ہاتھ سے کام کرکے زائد آمدنی پیدا کرو
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
135
متفرق امور
میں عبد الکریم کا باپ ہوں۔ اگر مولوی عبد الکریم کے باپ ہوتے تو بات بھی تھی میں
سمجھ جاتا پر کسی عبد الکریم کا باپ مجھے کیا پتہ ہے۔ کوئی سینکڑوں ہزاروں عبدالکریم کے
باپ ہیں۔ پھر چہرہ دیکھ کر کہنے لگے کہ آپ نے مجھے نہیں پہچانا؟ میں نے کہا نہیں۔ کہنے
لگے میں عبد الکریم کا باپ ہوں جو ساتویں جماعت میں پڑھتا ہے خیر پھر تو پہچانا۔ میں نے
کہا اب تو میں نے ایسا پہچانا ہے کہ ساری عمر یاد رکھوں گا جس کے ساتویں جماعت پڑھنے
والے باپ کی بھی ایسی شان ہو گی کہ اب اس کو ہر ایک کو پہچاننا چاہئے تو بھلا مجال ہے
ہماری کہ ہم بھول جائیں۔ تو لڑ کے بھی اگر ساتویں میں اتنی عزت دے دیتے ہیں تو سمجھو
عور تیں ساتویں میں تو پھر کیا چار چاند لگا دیں گی۔ جس وقت قاعدہ ہی پکڑ کر ماں کے
سامنے بیٹھتی ہیں۔ جو ماں نہیں پڑھی ہوئی تو وہ تو یہ سمجھتی ہے کہ میری بیٹی اتنی بڑی عالمہ
فاضلہ ہو گئی ہے کہ کوئی بڑے سے بڑا عالم بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ تو بہت تھوڑی
سی کوشش کے ساتھ اس میں تغیر پیدا کیا جاسکتا ہے اور چونکہ اُن کے اندر نئی روح
ہو گی، نئی تعلیم ہو گی اس لئے وہ خود بخود پیچھے پڑ کر کتابیں پڑھا کریں گی اور کتابیں پڑھ
کے آپ ہی آپ اُن کے علم کی ترقی ہوتی چلی جائے گی۔ تو میں دوسری تحریک اُن میں یہ
کرتا ہوں کہ وہ تعلیم کو رائج کریں اور ہر ایک پڑھی ہوئی عورت یہاں سے یہ عہد کر کے
جائے کہ میں اگلے سال کم سے کم دو عورتوں یا لڑکیوں کو پڑھا دونگی۔ اور جو ہیں جماعت
والے مردوہ یہ عہد کر کے جائیں کہ کسی نہ کسی تعلیم یافتہ عورت کو نیکی کی تحریک کر کے
اس سکیم کو جاری کرنے کی کوشش کریں گے۔ جماعت والے مثلاً قاعدے خرید دیویں یا
اس قسم کی مدد دیویں جو غرباء کے لئے تعلیمی سہولت پیدا کرنے والی ہو۔ اور پھر با قاعدہ
سکول کی ضرورت نہیں صرف آدھا گھنٹہ اگر لڑکیاں اکٹھی ہو کر پڑھنا شروع کر دیں تو
ایک سال میں وہ کہیں کی کہیں پہنچ جائیں گی۔
ہاتھ سے کام کر کے زائد آمدنی پیدا کرو تیسری بات میں عورتوں
کہنی چاہتا ہوں
سے یہ
(مردوں کو تو میں یہ کہونگا لیکن اپنے وقت پر ) عورتوں سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اب وہ تو یہ پر) میں یہ
انوار العلوم جلد 24
136
متفرق امور
ا
ایک فیصلہ کر لیں۔ ایک نیا نظام میں کرنا چاہتا ہوں۔ جیسے تحریک جدید کا نظام تھا اور اب
وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مستقل ہو جائے گا اس کا میں آئندہ ذکر کروں گا لیکن اِس
طرح میں سمجھتا ہوں کہ ایک نئے نظام کی ہم کو ضرورت ہے۔ تحریک جدید کی اشاعت
کے وقت میں میں نے جو شرطیں رکھی تھیں علاوہ چندہ کے ان میں وہ شامل تھا لیکن
اُس وقت ہم نے خصوصیت کے ساتھ اس کو آگے نہیں کیا تھا اب میں اس کو آگے کرنا
چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ہم میں سے ہر شخص اپنے ہاتھ سے کچھ کام کر کے علاوہ اُس
پیشہ کے جو اُس کا ہے کوئی رقم مہینہ میں پیدا کرے۔ اگر وہ غریب ہے تو اُس کا کچھ حصہ
چندہ میں دے دیوے اگر امیر ہے تو اس کا سارا حصہ دے دے۔ مثلاً ایک شخص ڈاکٹر ہے
وہ اپنی ڈاکٹری کی کمائی سے جو کچھ دیتا ہے یہ قاعدہ اس پر حاوی نہیں ہو گا بلکہ ڈاکٹری کے
علاوہ کوئی ہاتھ کا پیشہ وہ اختیار کر کے اس کی آمدن پیدا کرے۔ جیسے گاندھی جی نے مثلاً
یہ کیا تھا کہ چرخه ایجاد کیا وہ آپ چرخہ کاتا کرتے تھے اور اس طرح انہوں نے سب کو
