افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1953ء
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
115
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1953ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1953ء
(فرمودہ 26 دسمبر 1953ء بمقام ربوہ)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ اس نے پھر ایک دفعہ ہم کو اپنے دین کی
خدمت کے لئے جمع ہونے اور اپنا ذکر بلند کرنے کا موقع عطا فرمایا۔ بہت سے لوگ ہیں جو
ان برکات سے ناواقف ہوتے ہیں جو ایسی مجالس پر خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوتی ہیں
اور بہت سے لوگ ہیں جو ایسی جگہوں پر آکر بھی فائدہ اٹھانے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
میرے نزدیک آٹھ دس دفعہ ایسا ہوا ہو گا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے جلسہ سے پہلے جلسہ سالانہ
کا نظارہ دکھایا اور سوائے ایک دفعہ کے جہاں تک کہ مجھے یاد پڑتا ہے عام طور پر میں نے
دیکھا کہ آدمی تھوڑے ہیں اور بعض دفعہ تو میں نے یوں دیکھا کہ کچھ آدمی بیٹھے ہوئے
ہیں اور پھر غائب ہو گئے ہیں پھر کچھ آدمی بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ غائب ہو گئے ہیں۔ میرا
خیال ہے کہ ایک دفعہ میں نے بہت بڑا ہجوم دیکھا۔ شروع میں جب مجھے ایسی رؤیا آتیں تو
میں سمجھتا کہ اب کے لوگ تھوڑے آئیں گے مگر جب لوگ آتے تو پہلے سے زیادہ ہوتے
تھے تب مجھ پر تعبیر کھلی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ دکھایا ہے کہ ظاہری طور پر آنے والے
بہت ہوتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے رجسٹر میں کم دکھائے جاتے ہیں کیونکہ وہ آکر فائدہ
نہیں اٹھاتے اور اُن برکات میں سے حصہ نہیں لیتے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسے موقع
پر نازل کی جاتی ہیں۔ کئی دفعہ ایسا ہوا ہے اور بعض دفعہ تو میں نے ذکر بھی کیا ہے
کہ جلسہ کے اوقات میں مجھے نظر آیا کہ جیسے آسمان پر سے فرشتے اتر رہے ہیں اور
انوار العلوم جلد 24
116
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1953ء
نور نازل کر رہے ہیں اور کئی دفعہ میں نے تیز روشنیاں آسمان سے اترتی ہوئی دیکھیں لیکن
عام نظروں میں وہ چیزیں نظر نہیں آتیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ
جب کوئی جماعت اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لئے جمع ہوتی ہے تو آسمان سے فرشتے نازل ہوتے
ہیں اور دنیا میں ان کی تلاش کرتے پھرتے ہیں اور جب وہ اس گروہ کے پاس پہنچتے ہیں جو
ذکر الہی کے لئے جمع ہوتا ہے تو وہ ایک دوسرے کو آوازیں دیتے ہیں کہ آجاؤ تمہاری جگہ
یہ ہے۔ اور پھر وہ سارے کے سارے اُن کے گرد گھیرا ڈال لیتے ہیں اور اُن سب کو
آسمان کی طرف اٹھانا شروع کر دیتے ہیں یہاں تک کہ وہ خدا تعالیٰ تک پہنچ جاتے ہیں۔1
اس میں یہی اشارہ ہے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کے ذکر کو بلند کرنے کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں
خدا بھی ان کے ذکر کو بلند کرتا ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک محدود طاقت کا انسان تو
