کم ازکم ایک یا دو عورتوں کو تعلیم دینے کا عہد کرو

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
131
متفرق امور
اللہ تعالیٰ نے فرشتہ بھیجا۔ اور فرشتہ نے ہاجرہ کو آواز دی اور کہا کہ جاؤ تمہارے بیٹے کے
لئے خدا تعالیٰ نے پانی نکال دیا ہے۔ تو عورت کو جہاں شریعت نے ضعیف قرار دیا ہے
کیونکہ کئی باتوں میں وہ کمزور ہوتی ہے، اُسکی طاقت بوجھ اٹھانے کی یا لڑائیوں میں کوئی بڑا
کام کرنے کی اتنی نہیں جتنی مرد کی ہوتی ہے لیکن جس رنگ میں وہ متواتر اور مستقل طور
پر بوجھ اٹھا سکتی ہے وہ مرد میں کم ہوتی ہے اس لئے میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی اس مسجد
کو مکمل کرنے کے لئے جلد سے جلد چندہ پورا کریں گی اور اس عرصہ میں ہم کوشش کریں
گے کہ روپیہ کہیں سے قرض لے کر مسجد بنوا دیں۔ جیسے لجنہ کے لئے میں نے قرض کا
انتظام کرادیا تھا لجنہ نے اپنا ہال بنایا پھر سال ڈیڑھ سال میں اتار دیا۔ کوئی پانچ ہزار روپیہ
باقی ہے اس لئے میرا خیال ہے کہ جب گورنمنٹ سے نقشہ منظور ہو جائے (شاید تین چار
مہینے اس پر لگیں گے) اتنے عرصہ میں پچھلے روپیہ میں سے کوئی بائیس چوبیس ہزار روپیہ
کے قریب باقی ہے۔ کوئی پانچ سات ہزار یا آٹھ دس ہزار روپیہ اور آجائے گا اور ہم باقی
رقم قرضہ لے کے اُن کو دے دیں گے پچاس ہزار کے قریب۔ اور ان کو کہیں گے کہ
مکان شروع کر دیں بن گیا تو پھر آہستہ آہستہ عورتیں اتار دیں گی۔
مردوں میں میں نے یہ کمزوری دیکھی ہے (مردوں میں جو تحریک ہوئی ہے
اگر انہوں نے پہلے پوری کر دی تو آج تک انہوں نے کبھی اس رقم کو پورا نہیں کیا۔ مثلاً
جلسہ سالانہ کا چندہ ہوتا ہے جلسہ سالانہ سے پہلے جو جماعتیں دے دیں پیچھے وہ ختم ہو جاتا
ہے اور وہ قرضہ ہی چلا جاتا ہے لیکن یہ عورتوں کی ہی مثال ہے کہ میں نے قرض لے کے
اُن کا ہال بنوا دیا اور وہ رقم اس وقت تک با قاعدہ ادا کرتی رہیں اب صرف پانچ ہزار روپیہ
باقی ہے اور مجھے یقین ہے کہ جیسا کہ اُن کی پچھلی سنت اور طریقہ ہے وہ مردوں سے زیادہ
ہمت کے ساتھ کام لیں گی اور اپنے قرضہ کو ادا کر دینگی۔
کم از کم ایک یا دو عورتوں دوسری بات جس کی طرف میں توجہ دلانا
کو
یہ
لو تعلیم دینےکا عہد کروایا عورتوں کی تعلیم مردوں سے ہمیشہ زیادہ رہی ہے۔

انوار العلوم جلد 24
132
متفرق امور
قادیان میں کئی دفعہ میں نے عورتوں کی تعلیم کو سو فیصدی تک پہنچا دیا تھا یعنی سو کی سو
عورت پڑھی ہوئی تھی لیکن مرد کبھی بھی اسی فیصدی سے اوپر نہیں جاسکے۔ زیادہ سے
زیادہ وہ اسی تک گئے ہیں پھر گر گئے ہیں۔ اور عورتیں کئی دفعہ سو تک پہنچیں پھر اس میں
گر گئیں کہ باہر سے اور عورتیں آگئیں۔ وہاں تو ہجرت ہوتی تھی یہاں بھی ہے تو باہر
سے اور عورتیں آگئیں پھر سو نہ رہا۔ پھر کوشش کی پھر سو کر لیا پھر نیچے گریں۔ بہر حال
مردوں سے ہیں فیصدی وہ زیادہ تعلیم یافتہ رہی تھیں حالانکہ پاکستان میں عورتوں کی تعلیم
مردوں سے نصف سے بھی کم ہے یعنی اگر مرد پندرہ فیصدی تعلیم یافتہ ہیں تو عورت
ساڑھے سات فیصدی تک تعلیم یافتہ ہے۔ توربوہ میں بھی یہی خدا تعالیٰ کے فضل سے حال
ہے یہاں بھی عورتیں تعلیم کی طرف نمایاں راغب ہیں یعنی ایک بھی لڑکی ربوہ میں ایسی
نہیں ملتی جو پڑھ نہ رہی ہو لیکن بیسیوں لڑکے ایسے مل جاتے ہیں جو نہیں پڑھ رہے اور
اگر انہیں تعلیم کی طرف توجہ دلائی جائے تو ماں باپ لڑتے ہیں کہ ہمارے لڑکے کام
کریں یا پڑھیں۔
اُن کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے ایک ملک کے کسی شخص سے متعلق مشہور
ہے کہ وہ دھوپ میں بیٹھا ہوا تھا کہ پاس سے ایک شخص گزرا اور اُس نے کہا میاں !
دھوپ میں کیوں بیٹھے ہو ؟ پاس ہی سایہ ہے وہاں بیٹھ رہو۔ وہ کہنے لگا اگر میں سایہ میں بیٹھ
جاؤں تو مجھے کیا دو گے ؟ یہی ان لوگوں کا حال ہے۔ ہم کہتے ہیں پڑھو آخر تمہارے لئے ہی
میں نے سکول جاری کئے ہیں، استاد مقرر کئے ہیں اور ہر قسم کی سہولتیں ہمیں حاصل ہیں
اور ماں باپ کہتے ہیں کہ یہ لڑکے ہمیں پڑھ کر کیا دیں گے ہم ان سے کام نہ لیں۔ چنانچہ
ربوہ میں بیسیوں ایسے لڑکے مل جائیں گے جو ان پڑھ ہوں گے مگر کوئی لڑکی ایسی نہیں ملے
گی جو پڑھتی نہ ہو بلکہ اب یہ ایک معمہ بن گیا ہے کہ جن گھروں میں عام طور پر کام کاج
کے لئے لڑکیاں رکھی جاتی ہیں اُنہیں اب کام کروانے کے لئے کوئی لڑکی نہیں ملتی کیونکہ
غریب سے غریب لڑکیاں بھی پڑھتی ہیں اور پھر وہ معمولی پڑھائی پر خوش نہیں ہو تیں
بلکہ اُن کا اصرار ہوتا ہے کہ ہم نے انٹرنس تک پڑھنا ہے اور پھر کالج میں داخل ہونا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی