جلسہ سالانہ پر ملاقاتوں کے سلسلہ میں ضروری ہدایت
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
143
متفرق امور
بسا نہیں سکے تو ہم غریبوں نے تو تم سے تین گنے چار گنے زیادہ آباد کر لیا ہے لیکن منہ تو ہم
بند کر دیتے ہیں ان کا مگر یہ کہ جب شور پڑے اور لوگ زور دینا شروع کریں تو پھر
معقولیت بات کی نہیں رہا کرتی پھر تو یہی ہو جاتا ہے کہ جس کا ہاتھ زیادہ زور سے چل سکتا
ہے وہی جیت جاتا ہے۔
جلسہ سالانہ پر ملاقاتوں کے ایک بات میں کہنا چاہتا ہوں ملاقاتوں کی
نسبت۔ آج سے بیس پچیس سال پہلے میں نے سلسلہ میں ضروری ہدایات ملاقاتوں کے متعلق کچھ نصیحتیں کی تھیں۔ کچھ
مدت تک اس پر خوب اچھا عمل ہوا اور ملاقاتیں بڑی اچھی ہو جاتی تھیں اور مفید ہوتی
تھیں آہستہ آہستہ وہ اثر جانا شروع ہوا۔ کچھ تو یہ وجہ ہوئی کہ جن لوگوں کو نصیحت کی تھی
اُن کے علاوہ بہت سارے لوگ آنے شروع ہوئے نئے احمدی۔ اُن کو یہ نصیحتیں معلوم
نہیں تھیں۔ کچھ یہ ہوا کہ وہ جو ان جنہوں نے وہ نصیحتیں سنی تھیں اور اُن کے اندر جوش
تھا اُن پر عمل کرنے کا، وہ اب ہو گئے بڑھے۔ اب بڑھاپے میں اُن کے اندر وہ جوش نہ رہا
اُن پر عمل کرنے کا۔ کچھ یہ نقص ہوا کہ جو لوگ اُس وقت منتظم تھے وہ آج نہیں
ہیں۔ آج دوسرے نوجوان ہیں انہوں نے وہ نصیحتیں نہیں سنی ہوئی۔ اور کچھ انسانی ضد
اور ہٹ دھرمی ہوتی ہے کہ کئی باتیں تو سالہا سال سے میں منتظمین کو کہتا آتا ہوں پھر بھی
وہ اس کان سنتے ہیں اُس کان سے نکال دیتے ہیں اور پھر وہی کی وہی باتیں ہیں۔ پس میں پھر
جماعت کے دوستوں کو اس کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اِس میں اُن کا بھی فائدہ ہے میرا
بھی فائدہ ہے اور کئی رنگ کے روحانی فائدے ہیں۔
ایک تو میں نے یہ کہا تھا کہ جب جماعتیں ملنے آئیں تو اُن کا کوئی لیڈ ر ساتھ ہو جو
ساروں کو پہچانتا ہو اور وہ ملاتے وقت اُن کا نام بھی بتاتا جائے۔ پہلے گاؤں کا نام بتائے پھر
اس کے بعد اُس آدمی کا نام بتائے نتیجہ اِس کا یہ تھا کہ اُس زمانہ میں دو تین سال میں
ہزاروں ہزار احمدی سے میں واقف ہو گیا تھا۔ وہ نام بتاتا تھا میں فوراً پہچان لیتا تھا کہ یہ وہ
شخص ہے۔ لیکن اب یہ ہوتا ہے کہ بیٹھنے والا صرف اس لئے بیٹھتا ہے کہ میں سامنے ذرا
انوار العلوم جلد 24
144
متفرق امور
وو
دیر تک بیٹھار ہو نگا۔ اُس کا کوئی حق نہیں ہوتا نہ وہ جماعت کو جانتا ہے نہ کسی کا نام جانتا ہے
اُس سے پوچھو تو کہتا ہے ” دسدے جان گے آپے ہی اس کی غرض صرف یہ ہوتی ہے کہ
میں پاس بیٹھ جاؤں اور اس سے زیادہ کوئی کام کرنا اُس کا مقصود نہیں ہوتا۔ اور جب نام
پوچھو تو کہتا ہے یاد نہیں رہے۔ ”آپے دسن گے “ پھر وہ جو آتے ہیں تو اُن کو پیچھے سے
ملاقات کرانے والا جیسے بیل کو مار مار کے ٹھکور کے آگے کرتے ہیں نا، وہ دھکے دے
رہا ہوتا ہے اور وہ بیچارہ اسی میں غنیمت سمجھتا ہے کہ مصافحہ ہو گیا وہ بھاگتا ہے۔ اگر میں
