مسلمان ایک نہایت نازک دور میں سے گزررہے ہیں
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
148
متفرق امور
مسکرا پڑا کہ فلاں صاحب تو وہ کھڑے ہوئے ہیں۔ لیکن بات یہی تھی کہ یہ لفظ زبان پر
آتے آتے بیچارے کو کھینچ کر لے گئے اور و اور وہ اس زور ۔ زور میں بول گئے یہ ساری باتیں دُور
ہو جاتی ہیں اگر احتیاط کے ساتھ کام لیا جائے اور اس میں فوائد زیادہ ہوتے ہیں۔ جماعت
سے جتنی واقفیت ہو جائے اتناہی انسان کام زیادہ اچھا کر سکتا ہے۔ باتوں باتوں میں ہم اُس
کا کیریکٹر معلوم کر لیتے ہیں۔ ہم یہ جان لیتے ہیں کہ وہ کتنی قربانی کر سکتا ہے، کس قسم کی
خدمت کر سکتا ہے۔ یہ چیزیں اگر ہم ناواقف ہوں تو ان سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔
مسلمان ایک نہایت نازک چوتھی بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس وقت
دور میں سے گزر رہے ہیں سے گزر رہے ہیں مسلمانوں کی حالت نہایت نازک ہے مسلمانوں پر یہ ایسا سخت دور گزر رہا ہے کہ در حقیقت
اس شکل میں تین سو سال سے ایسا نازک دور نہیں آیا یعنی پہلے نزاکت یہ تھی کہ چوٹی
سے وہ نیچے گر رہے تھے اور ہر دن وہ نیچے کی طرف گرتے چلے جاتے تھے۔ اُن کی حالت
اس قسم کی تھی کہ وہ اپنے گرنے میں کچھ تکلیف نہیں محسوس کرتے تھے بلکہ وہ ایک
دوسرے کے گرانے میں لذت محسوس کرتے تھے اور یہ خیال کرتے تھے کہ گویا اگر ہم
نے اس کو مار دیا اور ہم مر گئے تو چلو پرائے شگون میں ناک کٹوالی کوئی حرج نہیں ہے اُس مارد
کو تو نقصان پہنچا دیا ہے۔ اس لئے وہ دور تکلیف کا تو تھا مگر احساس کم تھا اس کے بعد اللہ تعالیٰ
وہ دن لایا کہ جبکہ مسلمانوں کے اندر بیداری پیدا ہونی شروع ہوئی، احساس پیدا ہونا
شروع ہوا اور اللہ تعالیٰ نے جو اسلام کی دشمن طاقتیں تھیں اُن کے اندر تفرقہ پیدا
کر دیا۔ اُن کے اندر حسد پیدا کر دیا۔ اُن کے اندر اختلاف پیدا کر دیا جس کے نتیجہ میں
مسلمان قوموں نے آزاد ہونا شروع کیا۔ پہلے ماتحت تھیں غلام تھیں ان کو کچھ نہ کچھ
آزادی ملنی شروع ہوئی مثلاً ایران قریباً قریباً روس اور انگریزوں کے قبضہ میں تھا اُس نے
کچھ آزادی حاصل کی۔ مصر پہلے فرانس کے قبضہ میں تھا پھر انگریزوں کے قبضہ میں رہا اُس
نے آزادی حاصل کی۔ ہندوستان انگریزوں کے قبضہ میں تھا سارا تو نہیں ملا مسلمانوں کو
پر خیر کچھ مغرب سے کچھ مشرق سے تھوڑا بہت مل کے فیملی سی مل گئی اُن کو ۔ اسی طرح
انوار العلوم جلد 24
149
متفرق امور
انڈو نیشیا آزاد ہو گیا۔ لیبیا آزاد ہو گیا۔ شام، فلسطین، عراق آزاد ہو گئے۔ عراق جو تھا پہلے
ٹرکی کے ماتحت تھا اُس کو تو کوئی خاص آزادی نہیں ملی لیکن شام اور فلسطین فرانسیسیوں
کے ماتحت تھے ان کو آہستہ آہستہ آزادی ملی تو اس آزادی کے ملنے کی وجہ سے طبیعت
میں ایک احساس پیدا ہو گیا جیسے بچہ ہوتا ہے پیٹ میں نو مہینے بغیر سانس کے گزار دیتا ہے
پر پیدا ہوتے ہی وہ سانس لیتا ہے۔ سانس کے بعد پھر نہیں چھوڑ سکتا اُس کو۔ وہاں تو 9 مہینے
بغیر سانس سے گزار لیتا ہے اور یہاں 9 منٹ بغیر سانس کے نہیں گزار سکتا۔ کیونکہ اب
پھیپھڑے جو ہیں اُن میں ملنے کی عادت پیدا ہو گئی ہے وہ نہیں ہلیں گے تو ساتھ ہی قلب
بند ہو جائے گا۔ تو یہی حالت اُس قوم کی ہوتی ہے جو کہ عادی طور پر شست ہوتی ہے۔ گری
ہوئی ہوتی ہے جب اُسے ذرا ہوا آزادی کی ملے ، جب ذرا طاقت کی روح پیدا ہو اُس وقت
م کا
پھر اُس کو خطرہ پیدا ہو تو وہ زیادہ خطر ناک اور زیادہ مایوسی پیدا کرنے والا ہوتا ہے۔
اس وقت مختلف مسلمان ممالک جو ہیں وہ مختلف مصائب میں سے گزر رہے ہیں
مثلاً مصر ہے اُس میں سویز کا جھگڑا پیدا ہے اور بعض جھگڑے ایسی الجھنوں کے ساتھ ہیں
کہ سمجھ بھی نہیں آتی کہ اُس کا بنے گا کیا۔ مثلاً طبعی طور پر میں کمیونزم کا مخالف ہوں بہت
سے مسلمان نہیں بھی مخالف۔ بہت سے مسلمان کمیونسٹ بھی ہیں لیکن میں کمیونزم کا
مخالف ہوں۔ جب میں کسی جگہ پر ایسی حالت دیکھوں کہ کسی جگہ پر مسلمانوں کو ادھر
آزادی ملتی ہے اُدھر کمیونسٹ کو بھی طاقت ملتی ہے تو میر ادل گھبر ا جاتا ہے میں کہتا ہوں
یہ بھی بلاء وہ بھی بلاء۔ یہی مثال ہو جاتی ہے کہ کہتے ہیں نہ بولوں تو باپ کتا کھائے بولوں تو
ماں ماری جائے۔ اگر ہم مسلمان کی آزادی چاہتے ہیں تو کمیونسٹ کو طاقت ملتی ہے اگر ہم
کمیونسٹ کو نقصان پہنچاتے ہیں تو مسلمان کی آزادی چلی جاتی ہے یہ دو بلائیں ایسی ہیں کہ
ہم ان کو لے نہیں سکتے۔ کیا کریں۔ تو پھر طبیعت میں بڑی گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ یہی
حال مصر کے متعلق پیدا ہے۔ مصر میں انگریزوں نے فوج مصر کی خاطر نہیں رکھی بلکہ
انہوں نے اس لئے رکھی ہوئی ہے کہ اُن کی معلومات یہ بتاتی ہیں اور مذہب کی جو خبریں
اور پیشگوئیاں ہیں وہ بھی بتاتی ہیں کہ روس نے مڈل ایسٹ پر حملہ کرنا ہے۔ تورات میں یہ