مسئلہ فلسطین

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
150
متفرق امور
خبریں ہیں، حدیثوں میں یہ خبریں موجود ہیں۔ قرآن کریم میں یہ خبریں موجود ہیں، ان
سے صاف پتہ لگتا ہے کہ مڈل ایسٹ پر کمیونزم نے حملہ کرنا ہے اور مڈل ایسٹ بچانے
کے لئے وہ چاہتے ہیں کہ کہیں قریب میں ہماری فوجیں ہوں اِس کے لئے انہوں نے
اردن سے فیصلہ کیا اور مصر کے ساتھ انہوں نے سمجھوتہ کر لیا کہ اچھا ہم قاہرہ سے
فوجیں نکال لیتے ہیں سویز پر رکھتے ہیں تا کہ ہم سویز کو بچاسکیں۔ سویز کے بچانے کا بہانہ
در حقیقت معمولی ہے اصل چیز یہ ہے کہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ ہماری فوجیں اتنی قریب
ہوں کہ اگر روس کی فوجیں داخل ہوں تو جھٹ پٹ اُنہیں آگے سے روک سکیں اور یہی
دلچسپی امریکہ کو بھی ہے اس کے ساتھ۔ لیکن اِدھر اس کا بھی کوئی انکار نہیں ہو سکتا کہ
کسی ملک میں اُس کی مرضی کے بغیر کوئی فوج رکھی ہوئی ہو تو اس کو ہم آزاد کہہ ہی نہیں
سکتے۔ لازماً مصر والوں کا بھی دل چاہتا ہے اور ہمارا بھی دل چاہتا ہے کہ مصر آزاد ہو۔ کیا وجہ
ہے کہ ایک مسلمان حکومت آزاد نہ ہو۔ لیکن یہ ہم جانتے ہیں کہ اگر انگریزی فوج سویز
میں بیٹھی ہوئی ہے تو ہم مصر کو آزاد نہیں کہہ سکتے کیونکہ چاہے وہ روس کے لئے بیٹھی ہوئی
ہو پر مصر کو بھی ہر وقت دھمکی کا خیال رہے گا کہ ہمارے ہاں ذراسی بات ہو گی تو فوج کی
دھمکی دیں گے اور اپنی فوجیں اندر داخل کر لیں گے۔ چنانچہ پیچھے بعض جھگڑوں پر ایساہی
ہوا ہے کہ انگریزی فوجیں آگے بڑھیں اور انہوں نے کئی مصری گاؤں تباہ کر دیئے تو
ملک کی آزادی قائم نہیں رہ سکتی جب تک غیر فوج جو ہے وہ وہاں سے نکل نہ جائے۔ تو یہ
ایک ایسی الجھن ہے جو ہمارے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے یعنی یوں تو ہم نہیں کچھ
کر سکتے لیکن انسان کوئی نہ کوئی ارادہ تو پیدا کرتا ہے اپنے دل میں۔ وہ ارادہ بھی ہمارے
لئے مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ادھر بھی مشکل اُدھر بھی مشکل۔
مسئلہ فلسطین اسی طرح فلسطین کا جھگڑا ہے۔ فلسطین کا جھگڑا سویز کے جھگڑے
سے بھی زیادہ خطر ناک ہے۔ ایک تو یہ کہ وہ ملک ایسی جگہ پر ہے
جہاں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مدفن مبارک قریب ہے۔ مدینہ منورہ فلسطین
کی زد میں ہے۔ اگر کسی وقت فلسطین کی کمبخت حکومت کی بد نیتی ہو جائے تو اُس کی

