آخری خطاب

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
100
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
زراعت اور تجارت و صنعت میں تفرقہ پیدا کرنا ایک معمہ ہے جسے مولانا ہی
حل کر سکتے ہیں۔ صرف اس کے یہ معنے ہماری سمجھ میں آسکتے ہیں کہ دوسروں کے حصہ
پر اُنہوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ ہم مولانا کو قسم دیتے ہیں اس خدائے وحدہ لاشریک کی
جس کے ہاتھ میں اُن کی جان ہے کہ اگر وہ اور اُن کے ساتھی ان الزاموں میں سچے ہیں تو
وہ میدان میں آئیں اور اپنے ثبوت پیش کریں ورنہ کم سے کم لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کہتے
ہوئے اعلان کریں کہ احمدیوں نے دوسرے فرقوں کی زمینوں، تجارتوں اور کارخانوں پر
قبضہ کر لیا ہے اور ہم بھی اسی وحدہ لاشریک کی قسم کھا کر کہیں گے جس کے ہاتھ میں
ہماری جان ہے کہ یہ الزامات بالکل جھوٹے ہیں اور اگر ہم ان میں جھوٹ بول رہے ہیں تو
خدا کی لعنت ہم پر اور ہماری اولادوں پر ہو۔ اس کے سوا ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔ اگر اس کے
باوجود کوئی شخص ان الزامات سے باز نہیں آتا تو ہم اس کا معاملہ خدا پر چھوڑتے ہیں اور
اس سے دُعا کرتے ہیں کہ وہ حق اور انصاف کی تائید کرے اور جھوٹے اشتعال دلانے
والوں اور غلط بیانیوں سے بد نام کرنے والوں کا خود ہی علاج ہو۔
مولانا مودودی صاحب نے ”قادیانی مسئلہ“ لکھ کر ملک میں آخری خطاب
خطرناک تفرقہ اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ جہاں تک
مولانا مودودی صاحب کے اپنے مفاد کا سوال ہے اس کے مطابق تو یہ کوشش بالکل جائز
اور درست ہے کیونکہ وہ اپنی کتابوں میں صاف لکھ چکے ہیں کہ صالح جماعت کا یہ فرض
ہے کہ ہر ذریعہ سے حکومت پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے کیونکہ حکومت پر قبضہ کئے
بغیر کوئی پروگرام ملک میں جاری نہیں ہو سکتا لیکن جہاں تک مسلمانوں کے مفاد اور
اُمت مسلمہ کے مفاد کا سوال ہے یقینا یہ کوشش نہایت ناپسندیدہ اور خلاف عقل ہے۔
مسلمان جن خطرناک حالات میں سے اس وقت گزر رہے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے اس
وقت ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ متحد کرنے اور مسلمانوں کی
سیاسی ضرورتوں کے متعلق زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کرے۔ بغیر
اتحاد کے اس وقت مسلمان سیاسی دُنیا میں سر نہیں اُٹھا سکتا۔ اس وقت بیسیوں ایسے علاقے