خدا تعالیٰ کے ذکر کو بلند کرے اور وہ جس کی طاقتیں غیر محدود ہیں وہ ان کو بدلہ نہ دے۔
لازمی بات ہے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کا ذکر بلند کرتے ہیں خدا بھی ان کے ذکر کو بلند کرتا
ہے مگر بسا اوقات جیسا کہ ابھی ماسٹر فقیر اللہ صاحب نے تلاوت کرتے ہوئے جو آیتیں
پڑھی ہیں ان میں سے ایک کا مضمون یہی ہے۔ الہی نصرت اور تائید بعض دفعہ اتنی مخفی آ
رہی ہوتی ہے کہ خدائی جماعتیں بھی یہ سمجھتی ہیں کہ کثرت تو ہمیں جھوٹا سمجھے گی کیونکہ
اتنا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک خدا تعالیٰ کی مدد نہیں آئی۔ جب یہ مایوسی کا مقام آجاتا
ہے تب یکدم اللہ کی طرف سے مدد آ جاتی ہے اور ان کی مایوسی یقین اور امید سے بدل
جاتی ہے۔
غرض اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو وہ عظیم الشان موقع عطا فرمایا ہے جو شاید آج
دنیا میں اور کسی کو حاصل نہیں۔ ممکن ہے منفر د طور پر اور بھی کسی کو یہ بات حاصل ہو
کیونکہ سب اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں۔ ہم نہیں کہہ سکتے کہ کلی طور پر کوئی مذہب یا کوئی
جماعت اللہ تعالیٰ کی محبت سے محروم ہے۔ اللہ تعالیٰ کی محبت رکھنے والے ان میں بھی
پائے جاتے ہیں مگر ان میں اتنی کثرت نہیں ہوتی جتنی کثرت الہی جماعتوں میں پائی جاتی
ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ان میں دس ہزار میں سے ایک شخص ایسا ہو جس کے دل میں
انوار العلوم جلد 24
117
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1953ء
اللہ تعالیٰ کی محبت پائی جاتی ہو لیکن تمہارے سو میں سے دس ایسے نکل آئیں گے اور یہ بڑا
بھاری فرق ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ تمہاری طاقت ان کی نسبت ہزار گنا زیادہ ہے اور
اگر تمہارے سو میں سے ہیں ایسے نکل آئیں تو تم ان سے دو ہزار گنا زیادہ طاقتور ہو جاؤ
گے اور اگر تیں نکل آئیں تو تین ہزار گنا طاقتور ہو جاؤ گے۔ بہر حال الہی جماعتوں اور
غیر الہی جماعتوں میں کثرت اور قلت کا فرق ہی ہوتا ہے۔
لوگ بعض دفعہ نادانی سے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ الہی جماعت وہ ہوتی ہے جس کے
سارے کے سارے افراد جنتی ہوں اور غیر الہی جماعتیں وہ ہوتی ہیں جن کے سارے
کے سارے افراد جہنمی ہوں حالانکہ نہ غیر الہی جماعتیں ساری کی ساری خدائی انعامات
سے محروم ہوتی ہیں اور نہ الہی جماعتیں ساری کی ساری ان انعامات کی مستحق ہوتی ہیں
صرف قلت اور کثرت کا فرق ہوتا ہے۔ جب سے دنیا کا سلسلہ شروع ہے انبیاء کی
جماعتوں میں کثرت سے خدائی فضلوں سے حصہ لینے والے لوگ موجود ہوتے ہیں اور
باقی مذاہب اور جماعتوں میں ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں اور چونکہ اکثریت پر فیصلہ
ہوتا ہے اس لئے سمجھا جاتا ہے کہ وہ لوگ خدائی محبت اور اس کے انعامات سے محروم ہیں
جیسے ہندوستان میں بھی کروڑ پتی موجود ہیں لیکن اسے غریب ملک سمجھا جاتا ہے اس کے
مقابلہ میں یورپ اور امریکہ میں بھی کروڑ پتی ہیں لیکن انہیں امیر ملک سمجھا جاتا ہے
حالانکہ یہاں جو مالدار پائے جاتے ہیں ان میں سے بعض وہاں کے بڑے سے بڑے مالدار
