بُری باتوں کی اشاعت کو روکو

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
157
متفرق امور
ہو گی۔ سپرٹ ہم نے اپنا لے لیا، کیمیکل وہاں سے لے لیا اور ان کو ہلایا۔ جو مز دوری ہوئی
وہ ہماری ہوئی۔ اس کے نتیجے دو ہوں گے ایک تو یہ کہ دوائی کا نفع ہمارے ملک میں رہے
گا۔ دوسرے دوائی بنانے میں اُن کو اکٹھا کرنے میں جو مزدوری تھی وہ ہمارے ملک کی
ہو گی اس طرح آدھا نفع ہم لیں گے آدھا باہر کے لیں گے۔ تو جو نیم مصنوعات کہلاتی ہیں
وہ بھی ہمارے ملک میں لوگ بنا لیں کہ یہ بھی ہمارے ملک کی نیم مصنوعات میں سے ہیں
تو چھوڑ دیں گے فوراً اور پھر شکایت ہو گی کہ ہمارا ملک غریب ہو گیا، غریب ہو گیا۔ امیر
کس طرح ہو جائے ؟ تم دولت دوسروں کو دینا چاہتے ہو، تم اپنے گھر کا مال باہر لٹا دو تو تمہارا
مال ختم کیوں نہ ہو گا۔
تو پاکستان کی کمزوری میں سب سے بڑا دخل اس کا ہے کہ ہمارے ملک کے لوگ
پاکستان کی مصنوعات کو استعمال نہیں کرتے۔ اپنے بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں ہوتے۔ اپنی
ضرورتوں کو اس طرح پھیلانا چاہتے ہیں جس طرح فراوائی دولت کے وقت میں پھیلائی
جاتی ہیں اور پھر الزام حکومت پر لگانا چاہتے ہیں۔ یہ ساری باتیں جمع نہیں ہو سکتیں۔ جب
تک یہ جمع رہیں گی پاکستان کمزور رہے گا، جب تک یہ جمع رہیں گی پاکستان کی حکومت
ان سٹیبل (UN-STABLE) رہے گی، اُس میں طاقت نہیں آئے گی۔ اور جب
یہ سب کچھ سہہ کے اُن کو گالیاں دیں گے تو وہ اور زیادہ گھبراجائیں گے۔ جب ایک شخص
دیکھتا ہے کہ کام انہوں نے جو کرنا تھا کرتے نہیں ہمیں گالیاں دے رہے ہیں تو وہ
اور زیادہ نروس ہو جاتا ہے اور گھبر اکے کام اور خراب کر دیتا ہے۔
بری باتوں کی اشاعت کو رو کو ایک مصیبت پاکستان پر یہ ہے کہ دوسرے
مذاہب میں تو وہ تعلیم موجود نہیں لیکن پھر
بھی وہ اس پر عمل کرتے ہیں۔ ہمارے اسلام میں وہ تعلیم موجود ہے لیکن مسلمانوں نے
اس تعلیم کو بھلا دیا ہے۔ اسلام یہ کہتا ہے کہ اگر زید کو تم چوری کرتے ہوئے دیکھو تو کہو
زید نے چوری کی یہ نہ کہو اس قبیلہ نے چوری کی ہے۔ اُس قبیلہ نے نہیں کی زید نے کی
ہے۔ تمہارا حق ہے کہہ دو زید نے چوری کی ہے۔ اوّل تو وہ اس کے لئے بھی شرطیں لگاتا ہے

انوار العلوم جلد 24
158
متفرق امور
کہ تم کو کہنے کا فلاں فلاں صورتوں میں حق ہے ورنہ اس کا بھی حق نہیں تم چوری کرتے
ہوئے دیکھو پھر بھی نہیں کہہ سکتے لیکن ہمارے ملک میں یہ دستور ہے کہ اگر کسی شخص
سے دو افسروں نے رشوت لے لی تو اب وہ جہاں بیٹھے گا کہے گا۔ پاکستان کا افسر کیا
ہر آدمی رشوت لیتا ہے جی۔ وزیر اعظم چھوڑ، گورنر جنرل چھوڑ، دوسرے وزیر چھوڑ،
ڈپٹی کمشنر ، کمشنر یہ سارے کے سارے ہی رشوت لیتے ہیں۔ اب اس سے پوچھو کہ کتنی دفعہ
تیرا معاملہ گورنر جنرل سے پڑا تھا؟ کتنی دفعہ تیرا معاملہ وزیروں سے پڑا تھا؟ کتنی دفعہ