انوار العلوم جلد 24
151
متفرق امور
ہوائی طاقت اور اس کی دوسری طاقت اتنی بڑی ہے کہ باوجود اس کے کہ ابن سعود کی طاقت
اچھی خاصی ہے پھر بھی خوف معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی فوجوں کو آگے لیتا چلا جائے تو اُن
کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔ اور فلسطین کا معاملہ کچھ ایسا پیچیدہ ہو گیا ہے یعنی اُن کے پاس
روپیہ بہت تھا، انہوں نے اس طرح کر کے قابو کیا ہوا ہے امریکن حکومت اور دوسری
حکومتوں کو کہ وہ حکومتیں بالکل غلاموں کی طرح ان کی تائید کر رہی ہیں۔ جو معاہدہ
انہوں نے کر کے (جس وقت فلسطین قائم کیا ہے) تو جو علاقے انہوں نے عربوں کو
دیئے تھے آج وہ عربوں کے قبضہ میں نہیں ہیں وہ فلسطین کے یہودیوں نے چھین لئے
ہیں۔ اور جو علاقے ان کو دیئے تھے اُن میں سے قریباً سارے پر وہ قابض ہیں۔ جو عربوں
کو دیئے گئے تھے اُن پر بھی قابض ہیں۔ عرب تو یہ چاہتے ہیں کہ اچھا اور نہ سہی۔ ہم تو
مانتے نہیں ان کی حکومت۔ لیکن کم سے کم جو تم نے لیکر دیئے تھے وہ تو ہم کو دو لیکن اب
امریکہ اور انگلستان کہتے ہیں کہ خیر اب جو ہو گیا سو ہو گیا اب چلو بس کرو۔ تو یہ ایک
نا قابل برداشت صورت ہے کہ اول تو خود اپنا معاہدہ بھی نہیں پورا کر اسکتے۔ پھر غیر قوم
کے ملک میں، غیر قوم کی حکومت میں لا کے ایک دوسرے لوگوں کو داخل کر دیا جو شدید
ترین دشمن ہیں۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ سب سے بڑا دشمن یہودی ہے مسلمانوں کا۔ اور
یہودیوں کو ایسے مقام پر لے آنا یہ ایک بڑے بھاری ابتلاء کی بات ہے اور بڑی بھاری
مصیبت یہ ہے کہ ان کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں میں یکجہتی نہیں پیدا ہو رہی۔ مصر
میں ابن سعود ہے ، شام ہے ، لبنان ہے ، اُردن ہے ، عراق ہے یہ چھ مسلمان حکومتیں ہیں
لیکن کسی موقع پر بھی یہ اکٹھی ہو کر نہیں لڑ سکیں یہودیوں سے۔
ایک وفد مصر سے آیا اُس میں ایک تو ہائیکورٹ کا حج تھا اور ایک جو انجمن اخوان
ہے اُس کا نائب صدر تھا یہ لاہور میں مجھے ملنے آئے تو باتیں ہوئیں۔ میں نے کہا قصور تو
آپ لوگوں کا ہے۔ ہمارا بھی قصور ہے کہ ہم آپ کی مدد پوری نہیں کر سکے اور نہیں
کرتے لیکن آپ کا بہت سا قصور ہے۔ کہنے لگے کیا؟ میں نے کہا آپ لوگ اُن کا مقابلہ
کے لئے کیا کر رہے ہیں؟ کہنے لگے ہم سارے ملکوں نے تیاری کی ہوئی ہے۔ ہر ملک نے

انوار العلوم جلد 24
152
متفرق امور
اعلان کیا ہے جنگ کا۔ میں نے کہا یہ تو ٹھیک ہے لیکن مجھے ایک جنگ بتادیجئے کہ مصر پر
یہودیوں نے حملہ کیا اور اُس وقت ابن سعود اور عراق کی حکومتوں نے ساتھ ہی حملہ
کر دیا ہو یہودیوں پر۔ یا شرق اردن کی فوجوں پر یہودیوں نے حملہ کیا ہو اور اُسی وقت
سلطان ابن سعود نے اور شام نے اور مصریوں نے حملہ کر دیا ہو۔ میں نے کہا فوجی
TACTICS تو یہ ہوا کرتی ہے کہ جو لشکر ایک سا تعلق رکھتے ہیں جب ایک مورچہ پر
حملہ کریں تو وہ دوسرے پہلوؤں سے حملہ کر کے اُس کی طاقت کمزور کر دیتے ہیں۔ تو ایک
مثال دے دو۔ اس پر وہ خاموش ہو گئے۔ کہنے لگے یہ سچی بات ہے ہم بھی محسوس کرتے
ہیں کہ ہم نے آپس کی رقابت کی وجہ سے تعاون نہیں کیا۔ جب مصر پر حملہ ہوا تو منہ سے
تو کہتے رہے عراق اور ابن سعود اور شامی کہ ہم آتے ہیں لیکن آئے نہیں۔ جب شام پر
حملہ ہوا تو عراق اور مصر وغیرہ منہ سے تو کہتے رہے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں لیکن اس
وقت حملہ نہیں کیا۔ ابھی مثلاً پیچھے مصر پر حملہ ہوا ہے تو ریزولیوشن پاس ہو رہے ہیں حملہ
نہیں ہوا۔ اردن پر حملہ ہوا۔ ریزولیوشن پاس ہو رہے ہیں باقی ملکوں نے حملے نہیں کئے۔
شام پر پیچھے خطرناک حملہ ہوا ( پیچھے دو سال پہلے) لیکن شرقِ اردن اور عراق اور
مصر اور ابن سعود یہ بیٹھے رہے۔ ہم سمجھتے ہیں ان کو مجبوریاں ہوں گی لیکن یہ کہ ان
مجبوریوں کی وجہ سے نتیجہ تو خراب ہی نکلے گا۔ تو فلسطین کا معاملہ ایک قیامت تھی تکلیف
وہ معاملہ ہے اسی طرح مثلاً لیبیا ہے انگریزوں نے لیبیا کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے کہ ہم اپنی
فوجیں رکھیں گے اب مصریہ سمجھتا ہے کہ یہ صرف سویز کی طاقت کو بڑھانے کے لئے
انگریز یہاں فوجیں رکھ رہا ہے کیونکہ مصر کے پہلو میں ہے لیبیا۔ اُن کی منشاء یہ ہے کہ اگر
ہم سویز پر حملہ کریں تو یہ پیٹھ پر سے ہم پر حملہ کر دیں تو وہ لیبیا سے معاہدہ کے خلاف ہیں۔
لیکن ادھر لیبیا کے لئے مصیبت یہ ہے کہ اُن کے پاس پیسہ نہیں وہ جنگل ہے جب تک
دس پندرہ لاکھ روپیہ سالانہ انگلستان نہ دیوے وہ نہ تو وزیروں کو تنخواہ دے سکتے۔
تحصیلداروں کو دے سکتے ہیں نہ ڈپٹی کمشنروں کو دے سکتے ہیں اُن کے پاس پیسہ ہی نہیں
ہے۔ فوج بھی نہیں رکھ سکتے۔ وہ مصر کے اعتراض کو سنتے ہیں اور اُس کو نظر انداز
ہیں نہ