کی ٹکر کے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے ملک کو غریب سمجھا جاتا ہے اس لئے کہ یہاں
پر اگاؤ کا امیر ہیں اور وہاں ہزاروں ہزار مالدار لوگ موجود ہیں۔ پس باوجود اس کے کہ
کروڑ پتی یہاں بھی پائے جاتے ہیں یہ ملک غریب سمجھا جاتا ہے اور وہ امیر سمجھے جاتے ہیں
کیونکہ ان میں امیروں کی کثرت پائی جاتی ہے تو اصل ترقی اسی میں ہوا کرتی ہے کہ جماعتی
طور پر اپنے اندر نیکی اور تقوی پیدا کرنے کی کوشش کی جائے اور خدا تعالیٰ کے جو فرشتے
نازل ہوتے ہیں ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جائے۔ جتنا جتنا کوئی شخص دنیا سے
قطع تعلق کر کے اپنا ایک الگ حلقہ بنالے گا اسی قدر اس کے لئے خدائی قرب میں بڑھنا آسان
انوار العلوم جلد 24
118
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1953ء
ہوتا جائے گا جیسے وہ شخص جس نے ہلکا بوجھ نے ہلکا بوجھ اٹھایا ہوا ہو وہ تیز تیز چلتا ہے اور ز چلتا ہے اور جس نے
زیادہ بوجھ اٹھایا ہوا ہو وہ آہستہ آہستہ چلتا ہے اسی طرح جس کے دنیا سے زیادہ تعلقات
ہوتے ہیں وہ بوجھل ہو جاتا ہے فرشتہ اسے تھوڑی دور تک تو اٹھا کر لے جاسکتا ہے لیکن
زیادہ دور تک نہیں لے جاسکتا۔ پس اپنے دل کو اس طرح صاف کرو کہ تمہارے دنیا سے
تعلقات بہت تھوڑے رہ جائیں کیونکہ جس کا وجود بہت ہلکا ہو فرشتے اسے بہت اونچالے
جاتے ہیں غرض زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ کی رغبت اور محبت ان دنوں میں پیدا کرنی
چاہئے اور اپنے دلوں کو اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف مائل کرنا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ
اس کی برکات حاصل ہوں۔
رض
آج رات کو بارش کی وجہ سے کچھ تندوروں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور کچھ
مہمانوں کو بھی۔ بہر حال مقامی طور پر جو کچھ ہو سکا وہ کیا گیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ
در حقیقت یہ ساری باتیں مومن کے لئے ایک کھیل کے طور پر ہوتی ہیں۔ جیسے کرکٹ
اور ہاکی کھیلتے وقت لڑکے گرتے ہیں اور انہیں چوٹ آتی ہے تو بجائے رونے کے وہ ہنستے
ہیں اسی طرح دینی خدمات میں جو تکلیفیں ہوتی ہیں وہ بھی دینی خدمات کا ہی حصہ ہوتی
ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بدر کے موقع پر تشریف لے گئے تو چونکہ وہ جنگل
تھا اس لئے صحابہ کو تکلیف ہوئی۔ ان کے پاس خیمے بھی نہیں تھے۔ پھر رات کو بارش ہو
گئی جس سے صحابہ گھبرا گھبرا گئے۔ صبح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر - باہر نکلے تو آپ نے
فرما یا خدا تعالیٰ کا کتنا فضل ہے کہ اس نے آج رات ہم پر اپنی رحمت نازل کی۔ اس پر سب
کے دل کھل گئے۔ چنانچہ جنگ کے موقع پر وہ بارش واقع میں رحمت ثابت ہوئی کیونکہ
مسلمانوں کے قدم ریتلے میدان میں جم گئے اور کفار کے قدم چکنی مٹی پر پھسلنے لگ گئے۔
پس یہ تکلیفیں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں بلکہ میں تو سمجھتا ہوں اس بارش کا اس لحاظ سے
فائدہ ہو گیا کہ یہاں ربوہ میں مٹی بہت اڑا کرتی ہے جس کی وجہ سے میر اگلا ان دنوں میں
خصوصیت کے ساتھ خراب ہو جایا کرتا ہے۔ لاہور تک تو گلا ٹھیک رہا مگر یہاں یہ حال
ہے کہ پچھلے ڈیڑھ مہینہ سے میرے گلے سے اتنا بلغم نکلا ہے کہ مجھے حیرت ہوتی تھی۔
انوار العلوم جلد 24
119
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1953ء
عجیب بات یہ ہے کہ مجھے کھانسی نہیں تھی لیکن اس کے باوجود گلے سے بلغم نکلتا تھا اور وہ
اتنا لمبا ہوتا تھا کہ بالشت بھر باہر لگا ہوا ہوتا تھا اور ابھی گلے میں اس کا تار باقی ہوتا تھا۔
پہلے طب کی کتابوں میں میں اس کا ذکر پڑھا کرتا تھا تو سمجھتا تھا کہ اس میں مبالغہ کیا گیا
ہے لیکن اب میرے ساتھ یہ واقعہ ہوا تو میں نے سمجھا کہ انہوں نے ٹھیک لکھا تھا۔ انسان
کا اندرونہ بھی مداری کا تھیلا معلوم ہوتا ہے چھوٹا سا گلا ہے مگر سارا سارا دن بلغم نکلتا رہتا تھا
اور وہ ختم ہونے میں ہی نہیں آتا تھا۔ شاید اللہ تعالیٰ نے گردو غبار کو دور کرنے کے لئے
ہی یہ بارش برسائی ہو۔ بیشک اس سے کچھ نقصان بھی ہوا اور مہمانوں کو تکلیف بھی ہوئی
لیکن شاید اس گرد کو دور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے بارش نازل کی ہو۔ اب کم از کم ایک
دو دن اس بارش کا نتیجہ اچھا رہے گا اور گرد نہیں اُڑے گی۔
اس موقع پر باہر کے دوستوں کی طرف سے بھی کچھ تاریں آئی ہوئی ہیں۔ ایک
تو جرمنی کی جماعت کی طرف سے تار آئی ہے۔ انہوں نے احباب جماعت کو السلام
عَلَيْكُمْ کہا ہے اور دعا کے لئے لکھا ہے۔ اسی طرح ملایا کی جماعت کی طرف سے تار آیا
ہے۔ انہوں نے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا ہے اور ساتھ ہی خوشخبری دی ہے کہ ملائی زبان میں
قرآن کریم کا ترجمہ مکمل ہو گیا ہے۔ جاکرتا کی جماعت کی طرف سے بھی تار آیا ہے جو
انڈو نیشیا کا صدر مقام ہے انہوں نے بھی السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا ہے اور دعا کی درخواست کی
ہے اسی طرح جوگ جا کر تا جو انڈونیشیا کا پہلا صدر مقام تھا وہاں کی جماعت کی طرف سے
بھی تار آیا ہے انہوں نے بھی السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا ہے اور دعا کی درخواست کی ہے۔ اسی
طرح بو گر جو انڈو نیشیا کا ایک شہر ہے وہاں ہمارے انڈو نیشین بھائیوں کا سالانہ اجلاس ہو
رہا ہے ان کی طرف سے بھی تار آیا ہے کہ ہمارا اجلاس کامیابی سے ہو رہا ہے۔ دوستوں کو
ہمارا بھی سلام پہنچا دیا جائے اور دعا کی درخواست کی جائے۔ اسی طرح بعض اور جماعتوں
کی طرف سے بھی تاریں آئی ہیں اور افراد کی طرف سے بھی آئی ہیں۔ زیادہ تر لوگ
آخری دعا سے پہلے تاریں دیتے ہیں اب بھی چونکہ افتتاحی دعا ہو گی اس لئے میں نے ان کا
سلام پہنچا دیا ہے اور ان کے لئے دعا کی بھی تحریک کر دی ہے۔
انوار العلوم جلد 24
120
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1953ء
اس کے بعد میں دعا کروں گا۔ دوستوں کو سب سے پہلے یہ دعا کرنی چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ ان کے یہاں آنے کو ان کے اخلاص اور ایمان کی ترقی کا موجب بنائے اور وہ
خدمت اسلام کے جن جذبات کو لے کر یہاں آئے ہیں وہ ڈھیلے نہ ہوں اور ان میں
سستی اور غفلت پیدا نہ ہو تا کہ وہ اس عظیم الشان موقع سے فائدہ اٹھانے سے محروم نہ رہ
جائیں جو سینکڑوں سال کے بعد خدا تعالیٰ نے اُن کی ترقی کے لئے پیدا کیا ہے۔ خصوصاً