گورنر کی صحبت میں تو گیا تھا؟ کتنی دفعہ فنانشل کمشنر کے ساتھ تیر اواسطہ پڑا تھا؟ کتنی دفعہ
کمشنروں کے ساتھ تیر اواسطہ پڑا تھا؟ کتنی دفعہ انسپکٹر جنرل کے ساتھ پڑا تھا؟ تو نے تو شکل
بھی نہیں دیکھی اُن کی نہ اُن سے ملنے والوں کا تُو واقف ہے تجھے کس طرح پتہ ہے کہ
سارے رشوت لیتے ہیں۔ بس ہر مجلس میں بیٹھے ہوئے یہ کہا اور باقی ساری کی ساری مجلس
کہے گی بس ٹھیک ٹھیک۔ تم نے ٹھیک کہا ہے۔ ٹھیک ہے ، یہی بات ہے۔ اب سارے کے
سارے گالیاں دے رہے ہیں حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مَنْ قَالَ
هَلَكَ الْقَوْمُ فَهُوَ أَهْلَكَهُمْ 2 جو شخص یہ کہے کہ اس قوم میں یہ خرابیاں پیدا ہو گئی ہیں
تو قوم تو نہیں تباہ ہوئی اس نے اُن کو تباہ کیا ہے یعنی اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ وہ تباہ ہو جائیں
گی۔ تو باوجود اس علم کے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم فرمایا ہے پھر اس کی
خلاف ورزی کرتے ہیں اور ہر مجلس میں بیٹھے ہوئے ساروں کے ساروں کو بدنام کرنا
شروع کر دیتے ہیں کہ سب ایسا ہی کرتے ہیں۔ حالانکہ شریعت تو یہ بھی جائز نہیں قرار
دیتی کہ جس سے تمہیں نقصان پہنچا ہے اُس کے متعلق بھی تم آزادانہ اور اونچی آواز سے
بولو سوائے خاص حالات کے۔ اور نتیجہ اِس کا یہ ہوتا ہے کہ خرابیاں پیدا ہوتی ہیں ایک تو
یہ کہ سب حکومت سے بدظن ہو جاتے ہیں۔ دوسری خرابی یہ پیدا ہوتی ہے کہ جو
نوجوان یہ باتیں سنتے ہیں وہ کہتے ہیں جب ہمارے سارے ہی بزرگ بے ایمان ہیں تو
ہم کیوں بے ایمان نہ رہیں ہم اُن سے بڑھ کر بے ایمان بنیں گے۔ تو ساری قوم کا کیریکٹر
تباہ ہو جاتا ہے۔ جو بے ایمان نہیں اُن کے اوپر غلط الزام لگائے جاتے ہیں اور دوسروں کو

انوار العلوم جلد 24
159
متفرق امور
اُن سے بدظن کیا جاتا ہے اور جو ابھی اس بے ایمانی کے مقام پر نہیں پہنچے اُن کو اسی وقت
سے سکھایا جاتا ہے کہ بے ایمانی اتنی عام ہے کہ اس میں تم بھی ہاتھ دھوؤ تو کوئی بڑی بات
نہیں۔
مجھے یاد ہے میں جوان تھا جب میں ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں
لاہور سے قادیان ریل میں جارہا تھا۔ بٹالہ تک ریل تھی۔ اُس وقت اتفاق کی بات ہے اُس
کمرہ میں تین چار ریلوے کے افسر بیٹھے ہوئے تھے اور ایک میں تھا اور کوئی بھی نہیں
تھا۔ ایک اُن میں سے رٹائرڈ افسر تھا جس کو وہ سارے جانتے تھے باقی سارے سروس
میں تھے وہ اس کو جانتے تھے تو کہنے لگے آپ کو بڑا موقع خدا نے دیا ہے۔ (ہندو تھے
وہ)۔ خدا نے بڑا اچھا موقع دیا ہے آپ سے ملاقات کا، آپ کے تجربہ سے ہم کو فائدہ اٹھانا
چاہئے۔ آپ ہمیں کوئی مشورہ دیجئے کہ کس طرح ہمارے پیشہ میں اور ہمارے اِس کام
میں ترقی ہو سکتی ہے؟ کہنے لگے جی بات تو اصل میں یہ ہے کہ زمانے زمانے کی بات ہوتی
ہے ہمارے زمانہ کا افسر ہوتا تھا بڑا شریف۔ اب تو بڑے گندے لوگ ہو گئے ہیں اب تو وہ
