پاکستان کی نازک اقتصادی ھالت
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
154
متفرق امور
ایثار اور وسعتِ حوصلہ دوسرے ملکوں سے کچھ زیادہ معلوم ہوتی ہے۔ اب بھی پیچھے
چودھری صاحب کے خلاف جب بعض لوگوں نے باتیں کیں تو انڈو نیشیا کی حکومت نے یہ
پروٹیسٹ کیا پاکستان کے پاس کہ ہم اس کو نہایت ناپسند کرتے ہیں۔ تو ان لوگوں کے اندر
مذہبی تعصب بہت کم ہے۔ ملانے ہیں اور میں نے شاہ محمد صاحب سے پوچھا ہے وہ کہتے
ہیں چند ملانے ایسے ہی کٹر ہیں جیسے یہاں کے ہوتے ہیں لیکن عام نہیں۔ عام لوگوں میں
وسعت حوصلہ زیادہ ہے ہمارے دوسرے ملکوں کی نسبت۔ لیکن آپس میں لڑ رہے ہیں۔
یہ عجب بات ہے کہ ہماری برداشت کر لیتے ہیں گو ہم غیر ملکی ہیں لیکن آپس میں لڑائی
ہو رہی ہے سب کی۔ اس کی وجہ سے انڈو نیشیا کو طاقت نہیں مل رہی اور خونریزی ہوتی
رہتی ہے۔ آئے دن خبریں آتی ہیں۔ ہمارے آدمی بھی بعض مارے جاتے ہیں۔ ہمارے
دوست پڑھ کے سمجھتے ہیں کہ شاید احمدیوں کو مارا ہے۔ وہ احمدیوں کو نہیں مارا ہوتا آپس
میں جو قبائل آکر حملہ کرتے ہیں ایک دوسرے پر تو بیچ میں جو احمدی ہوتے ہیں وہ بھی
مارے جاتے ہیں۔ پچھلے چھ مہینے سال کے اندر شاید تین واقعات ہوئے ہیں اور شاید
پندرہ ہیں احمدی مارے گئے ہیں اور شاید پچاس ساٹھ یا سو گھر لوٹا گیا ہے۔ پس جب
انہوں نے آکر دو تین گاؤں لوٹے۔ بیچ میں جو احمدی تھے وہ بھی پکڑے گئے، مارے گئے
لیکن احمدیت کی دشمنی اصل غرض نہیں۔ اصل دشمنی اُن کی یہی ہوتی ہے پارٹی
بازی۔ ایک پارٹی جو ہے وہ دوسری پارٹی کے خلاف ہے۔ تو یہ ایک بڑا بھاری مورچہ ہے جو
محض اس اختلاف کی وجہ سے کمزور ہو رہا ہے۔
پاکستان کی نازک اقتصادی حالت پھر ہم قریب پہنچتے ہیں پاکستان میں تو یہاں بھی حالات ہم کو نہایت نازک
نظر آتے ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی حالت اول تو نہایت خراب ہے وہ اس قدر خراب
ہو چکی ہے کہ بہت بڑی قربانی کی ضرورت ہے لیکن بڑی مصیبت ہمارے لئے یہ ہے کہ
جہاں باقی دنیا میں جب کوئی ایسی مصیبت آتی ہے تو سارا ملک کہتا ہے کہ اس قربانی میں ہم
حصہ لیں گے وہاں ہمارے ملک کا باوا آدم کچھ ایسانرالا ہے کہ یہ بڑے آرام سے گھر میں
انوار العلوم جلد 24
155
متفرق امور
بیٹھ کے کہیں گے کہ وہی کچھ کھائیں گے ، وہی کچھ پہنیں گے۔ وہی کچھ لٹائیں گے اور
حکومت کریں گے ہم۔ حالانکہ حکومت کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو ہے نہیں بہر حال
انتظام اسی طرح کرے گی کہ کچھ ہمارا کھانا کم کرے گی، کچھ ہمارا لباس کم کرے گی، کچھ
ہمارے اور کام کم کرے گی، کچھ ہم پر ٹیکس زیادہ کرے گی لیکن ہمارے ملک میں اِس کو
بڑا برا سمجھا جاتا ہے۔ حکومت کے خلاف اعتراض کیا جاتا ہے کہ وہ یہ کیوں کرتی ہے؟ اور
اِدھر ساتھ ہی اعتراض کیا جاتا ہے کہ وہ انتظام کیوں نہیں کرتی؟ تو اس کی وجہ سے اس
مشکل کو دبانا مشکل ہو جاتا ہے اور وزارتیں ڈرتی ہیں کام کرنے سے کہ اگر ہم نے کوئی
قدم اٹھا یا ملک میں ہمارے خلاف رائے پیدا کی جائے گی اور فوراً جو مخالف پارٹی ہوتی ہے
وہ شور مچا دیتی ہے کہ ہم ایسا کریں گے۔ ہم یہ سب کچھ دیں گے یہ غلط کر رہے ہیں حالانکہ
کرتے سارے وہی ہیں۔ انگریزوں کے زمانہ میں کانگرس والے کہتے تھے یہ انگریز کی
ساری شرارت اس لئے چل رہی ہے کہ جوڈیشل اور ایگزیکٹو اختیارات الگ الگ نہیں
کئے ہوئے اور یہی مسلم لیگ کہتی تھی۔ لیکن آٹھ سال ہو گئے ہندوستان کو آزاد ہوئے۔