انوار العلوم جلد 24
101
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
موجود ہیں جن کی آبادی مسلمان ہے، جو سیاسی طور پر آزاد ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں لیکن
باوجود اس کے وہ آزاد نہیں۔ وہ غیر مسلموں کے قبضہ میں ہیں اور بیسیوں ایسے ممالک اور
علاقے موجود ہیں جہاں کے مسلمان موجودہ حالات میں علیحدہ سیاسی وجود بننے کے قابل
نہیں ہیں لیکن انہیں ایسی آزادی بھی حاصل نہیں جو کسی ملک کے اچھے شہری کو حاصل ہو
سکتی ہے اور ہونی چاہئے بلکہ ان کے ساتھ غلاموں کا سا سلوک کیا جاتا ہے اور انہیں معزز
شہریوں کی حیثیت حاصل نہیں ہے اور جو علاقے مسلمانوں کے آزاد ہیں اُنہوں نے بھی
ابھی پوری طاقت حاصل نہیں کی بلکہ وہ تیسرے درجہ کی طاقتیں کہلا سکتے ہیں۔ دُنیا کی
زبر دست طاقتوں کے مقابلہ میں ان کو کوئی حیثیت حاصل نہیں۔ حالانکہ ایک زمانہ وہ تھا
جب مسلمان ساری دُنیا پر حاکم تھا۔ جب مسلمان پر ظلم کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔
مسلمان پر ظلم کرنے کے نتیجہ میں ساری دُنیا میں شور پڑ جاتا تھا لیکن آج عیسائی پر ظلم
کرنے سے سے تو۔ تو ساری دنیا میں شور پڑ پڑ سکتا ہے مسلمان پر ظلم کرنے سے ساری دُنیا میں شور
نہیں پڑ سکتا۔ عیسائی کسی ملک میں بھی رہتا ہو اگر اس پر ظلم کیا جائے تو عیسائی حکومتیں
اس میں دخل دینا اپنا سیاسی حق قرار دیتی ہیں لیکن اگر کسی مسلمان پر غیر مسلم حکومت
ظلم کرتی ہے اور مسلمان احتجاج کرتے ہیں تو انہیں یہ جواب دیا جاتا ہے کہ غیر ملکوں کے
اندرونی معاملات میں دخل نہیں دیا جا سکتا۔ گویا عیسائیت کی طاقت کی وجہ سے عیسائیوں
کے لئے اور سیاسی اصول کار فرما ہیں لیکن مسلمانوں کی کمزوری کی وجہ سے سیاسی دُنیا ان
کے لئے اور اصول تجویز کرتی ہے۔ ایسے زمانہ میں مسلمانوں کا متفق اور متحد ہونا نہایت
ضروری ہے اور چھوٹی اور بڑی جماعت کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہونا چاہئے۔ الیکشن میں
ممبر کو اپنے جیتنے کی سچی خواہش ہوتی ہے اور وہ ادنیٰ سے ادنی انسان کے پاس بھی جاتا ہے
اور اس کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مسلمان حکومتوں کا معاملہ الیکشن جیتنے
کی خواہش سے کم نہیں۔ جو شخص یہ کہتا ہے کہ ہم کو اس معاملہ میں چھوٹی جماعتوں کی
ضرورت نہیں وہ صرف یہ ثابت کرتا ہے کہ اس کو اسلامی حکومتوں کے طاقتور بنانے کی
اتنی بھی خواہش نہیں جتنی ایک الیکشن لڑنے والے کو اپنے جیتنے کی خواہش ہوتی ہے۔ پس