بات ہی نہیں رہی جو اُس وقت ترقی کے مواقع تھے وہ اب نہیں ملتے۔ کہنے لگے اچھا جی
کیا فرق تھا؟ کہنے لگے دیکھو میں تمہیں بتاؤں فرق۔ تمہاری تنخواہیں شروع ہوتی ہیں اب
پچاس ساٹھ سے۔ ہماری تنخواہیں شروع ہوتی تھیں پندرہ روپیہ سے۔ تو جب میں نو کر ہوا
ہوں پندرہ روپے مجھے ملتے تھے۔ میری ماں بڑھیا تھی باپ میرا ہے نہیں تھا تو میں دس
روپے ماں کو بھیج دیتا تھا اور پانچ روپے میں آپ گزارہ کرتا تھا تو تم سمجھ سکتے ہو سستا تو سماں
تھا پر پانچ روپے میں آخر کیا گزارہ ہوتا ہے۔ جو میں نے کوٹ پہنا ہوا تھا وہ پیچھے سے پھٹ
گیا اور اُس میں سوراخ ہو گئے۔ تو سٹیشن ماسٹر انگریز ہوتا تھا امر تسر کا۔ (امر تسر میں میں
تھا) وہ آیا اور مجھے دیکھ کے کہنے لگا ادھر آؤ لڑ کے تم نے یہ کوٹ پھٹا ہوا کیوں پہنا ہے ؟
میں نے کہا صاحب میرے پاس توفیق نہیں نئے کوٹ کی۔ پندرہ روپے تو مجھے تنخواہ ملتی
ہے۔ میری ماں بیوہ ہے دس روپے میں اُس کو بھیجتا ہوں پانچ روپے میں گزارہ کرتا
ہوں۔ روٹی بھی اس میں کھانی، کپڑے بھی ۔ کوٹ کہاں سے بنواؤں؟ کہنے لگا وہ بڑی

انوار العلوم جلد 24
160
متفرق امور
حقارت سے مجھے دیکھ کر کہنے لگا میرے تمہارے متعلق بڑے اچھے خیالات تھے اور میں
سمجھتا تھا تمہاری رپورٹ کروں ترقی کی۔ لیکن معلوم ہو ا تم بڑے جاہل آدمی ہو، بڑے
احمق ہو۔ میں نے کہا کیوں صاحب ! میرا اس میں کیا قصور ہے؟ کہنے لگا بولو یہاں امر تسر
سے کتنا مال روزانہ گزرتا ہے؟ میں نے کہا جی پچاس ساٹھ لاکھ کا گزر جاتا ہو گا۔ کہنے لگا
نہیں اس سے بھی زیادہ گزرتا ہے۔ کہنے لگا تم نے کبھی دیکھا ہے دریاؤں پر تم ہندو جاتے
ہو جمنا اور گنگا میں جاکے اشنان کرتے ہو کہ پاپ جھڑتے ہیں اور برکتیں ملتی ہیں تو جب تم
اس میں ہاتھ دھوتے ہو یا نہاتے ہو گنگا کا پانی کم ہو جاتا ہے؟ اُس نے کہا نہیں جی۔ کہنے لگا
اگر تمہارے نہانے سے گنگا کا پانی کم نہیں ہو تا تو یہ جو ایک کروڑ روپیہ کا روز مال گزرتا ہے
اس میں سے اگر تم پچاس روپے نکال لوگے تو کوئی مال میں کمی آجائے گی۔ تو میں تو سمجھتا
تھا تم عقلمند ہو۔ معلوم ہوا تم بڑے جاہل آدمی ہو گنگا بہہ رہی ہے اور تم اپنا کوٹ پھٹا ہوا
پہنے ہو۔ کہنے لگا جی بس۔ جب افسر نے یہ کہا تو پھر ہم نے ہاتھ رنگنے شروع کئے۔ تو اُس
وقت کا افسر اتنا شریف ہوتا تھا پر اب تو ذرا ذرا سی بات پر پکڑ لیتے ہیں۔ یہی کچھ حالت
آجکل کی بن گئی ہے یعنی شرافت جو ہے وہ نام ہو گیا ہے بے ایمانی کا۔ بیوقوفی نام ہو گئی ہے
شرافت کا اور ایمانداری کا۔
تو اگر یہ طریقہ لوگ اختیار کریں کہ اپنے ملک کی مصنوعات لیں، اپنے حکام کے
ساتھ تعاون کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ ہماری جماعت میں تو خیر غریبوں کی
جماعت زیادہ ہے مگر ٹیکس دینے والا کوئی بھی دیکھو۔ احمدی بھی دیکھو دوسرا بھی دیکھو وہ
یہی کوشش کرتا ہے کہ ٹیکس مجھ پر نہ لگے۔ حالانکہ یہ نہیں سمجھتے کہ اگر ہم نے ٹیکس نہ
