تعلیم سے کیا مراد ہے

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
133
متفرق امور
پس وہ پڑھتی ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے خوب ترقی کر رہی ہیں۔ لیکن باہر کی جماعتوں
میں یہ حال نہیں۔ اور سب سے بڑی خرابی یہ جو کالج کے کھلنے کے بعد ہم کو معلوم ہوئی کہ
بعض نہایت مخلص گھرانے جن کی تیسری پشت احمدیت میں جارہی ہے اُن کی بیٹیاں یہاں
پڑھنے کے لئے آئیں اور سورۂ فاتحہ بھی نہیں پڑھ سکیں۔ نہ اُن کو نماز آتی تھی نہ اُن کو
قرآن آتا تھا نہ عربی کا کوئی تلفظ آتا تھا۔ حیرت ہو گئی کہ خالی ربوہ نے کیا کر لینا ہے یا خالی
قادیان نے کیا کر لینا ہے۔ جماعت میں جب تک ہر جگہ پر تعلیم نہیں پائی جاتی، جب تک
ساری جماعت کی عورتیں جو ہیں وہ دین سے واقف نہیں ہوتیں تو ان قادیان یار بوہ کی
تعلیم یافتہ عورتوں سے بن کیا سکتا ہے۔ تو میں نے اس حالت کو دیکھ کر یہ ارادہ کیا ہوا تھا کہ
اس جلسہ پر بلکہ میرا ایک یہ بھی محرک تھا کہ میں عورتوں میں تحریک کروں۔ ایک چندہ
اور ایک یہ کہ تم باہر کی بھی اصلاح کی کوشش کرو اور یہ کام بغیر ایک سکیم بنانے کے نہیں
ہو سکتا۔ یہاں تو جو چیز ہمارے سامنے ہوتی ہے ہم اُسکی نگرانی کر لیتے ہیں کچھ یہ ہے کہ
میرے وعظوں سے، خطبوں سے ، ارد گرد کے محلہ کی دوسری لڑکیوں کو دیکھ کر وہ تعلیم
پارہی ہیں۔ کچھ ہم اُن کی اس طرح بھی امداد کرتے ہیں کہ لڑکیاں جو ہیں اُن کی فیسیں
معاف ہو رہی ہیں، اُن کو کتابیں مل رہی ہیں۔ اگر وہ درخواست امداد کی دیویں اپنی پڑھائی
وغیرہ کے لئے۔ تو جہاں تک مجھ سے ہو سکے جو فنڈ میرے ہاتھ میں ہوتا ہے میں اُس سے
کوشش کرتا ہوں کہ لڑکیوں کو امداد ملتی چلی جائے اور اُن کا اسطرف میلان زیادہ ہو تا چلا
جاتا ہے اور رغبت زیادہ ہوتی جاتی ہے باہر یہ بات نہیں۔ تو باہر تعلیم کو رائج کرنے کے
لئے تین چار ترکیبیں کرنی پڑیں گی۔
پہلے تو یہ کہ جو مرد ہیں پہلا قدم مردوں کے لئے اٹھانا ضروری ہوتا ہے وہ اس
کام میں لجنہ کے ساتھ مل کر ایسا انتظام کریں کہ ہر لڑکی جو ہے وہ پڑھی ہوئی ہو۔ ہر جگہ کی
جماعتیں اس کا انتظام کریں کہ لڑکیوں کی تعلیم کی طرف توجہ کی جائے۔
تعلیم سے کیا مراد ہے اور اس کے لئے یہ مد نظر رکھا جائے کہ تعلیم کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ با قاعدہ مدرسی تعلیم اُن کو آتی ہو

انوار العلوم جلد 24
134
متفرق امور
بلکہ صرف اتنا ضروری ہے کہ اُن کو اردو پڑھنا اور اردو لکھنا اور قرآن شریف پڑھنا
آجائے۔ یہ دو باتیں جو ہیں ان کے لئے کسی خاص سکول کی ضرورت نہیں۔ پرائیویٹ
کلاسز بھی ایسی ہو سکتی ہیں۔ اور اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر عورت اپنے دل میں یہ
عہد کرلے کہ میں نے اپنے وطن میں جاکر ایک یا دو لڑکیوں کو ضرور پڑھا دینا ہے۔ میرا
اندازہ ہے کہ ہمارے اس وقت جلسہ گاہ میں جیسا کہ عام سالوں میں ہوتا ہے سات آٹھ
ہزار یا نو ہزار عورت ہو گی تو سات آٹھ ہزار یا نو ہزار عورتوں سے دو تین ہزار ربوہ کی
ہو گی پانچ چھ ہزار عورت باہر کی آئی ہوئی ہے اگر ان میں سے ہر عورت یہ عہد کر لیوے
کہ میں واپس جا کر اور باقی ارد گرد جو احمدی ہیں اُن کی مستورات یا لڑکیاں کوئی ہوں
دونوں کی تعلیم ضروری ہے اُن کو اردو لکھنا اور پڑھنا سکھا دوں گی تو اگر وہ دو دو کو پڑھنا
سکھائیں تو میں سمجھتا ہوں تین چار سال میں ہم سارے ملک میں عورتوں کی تعلیم
پیدا کر سکتے ہیں۔ گورنمنٹ نے ووٹ کے لئے اب تو نہیں پتہ کیا شرط ہے مگر پہلے
پری پارٹیشن (Prepartition) انگریزوں کے زمانہ میں تو یہ تھا کہ جو عورت اپنا نام
لکھ لیوے اُس کو کہتے تھے تعلیم یافتہ ہے۔ تو اگر ایک عورت اردو پڑھ سکتی ہو اور نام بھی
لکھنا جانتی ہو تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ پھر وہ دین سے بھی واقف ہو سکے گی اور سلسلہ کا اخبار
بھی پڑھ سکے گی۔ میں نے دیکھا ہے کہ جن لڑکیوں کو پڑھنا آتا ہے وہ تو چھوٹی چھوٹی تعلیم
والی ایسی اخباروں کے پیچھے پڑتی ہیں کہ حیرت آتی ہے۔ ہمارے گھر میں بعض لڑکیاں جو
ملازمه و غیره غیرہ ہیں یا ملازمات کی لڑکیاں ہیں اُن سے ہمارے لئے اخبار کچھپانا مشکل ہو جاتا
ہے۔ ادھر المصلح» مصلح" آیا اور اُدھر غائب۔ کیا ہوا کہ فلاں لڑکی اٹھا کر لے گئی ہے بس وہ بیٹھ کر
پڑھتی رہتی ہیں اُن کو ایک عجوبہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہوتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے اور ہمیں پتہ لگ رہا ہے
اور مائیں جو ہیں وہ اُن کے اوپر لٹو ہوئی چلی جاتی ہیں۔
لڑکوں کی تعلیم پر جہاں میں یہاں تک حالت ہے کہ سیالکوٹ کے ایک دوست
مجھے ملنے کے لئے آئے۔ پچھلے سال کی بات ہے کہنے لگے سیالکوٹ سے آیا ہوں۔ میں نے کہا
بہت اچھا۔ پھر کہنے لگے آپ نے مجھے پہچانا نہیں ؟ میں نے کہا میں نے نہیں پہچانا۔ کہنے لگے

آج 10 میں سے 10 باقی