تبلیغ اسلام کے اس عظیم الشان کام کے لئے دعائیں کریں جو غیر ممالک میں ہو رہا ہے
کیونکہ دنیا میں چاروں طرف اسلام پر یورش ہو رہی ہے اور اسلام کے مورچہ پر صرف
چند احمدی مبلغ کھڑے ہیں۔ چاروں طرف سے اُن کی مخالفتیں ہو رہی ہیں۔ ان سے
دشمنیاں کی جارہی ہیں اور ان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آپ لوگ ایسے ہی
ہیں جیسے فوج کے لئے اسلحہ اور بارود تیار کرنے والا کارخانہ ہوتا ہے۔ ان کے لئے سامان
خورونوش بھیجنا اور ان کے لئے لٹریچر مہیا کرنا آپ لوگوں کا فرض ہے اگر آپ لوگوں
کی طرف سے اس میں کو تاہی ہو اور انہیں وہ سامان نہ پہنچے جس کی انہیں ضرورت ہے تو
ان کی زندگیاں بالکل بیکار ہو کر رہ جائیں گی۔
مدت کی بات ہے جب لڑکی اور بلقان میں جنگ ہوئی اور یورپین لوگوں نے
بلقان کی ریاستوں کو بھڑکا کر ترکی سے لڑوا دیا اور ترکی کو بہت بڑی شکست ہوئی اور کئی
علاقے اس کے ہاتھ سے نکل گئے تو اس زمانہ میں میں ولایت سے ایک اخبار ”ڈیلی نیوز“
منگوایا کرتا تھا۔ ”ڈیلی نیوز“ کے اپنے نمائندے جنگ میں تھے اور وہ اسے وہاں کے
حالات با قاعدہ بھجواتے رہتے تھے۔ ”ڈیلی نیوز“ کے نگران اور ذمہ دار کارکن
مسٹر لائڈ جارج تھے جو انگلستان کے وزیر اعظم تھے۔ اس اخبار میں جنگ کی تصویریں بھی
چھپتی تھیں اور وہاں کے حالات بھی شائع ہوا کرتے تھے۔ ایک دفعہ اس اخبار میں سالونیکا
کی جنگ کے حالات شائع ہوئے جو ڈیلی نیوز“ کے اپنے نمائندہ نے بھجوائے تھے۔ وہ
نمائندہ ان واقعات سے بڑا متاثر معلوم ہوتا تھا۔ اس نے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں
اتنا دردناک نظارہ کبھی نہیں دیکھا تھا پھر اس نے لکھا کہ ترک سپاہی اپنے ملک کے لئے
انوار العلوم جلد 24
121
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1953ء
جان دینے میں کسی سے پیچھے نہیں بلکہ آگے ہیں مگر ان سے اتنی بڑی غداری کی گئی ہے کہ
جس کی انتہا کوئی نہیں۔ انہوں نے جب اپنی توپوں میں گولے ڈالے تو انہیں پتہ لگا کہ وہ
گولے سب جھوٹے ہیں یعنی ان کے اوپر تو کور لیٹا ہوا تھا مگر اندر بارود نہیں تھا نتیجہ یہ ہوا
کہ ان کی توپیں دشمن کی توپوں کے مقابلہ میں بالکل بے کار ہو گئیں اور وہ شکست کھا
گئے۔ پھر اس نے ایک تصویر دی ہوئی تھی جس میں اس نے دکھایا کہ ترکی کمانڈر ایک پتھر پر
بیٹھا سر پکڑ کر رو رہا ہے۔ اس نے لکھا کہ یہ ایک بہت بڑا بہادر جرنیل ہے جب اس کی قوم
پیچھے ہٹی ہے تو اس کی حالت یہ تھی کہ وہ بچوں کی طرح رو رہا تھا اور بار بار کہہ رہا تھا کہ اگر
میری قوم میرے ساتھ یہ غداری نہ کرتی تو میں دشمن کو دھکیل کر سمندر تک پہنچادیتا۔
میری آنکھوں کے سامنے آج تک اس ترکی کمانڈر کی تصویر ہے کہ اس نے سر
پکڑا ہوا ہے اور وہ رو رہا ہے۔ یہی تمہارے مبلغوں کا حال ہو گا اگر تم اپنے فرائض کو ادا
نہیں کروگے اور انہیں پورا سامان بہم نہیں پہنچاؤ گے۔ ان میں سے ایک ایک آدمی
ہزاروں ہزار اور لاکھوں لاکھ کا کام کر رہا ہے۔ کروڑوں کروڑ کی آبادی میں کسی جگہ ہمارا
ایک آدمی کام کر رہا ہے اور کسی جگہ دو اور وہ سامان جو انہیں ہماری طرف سے مہیا کیا جا رہا
ہے اور جس سے وہ ارد گرد کے علاقوں میں سفر کر سکتے اور لٹریچر پھیلا سکتے ہیں بہت ہی کم
