ربوہ کی زمین

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
138
متفرق امور
مر مرے بنانے ہیں۔ سٹو بنانے ہیں اس قسم کی چیزیں بنا کر بچوں کو دیں۔ پھر ہمسایہ میں
کہہ دیا کہ بھئی ! تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو ستو ہم سے خرید لینا اور وہ ہم نے خدا کے
نام پر دینے ہیں تو اس طرز پر کام کی عادت ڈالی جائے۔ علاوہ اس چندہ کے جو اُن کو گھر کی
آمد سے خاوند کی طرف سے ملتا ہے یا باپ کی طرف سے ملتا ہے کچھ نہ کچھ چندہ چاہے وہ
کتنا ہی قلیل شروع میں ہو، چاہے سال میں پیسے ہی دے لیکن اپنے ہاتھ کی محنت سے
کیا ہوا وہ دیں۔ چاہے وہ کسی نواب کی بیٹی ہو ، چاہے وہ کسی رئیس کی بیٹی ہو چاہے وہ کسی
ڈاکٹر کی بیٹی ہو ، چاہے کسی بیرسٹر کی بیٹی ہو چاہے، کسی بڑے سرکاری افسر کی بیٹی ہو ہاتھ کی
محنت کی کمائی چاہے چکی پیس کے وہ کہے کہ جی! میں نے سیر چکی پیسی تھی اپنے ہمسایہ
کی۔ لو میں یہ آنہ دیتی ہوں نتیجہ اس کا یہ ہو گا کہ کام کی عادت بھی ان میں پیدا ہو جائے
گی اور یہ جو غریب امیر کا امتیاز ہے یہ بھی کم ہو جائے گا۔
میری پہلی تقریر 1934ء میں جو ہوئی ہے اُس میں میں نے یہ مضمون رکھا ہوا تھا
لیکن اب اس پہلے دور کے ختم ہونے کے اوپر میں آج پھر اس کو لیتا ہوں کہ اس چیز کو ہم
انشاء اللہ تعالیٰ جماعت میں رائج کریں گے اور سب سے پہلا حق عورتوں کا ہے کہ وہ اس کو
شروع کریں۔
ربوہ کی زمین اب میں مردوں کو مخاطب ہو کے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ربوہ
میں 325 کنال کے قریب زمین باقی ہے۔ 340 کنال انہوں نے
لکھی ہے لیکن انجمن زور دے رہی ہے کہ کچھ زمین اس کو الگ کر دی جائے تا کہ یہ لنگر
وغیرہ جو بنتے ہیں ان کے لئے مختلف محلوں میں وہ محفوظ رہے۔ اس جگہ پر وہ پکی بیر کیں
بنالیں گے تاکہ آئندہ بارش وغیرہ میں وہ کام خراب نہ ہوا کرے۔اس کے لئے
پندرہ کنال۔ وہ تو چالیس مانگ رہے تھے لیکن میرے نزدیک یہ غلط ہے چالیس بہت زیادہ
ہے۔ یہاں کی زمین کی قیمت کے متعلق پچھلے سال ہم نے تین ہزار روپیہ کنال کا اعلان کیا
تھا اور بڑی کثرت سے لوگوں کی درخواستیں آگئی تھیں مگر پھر مجھے جب یہ پتہ لگا (یعنی کیا تھا
کمیٹی ربوہ نے۔ مجھے پتہ لگا) تو میں نے کہا اتنی قیمتیں میں بڑھانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

انوار العلوم جلد 24
139
متفرق امور
پھر جو اچھی سے اچھی جگہ تھی اُس کی قیمت دو ہزار کی گئی باقی پندرہ سو ہزار پر لائی گئی۔ اور
ساتھ ہی اور بھی میں نے کہا کہ آئندہ یہ رکھو کہ کچھ عرصہ مدت مقرر کر کے تحریک کی
تحریک بھی ہوتی ہے اور لوگوں کو رعائت بھی مل جاتی ہے یہ اعلان کر دو کہ مثلاً اتنے
۔ اب انہوں
عرصہ میں جو قیمت دیدے اُس کو ہم مثلاً دس فیصدی کمیشن دے د دے دیں گے ۔ اب ا