انوار العلوم جلد 24
102
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
وہ سچی خیر خواہی کا نہ مفہوم سمجھتا ہے اور نہ اس کو مسلمانوں سے سچی خیر خواہی ہے۔ پس
مودودی صاحب نے ”قادیانی مسئلہ “ لکھ کر قادیانی جماعت کا بھانڈا نہیں پھوڑا۔ اپنی
اسلامی محبت کا بھانڈا پھوڑا ہے اور اپنی سیاسی سوجھ بوجھ کا پردہ فاش کیا ہے۔ کاش وہ اسلام
کی گزشتہ ہزار سال کی تاریخ دیکھتے اور انہیں یہ ا یہ معلوم ہوتا کہ کس طرح مسلمانوں کو
پھاڑ پھاڑ کر اسلام کو تباہ کیا گیا ہے اور پھاڑنے کے یہ معنے نہیں تھے کہ ان میں اختلاف عقیدہ
پیدا کیا گیا تھا کیونکہ اختلاف عقیدہ کبھی بھی فتنہ پردازوں نے پیدا نہیں کیا بلکہ
اختلاف عقیدہ علماء و فقہاء کی دیدہ ریزیوں کا نتیجہ تھا۔ پھاڑنے کے معنے یہ تھے کہ اختلاف عقیدہ
کی بناء پر بعض جماعتوں کو الگ کر کے اسلام کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ تاریخ موجود ہے ہر
آدمی اس کی ورق گردانی کر کے اس نتیجہ کی صحت کو سمجھ سکتا ہے۔ پس حقیقت یہ ہے کہ
قادیانی مسئلہ کا حل اس طرح نہیں کیا جاسکتا جو مولانا مودودی صاحب نے تجویز کیا ہے۔
یعنی پہلے تو احمدیوں کو اسلام سے خارج کر کے ایک علیحدہ اقلیت قرار دے دیا جائے اور
پھر وہ سلسلہ شروع ہو جائے جو ایک ہزار سال سے اسلام میں چلا آیا ہے یعنی پھر
آغا خانیوں کو اسلام سے خارج کیا جائے، پھر بوہروں کو اسلام سے خارج کیا جائے، پھر
شیعوں کو اسلام سے خارج کیا جائے، پھر اہلحدیث کو اسلام سے خارج کیا جائے، پھر
بریلویوں کو اسلام سے خارج کیا جائے، پھر دیوبندیوں کو اسلام سے خارج کیا جائے اور پھر
مولانا مودودی کے اتباع کی حکومت قائم کی جائے۔ مولانا مودودی کے اتباع کی حکومت
تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے یقینا نہیں بنے گی لیکن پھر ایک دفعہ دُنیا میں وہی تباہی کا دور
شروع ہو جائے گا جو گزشتہ ایک ہزار سال تک مسلمانوں میں جاری رہا اور وہ طاقت جو
پچھلے پچیس سال میں مسلمانوں نے حاصل کی ہے بالکل جاتی رہے گی اور مسلمان پھر ایک
دوسرے کا گلا کاٹنے لگ جائیں گے اور جماعت اسلامی کے پیرو اپنے دل میں خوش ہوں
گے کہ ہماری حکومت قائم ہو رہی ہے لیکن ایسا تو نہ ہو گا۔ ہاں اسلامی حکومتیں کمزور ہو کر
پھر ایک ترلقمہ کی صورت میں یا تو روس کے حلق میں جا پڑیں گی یا مغربی حکومتوں کے گلے
میں جا پڑیں گی۔ خدا اسلام کے بدخواہوں کا منہ کالا کرے اور اسلام کو اس روز بد کے

انوار العلوم جلد 24
103
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
دیکھنے سے محفوظ رکھے۔
مولانا مودودی صاحب نے جو کچھ لکھا ہے اس کے بجائے صحیح طریقہ ملک میں
امن قائم کرنے کا یہ ہے کہ :-
(1) اسلام کی طرف منسوب ہونے والے مختلف فرقے خواہ اپنے اپنے مخصوص
نظریات کے ماتحت دوسرے فرقوں کے متعلق مذہبی لحاظ سے کچھ ہی خیال رکھتے ہوں
یعنی خواہ اُنہیں سچا مسلمان سمجھتے ہوں یا نہ سمجھتے ہوں مسلمانوں کے ملی اتحاد کی خاطر اور
اسلام کو فرقہ وارانہ انتشار سے بچانے کی غرض سے ان سب کو کلمہ طیبہ کی ظاہری
حد بندی کے ماتحت بلا استثناء مسلمان تسلیم کیا جائے تسلیم کیا جائے اور اس میں شیعہ ، سنی، اہل حدیث،
اہل قرآن، اہل ظاہر ، اہل باطن، حنفی، مالکی، حنبلی، شافعی، احمدی اور غیر احمدی میں کوئی
فرق نہ کیا جائے۔
(2) اگر اس ایک ہی صحیح طریق کو استعمال نہیں کرنا جس کے بغیر مسلمانوں کو ترقی
حاصل نہیں ہو سکتی تو پھر احمدیوں کو اقلیت قرار دینے سے کچھ نہیں بنتا کیونکہ جیسا کہ ہم
اوپر ثابت کر آئے ہیں ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا دُشمن ہو رہا ہے اور اسلام کی
خیر خواہی دلوں میں نہیں ہے۔ صرف اپنے فرقوں کی خیر خواہی دلوں میں ہے۔ اس لئے
یہ آپریشن صرف احمدیت پر ختم نہیں ہو جائے گا۔ احمدیت پر تجربہ کر لینے والا ڈاکٹر بعد
میں دوسرے فرقوں پر اس نسخہ کو آزمائے گا۔ پس ایک ہی دفعہ یہ فیصلہ کر دینا چاہئے کہ
اس اسلامی حکومت میں فلاں فرقہ کے لوگ رہ سکتے ہیں دوسروں کے لئے گنجائش نہیں
تا کہ باقی سب فرقے ابھی سے اپنے مستقبل کے متعلق غور کر لیں اور دُنیا کو بھی معلوم
ہو جائے کہ علماء پاکستان کس قسم کی حکومت یہاں قائم کرنا چاہتے ہیں۔
(3) اور اگر یہ نہیں کرنا اور واقع میں یہ ایک خطر ناک بات ہے تو پھر ہم تمام مسلمانوں
سے اپیل کریں گے کہ وہ احمدیوں کو اقلیت قرار دینے کی بجائے مولوی صاحبان کے دل
میں تقویٰ اور خشیت اللہ کی روح پیدا کرنے کی کوشش کریں اور ان کو یہ سبق سکھائیں
کہ عدل اور انصاف اور رواداری کا طریق سب سے بہتر طریق ہے اور اسلام کی خدمت

