فوج، پولیس اور عدالت میں احمدیوں کی بھرتی کے متعلق غلط بیانی
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
95
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
اپنی نجات سمجھتے ہیں۔ پس یہ بالکل جھوٹ ہے کہ مسلمان کہلانے کی وجہ سے احمد یہ
جماعت پھیلی۔ احمدیوں سے بیسیوں گنے زیادہ مسلمان غیر مسلم کہلانے والی قوموں
میں شامل ہوئے اور غیر مسلم اقوام میں احمد یہ اشاعت کے راستہ میں یہی روک رہی کہ
وہ احمدی مسلمان کہلاتے ہیں۔
فوج، پولیس اور عدالت میں (17) اس کے بعد مولانا مولانا مودودی
احمدیوں کی بھرتی کے متعلق غلط بیانی لکھتے ہیں کہ انگریزی حکومت کی منظور نظر بن کر جماعت احمد یہ
فوج، پولیس اور عدالت میں اپنے آدمی دھڑا دھڑ بھرتی کراتی چلی گئی اور یہ سب کچھ اس
نے مسلمان بن کر مسلمانوں کی ملازمت کے کوٹہ سے حاصل کیا۔ 147
یہ سراسر غلط بیانی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمیشہ ہی انگریزی حکومت کی طرف
سے مسلمانوں کے پروپیگنڈا کی وجہ سے احمدیوں پر ظلم ہوا ہے۔ چنانچہ ہم اس کے ثبوت
میں دو واقعات شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں جو امام جماعت احمد یہ اپنے بعض
خطبات میں بھی بیان فرما چکے ہیں۔ آپ فرماتے ہیں :-
1917ء کا واقعہ ہے۔ میں نے شملہ یا دہلی میں چودھری
سر ظفر اللہ خاں صاحب کو ایڈ جو ٹینٹ جنرل یا ایسے ہی کسی اور بڑے
افسر کے پاس ایک کیس کے سلسلہ میں بھیجا۔ کیس یہ تھا کہ ایک احمدی
پر فوج میں سختی کی گئی اور پھر باوجود یہ تسلیم کر لینے کے کہ قصور اس کا
نہیں اسے فوج سے بلا وجہ نکال دیا گیا تھا۔ اس کیس کے متعلق بات
کرنے کے لئے میں نے چوہدری صاحب کو اس افسر کے پاس بھیجا۔
چوہدری صاحب نے اس سے جا کر کہا کہ دیکھئے کتنے ظلم کی بات ہے کہ
جس شخص کے متعلق یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ وہ حق پر ہے اور مظلوم
ہے اس کو بلا وجہ فوج سے نکال دیا گیا ہے۔ حالانکہ ہماری جماعت ایسی
ہے جو ملک کی خدمت کے لئے کام کرتی ہے ، روپیہ کی غرض سے
انوار العلوم جلد 24
96
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
نہیں۔ وہ فوجی افسر ساری بات سننے کے بعد کہنے لگا کہ میں تسلیم کرتا
ہوں کہ آپ کی جماعت ملک کی خدمت کی خاطر فوج میں کام کرتی ہے
اور میں جانتا ہوں کہ اس جماعت کے اندر حُب الوطنی کا جذبہ پایا
جاتا ہے اور اسی جذبہ کے ماتحت یہ جماعت کام کرتی ہے ، روپیہ کی خاطر
کام نہیں کرتی ۔۔۔۔۔ اور میں اس بات کو بھی سمجھتا ہوں کہ دوسروں پر
اتنا اعتماد نہیں کیا جاسکتا جتنا کہ آپ کی جماعت پر ہمیں اعتماد ہے لیکن
ایک بات میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں آپ اس کا جواب دیں اور وہ
بات یہ ہے کہ ہندوستان کی حفاظت کے لئے اس وقت اڑھائی تین لاکھ
فوج کی ضرورت ہے۔ اگر ہم آپ کے ایک آدمی کی خاطر اور اس کے
حق بجانب ہونے کی بناء پر دوسروں کو خفا کر لیں اور وہ ناراض ہو کر کہہ
دیں کہ ہم فوج میں کام نہیں کرتے ہمیں فارغ کر دیں تو کیا آپ کی
جماعت اڑھائی تین لاکھ فوج ملک کی حفاظت کے لئے مہیا کر کے دے
سکتی ہے۔ اگر یہ ممکن ہے تو پھر آپ کی بات پر غور کیا جاسکتا ہے اور
اگر یہ بات آپ کے نزدیک بھی نا ممکن ہے تو بتائیے ہم آپ کی جماعت
کی دلداری کی خاطر سارے ہندوستان کی حفاظت کو کس طرح نظر
انداز کر سکتے ہیں ؟ ۔۔۔۔۔ پس ہماری یہ حالت ہے کہ ہمارے اپنے ملک
میں بھی ہماری بات کو کوئی وقعت نہیں دی جاتی۔ حکومت جو تمام رعایا
سے یکساں سلوک کا دعویٰ کرتی ہے وہ بھی بعض دفعہ افسروں کی
مخالفت کی وجہ سے اور بسا اوقات اس وجہ سے ہمارا ساتھ دینے سے
انکار کر دیتی ہے کہ ہمارا ساتھ دینا حکومت کے لئے ضعف کا موجب ہو
گا اور وہ نہیں چاہتی کہ جماعت کی بات کو مان کر ملک کی اکثریت کو
ناراض کرے“۔ 148
اسی قسم کا ایک واقعہ 1947ء میں بھی ہوا۔ یہ واقعہ بھی حضرت امام جماعت احمد یہ