دیا تو حکومت چلے گی کہاں سے۔ بڑے بڑے آدمی ایسا کرتے ہیں۔
مجھے ایک شخص کے متعلق جس کا احمدیت سے تو کچھ تعلق تھا لیکن ہمارے ساتھ
نہیں تھا ایک شخص نے بتایا کہ اُس کے اوپر ٹیکس کے لگنے کا سوال ہوا تو اُس نے کہا میں
نہیں کتابیں دکھاتا۔ تو کہنے لگا افسر نے کہا مجھے پھر اختیار ہے کہ جو چاہوں ٹیکس
لگالوں۔ میں نے کہا تمہاری مرضی۔ تو اُس نے اپنی طرف سے بڑا ٹیکس لگا دیا یعنی

انوار العلوم جلد 24
161
متفرق امور
ایک لاکھ روپیہ لگا دیا۔ وہ کہنے لگا تاجر سے میں ملا تو اُس نے کہا ہمیں پانچ لاکھ کا نفع ہوا ہے۔
اُس نے لاکھ لگایا پر فائدہ ہی رہا۔ تو اب بھلا جب ملک کی یہ منٹیلٹی (MENTALITY) ہو،
یہ دماغ ہو اُس کا کہ وہ ٹیکسوں سے بچنا چاہے۔ ریل کے کرائے بچائیں گے اور قسما قسم کی
کوششیں کریں گے ۔ راشن کارڈ جھوٹے بنائیں گے غرض جس طرح بھی ہو سکے حکومت
کو نقصان پہنچائیں گے اور پھر حکومت پر اعتراض کریں گے۔ یہ چیز ایسی ہے جس سے
پاکستان کو بڑا سخت نقصان پہنچ رہا ہے ہمیں اس کا مقابلہ کرنا چاہئے۔
پھر افغانستان نے بھی اپنا معاہدہ جو انگریزی زمانہ میں تھا سب توڑ ڈالا ہے اب
خطرہ ہے کہ نئے سرے سے معاہدہ میں وہ نئی نئی شرطیں لگائیں گے کہ یہ ملک ہم کو دے
دو، یہ علاقہ دے دو۔ انہوں نے دیکھا کہ ہندوستان کے ساتھ آجکل ان کا کچھ بگاڑ ہو رہا
ہے تو انہوں نے سمجھا کہ ہمارا بیچ میں فائدہ ہے۔ چلتے چلتے ہم بھی اس جگہ سے فائدہ
اٹھالیں۔ یہ ایک اور مصیبت ہمارے ملک کے لئے پیدا ہو گئی ہے۔ ادھر ہندوستان نے
اس خبر سے جو پتہ نہیں ملے گا کہ کچھ نہیں ملے گا وہ پہلے ہی پہل ابھی ملا ہے نہیں اور
ہندوستان میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں پاکستان کے خلاف کہ امریکہ سے انہوں نے
مدد لینی ہے اور اعلان یہ ہو رہا ہے کہ تین کروڑ کی ابھی تازہ مدد انہوں نے اسی پندرہ دن
کے اندر لی ہے۔ تو آپ تین کروڑ لے کے بھی ان کو کوئی حرج نہیں ہوا لیکن امریکہ کے
وعدے پر کہ ان کو مدد ملتی ہے وہاں جلسے ہو رہے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف جوش پیدا
کیا جا رہا ہے۔ نتیجہ یہ ہو گا کہ یا تو جوش میں پاکستان سے لڑائی کر بیٹھیں گے اور یا پھر وہاں
کے مسلمانوں کو ٹوٹنا شروع کر دینگے۔ وہاں کے مسلمانوں کی حالت نہایت خطرناک ہے
لوگ جوش میں آتے ہیں تو کوئی پوچھتا نہیں۔ ابھی وہاں کیس ہوا اللہ آباد میں۔ ایک ہندو
اخبار نے نہایت گندی گالیاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیں اور جب اس کے اوپر
مسلمانوں نے مظاہرہ کیا اور جلوس نکالا تو اُن کو پکڑ کے جیل خانہ میں ڈال دیا گیا۔ وہ
گالیاں دینے والے سب آزاد پھر رہے ہیں۔ تو اس قسم کے حالات جو مسلمانوں پر گزر
رہے ہیں وہاں۔ ان کے لحاظ سے ڈر پیدا ہوتا ہے کہ یہ حالات جو ہیں یہ کسی وقت تصادم کا

آج 10 میں سے 10 باقی