انوار العلوم جلد 24
کرنے کا یہی ایک ذریعہ ہے۔
104
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ جب ان کے استاد علماء کی
حالت خراب ہو گئی ہے تو شاگر دہی استادی کی کرسی پر بیٹھیں اور اپنے سابق اساتذہ کو ان
کے فرائض کی طرف توجہ دلائیں کہ اسلام مزید ضعف اور تباہی سے بچ جائے اور
اللہ تعالیٰ مسلمانوں کا ہاتھ پکڑلے اور ان کی اسی طرح مدد کرے جس طرح ابتدائی تین
سو سال میں اس نے مسلمانوں کی مدد کی تھی۔ اللهم امين
وَاخِرُدَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
شائع کردہ ”دار التجلید نمبر 14 ملکانی محل فریئروڈ پوسٹ بکس نمبر 7215 کراچی)
1: رپورٹ مطبوعہ 17 جنوری 1953ء اخبار تسنیم» متعلق جماعت اسلامی
2: کوثر 25 جنوری 1953ء
3 قادیانی مسئلہ صفحہ 21 مطبوعہ 1992ء دار الاشاعت اسلامی لاہور
4 قادیانی مسئلہ صفحہ 54 مطبوعہ 1992ء مطبوعہ دارالاشاعت اسلامی لاہور
5: در منثور جلد 5 صفحہ 386 الطبعة الاولى 1990ء مطبع دار الكتب العلمیة بیروت لبنان
6 مسلم کتاب الایمان باب من مات لا يشرك بالله شيئًا دخل الجنة
7 مسلم کتاب فضائل الصحابه باب من فضائل علی ابن ابی طالب
: فتوحات مکیہ جلد 2 باب 73 صفحہ 6 مطبوعہ بیروت 1998ء
9: الدر المنثور زیر آیت خاتم النبین صفحہ 386 الطبعة الاولی 1990 ء مطبع دار الكتب
العلمية بيروت لبنان
10 تاریخ ابن خلدون الجزء الثانی صفحه 65 زیر عنوان خَبْرُ الثَّقِيفَة
11: طبری جلد 4 صفحہ 1749۔ مطبوعہ بیروت 1965ء
12: تاریخ الخمیس جلد 2 صفحہ 177
13: تاریخ الخمیس جلد 2 صفحہ 217۔ مطبوعہ بیروت 1283ھ
:14: طبری جلد 4 صفحہ 1853 ، 1854۔ مطبوعہ بیروت 1965ء