نے 340 کنال کے متعلق کیا ہے ہمارے پاس اتنی زمین باقی ہے میں نے کہا ہے کہ پندرہ
کنال کے قریب ہم دوسری ضروریات کے لئے رکھ لیں گے۔ میری اپنی رائے میں تو
آٹھ کنال زیادہ سے زیادہ کافی ہے لنگر خانہ وغیرہ کے لئے۔ چار کنال ایک جگہ پر۔ اور دو
دو کنال دوسری جگہ پر لیکن باقی سکول وغیرہ کے لئے بھی ضرور تیں ہوتی ہیں 15 کنال
میرے نزدیک ہم کو فارغ رکھنی چاہئے باقی 325 رہ گئی قیمت اس وقت غالباً دو ہزار پندرہ
سویا ہزار ہے۔“
فرمایا:-
وو
66
اس موقع پر حضور نے دفتر والوں سے دریافت فرمایا تو ان کے جواب پر ارشاد
پندرہ سو ہزار اور ساڑھے سات سو ہے یعنی پچھلے سال سے نصف کر دی گئی ہے
اور اس کے لئے بھی وہ یہ لکھتے ہیں کہ اگر کوئی شخص 31 مارچ تک رقم ادا کر دے تو ہم دس
فیصدی اُس کو ری بیٹ 1 (REBATE) دے دیں گے مثلاً پندرہ سو روپیہ پر وہ خرید تا
ہے اگر وہ اس مارچ تک دے دے گا تو اُس کو ساڑھے تیرہ سو میں ہم دے دیں گے۔ اگر
ہزار روپیہ میں ایک ٹکڑہ خریدتا ہے تو اُس کو 31 مارچ تک اگر وہ قیمت ادا کر دے تو ہم
اُس کو 9 سو میں دے دیں گے ۔ اگر ساڑھے سات سو میں وہ خریدتا ہے تو اُس کو ہم پونے
سات سو میں دے دیں گے اگر وہ 31 کو دیدے۔ میں اس کے ساتھ ایک زائد بات بھی
کر دیتا ہوں کہ وہ اسکے ساتھ یہ بھی رعایت کر دیں کہ 31 مارچ تک جتنی رقم وہ دیدے
اُس پر بھی وہ ری بیٹ دے دیں مثلاً پندرہ سو والے نے 31 مارچ تک ہزار دے
دیا 500 رہ گیا تو ہزار پر تو سو روپیہ ری بیٹ اُس کو دے دیں باقی پانچ سو اپنا پورا وصول
کر لیں۔ اس طرح کر کے اُن کو زیادہ سے زیادہ ادا کرنے کی بھی ہمت ہو گی اور ساتھ اسکے

انوار العلوم جلد 24
140
متفرق امور
وہ ادا کرنے میں جو قربانی کریں گے اس کا ان کو فائدہ بھی پہنچ جائے گا۔ اگر وہ 500 ادا
کریں گے تو پچاس روپے بچ جائیں اگر ہزار ادا کریں گے تو سو روپیہ بچ جائے گا۔ اگر دو سو
ادا کریں گے تو میں روپے بچ جائیں گے۔ تین سو ادا کریں گے تو تیس روپے بچ جائیں
گے۔ تو 31 مارچ تک جو رقم وصول ہو خواہ وہ ساری نہ ہو اتنے حصہ پر ری بیٹ پھر بھی وہ
دے دیں تا کہ اُن کی اس قربانی اور محنت کا نتیجہ کچھ نکلے۔
تو جو دوست یہاں ربوہ میں مکان بنوانا چاہتے ہیں یا زمین لینا چاہتے ہیں اُن کو
معلوم ہو جائے کہ اب ربوہ میں صرف 325 کنال زمین باقی ہے اور اس کی قیمت بھی
پچھلے سال سے قریباً آدھی کر دی گئی ہے اور پھر اس کے ساتھ ری بیٹ بھی رکھ دیا گیا ہے
اس لئے یہ سہولت ہے اگر وہ نہ لیں گے تو مجھے پتہ ہے کہ پیچھے لوگوں نے تین تین ہزار
روپیہ کنال یہاں خریدی ہے اور میں نے سختی کر کے بیچ میں دخل دیا تو پھر دو دو ہزار تک تو
ہمیں بھی ماننا پڑا کہ دو ہزار روپیہ تک زمین دے دو حالانکہ انہوں نے ساڑھے سات سو
کو زمین خریدی تھی بلکہ بعض تو ایسے تھے کہ انہوں نے سو کو خریدی اور دوہزار کو
