احمدی مستورات سے خطاب
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
127
متفرق امور
سمجھتا تھا کہ خبر نہیں بناوٹ سے کھانس۔ رہے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ کے اس فضل کو دیکھتے
ہوئے میں نے جرات کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ مدد کرتا آیا ہے شاید اُس کا فضل اب بھی
جوش میں آجائے اور اب بھی اتنے دور سے آنے والے لوگ اور اتنی امیدوں کے ساتھ
اور مایوسیوں کے بعد آنے والے لوگ اپنی اُمنگیں اور اپنے ارادے اور اپنی خواہشیں
پورے ہوئے بغیر نہ چلے جائیں۔“
اس کے بعد حضور نے بعض جماعتوں کی تاریں پڑھ کر سنائیں جن میں
جلسہ سالانہ کی مبارکباد اور درخواست دعا تھی۔ پھر فرمایا:-
متفرق امور اس کے بعد میں اپنی آج کی تقریر شروع کرتا ہوں۔ اگر اللہ تعالیٰ
نے خیریت رکھی تو کل انشاء اللہ علمی تقریر جو میں کیا کرتا ہوں وہ
کروں گا۔ آج متفرق امور کے متعلق میں بعض باتیں کہوں گا۔
تین سال سے عورتوں میں میری تقریر
احمدی مستورات سے خطاب سے خطاب نہیں ہو رہی۔ یہ تیسر اسال جا رہا ہے اور باہر
سے آنے والی عورتوں کی خواہش ہوتی ہے کہ میں اُن کے سامنے بھی کچھ باتیں کروں
کیونکہ عورتوں کے سامنے جو تقریر ہوتی ہے اُس میں عورتوں کی ضرورتوں کو اور اُن کے
حقوق کو زیادہ مد نظر رکھا جاتا ہے۔ مردوں کی تقریر میں زیادہ تر ایسی باتیں ہوتی ہیں
جو اصولی ہوں یا مردوں سے تعلق رکھنے والی ہوں۔ پھر اُن کی خواہش ہوتی ہے کہ ایسی
باتیں بھی کہی جائیں جو اُن سے خاص تعلق رکھتی ہیں اور اُن کی ضرورتوں کو مد نظر رکھا
جائے۔ میری نیت اس دفعہ یہی تھی کہ میں دو سال کے وقفہ کے بعد اس دفعہ پھر عورتوں
میں تقریر کروں لیکن لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے بڑے اصرار سے یہ خواہش کی کہ ہم سمجھتی
ہیں ابھی ایسے خطرات کے دن ہیں کہ ہم اس ذمہ داری کو نہیں اٹھا سکتیں کہ حفاظت کا
سامان کر سکیں۔ کیونکہ عورتیں برقعوں میں ہوتی ہیں اگر کوئی مسلح شخص برقع میں
آجائے تو ہم اُس کی نگرانی نہیں کر سکتیں اس لئے ہمارا مشورہ یہی ہے اور اصرار کے ساتھ
مشورہ ہے کہ آپ اس دفعہ بھی جلسہ سالانہ پر مستورات میں تقریر نہ کریں۔ اُن کے
انوار العلوم جلد 24
128
متفرق امور
اس اصرار کی وجہ سے گو دو دن تو میں اڑا رہا۔ میں نے کہا کہ کئی سال ہو گئے ہیں لیکن اُن
کے بار بار کے اصرار کی وجہ سے مجھے اُن کی بات ماننی پڑی اور میں نے ارادہ چھوڑ دیا لیکن
میں نے کہا بہت اچھا میں مردوں کی تقریر کا ایک حصہ عورتوں کے لئے وقف کر دوں گا
سو جبکہ عورتوں کی قربانی کی وجہ سے میرا اگلا آج کچھ اچھا ہے اگر میں عورتوں میں تقریر
کر کے آتا تو میر اگلا کچھ اور بیٹھا ہوا ہوتا۔ بیٹھا ہوا تو اب بھی ہے لیکن شروع میں گلے کی
جو کیفیت ہے یہ عورتوں کی قربانی کی وجہ سے ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگ
اس حق کو تسلیم کریں گے کہ شروع کے کچھ منٹ میں عورتوں کے متعلق وقف
کر دوں۔ جو باتیں مردوں میں کی جاتی ہیں وہ بھی بیشتر طور پر عورتوں سے ہی متعلق ہوتی
ہیں کیونکہ اسلام کے احکام مردوں اور عورتوں کے لئے برابر ہیں اس لئے سوائے چند
ایک باتوں کے جو کہ عورتوں میں کسی نیکی کی تحریک کرنے کے متعلق ہوں باقی جس قدر
امور ہیں اُن میں مردوں کی تقریر سے عورتیں ویسا ہی فائدہ اٹھا سکتی ہیں جیسا کہ وہ اپنی
مخصوص تقریر سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
جو باتیں عورتوں سے مخصوص ہیں اور خصوصاً اس سال مخصوص ہیں اُن میں
سے سب سے پہلی بات تو میں اُن کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اُن کی طرف سے ایک چندہ
جرمنی میں مسجد بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔ جرمنی کی مسجد میں کچھ ایسی روکیں پیدا ہو گئیں
کہ وہ نہ بن سکی اس لئے اُن کے روپیہ سے لنڈن میں مسجد بنادی گئی۔ اب جو لنڈن میں
مسجد ہے وہ در حقیقت عورتوں کے روپیہ سے بنی ہوئی ہے۔
اس کے بعد میں نے دوسری تحریک کی کہ جرمن زبان کا ترجمہ قرآن
عورتوں کے روپیہ سے چھپے۔ تراجم کا ذکر میں بعد میں کروں گا لیکن میں اُن کو یہ خبر بتانی
چاہتا ہوں جیسے تار بھی میں نے پڑھی ہے کہ جرمن زبان کا ترجمہ ریوائز ہو گیا ہے۔
دو اعلیٰ درجہ کے جرمن پروفیسر اُس کو دیکھ چکے ہیں اور ہمارے مبلغ بھی دیکھ چکے ہیں
اور اب وہ پریس میں جا چکا ہے اور شائد تین چار مہینہ تک خدا تعالیٰ چاہے یا اس سے بھی
پہلے وہ چھپ کر تیار ہو جائے گا۔ اس لئے عورتوں کا ترجمہ قرآن جو جرمن زبان کا ہے