تحریک کر دی کہ چرخہ کا تو۔ اور چرخہ کات کے جو میرے پاس لائے میں اصل کا نگرس کا
چندہ اُس سوت کو سمجھو نگا جو تم کات کے لاتے ہو۔ ابھی ہم چرخہ کاتنے کی شرط نہیں
کرتے لیکن ہم کہتے ہیں کہ کوئی کام کر لو۔ مثلاً ایک لکھا پڑھا آدمی ہے وہ یہی کرلے کہ
کسی دن جاکے محلے میں بیٹھ جائے اور کہے پیسہ پیسہ میں خط کسی نے لکھوانا ہے تو پیسہ پیسہ
مجھے دیتے جاؤ اور خط لکھوالو وہی پیسے جمع کئے اور کہا جی ! علاوہ میرے چندہ کی آمدن کے
یہ میرے ہاتھ کی کمائی کے ہیں۔
اور نگزیب کے متعلق مشہور ہے اسی طرح اور کئی بادشاہوں کے متعلق مشہور
ہے کہ وہ ہاتھ سے قرآن لکھ کے بیچا کرتے تھے اور ہمارے اچھے اچھے پڑھے لکھے عالم فاضل
جاہل جو ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اور نگ زیب اُسکی روٹی کھاتا تھا حالانکہ اُس کی تصویریں
دیکھتے ہیں کہ دو دو تین لاکھ کا ہار اُس نے پہنا ہوا ہے اگر وہ اسکی روٹی کھاتا تھا تو ہار کیوں یہ
خزانے سے لیتا تھا۔ جو شخص روٹی کھانی حرام سمجھتا تھا خزانے کی وہ ہار اور کپڑے کہاں
سے لیتا تھا۔ ریشمی کپڑے بھی پہنے ہوتے ہیں، اعلیٰ درجہ کے قیمتی گھوڑے بھی ہیں اور
انوار العلوم جلد 24
137
متفرق امور
سمجھ یہ رہے ہیں کہ قرآن بیچ کر وہ گزارہ کیا کرتا تھا۔ قرآن اُس نے ساری عمر مثلاً سات
یا آٹھ ، دس یا میں لکھے تھے ان سے ساری عمر اس نے گزارہ بھی کیا اور ان میں گھوڑے
بھی خریدے اور اس نے موتی بھی خریدے اور کھانا بھی کھایا اور خاندان کو بھی کھلایا۔ یہ
پاگلوں والی بات ہے۔ لیکن اچھے معقول آدمی یہ کہتے ہیں۔ حالانکہ بات یہ ہے کہ ہمارے
پرانے زمانہ میں یہ نصیحت کی جاتی تھی کہ انسان کو اپنے اُس پیشہ کے علاوہ جو اُس کا
پروفیشن ہے اپنے ہاتھ کی کچھ کمائی بھی پیدا کرنی چاہئے تا کہ غریبوں اور مسکینوں کے
ساتھ اُس کا جوڑ رہے۔ تو اس لئے کرتے تھے یہ نہیں کہ وہ اس سے گزارہ کرتے تھے۔
پھر جو آیا اُس کی کوئی چیز لے کر کسی غریب کو دے دی۔ ہمارے بڑے بڑے بزرگ اور
صوفیاء کے متعلق آتا ہے کہ کوئی رسی بٹتا تھا۔ کوئی دوسرے کام کرتا تھا یہ مطلب نہیں
کہ وہ اسی سے گزارے کرتے تھے بلکہ اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ کوئی نہ کوئی پیشہ اپنا ایسا
رکھنا چاہتے تھے ہاتھ کا جس کی وجہ سے غریب اور امیر کا امتیاز مٹتا چلا جائے۔
تو عورتوں میں میں یہ تحریک کرتا ہوں اور لجنہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ اس پر غور
کر کے سب سے پہلے تو وہ قادیان میں شروع کرے (دوبارہ فرمایا ربوہ میں شروع
کرے) قادیان میں کیوں نہیں؟ قادیان میں بھی جانا ہے۔ تو ربوہ میں کریں، قادیان میں
کریں۔ اور اس کے بعد پھر اس کا انتظام کریں کہ ایک ایک گاؤں دو دو گاؤں تقسیم کر کے
پھر وہاں جائیں اور وہاں جاکے وہاں کی عورتوں کو ٹرینڈ کر کے اُن کو کسی کام پر
لگائیں۔ عورتوں کے لئے بڑے اچھے کام جو ہوتے ہیں جو بڑی آسانی سے کئے جاسکتے ہیں
وہ یہی ہیں سوت کاتنا۔ پر اندے بنانا۔ ازار بند بنانا۔ چھوٹی دریاں بنانا۔ قالین بنانا۔ یہ
ایسے کام ہیں۔ قالین تو ہمارے قادیان میں میرے پاس ہوا کرتی تھی اور اکثر ملاقاتیں
دوست اس کے اوپر کیا کرتے تھے وہ ایک نابینا عورت نے مجھے اپنے ہاتھ سے بنا کر دی
تھی۔ وہ نابینا تھی لیکن خوب خانے بھی بنے ہوئے تھے اور رنگ بھی دیئے ہوئے تھے۔ تو
قالین ایک نابینا بنا سکتا ہے تو دوسرے لوگ کیوں نہیں بنا سکتے۔ ایسے ہی اور کئی کام نکل
سکتے ہیں لیکن ہاتھ سے کرکے۔ اس سے کمائی بھی کی جاسکتی ہے۔ مثلاً یہی ہے جیسے