ہے مگر اس میں اب اور بھی کو تاہی واقع ہو رہی ہے۔
اس دفعہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے کچھ دنوں کی ڈاک میں نے نہیں دیکھی۔ ممکن
ہے کچھ وعدے اُس میں بھی ہوں مگر حقیقت یہی ہے کہ تحریک جدید کے وعدے پوری
طرح نہیں پہنچ رہے۔ ہو سکتا ہے کہ میرے پاس جو ڈاک پڑی ہے اس میں بھی کچھ وعدے
ہوں اور ممکن ہے ڈاک کی خرابی کی وجہ سے کچھ وعدے ابھی تک نہ پہنچے ہوں۔ اس لئے
جہاں دوست اپنے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو خدمت دین میں آگے بڑھنے کی
توفیق عطا فرمائے وہاں دفتر تحریک جدید میں بھی جا کر اپنے وعدوں کو دیکھ لیں اور اگر آپ
کے وعدوں کی اطلاع وہاں نہ پہنچی ہو تو دفتر میں اپنے وعدوں کا اندراج کروادیں تا کہ دفتر کو
جو پریشانی ہو رہی ہے وہ دور ہو جائے اور تبلیغ اسلام کے کام کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
انوار العلوم جلد 24
122
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1953ء
پھر اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرو کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے یہاں آنے کی توفیق دی ہے
اللہ تعالیٰ اُن پر بھی رحم فرمائے اور جو بظاہر نہیں آسکے لیکن اُن کے دل ہمارے ساتھ ہیں
اللہ تعالیٰ اُن پر بھی رحم کرے کیونکہ ہمارا نگران اور وارث سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کوئی
نہیں۔ دنیا میں کوئی قوم اتنی لاوارث نہیں جتنی ہم ہیں اور کوئی قوم اتنی پشت پناہ بھی
نہیں رکھتی جتنی ہم رکھتے ہیں۔ ہماری مثال اس بچہ کی سی ہے جو اپنے ماں باپ سے جدا
ہو کر جنگل میں آ پڑتا ہے جہاں اس کے ارد گرد کہیں بھیڑیئے ہوتے ہیں کہیں چیتے
ہوتے ہیں کہیں سانپ اور بچھو وغیرہ ہوتے ہیں لیکن ساتھ ہی جیسے اس بچہ کے لئے
اللہ تعالیٰ بعض دفعہ شیروں کے دلوں میں محبت پیدا کر دیتا ہے اور وہ اس کے گرد گھیرا
ڈال لیتے ہیں یہی ہماری حالت ہے۔ خدا کے فرشتے آتے ہیں اور ہماری حفاظت کرتے ہیں
پس اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرو کہ جو باہر ہمارے بھائی ہیں اللہ تعالیٰ ان کی بھی حفاظت
کرے اور انہیں خدمت دین کی توفیق بخشے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ جو یہاں نہیں آئے ان
میں سے بعض کے اخلاص ہم سے زیادہ ہوں اور ہو سکتا ہے کہ اُن میں سے بعض کی آہیں
اور دعائیں ہمارے لئے زیادہ کارآمد ہو رہی ہوں بہ نسبت اُن کے جو یہاں آئے ہوئے
ہیں۔ پس وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ ہم جو مرکز میں جمع ہو کر اللہ تعالیٰ کی برکتیں حاصل
کر رہے ہیں اُن کے لئے بھی دعائیں کریں تاکہ اُن کی دعائیں زیادہ سے زیادہ ہم کو حاصل
ہوں۔ اس کے بعد میں دعا کر کے گھر چلا جاؤں گا اور جلسہ کی کارروائی شروع ہو گی۔“
( غیر مطبوعہ مواد از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ)
1: مسلم كتاب الذكر باب فضل مجالس الذكر
انوار العلوم جلد 24
123
متفرق امور
)فرمودہ 27 دسمبر 1953ء(
(غیر مطبوعہ )
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
متفرق امور
انوار العلوم جلد 24
124
متفرق امور