انوار العلوم جلد 24
105
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
15: طبری جلد 4 صفحہ 1854، 1855۔ مطبوعہ بیروت 1965ء
16 تاریخ الکامل جلد 2 صفحہ 140
17: تفسیر روح المعانی زیر آیت خاتم النبیین جلد 12 صفحہ 34 - مکتبہ امدادیہ ملتان
1267
18: قرآن مجید مترجم و محشی مطبوعہ مدینہ پر یس بجنور صفحہ 549۔1369ھ
19: تحذیر الناس صفحہ 10۔ مطبوعہ سہارنپور 1309ھ
20 مقدمه ابن خلدون صفحہ 272،271 مطبوعہ مصر 1930ء
21 : الجامع الصغير صفحه 352 مطبوعہ بیروت 1423ھ
22: مکتوبات امام ربانی دفتر اول حصہ چہارم صفحہ 138 ۔ مطبوعہ 1330ھ
23 مکتوبات امام ربانی دفتر اول حصہ چہارم مکتوب 248 صفحہ 49 مطبوعہ لاہور 1330ھ
24: حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 30،29
25: ایک غلطی کا ازالہ ، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 209
26: کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 16،15
27: تجلیات الہیہ ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 412،411
28: ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی ، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 214،213
29: حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 100 حاشیہ
30: تقریر واجب الاعلان متعلق واقعات جلسه بحث منعقدہ جامع مسجد دہلی مورخہ
20 اکتوبر 1891ء
3: 31 الحجر
32 ابن ماجه کتاب الجنائز باب ما جاء في الصلاة على ابن رسول الله صلى الله
عليه وسلم و ذكر وفاته
33: حم السجده : 31
34 ابن ماجه كتاب الفتن باب الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ

انوار العلوم جلد 24
35: مثنوی مولانا روم دفتر پنجم صفحه 67
106
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
36 مجمع الزوائد كتاب الصلوة باب في تارك الصلوة حديث نمبر 1634 جز 2
صفحہ 26 مطبوعہ 1994ء
37 خطبات از مودودی صاحب صفحه 32 ، 33 مطبوعہ مارچ 1935ء
38: تذکرہ صفحہ 47۔ ایڈیشن چہارم
39: تذکرہ صفحہ 577۔ ایڈیشن چہارم
40: حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 123
41: تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 433
42: فتوی 1892ء از مولوی عبدالحق غزنوی منقول از اشاعۃ السنہ جلد 13 نمبر 7 صفحہ
204
43: فتوی 1892ء از مسعود دہلوی سجادہ نشین رتہر چھتر منقول از اشاعۃ السنہ جلد 13
نمبر 6 صفحہ 189
44: فتوی 1892ء از مولوی عبد الحق مولف تفسیر حقانی منقول از اشاعة السنه جلد 13 نمبر
6 صفحہ 89
45: فتوی 1892ء از مولوی محمد اسمعیل منقول از اشاعۃ السنہ جلد 13 نمبر 6 صفحہ 191
46: فتوی 1892ء از مولوی فقیر الله منقول از اشاعۃ السنہ جلد 13 نمبر 6 صفحہ 187
47: فتوی 1892ء از مولوی محمد لطیف الله منقول از اشاعة السنه جلد 13 نمبر 6
صفحہ 190
48: فتوی 1892ء از مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی منقول از اشاعه السنه جلد 13
نمبر 5
49: فتوی 1892ء از مولوی عبد الصمد غزنوی منقول از اشاعۃ السنه جلد 13 نمبر 7
صفحه 201
50: اشاعۃ السنہ 1893 ء جلد 18 نمبر 1 تا 6

انوار العلوم جلد 24
107
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
51: مسلم کتاب الایمان باب بیان حال ایمان من قال لأخيه المسلم
52 استفتائے ضروری صفحہ 37
53 استفتائے ضروری صفحہ 40
54 استفتائے ضروری صفحہ 9
55: ٹریکٹ ”مودودیت اور مرزائیت “صفحہ 2
56: نوائے وقت 28 ستمبر 1948ء
57 استفتائے ضروری صفحہ 23
58: فتویٰ شائع کردہ محمد عبد الشکور مدیر انجم “لکھنو
59 محمد مرتضی حسن ناظم شعبہ تعلیمات دارالعلوم دیوبند۔ منقول از فتویٰ شائع کرده
مدیر
66
النجم “ لکھنو
60: رڈالرفضه صفحه 30 مطبوعہ ملتان
61 اردو ترجمہ فتاوی عزیزی صفحہ 377 مطبوعہ کراچی 1969ء
62: فتاوی عالمگیر یہ جلد 2 صفحہ 283 مطبوعہ مطبع مجیدی کانپور
63: الصافي في شرح الاصول الکافی جزو سوم باب فرض الطاعة الائمه صفحه 61
مطبوعه نولکشور
64: حدیقہ شہداء صفحہ 65
65: فروع الكافى كتاب الجنائز جلد اول صفحہ 100۔ مطبوعہ 1302ھ
66: ردّ التکفیر صفحہ 11
67: حسام الحرمین صفحہ 122 - مطبوعہ نظامی پریس بدایوں 1371ھ
68: تین سو علماء کا متفقہ فتویٰ مطبوعہ حسن برقی پریس اشتیاق منزل لکھنو
69: فتویٰ علماء کرام مشتہره در اشتہار شیخ مہر محمد قادری لکھنو
70: جامع الشواهد فى اخراج الوهابيين عن المساجد صفحه 1
71: مجموعه فتاوی صفحه 55،54