اُس کو پوچھ بھی لوں کہ تمہارا کیا نام ہے ؟ تو بیچارہ بعض دفعہ ایسا گھبرایا ہوا ہوتا ہے کہ میں
کہتا ہوں آپ کا نام کیا ہے ؟ تو وہ کہتا ہے ” گوجرانوالہ“۔ کبھی میں کہتا ہوں آئے کہاں
سے ہو ؟ تو کہتا ہے محمد دین۔ تو اُس کی انہوں نے مت ماری ہوتی ہے۔ پیچھے سے دھکے
دے رہے ہوتے ہیں نکل ، نکل، نکل۔ اگر وہ اس صورت کے ساتھ ملنے کے لئے آویں
اور وہ بیٹھنے والا ذمہ دار شخص اپنے فرض کو ادا کرے اور وہ بیٹھ کے کہے صاحب! یہ فلاں
شخص ہیں۔ میری جماعت کے ہیں تو کتنا فائدہ ہو۔ آج صبح بھی اور شام کی ملاقات میں بھی
میں نے دیکھا کہ اکثر بیٹھنے والے وہ تھے سوائے ایک جماعت کے یعنی سرحد کی جماعت
کے اکثر پٹھانوں میں میں نے دیکھا ہے چونکہ سیاسی لوگ ہیں اس لئے وہ زیادہ ہو شیاری
سے کام کرتے ہیں اُن کی جماعت کو ہمیشہ ہی میں نے دیکھا ہے یعنی کوئی تو بھول جاتا ہے
آدمی۔ قاضی صاحب کی عمر میرے خیال میں شائد ستر سے بھی زیادہ ہو گی کیونکہ وہ مجھ
سے بڑے ہوا کرتے تھے میری اب 65 کو پہنچ رہی ہے۔ میرے خیال میں ستر سے زیادہ
ہی ہونگے۔“
اس موقع پر بعض دوستوں نے بتایا کہ اُن کی عمر 75 سال کی ہے۔ فرمایا:-
لیکن یہ کہ اب بھی اُن کا حافظہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑا اچھا چلتا ہے۔
میرے خیال میں کوئی نوے فیصدی آدمی کو وہ جانتے ہیں حالانکہ سارے صوبہ کی جماعت
ہوتی ہے کہتے چلے جاتے ہیں اور پتہ لگتا چلا جاتا ہے۔ بعض میرے واقف ہوتے ہیں لیکن
بعض دفعہ شکل میں نہیں پہچانتا۔ اندھیرا ہوتا ہے۔ سایہ پڑتا ہے تو نام لیتے ہی میں پہچان
انوار العلوم جلد 24
145
متفرق امور
جاتا ہوں۔ اُس سے بات پوچھتا ہوں، کوئی حال پوچھتا ہوں اور واقفیت ہوتی جاتی ہے لیکن
باقی ضلع جو ہیں میں نے دیکھا ہے اُن میں یہی چال چلتی ہے وہ آگے بیٹھ گئے اور اس کے
بعد ملاقات کرنے والے چلنے شروع ہوئے۔ بیچارے کو کچھ دھکے پچھلے دے رہے ہیں
کچھ اگلے دے رہے ہیں وہ اپنا بیٹھا ہے کہ میں تو بیٹھا دیکھ رہا ہوں اور باتیں کر رہا ہوں یہ
جہنم میں جاتے ہیں تو جائیں۔ تو یہ بڑا غلط طریقہ ہے اس کے ساتھ ملاقات کا فائدہ کوئی
نہیں ہوتا۔ اور یہ جو غرض ہے کہ وہ شخص واقف ہو جائے پوری نہیں ہو سکتی۔ مثلاً بعد
میں اگر میر اواقف ہوتا ہے اور دعا کے لئے تحریک ہوتی ہے تو نا واقف کی نسبت واقف
کے لئے دعا کی تحریک زیادہ ہوتی ہے۔ وہ جب کہہ جاتا ہے مجھے یاد آجاتا ہے مثلاً اُس کی
شکل یا مثلاً اُس نے کہا میرے اولاد نہیں ہوتی۔ میں نے اُس سے حال بھی پوچھا کہ
تمہاری شادی کب کی ہوئی ہوئی ہے ؟ تو اُس نے کہا جی بیس سال ہو گئے ہیں دوسری بھی
شادی کی مگر اولاد نہیں ہوئی۔ اب یہ نقشہ میرے ذہن میں ہوتا ہے جب اُس کا نام
میرے سامنے آتا ہے میں سمجھتا ہوں اس شخص کے بیس سال ہو گئے ہیں دو شادیاں بھی
