوسری طرف احمدیوں کی طرف سے یہ مطالبہ پیش نہیں
کہ ان کو اقلیت بنایا جائے کیونکہ ان کو مسلمانوں کی اکثریت سے خوف ہے بلکہ احمدی
سمجھتے ہیں کہ اگر کو نسلوں میں ان کے نمائندے نہ بھی آئیں تو چونکہ حکومت نے سیاسی
امور کا فیصلہ کرنا ہے اور سیاسی امور سارے ملک کے مشترک ہوتے ہیں اس لئے اگر باقی
لوگوں سے مل کر وہ اپنے آپ کو منتخب نہیں کرواسکتے تو نہ سہی۔ کوئی ضرورت نہیں کہ وہ
اپنے لئے کونسل نشستوں کا علیحدہ مطالبہ کریں تو بتائیے کہ کونسی وجہ معقول احمدیوں کو
اقلیت قرار دینے کی رہ جائے گی۔ پس مودودی صاحب کا حق نہیں کہ وہ یہ سوال کریں
کہ احمدیوں کو اقلیت نہ قرار دینے کا مسئلہ کونسی سیاسی انجیل کا ہے بلکہ باشند گان پاکستان کا
حق ہے کہ وہ مودودی صاحب سے مطالبہ کریں کہ احمدیوں کو اقلیت بنوانے کا مطالبہ
کونسی سیاسی انجیل کا ہے ؟
یہ بالکل غلط ہے کہ مسلمانوں کا حصہ قرار (16) آخر میں مودودی
پانے کی وجہ سے احمدیت کی تبلیغ پھیلی صاحب لکھتے ہیں کہ مسلمانوں کا حصہ قرار پانے

انوار العلوم جلد 24
94
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
کی وجہ سے احمدیت کی تبلیغ پھیلتی چلی گئی۔ 146
یعنی چونکہ احمدی مسلمان کہلاتے تھے اس لئے ان کی تبلیغ پھیلتی گئی۔ یہ بھی
سخت خلاف واقعہ امر ہے۔ ہندوستان میں چالیس لاکھ عیسائی ہیں جن میں سے چار پانچ لاکھ
مسلمان سے عیسائی ہوا ہے۔ اسی طرح مصر، شام، فلپائن، انڈونیشیا، برٹش بورنیو اور
افریقہ میں پچاس لاکھ کے قریب مسلمان عیسائی ہوا ہے۔ جماعت احمدیہ کی تو ساری
تعداد چار پانچ لاکھ ہے۔ اگر احمدیوں کے مسلمانوں کا حصہ قرار پانے کی وجہ سے
احمدیت کی تبلیغ پھیلتی چلی گئی تو یہ جو پونے کروڑ کے قریب مسلمان عیسائی ہو چکا ہے کیا
وہ بھی عیسائیوں کے مسلمان کہلانے کی وجہ سے ہو ا تھا ؟ مودودی صاحب مسلمانوں کو
یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اگر کوئی مسلمان کہلا کر ان کے عقائد بگاڑے تو وہ بگڑ سکتے ہیں لیکن
اگر اسی مبلغ کو زبر دستی غیر مسلم کہا جائے تو پھر مسلمان محفوظ ہو جاتے ہیں۔ اگر یہ بات
سچ ہے تو بہائیوں کے دعویٰ کے مطابق پندرہ میں لاکھ ایرانی اور عرب بہائی ہو چکا
ہے۔ وہ کیوں بہائی ہو گئے تھے ؟ بہائیوں کو تو اسلام کا لیبل نہیں لگا ہوا۔ پھر افریقہ اور
ایشیا کے مختلف ملکوں میں پونے کروڑ کے قریب مسلمان عیسائی ہو گیا ہے، وہ کیوں
عیسائی ہو گیا ہے ؟ عیسائیت پر تو اسلام کا لیبل نہیں لگا ہوا۔ صاف بات ہے کہ وہ لوگ
اس لئے عیسائی ہو گئے اور اس لئے بہائی ہوئے کہ ان کی صحیح تربیت نہیں کی گئی تھی۔
ان کو اسلام کی صحیح تعلیم نہیں بتائی گئی تھی اور جب تک کسی قوم کی صحیح تربیت نہ ہو اور
ان کو اپنے مذہب کی صحیح تعلیم نہ دی جائے۔ وہ دوسرے مذہب کی طرف مائل
ہو جاتے ہیں۔ حق تو یہ ہے کہ احمدیت کے یورپ میں پھیلنے میں بڑی روک یہی ہے کہ
احمدی مسلمان کہلاتے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف عیسائیوں کے دلوں میں سخت
جذبہ نفرت پیدا کیا گیا ہے۔ جماعت احمدیہ کو متواتر یورپین مستشرقین نے کہا ہے کہ
تم اسلام کا نام چھوڑ دو پھر دیکھو کہ تمہاری تبلیغ عیسائیوں میں کثرت سے پھیلنے لگ
جائے گی جس طرح بہائیوں کی تبلیغ ان میں پھیل رہی ہے مگر ہم نے کبھی اس کو
برداشت نہیں کیا کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور مسلمان رہنا چاہتے ہیں اور اسلام میں ہی

آج 10 میں سے 10 باقی