انوار العلوم جلد 24
108
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
72: تاریخ الخوارج تاليف الشيخ محمد شریف سلیم صفحه 14
73: قادیانی مسئلہ صفحہ 27،26
74 خطبات از مودودی صاحب صفحہ 32 مطبوعہ مارچ 1965ء
75: مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم ایڈیشن سوم صفحہ 80
76: قادیانی مسئلہ صفحہ 15
77: اربعین ، روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 417، حاشیہ
78: فتوی مطبوعه 1892ء منقول از اشاعۃ السنہ جلد 13 نمبر 6 صفحہ 185
79 80 : شرعی فیصلہ صفحہ 31
81: فتوی شریعت غر ا صفحه 9
82: شرعی فیصلہ صفحہ 25
83: فتوی شریعت غر ا صفحه 2
84: فتوی شریعت غر ا صفحه 5
85: فتوی شریعت غرا صفحہ 4، 5
86: شرعی فیصلہ صفحہ 22
87: شریعت غرا صفحہ 3
88: شرعی فیصلہ صفحہ 20
89: شرعی فیصلہ صفحہ 24
91،90: شرعی فیصلہ صفحہ 31
92: شرعی فیصلہ صفحہ 24
93 : حسام الحرمین صفحہ 95
94: فتوی 1892ء منقول از اشاعۃ السنہ جلد 13 نمبر 6 صفحہ 185
95: فتوی 1892ء از اشاعۃ السنہ جلد 13 نمبر 6 صفحہ 201
96: فتویٰ 1893ء منقول از فتوی در تکفیر منکر عروج جسمی و نزول حضرت عیسی علیہ السلام

انوار العلوم جلد 24
109
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
97: فتوی شریعت غر ا صفحه 12
98: فتوی مطبوعه 1892ء از اشاعۃ السنہ جلد 13 نمبر 6 صفحہ 201
99: فتوی در تکفیر منکر عروج جسمی و نزول حضرت عیسی علیہ السلام ۔ شائع شدہ 1311ھ
در مطبع محمدی واقعه مدراس
100: مجموعه کفریات مرزا غلام احمد قادیانی مؤلفه سید محمد غلام صاحب احمد پور شرقیہ
مطبوعه مطبع صادق الانوار بہاولپور صفحہ 6،5
101: مجموعه کفریات مرزا غلام احمد قادیانی مؤلفه سید محمد غلام صاحب احمد پور شرقیہ
مطبوعہ مطبع صادق الانوار بہاولپور صفحہ 11
102: الفضل 19 اکتوبر 1915ء صفحہ 6 و تاریخ مالا بار صفحه 35
103 اخبار الحديث 6 دسمبر 1918ء زیر عنوان ” بڑی زبر دستی ہے“ بحوالہ
الفضل 14 دسمبر 1918ء صفحہ نمبر 3۔
104: الفضل جلد 8 نمبر 76، 77 مورخہ 14،11 اپریل 1921ء صفحہ 7
105: الفضل جلد 5 نمبر 64 مورخہ 9 فروری 1918ء صفحہ 3
106: الفضل جلد 15 نمبر 81 مورخہ 13 اپریل 1928ء صفحہ 5
107: الفضل جلد 15 نمبر 85 مورخہ 27 اپریل 1928ء صفحہ 8
108: الفضل جلد 21 نمبر 102 مورخہ 25 فروری 1934ء صفحہ 6
109: ہلال بمبئی 14 مارچ 1936ء
110: روزنامہ ہلال بمبئی 13 مارچ 1936ء
111: الفضل جلد 27 نمبر 105 مورخہ 9 مئی 1939ء صفحہ 5
112: الفضل جلد 31 نمبر 179 مورخہ یکم اگست 1943ء
113: الفضل جلد 31 نمبر 224 مورخہ 23 ستمبر 1943ء صفحہ 1
114: الفضل جلد 33 نمبر 189 مورخہ 13 اگست 1944ء صفحہ 2
115: زمیندار 21 جنوری 1951ء صفحہ 9