کیں پھر بھی اولاد نہیں ہوئی پس جو اس کے لئے درد پیدا ہوتا ہے دوسرے کے لئے
نہیں۔ خالی یہ کہ وہ شخص آگیا جس کے میں حالات نہیں جانتا اس سے کیا فائدہ۔ میں
بعض دفعہ سمجھتا ہوں خیر ہے دو سال ہوئے ہوں شادی پر اور گھبرایا پھر رہا ہے تو کوئی
تحریک بھی اس کے لئے دعا کی نہیں ہوتی یا سرسری دعا کی جاتی ہے۔ تو واقفیت حالات
کے ساتھ دعا کی تحریک جو ہے وہ بہت زیادہ پیدا ہوتی ہے۔ تو اُس زمانہ میں یہ بڑا فائدہ
اٹھایا جاتا تھا لیکن اب وہ بات بھول گئی ہے اور ایسا نہیں ہوتا۔ پس میں دوستوں کو اصرار
کرتا ہوں کہ جب وہ آئیں تو اپنے لیڈر کو پہلے پکڑلیویں کہ یا تو ہمارا نام بتاؤ نہیں تو ہم وہیں
کہہ دیں گے کہ یہ ہمیں نہیں پہچانتا اس کو اٹھا دو تو ہم اس کو اٹھا دیں گے۔ مگر ہمارے
لئے ذرا مشکل ہے کہ تم اس کو لیڈ ربنا کے لاؤ، تم چپ کر رہو اور ہم کہیں کہ اٹھ جاؤ تو یہ ٹھیک
نہیں لگتا۔ تم اپنے لیڈر کو پہلے کہہ کر لایا کرو کہ یا تو ہمیں پہچان اور ہمارا انٹر ڈیوس کروائیو۔ اگر
نہیں پہچاننا اور نہیں انٹروڈیوس کرانا تو ہم نے وہاں کہہ دینا ہے کہ یہ آدمی ہمارا لیڈر
انوار العلوم جلد 24
146
متفرق امور
نہیں۔ پھر دیکھو کہ کس طرح سیدھے ہو جاتے ہیں۔
دوسرے یہ ہے کہ آتے وقت نوجوانوں کو بھی واقف کر دینا چاہئے۔ نئے نئے
آدمی آتے ہیں کئی نئے احمدی آتے ہیں۔ بعض تو اُن میں سے بھی ایسے ذہین ہوتے ہیں کہ
بغیر اس کے کہ پتہ ہو وہ خود اپنے آپ ہی ساری کیفیت بتا دیتے ہیں کہ فلانی جگہ سے ہیں،
نئے احمدی ہیں، ہماری یہ مشکلات ہیں ، ہمارے بھائی بند مخالف ہیں۔ بعض عور تیں آج
مجھے ملی ہیں بیعت کے وقت۔ انہوں نے مثلاً اپنا بتایا۔ ایک عورت نے مجھے کہا کہ میں
وعدہ کر گئی تھی آپ سے کہ میں ایک آدمی کو بیعت کرواؤنگی۔ میں نے اپنی ماں کو بیعت
کرایا ہے اور اپنے باقی سارے مبر کو کرایا ہے صرف میرا بھائی رہ گیا ہے میں وعدہ کرتی
ہوں کہ اُس کو بھی بیعت کر آؤنگی تو ان میں بڑی بڑی ہوشیار اور ذہین ہوتی ہیں۔ کوئی وجہ
نہیں ہے کہ مردوں میں وہ ذہانت نہ ہو لیکن صرف یہ ہے کہ قابل لیڈر نہیں بنائے
جاتے۔ اسی طرح جو کام کرنے والے ہیں اُن کو میں نے بہت سمجھایا ہے لیکن وہ سنتے نہیں
جب وہ ملواتے ہیں۔ عید کی ہمارے یہاں ملاقاتیں ہوتی تھیں تو اس میں بھی یہی غلطی
کرتے تھے مگر وہ چونکہ بار بار میرے سامنے آتے ہیں۔ یہاں ربوہ کے رہنے والے ہوتے
ہیں میں نے اُن کو سکھا لیا مگر یہ جو ملاقات والے ہیں یہ نہیں سیکھتے۔ ہر سال میں کہتا ہوں
ات کروانے والا میرے منہ منہ ۔ کے آگے کھڑا ہوتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اُس شخص کو
جو اُس وقت میرے سامنے آتا ہے جس وقت اُس کی پیٹھ لیمپ کی طرف ہو چکتی ہے جب
وہ اندھیرے میں آجاتا ہے میں اُس کی شکل اچھی طرح نہیں دیکھ سکتا۔ اگر وہ ایک طرف
کھڑا ہو کے ڈیڑھ گز پر ہٹ کے وہاں سے آوے تو اس گز کے اندر میں اس کی شکل بھی
