مولانا مودودی کے مزعومہ مسلم اکابر اور علماء کے جھوٹ

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
98
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
ان کے رفقاء کار علماء کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ یہی ثابت کر دیں کہ احمدی پانچ فیصدی
ملازمتوں پر قابض ہیں۔ چلو ہم اس سے اتر کر مولانا کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ ثابت کر دیں
کہ احمدی ایک فیصدی ملازمتوں پر قابض ہیں کسی ادارے میں وہ کسی وجہ سے زیادہ آگئے
ہیں اور کسی ادارے میں وہ بالکل نہیں ہیں یا نہ ہونے کے برابر ہیں۔ دیکھنا تو مجموعی تعداد
کو چاہئے اور ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ مجموعی تعداد کے لحاظ سے احمدیوں کی تعداد ہر گز
اتنی زیادہ نہیں جو قابلِ اعتراض ہو یا ہر گز احمدی قابلِ اعتراض ذرائع سے ملازمتوں میں
نہیں آئے۔
مولانا مودودی کے مزعومہ مولانا کے مزعومہ مسلم اکابر اور علماء تو اتنا
جھوٹ بولتے ہیں کہ فرقان فورس جو مسلم اکابر اور علماء کے جھوٹ الاحمدیوں نے کشمیرکی ترکی میں شامل ہو نے لڑائی ہونے
کے لئے بنائی تھی اس کے متعلق پبلک میں اور اخباروں کے ذریعے سے وہ یہ اعلان کرتے
رہے ہیں کہ وہ کروڑوں روپیہ کا سامانِ جنگ چرا کر لے گئی ہے چنانچہ اخبار ”آزاد“
(11) ستمبر 1952ء صفحہ (6) اور رسالہ ”نمک حراموں کے کارنامے “ میں لکھا گیا کہ مکمل
فوجی وردیاں ادنیٰ سپاہی سے لے کر اعلیٰ افسروں تک کی چھ سو، تھری ناٹ تھری کی
رائفلیں 599 ، مشین گن 20 ، مارٹر بمبز 226، گولیاں (21110) اکیس ہزار ایک سو
دس، چھتیس سائز کے بہتر گرنیڈ بمب اور اس کے علاوہ گولی بارود، دستی بمب، سنگینیں
اور بہت سا دوسرا نہایت قیمتی اور اہم سامان مثلاً وائرلیس سیٹ بمعہ چار جنگ انجن
چار جنگ سیٹ اور بیٹری وغیرہ نیز بے شمار وردیاں اور دیگر سامان جو کروڑوں روپے کی چارجنگ
مالیت کا ہوتا ہے یہ ہضم کئے بیٹھے ہیں“۔
حالانکہ جو سامان جنگ چرایا جانا بیان کیا جاتا ہے اس کا چوتھا حصہ بھی کبھی احمد یہ
کمپنی (یعنی فرقان بٹالین) کو نہیں دیا گیا اور پھر احمدیوں کے پاس فوجی افسروں کی تحریر
موجود ہے کہ سارا سامانِ جنگ جو ہم نے ان کو دیا تھا واپس لے لیا ہے۔ چنانچہ اس رسید
کے الفاظ یہ ہیں:۔

انوار العلوم جلد 24
99
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
تمام چیزیں جو آرڈی نینس سٹور سے دی گئی تھیں یعنی ہتھیار ،
بارود، خیمے ، سامان دیگر اور بستر وغیرہ وغیرہ سب کا سب 21۔K۔A
بٹیلین یعنی فرقان سے واپس لے لیا گیا اور راولپنڈی سنٹرل ڈیو کو
واپس کیا گیا۔ اب سر ٹیفکیٹ دیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ کی کوئی چیز اب
فرقان فورس سے قابل وصول نہیں۔ دستخط D۔A۔D۔O۔S۔A۔K میجر
-"Co-ord Dated 20 june 1950
کیا مولانا اس رسید کو پڑھ کر لَعْنَةُ اللهِ عَلَی الْكَاذِبِینَ کہہ کر جھوٹ بولنے والے
کے لئے دعا کریں گے ؟
پھر مولوی عطاء اللہ صاحب بخاری نے 11 مئی 1952ء کو لائل پور میں تقریر
کرتے ہوئے کہا کہ :-
وو
مرزائیوں کے خلیفہ مرزا بشیر الدین محمود نے بھارت کی
سرحد پر ریاست بہاولپور میں اسی ہزار مربع زمین حاصل کر رکھی ہے
اور اسی طرح سر محمد ظفر اللہ نے اسی ہزار ایکڑ زمین بہاولپور کی
ہندوستانی سرحد پر حاصل کر رکھی ہے جس سے ان کے عزائم کا پتہ چلتا
ہے
150 ،
حالانکہ یہ سراسر جھوٹ اور افتراء ہے۔ ایک فیصدی بھی اس میں سچ نہیں۔ کیا
اس قسم کے جھوٹ بول کر اسلام کی تائید کرنا مد نظر ہے؟ کیا اسلام بغیر جھوٹ کے ترقی
نہیں کر سکتا۔
مولانا مودودی اور ان کے ساتھی اگر سچے ہیں تو میدان میں آئیں اور اپنے
الزامات ثابت کریں۔
مولانا مودودی نے بھی اس کتاب میں یہ لکھا ہے کہ قادیانیوں کی جتھہ بندی
سرکاری دفاتر کے علاوہ تجارت، صنعت اور زراعت میں بھی مسلمانوں کے خلاف
نبرد آزما ہے۔ 151

آج 10 میں سے 10 باقی