چندہ تعمیر مسجد ہالینڈ

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
انشاء اللہ تعالیٰ اس سال مکمل ہو جائے گا۔
129
متفرق امور
چندہ تعمیر مسجد ہالینڈ تیسری تحریک میں نے عورتوں میں یہ کی تھی کہ ان کی طرف سے ہالینڈ میں مشن بنایا جائے اور مسجد بنائی جائے۔
چنانچہ انہوں نے اس کے لئے بڑے شوق سے چندہ دیا اور باوجود اس کے کہ عورتوں کی
آمد بہت کم ہوتی ہے پھر بھی اُن کا چندہ پہلے سال مردوں سے بڑھا رہا۔ دوسرے سال
جب مردوں کے چندوں کی ایک خاص نوعیت قرار دی گئی تو پھر عورتوں کا چندہ بہت
گر گیا کیونکہ اُن کے لئے ایسی شرطیں کی گئیں کہ ملازم سالانہ ترقی دیویں۔ عورتوں کی تو
ترقی ہوتی ہی نہیں۔ پھر یہ کہ تجارت والے پہلے دن کا نفع دیں۔ جو چھوٹے تاجر ہیں ہر
ہفتہ کے پہلے دن کا نفع دیں یا مزدور پیشہ جو ہیں وہ مہینہ کے پہلے دن کی آمد دیں یا جو
ڈاکٹر اور وکیل پریکٹس کرنے والے ہیں اُن کی سالانہ آمدن کا جو ڈفرنس
(DIFFERENCE) اگلے سال بڑھ جائے اُس کا دسواں حصہ دیں اور اس طرح کچھ اور
بھی شرائط تھیں۔ زمیندار کے متعلق اپنے کھیت پر دو آنے فی ایکڑ سالانہ چندہ مقرر کیا گیا
تھا اور چونکہ ان چیزوں میں عورتیں شامل نہیں ہو سکتیں نتیجہ یہ ہوا کہ مردوں کا چندہ
جاری رہا اور عورتوں کا چندہ باون ہزار پر آکر رُک گیا اور اس میں بھی ہزار بارہ سو کی
میری مدد ہے۔ مجھے بعض دفعہ لوگ کہہ دیتے ہیں کہ یہ رقم آپ کو بھیج رہے ہیں جہاں
چاہیں دے دیں تو میں نے پچھلے سال یہ طریق رکھا کہ جو عورتوں کی طرف سے آمد ہوتی
تھی اُس کے متعلق میں کہتا تھا کہ مسجد ہالینڈ میں اس کو داخل کر دو۔ اس طرح بھی کچھ
رقم آگئی۔ میں عورتوں کو اِس میں حصہ لینے کے لئے پہلے اس لئے زور نہیں دیتا تھا کہ
عورتوں نے ہمت کر کے سب سے پہلے اپنا ہال بنوایا ہے ابھی تک مرد بھی اس ہال سے
فائدہ اُٹھاتے ہیں اور شوریٰ کی مجلس بھی اسی ہال میں منعقد ہوتی ہے۔ مردوں کو ابھی
توفیق نہیں ملی کہ وہ اپنا ہال بنوا سکیں۔ تو چونکہ اُس پر قریباً پچاس ہزار روپیہ خرچ ہوا اس
لئے میں نے سمجھا کہ پہلے اُن کا یہ بوجھ اُتر جائے۔ اب کوئی پانچ ہزار روپیہ کے قریب اس
کا قرضہ رہ گیا ہے امید ہے وہ پانچ چھ مہینہ میں اُتار ڈالیں گی۔ پس اب وقت آگیا ہے کہ

انوار العلوم جلد 24
130
متفرق امور
میں مسجد کے لئے اُن میں تحریک کروں۔ اس وقت جیسا کہ میں نے بتایا ہے باون ہزار
روپیہ کے قریب چندہ آیا ہے اور اندازہ یہ ہے کہ ایک لاکھ پندرہ ہزار روپیہ زمین اور
مسجد اور مکان پر خرچ ہو گا۔ اس وقت تک تیس ہزار روپیہ پر زمین خریدی گئی ہے باقی
کوئی پچاسی ہزار مکان اور کچھ فرنشنگ پر خرچ ہو گا۔ جو ہمارے پاس اندازہ آیا ہے وہ ستر
ہزار ہے۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ گورنمنٹ اس کی اجازت نہیں دے
رہی۔ وہ کہتے ہیں یہ مکان اُس شان کا نہیں ہے جس شان کا علاقہ ہے اس سے ہم بڑا بنوانا
چاہتے ہیں۔ بہر حال وہ بحث شروع ہے۔ اسی طرح جب مکان بن جائے گا تو اس کے لئے
کچھ سامان وغیرہ بھی چاہئے۔ اگر گورنمنٹ کی زیادتی کے بعد ستر کی بجائے اسی سمجھ لیا
جائے اور پانچ ہزار روپیہ فرنیچر کے لئے سمجھ لیا جائے تو پچاسی ہزار ہو گیا۔ تیس ہزار مل
کر ایک لاکھ پندرہ ہزار ہو جائے گا۔ اس میں سے باون ہزار آچکا ہے اور تریسٹھ ہزار باقی
ہے۔ اس تریسٹھ ہزار کے لئے اب میں عورتوں میں تحریک کرتا ہوں کہ وہ ہمت کر کے
جلد سے جلد اس تریسٹھ ہزار کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔ اُن سے امید تو یہی ہے کہ
سال ڈیڑھ سال میں وہ انشاء اللہ اس کو پورا کرلیں گی۔ آخر ا نہوں نے لجنہ کا چندہ بھی
ڈیڑھ سال کے قریب کیا اور ساتھ اس کے مسجد کو بھی دیا۔ اور جب عورت کوئی ارادہ
کر لیتی ہے تو بسا اوقات میں نے دیکھا ہے کہ عورت کا عزم جو ہے وہ مرد سے بڑھ جایا کرتا
ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو ایسے ہی کاموں کے لئے بنایا ہے کہ وہ قربانی کرتی ہے اور قربانی
کر کے مردوں کے لئے نمونہ دکھاتی ہے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کی یعنی
اُن کو جدا کر کے مکہ میں چھوڑ دیا تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ابراہیم کو حکم ملا تھا اور انہوں
نے اپنی مرضی سے یہ کیا لیکن ہاجرہ کو جو اُس وقت قربانی کرنی پڑی میں سمجھتا ہوں وہ
ابراہیم سے بعض لحاظ سے زیادہ تھی۔ کیونکہ حضرت ابراہیم اس بچے کی تکلیف نہ دیکھنے
کے خیال سے وہاں سے چلے گئے۔ لیکن ہاجرہ نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے اکلوتے
بیٹے کو تڑپتے دیکھا اور پھر بھی خدا تعالیٰ کی مشیت پر صبر کیا اور ہاجرہ ہی کی دعا تھی جس پر پر

آج 10 میں سے 10 باقی