پہچان لوں گا اور اگر میں اس کو جانتا ہوں تب بھی پہچان لوں گا۔ تو بار بار سمجھانے
کے باوجود بس ایک فٹ پر آکے کھڑا ہو جائے گا آدمی اور آپ میرے منہ کے آگے
کھڑا ہو جائے گا اور اُس کو یوں پکڑ کے سامنے کرے گا۔ جس وقت آگے کرے گا اندھیرا
آجائے گا۔ اندھیرا آ جائے گا تو مجھے نظر نہیں آئے گا۔ اور دوسرا آدمی پھر اُس کو دھکا
دے کر باہر نکال دے گا۔ تو یہ بھی اُس فائدے اور غرض کو دور کر دیتا ہے۔ یہ تو
ملاقات
انوار العلوم جلد 24
147
متفرق امور
ہم سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی برکات ہیں۔
میں نے ایک دفعہ کہا تھا کہ تم دعا کے لئے اگر خط لکھو نہ بھی پہنچے مجھے تب بھی
تمہارے لئے دعا ہو جائے گی کیونکہ دعا تو اللہ تعالیٰ سے میں نے کرنی ہے اللہ کو پتہ ہے کہ
فلاں نے خط لکھا ہے۔ بیشک لوگ اسے غائب کر دیں۔ پچرانے والے پھر الیں تمہارے
لئے دعا ہو جائے گی۔ اور پھر ہم یوں مجمل دعا ہی کرتے رہتے ہیں کہ الہی جو ہمیں دعا کے
لیے لکھ رہا ہے یا لکھتا ہے یا جس نے لکھا ہے اُس کے اوپر تو فضل کر۔ تو وہ پھر اس کے اندر آہی
جائے گا۔ تو اس طرح جو شخص ملتا ہے چاہے اُس کی شکل بھی ہم نہ پہچانیں۔ کچھ ہو دعا
کا حصہ تو اسے مل جائے گا لیکن یہ کہ پورا حصہ لینا چاہئے اُس کو۔ وہ پورا نہیں دیا جاتا اُس
کو۔ اس لئے ملنے والوں کو ہمیشہ ذرا فاصلے پر کھڑا ہونا چاہئے۔ حفاظت کے لئے ایسی احتیاط
کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایسا کون آدمی ہے جس نے ہوا میں اڑ کے نقصان پہنچانا ہے ایک
گز کا تو فاصلہ ہوتا ہے ایک گز میں انسان تیز قدم میں ایک گز سے آگے نکل جاتا ہے تو
ملاقات کرانے والوں کو ذرا فاصلہ پر کھڑا ہونا چاہئے۔ ساتھ منہ کے نہیں کھڑا ہونا چاہئے
اور ذرا پہلو سے ہٹ کے کھڑا ہونا چاہئے کوئی زیادہ دور نہیں اگر ایک قدم بھی وہ ایک
طرف ہٹ جائیں تو نتیجہ یہ ہوگا کہ تین گز سے وہ آدمی آتا ہوا مجھے نظر آجائے گا اس
لئے اُس کے منہ پر روشنی پڑرہی ہوگی۔ اُس کی شکل میں پہچان لوں گا۔ اگر وہ پر انا واقف
ہے تو میں اُس کو جان لوں گا لیکن یوں آتے ہی جس وقت میں اُس کو بعض دفعہ پہچاننے
لگتا ہوں تو اتنے میں وہ اُس کو گھسیٹتے ہوئے پر لے سرے پر پہنچا دیتا ہے تو میرے ذہن میں
جو بات ہوتی ہے وہ بیچ میں ہی رہ جاتی ہے اتنے میں دوسرا آدمی آچکا ہوتا ہے۔ اور بعض
دفعہ تو ملاقات کرانے والے میں نے دیکھا ہے کہ نام جانتے بھی ہیں۔ مجھے بعض دفعہ ہنسی
آجاتی ہے۔ آج بھی ایسا ہی ملاقات میں ہوا کہ ایک شخص کہنے لگا یہ فلاں صاحب ہیں اور
وہ میں جانتا تھا وہ وہاں پہنچے ہوئے تھے۔ جس وقت انہوں نے بولنے کا ارادہ کیا اتنے میں
ہمارے آدمیوں نے گھسیٹا اور تین گز پرے پھینک دیا۔ اس کے بعد اب دوسرا شخص
کھڑا ہوا تھا اور اُس کو وہ کہہ رہے تھے یہ فلاں صاحب ہیں۔ میں چونکہ جانتا تھا اُس کو میں