بیچی۔ کیونکہ ہم نے نے اجازت دے دی تھی کہ دو ہزار تک آدمی بیچ سکتا ہے اس سے زیادہ
لوگوں پر سختی ہو جائیگی اور ربوہ کی آبادی میں دقت ہو جائیگی۔ پس یہی قیمتیں جو آج دو
گے کسی وقت میں بہت چڑھ جائیں گی۔ شہر نے آخر بڑھنا ہے اور پھر یہاں تو ساتھ اس
کے تبرک بھی ہے ، دین کی خدمت بھی ہے ، دین کی باتیں سننے کے مواقع بھی ہیں اور
دین کے لئے اکٹھے بیٹھنے کے مواقع بھی ہیں گویا شہر کا شہر بھی ہے اور امن بھی ہے باہر تو
یہ باتیں نصیب نہیں۔ لیکن باہر جب قیمتیں بڑھتی ہیں تو یہ تو لازمی بات ہے کہ یہاں بھی
بڑھ جائے گی۔ قادیان گو شہر کے لحاظ سے چھوٹا سا تھا لیکن میں بیس ہزار روپیہ کنال تو
خود ہم نے خریدی ہے حالانکہ ہم مالک بھی تھے۔ بیچتے بھی تھے لیکن میں ہزار روپیہ کنال
تک بھی بعض چھوٹے ٹکڑے ہم کو لینے پڑے اور میں ہزار روپیہ کنال کے حساب سے
ہمیں دینے پڑے حالانکہ بڑے بڑے شہروں میں بلکہ لاہور جیسے شہر میں بھی بڑی بڑی
خاص جگہوں پر ہیں ہزار روپیہ پر زمین بکتی ہے ورنہ وہاں بھی چار پانچ بلکہ دس ہزار روپیہ

انوار العلوم جلد 24
141
متفرق امور
پر زمین مل جاتی ہے۔ پس یہ قیمتیں پیچھے بڑھیں گی اور کرائے تو اب بھی اتنے بڑھے
ہوئے ہیں کہ مجھے تو ظلم ہی نظر آتا ہے۔ تین چار کمرے کا مکان ہوتا ہے اور کہتے ہیں
ساٹھ روپے، ستر روپے، اسی روپے کرایہ ہے۔ اور پھر اور زیادہ ظلم یہ ہے کہ میرے پاس
بعض لوگوں نے یہ شکایت کی ہے کہ ہم اپنے بچے یہاں رکھنا چاہتے ہیں۔ تیس پنتیس
مکان خالی پڑے ہیں ہم گئے ہیں اُن کی منتیں کی ہیں کہ ہم کو کسی کرایہ پر دے دو مگر کہتے
ہیں دینا نہیں۔ اگر ہم کو کوئی مشکل پیش آئی اور ہمیں یہاں آنا پڑا تو کیا کریں گے مکان
ہم نہیں دیتے۔ تو کرایہ کے لحاظ سے بھی یہ بڑی آمد والی چیز ہے اور اگر آئندہ فروخت ہو
تو اس میں بھی بڑی آمدن ہے۔ کئی لوگ ایسے ہیں جنہوں نے مثلاً دو سو یا تین سو کو ٹکڑہ
خرید ا تھا اور پھر اُن کے اوپر کچھ چندے بڑھ گئے یا یہ کہ وصیت کی تھی تو اب انہوں نے
تین تین ہزار روپیہ میں انجمن کی معرفت بیچ کر اپنا ستائیس سو روپیہ کا قرضہ اتار دیا ہے
حالانکہ انہوں نے دو سو یا تین سو دے کر وہ ٹکڑہ خریدا تھا۔ پس میرے نزدیک یہ بہترین
سودا اور مفید سودا ہے۔
مکان بنانے کے متعلق بھی ربوہ کمیٹی جو سختی کر رہی ہے اُس کے متعلق میرے
پاس شکائتیں آتی ہیں۔ انفرادی طور پر تو میں جواب دیتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ
اجتماعی طور پر مجھے جماعت کو ہو شیار کر دینا چاہیے کہ اس میں میرے پاس لکھنا در حقیقت
بیکار ہوتا ہے اصل بات یہ ہے کہ حکومت سے جب یہ زمین لی گئی ہے تو اُن کو یہ کہا گیا تھا
کہ مہاجرین بہت سارے ایسے ہیں کہ جن کے پاس جگہ نہیں اور وہ اپنا ٹھکانہ بنانے کے
لئے یہاں مکان بنانا چاہتے ہیں۔ یہ بھی کہہ دیا گیا تھا کہ چونکہ ہماری جماعت کا مرکز