آٹھ سال ہو گئے پاکستان کو آزاد ہوئے آج بھی ایگزیکٹو او رجوڈیشل وہی چلی آرہی
ہے۔ جب اپنے پاس حکومت آئی تو کہتے ہیں نہیں انتظام خراب ہوتا ہے جب انگریز کا
زمانہ تھا تو کہتے تھے یہ سارا ظلم اس وجہ سے ہو رہا ہے کہ جو ڈیشل اور ایگزیکٹو اکٹھے ہیں ان
کو الگ کریں۔ تو پارٹیاں دوسرے کو ذلیل کرنے کے لئے کہہ دیتی ہیں کہ ہم آئیں گے تو
ٹیکس معاف کر دیں گے۔ اگر تم ٹیکس معاف کر دو گے تو ملک کی فوجوں کو تنخواہ کہاں
سے دو گے ؟ تم افسروں کو تنخواہیں کہاں سے دو گے ؟ جھوٹ ہوتا ہے سارا مگر ہمارے
عوام الناس تعلیم یافتہ نہیں وہ اس کو سن کر کہ ٹیکس معاف کر دیں گے کہتے ہیں آؤ چلو ہم
ووٹ انہیں کو دیں گے انہوں نے ٹیکس معاف کر دینا ہے، ہم ووٹ انہیں کو دیں گے
انہوں نے تو فلانی سہولت ہم کو دینی ہے حالانکہ سب بات غلط ہوتی ہے۔ وہ آئیں گے تو وہ
بھی اسی طرح کریں گے ۔ پہلے آئیں گے تو وہ بھی اسی طرح کریں گے ملک اس کے بغیر
چل ہی نہیں سکتا تو اقتصادی حالت کا جب تک علاج نہ ہو اُس وقت تک کچھ نہیں بن سکتا۔
انوار العلوم جلد 24
156
متفرق امور
اس طرح اقتصادی مشکلات کے دور ہونے کا سب سے بڑا ذریعہ یہ ہوتا ہے کہ
ملک کی مصنوعات کو زیادہ استعمال کیا جائے لیکن جو ہندوستان سے ہمارے احمدی آتے
ہیں میں ان سے ہمیشہ یہ بحث کرتا ہوں۔ وہ کرتا ہوں۔ وہ کہتے ہیں دتی میں، آگرہ میں ، الہ آباد میں،
کلکتہ میں بمبئی میں ہر جگہ پر ہم گئے ہیں اور جب وہ چیز جو ہم کو عادت تھی انگلستان
اور امریکہ کی خرید نے کی ۔ ہم بازار میں گئے ہیں تو انہوں نے کہا ہے وہ نہیں مل
سکتی۔ ہندوستان کی ہے۔ اور انہوں نے کہا یہاں آکے پوچھو تو پاکستان کی بھی نہیں ملتی۔
اور انگلستان کی بھی نہیں ملتی اور میں نے یہاں تاجروں سے پوچھا ہے وہ کہتے ہیں اگر اُس
کو کہہ دیں کہ پاکستان کی بنی ہوئی ہے تو پھر وہ ناک چڑھا کر چلا جاتا ہے کہ یہ تو نہیں لینی اور
پھر کہتے ہیں ملک ترقی کر جائے۔ جب تک ملی مصنوعات کو فروغ نہ دیا جائے گا۔ جب تک
ملکی مصنوعات کو نقصان اٹھا کر بھی استعمال نہیں کیا جائے گا اُس وقت تک نہ ہمارے
کار خانے مضبوط ہوں گے نہ ہماری تجارتیں مضبوط ہوں گی، نہ ہماری صنعتیں مضبوط ہوں
گی اور نہ ہماری اقتصادی حالت درست ہو گی۔ سال میں دوارب چار ارب ہم نے
غیر ملکوں سے سودا منگوایا تو ہم اُن کے مقروض رہیں گے اُن کے برابر کس طرح جائیں
گے۔ جو ہماری دولت ہے ، ہماری کپاس ہے ، ہماری جیوٹ ہے وہ تو ساری قرضوں کے ادا
کرنے پر لگ جاتی ہے اُن عیاشیوں کے بدلہ میں جو باہر سے آتی ہیں لیکن جتنے آزاد ممالک
ہیں اُن کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ یا تو اپنی مصنوعات استعمال کریں گے یا نیم مصنوعات
استعمال کریں گے۔ یہ ایک اقتصادی اصطلاح ہے یعنی بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ملک
پوری نہیں بنا سکتا تو اس کے لئے انہوں نے نیم مصنوعات کا طریقہ رکھا ہے کہ پھر ہم
اُس کو ترجیح دیں گے جس کا کچھ نہ کچھ حصہ ہمارے پاس بنا ہوا ہو گا۔ مثلاً ایک ٹنکچر ہے۔
ٹنکچر بنتا ہے کچھ دوائی کو ایک خاص مقدار میں سپرٹ میں ڈال کے کچھ دن رکھنے سے۔
ہلانے سے جب وہ اُس کے اندر اتنارچ جاتا ہے جتنا کہ وہ سپرٹ برداشت کر سکتا ہے تو وہ
ٹنکچر کہلاتا ہے۔ تو اب بنایا ہوا ٹنکچر وہاں سے آئے گا تو وہ بھی ایک مصنوعہ ہے اور یہاں
ہم دوائی منگالیں اور سپرٹ اپنے ملک کا لے کر بنالیں تو یہ اپنے ملک کی نیم مصنوعات