انوار العلوم جلد 24
110
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب
116: منقول از اشاعۃ السنه جلد 13 نمبر 5
117: فتوی در تکفیر عروج جسمی و نزول حضرت عیسی علیہ السلام مطبوعہ مدراس 1311ھ
118: مجموعه کفریات مرزا غلام احمد قادیانی مؤلفه سید محمد غلام صاحب احمد پور شرقیہ صفحہ 5
119: شرعی فیصلہ صفحہ 31
120 اشتہار مخادعت مسیلمہ قادیانی صفحه 2
121 اشتہار مخادعت مسیلمہ قادیانی صفحه 14
122: قادیانی مسئلہ صفحہ 30۔ مطبوعہ مارچ 1992ء
29 :123 المؤمن
4745 : 124 الحاقه
125: قادیانی مسئلہ صفحہ 34، مطبوعہ مارچ 1992ء
126: قادیانی مسئلہ صفحہ 35،34۔ مطبوعہ مارچ 1992ء
127: آزاد 11 مئی 1951ء وزمیندار 28 مئی 1951ء
128: قادیانی مسئلہ صفحہ 32 مطبوعہ 1992ء
129: تبلیغ رسالت جلد 7 صفحہ 17
130: قادیانی مسئلہ صفحہ 124 مطبوعہ 1992ء
131: قادیانی مسئلہ صفحہ 49 مطبوعہ 1992ء
132: قادیانی مسئلہ صفحہ 49 مطبوعہ 1992ء
133: تبلیغ رسالت جلد 7 صفحہ 17
134: ترجمان القرآن جون 1948ء صفحہ 119
135: ترمذی ابواب الديات باب ماجاء فیمن قتل دون ماله فهو شهید میں الفاظ کی
ترتیب میں صرف فرق ہے۔
136: الفضل جلد 23 نمبر 55 مورخہ 3 ستمبر 1935ء صفحہ 10،9
137: قادیانی مسئلہ صفحہ 51 مطبوعہ 1992ء

انوار العلوم جلد 24
111
مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب
138: ”ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض بحوالہ الفضل 27 ستمبر 1919ء صفحہ 3 تا 11
وو
139: ” معاہدہ ترکیہ اور مسلمانوں کا آئندہ رویہ “ بحوالہ الفضل 7 جون 1920ء صفحہ 4، 5
140: ریوٹر ( Reuters) 1851 ء سے قائم شدہ انٹر نیشنل نیوز ایجنسی جس کا ہیڈ کوارٹر
لندن میں ہے۔(Wikipedia)
141: الفضل جلد 9 نمبر 1 مورخہ 4 جولائی 1921ء صفحہ 6
5 142: الفضل جلد 8 نمبر 76، 77 مورخہ 14،11 اپریل 1921ء صفحہ
143 الفضل جلد 12 نمبر 135، 140 مورخہ 9 جون 1925ء و20 جون 1925ء
144: قادیانی مسئلہ صفحہ 40۔ مطبوعہ 1992ء
145: قادیانی مسئلہ صفحہ 42،41۔ مطبوعہ 1992ء
146: قادیانی مسئلہ صفحہ 52۔ مطبوعہ 1992ء
147: قادیانی مسئلہ صفحہ 52۔ مطبوعہ 1992ء
148: الفضل جلد 32 صفحہ 233 مورخہ 5 اکتوبر 1944ء صفحہ 3
149: الفضل جلد 35 نمبر 120 مورخہ 21 مئی 1947ء صفحہ 4
66
66
150: اخبار ”غریب و اخبار ”عوام لائل پور مورخہ 13 مئی 1952ء بحوالہ الفضل
6 24 مئی 1952ء صفحہ
151: قادیانی مسئلہ صفحہ 35 مطبوعہ 1992ء

آج 10 میں سے 10 باقی