ہو گا۔ کالج ہونگے۔ سکول ہونگے کچھ دوسرے بھی آجائیں گے لیکن زیادہ تر مہاجرین
مد نظر ہیں اور اُن کے لئے فوراً ٹھکانے کی ضرورت ہے تو یہ اعتراض لوگ حکومت کے
اوپر کرتے رہتے ہیں کہ انہوں نے جھوٹ بولا تھا اگر فور اٹھکانے کی ضرورت تھی تو پھر یہ
بناتے کیوں نہیں۔ چنانچہ کئی آنے بہانے سے بعض افسر رپورٹیں کرتے رہتے ہیں کہ
انہوں نے وعدہ نہیں پورا کیا، زمین آباد نہیں ہوئی ان سے لے لی جائے تاکہ دوسرے

انوار العلوم جلد 24
142
متفرق امور
لوگ اس میں آباد ہو سکیں۔ حالانکہ دوسروں نے اگر لینی تھی تو ہم سے پہلے کیوں نہ لے
لی۔ اب تو اگر کوئی آباد ہوتا ہے تو ہمارے سکول کی وجہ سے ہوتا ہے ، ہمارے کالج کی وجہ
سے ہوتا ہے، ہمارے ہسپتال کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لیکن بہر حال زبر دست کا ٹھینگا سر
پر۔ جو طاقت والے ہوتے ہیں اُن کی بات زیادہ مؤثر ہو جاتی ہے ہے اور ہمیشہ یہ مشکلات ہیں
(خرید نے والی انجمن ہے صدرا نجمن احمد یہ اور تحریک جدید) اُن کے لئے پیش آتی
رہتی ہیں اور حکام کی منتیں ترلے، اُن کی دھمکیاں سننی پڑتی ہیں۔ اس کے لئے وہ بھی
مجبور ہو کے آپ کو نوٹس دیتے ہیں کہ جلدی مکان بنائیے تا کہ ہماری جان چھوٹے۔ جن
دوستوں کو ان حالات کا علم نہیں وہ سمجھتے ہیں بیٹھے بیٹھے ربوہ میں ان کو جوش اٹھتا ہے
ہماری حالت کو نہیں دیکھتے کہ ہمارے پاس روپیہ نہیں۔ ہم بنالیں گے ایک دوسال
میں۔ وہ یہ نہیں جانتے کہ اس کا سلسلہ کو بھی نقصان ہوتا ہے اور ان لوگوں کو الگ
پریشانی ہوتی ہے۔ ہر افسر جو آتا ہے تو ان بیچاروں کو آگے پیچھے اُسکے دوڑنا پڑتا ہے کہ کسی
طرح وہ رپورٹ خلاف نہ کر دے۔ تو ان حالات سے مجبور ہو کر وہ آپ کو کہہ رہے ہیں
کہ مکان جلدی بنوائے تا کہ اس میں آبادی ہو جائے اور لوگ جو خواہ مخواہ دق کرنے کے
لئے اعتراض کرتے ہیں اور پھر افسروں کو بھی ستاتے ہیں، ہمیں بھی ستاتے ہیں اُن کا منہ
بند ہو جائے۔ اور بھی کئی وجوہات ہیں مگر بڑی وجہ جو ہے وہ یہی ہے۔ اور پھر اقتصادی طور
پر اگر شہر آباد نہیں ہو گا تو یہاں کے دوکاندار بھی نہیں بس سکتے، یہاں کے سکول بھی
نہیں آباد ہو سکتے، کالج بھی نہیں آباد ہو سکتے ۔ شہر کی آبادی کے ساتھ کالج اور سکول
یہاں مضبوط ہو جائیں گے تو اداروں کی مضبوطی کے لئے بھی یہ ضروری ہے اور کالجوں کی
مضبوطی کے لئے بھی ضروری ہے اور سلسلہ کے کام کے لئے بھی ضروری ہے اور پھر جس
کام کے لئے میں نے زمین لی تھی اُس شرط کے جلدی سے جلدی پورا کرنے کے لئے بھی
ضروری ہے۔ گو ہم گورنمنٹ کو تو یہ جواب دیا کرتے ہیں کہ ہم ربوہ میں اکیلے بیٹھے ہوئے
ہیں غریب آدمی، مہاجر۔ تم ہم پر یہ اعتراض کر رہے ہو۔ تو تم نے جو جوہر آباد وغیرہ
بنائے ہیں وہ تو اب تک اُجڑے پڑے ہیں کروڑ کروڑ روپیہ سرکار نے اپنا خرچ کیا تو ان کو

آج 10 میں سے 10 باقی