انوار العلوم جلد 24
153
متفرق امور
کر دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ہم کیا کریں ہمارے پاس پیسہ ہی نہیں بغیر اس روپیہ کے
ہمارا گزارہ ہی نہیں ہے۔ اب یہ بھی ایک مصیبت ہوئی کہ لیبیا کو اگر تباہ ہونے دیں تو تب
مصیبت۔ مصر کو تباہ ہونے دیں تو تب مصیبت۔ یہ کوئی ایسے متضاد سوالات پیدا ہو گئے
ہیں جن کی وجہ سے دونوں طرف سے آدمی اِدھر جائے تو وہ ننگا ہو جاتا ہے اُدھر جاتے تو
وہ ننگا ہو جاتا ہے۔
عراق کی بھی یہی حالت ہے۔ عراق کی بھی مالی حالت انگریزوں کے ساتھ
استوار ہے۔ دوسرے عراق جو ہے روسی سرحد پر ہے۔ عراق جانتا ہے کہ اگر روس نے
کسی وقت بھی مجھ پر حملہ کیا اور ضرور کرے گا تو میرے پاس تو طاقت روس کے مقابلہ کی
نہیں ہے۔ اگر انگریزی فوجیں ہوں گی، انگریزی ہوائی جہاز ہوں گے، انگریزی اڈے
ہوں گے تو یہ فوراً لڑنے لگ جائیں گے اس کے بغیر میر ا چارہ نہیں۔ کچھ عراق میں ایسی
طاقتیں پیدا ہو رہی ہیں اور ایسی پارٹیاں پیدا ہو رہی ہیں جو کہتی ہیں کہ انگریز چلے جائیں
لیکن حکومت وقت اور اکثریت نہیں چاہتی کہ انگریز جائیں۔ یوں ہیں وہ مصر کے خیر خواہ
لیکن اپنے حالات کی وجہ سے وہ انگریزوں سے بگاڑ پیدا نہیں کرنا چاہتے۔
ایران کے تیل کا سوال بڑا اہم ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ عراق بھی
سمجھتا ہے کہ انگریز کی مدد سے ہی اُس کا تیل چل رہا ہے اور ابن سعود کی تو ساری آمد ہی
اس پر ہے۔ اُس کی تین چوتھائی آمد تیل کی وجہ سے ہے اگر انگریزوں سے وہ اپنے
تعلقات منقطع کر لیں تو اُن کی ساری آمد جاتی رہے۔ یہ خطرات ہیں جو مسلمانوں کو
در پیش ہیں مگر ان خطرات کا کوئی علاج نظر نہیں آتا۔
اسی طرح انڈو نیشیا ہے یہ ملک خدا تعالیٰ کے فضل سے مشرق میں مسلمانوں کی
چھاؤنی ہے اس کی آبادی بھی آٹھ کروڑ ہے۔ ملک بھی بڑا وسیع ہے اور آدمی بھی اُن کے
اس قدر شریف ہیں کہ جس کی حد کوئی نہیں۔ مجھے بعض دفعہ یہ خیال آیا کرتا ہے کہ
پاکستان میں جب کبھی سستی پیدا ہوتی ہے احمدیوں میں تو میں سمجھتا ہوں خبر نہیں
انڈو نیشیا والوں نے آگے نکل جانا ہے۔ وہاں کے لوگوں میں شرافت اور قربانی اور

آج 10 میں سے 10 باقی