احباب کی خواہش کا احساس
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
125
متفرق امور
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
متفرق امور
(فرمودہ 27 دسمبر 1953ء بمقام جلسہ سالانہ ربوہ)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
جیسا کہ میں دوستوں کو بتا چکا ہوں مجھے کئی مہینے سے گلے کی تکلیف چل رہی ہے
اور آواز تدریجا بیٹھتی جارہی ہے لیکن کل سے کچھ ہلکا سا فرق نظر آتا ہے اللہ تعالیٰ نے یہی
میرے دل میں ڈالا گو میں نہیں کہہ سکتا کہ یہ مستقل فرق ہے یا عارضی بہر حال میرے
دل میں یہ خیال آیا کہ یہ تکلیف نزلہ کی وجہ سے ہے اگر نزلہ ناک کی طرف سے بہے تو
شاید زور کم ہو جائے۔ چنانچہ میں نے ایک سٹک پر کاسٹک لگا کر ناک میں دونوں طرف دور
تک چھوا۔ اس سے کچھ نزلہ بہا تو ایک خفیف سا فرق پیدا ہوا اور گلے کی طرف جو تکلیف کا
زور تھا اُس میں کمی ہو گئی۔ آواز کے بھرانے میں تو فرق نہیں آیا لیکن ساتھ جو درد ہوتی
تھی اُس میں کچھ فرق محسوس ہوا۔
احباب کی خواہش کا احساس بہر حال یہ تقریب ہمارے لئے سال میں ایک دفعہ آتی ہے اور کئی دوست ایسے ہیں جو
اسی تقریب پر یہاں آتے ہیں اور بعض تو چھ چھ سات سات سال کے بعد آتے
ہیں۔ ملاقات کے وقت کہتے ہیں کہ ہم تو سات سال کے بعد آئے، ہم چھ سال کے بعد
آئے۔ اسی طرح مستورات بھی آتی ہیں تو وہ چھ چھ سات سات سال کا عرصہ بتاتی ہیں۔ تو
جو لوگ چھ سات سال کے بعد آئیں اُن کو کچھ نہ کچھ سننے کا موقع نہ ملے تو یقیناً اُن کے
انوار العلوم جلد 24
126
متفرق امور
دلوں میں افسوس پیدا ہو گا اور اُن کے افسوس سے ہمیں بھی افسوس ہو گا۔ اس لئے
بہر حال میں نے ارادہ کیا کہ باوجود اس کے کہ مجھے تکلیف ہے میں تقریر کروں۔ گو
کوشش یہ ہو کہ مختصر تقریر ہو۔ چنانچہ اس دفعہ میں نے نوٹ لئے ہیں مختصر لکھے ہیں لیکن
بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ مختصر لکھے ہوئے نوٹ لمبے ہو جاتے ہیں اور لمبا لکھا ہوا
مضمون چھوٹا ہو جاتا ہے۔ اور میں نے خیال کیا کہ میرا تجربہ یہی ہے کہ بسا اوقات جب
میں بولنے کے لئے کھڑا ہوں اور خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے کوشش کروں تو خدائی نصرت
میرے شامل حال ہو جاتی ہے اور وہ کام کامیابی سے ختم ہو جاتا ہے۔
مجھے یاد ہے مولوی ابوالفضل محمود صاحب جب غیر احمدی تھے تو تین چار سال
پہلے غیر احمدیت میں قادیان آیا کرتے تھے۔ آدمی بے تکلف سے ہیں اور ایسی طرز کے
ہیں کہ وہ بعض دفعہ ایسی باتیں بھی کر لیتے ہیں جن کو لوگ گستاخانہ سمجھتے ہیں۔ اُس وقت
وہ تھے ہی غیر احمدی۔ اتفاق کی بات ہے کہ وہ جو احمدیت سے پہلے دو تین سال آئے تو ہر
سال مجھے کچھ نزلہ کی شکایت اور کھانسی ہوتی تھی۔ نزلہ کی شکایت تو چھپی ہوئی ہوتی ہے
مگر جو ہو شیار آدمی ہے وہ تو پہچانتا ہے کہ میری آواز بھرائی ہوئی ہے۔ عام آدمی کو خیال
بھی نہیں آتا اور بھرائی ہوئی اور غیر بھرائی ہوئی میں وہ فرق بھی نہیں سمجھتا لیکن کھانسی
ایسی تکلیف ہے جو سب کو پتہ لگ جاتی ہے۔ تو شدید کھانسی مجھے اُن دنوں میں ہو جاتی تھی
دو سال تو وہ آتے ہی رہے تیسرے سال ملاقات ہو رہی تھی کہ اس میں مجھے کہنے لگے
کیوں صاحب! یہ کوئی معجزہ ہے یا جھوٹ بولا جاتا ہے کہ آپ کہتے ہیں کھانسی اور پھر
تقریر ہو جاتی ہے۔ میں نے کہا میں جھوٹ تو نہیں بولا کرتا۔ اس کو معجزہ کہہ لو، خدا کا
فضل کہہ لو جو تمہاری مرضی ہے کہہ لو۔ خیر اس کے بعد وہ احمد ی ہو گئے۔ واقع میں اس
قدر شدید اُن دنوں مجھے کھانسی ہوتی تھی کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے بعد پھر جلسہ
کے ایام میں اتنی کھانسی مجھے نہیں ہوئی۔ برابر تین چار سال تک یہ تکلیف چلی۔ ملاقات
کرتا تھا تو کھانستا رہتا تھا، باتیں کرتا تھا تو کھانستا تھا، تقریر کرتا تھا تو شروع میں کھانسی آتی
تھی اس کے بعد گلا ایسا گرم ہو جاتا تھا کہ اس میں کھانسی بند ہو جاتی تھی اور دیکھنے والا یہی