اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کیلئے دُعائیں کرو
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
162
متفرق امور
موجب بن جائیں اور خرابیاں پید کر دیں۔
اسلامی ممالک بالخصوص اب سوال یہ ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ تو یادرکھنا
پاکستان کیلئے دعائیں کرو چاہئے کہ ان میں سے کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کے متعلق ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ جن کے متعلق ہم کچھ
نہیں کر سکتے اُن کے متعلق ہماری دعا کا خانہ خالی ہے۔ ہمارے لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ
کم سے کم ہم دعا تو خدا تعالیٰ سے کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دوسرے مسلمانوں کی مصیبت
دور کرے۔ مثلاً ہماری یہ تو طاقت نہیں کہ سویز سے افواج اٹھا کے انگریزوں کو باہر پھینک
دیں، ہماری یہ تو طاقت نہیں کہ عراق کو روس کے حملہ سے بچالیں لیکن ہماری یہ تو طاقت
ہے کہ اللہ تعالیٰ کے آگے فریاد کریں کہ خدایا ! یہ مسلمان ممالک ہیں تین سو سال کی
غلامی کے بعد تو نے ان کو آزادی کا سانس دینا شروع کیا تھا اور ساتھ ہی ہمارا گلا گھونٹنا
شروع ہو گیا ہے تو ہماری مدد کر اور ان ملکوں کو بچا۔ ہمیں نہیں ان چیزوں کا علاج نظر آتا
لیکن خدا کو تو علاج نظر آتا ہے، وہ تو غیب کو جانتا ہے۔ اُس کو تو پتہ ہے کہ آگے کو کیا
ہونے والا ہے۔ ہمیں چونکہ نہیں پتہ ہم اپنے موجودہ حالات سے قیاس کر کے کہتے ہیں یہ
لا علاج چیز ہے مگر وہ آئندہ کے حالات کو جانتا ہے۔ وہ جانتا ہے بیسیوں قسم کے علاج پیدا
ہو جانے والے ہیں وہ اُن کو کر سکتا ہے۔ تو ہماری جماعت کو اپنی دعاؤں میں اسلامی ممالک
کی مصیبتیں اور جو پاکستان کی مصیبتیں ہیں اُن کو یا درکھنا چاہئے۔
مجھے یاد ہے 1948ء میں میں نے کشمیر کے لئے ایک سفر کیا۔ پشاور تک گیا۔ پشاور
میں میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں ڈاکٹر خان اور غفار خان سے ملوں کیونکہ اُن کے تعلقات
شیخ عبد اللہ شیر کشمیر سے بہت زیادہ ہیں۔ میرے بھی تعلقات تھے تو میں نے درد صاحب
کو بھیجا عبد الغفار خان کے پاس کہ میں نے آپ سے ملنا ہے۔ تو اُس نے کہا کہ جس وقت
مجھے کہیں میں آجاتا ہوں۔ اس کی چونکہ پوزیشن زیادہ تھی چاہے وہ وزیر نہیں تھا لیکن
پہلے میں نے اپنا آدمی اُس کے پاس بھیجا۔ جب درد صاحب آئے اور انہوں نے کہا کہ
غفار نے کہا ہے کہ جہاں چاہیں او رجس وقت کہیں میں آجاتا ہوں تو پھر میں نے
انوار العلوم جلد 24
163
متفرق امور
ڈاکٹر خان کے پاس آدمی بھیجا۔ میں نے سمجھا یہ تو اُس سے چھوٹا ہے اس کو بعد میں کہنے
میں کوئی حرج نہیں۔ اُس کو کہلا کے بھیجا کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں اور غفار خاں نے
بھی کہا ہے کہ جس وقت چاہیں میں آجاؤں گا تو آپ بتائیے آپ اگر آسکیں تو کوئی وقت
مقرر کر دیں لیکن پتہ لگا کہ ڈاکٹر خان ذرا زیادہ ہوشیار آدمی ہے۔ وہ سن کے کہنے لگا میں
سمجھتا تھا کہ اصل بات تو یہ ہے کہ اپنی وزارت کی وجہ سے وہ سمجھتا ہے میری ہتک ہے مگر
عذر اس نے یہ کیا کہ کہا) دیکھئے درد صاحب ! میں تو خود شائق ہوں، ملنے کا شوقین ہوں پر
آپ جانتے ہیں پٹھانی روح جو ہوتی ہے ہمارے کچھ قواعد ہیں اُن کے خلاف ہو جائے تو قوم
میں میری تو ناک کٹ جائے گی۔ اب میں اُن کے پاس جاؤں گا تو وہ میری مہمان نوازی
میں کچھ قہوہ میرے آگے رکھ دینگے۔ میری ساری قوم کہے گی بے شرم ! مہمان وہ تیرے
تھے تو قہوہ تم اُن کے گھر پی کے آئے اس لئے میرے لئے مجبوری ہے میری ذلت ہو جاتی
ہے اور اگر وہ تکلیف اٹھا کے یہاں آجائیں اور میں قہوہ کی اُن کے آگے پیالی رکھوں تو پھر
میں قوم سے آکے کہونگا میں نے مہمان کی عزت کی اور اُس کو قہوہ پلایا۔ خیر درد صاحب تو
مایوس ہو گئے میں نے کہا کوئی حرج نہیں میں نے کام کرنا ہے کوئی بات نہیں میں چلا جاؤنگا
چنانچہ میں نے کہا کہ اب غفار کی دقت ہے کہ وہ بھی آجائے گا کہ نہیں کیونکہ وہ تو اب
اصل لیڈر اپنے آپ کو سمجھتا تھا مگر اس معاملہ میں وہ خان سے زیادہ اچھا ثابت ہوا۔ اُس
نے کہا کوئی پروا نہیں۔ آجکل میری لڑائی ہے بھائی سے۔ مگر میں آجاؤں گا۔ چنانچہ موٹر
ہم نے بھیجا وہ کوئی پندرہ میل پرے پر تھا وہاں سے وہ آگیا۔ میں ادھر سے چلا گیا۔ کوئی چھ
سات میل پر ڈاکٹر خان کی کو بھی تھی وہاں پہنچے۔ دونوں بھائی اور میں بیٹھ گئے۔ میں نے
اُن کے آگے یہ سوال رکھا کہ خان صاحب ! آپ بتائیے۔ ڈاکٹر خان کو مخاطب کر کے میں
نے کہا آپ یہ بتائیے کہ پاکستان ہے پاکستان پر جو یہ مصیبت آئی ہوئی ہے کشمیر کی وجہ سے ہے کیا اب
کشمیر اگر مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل جائے تو پاکستان بچ سکتا ہے؟ کہنے لگے نہیں۔ میں
نے کہا تو پھر ہمیں کچھ کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر خان نے کہا ٹھیک ہے ہمیں کچھ کرنا چاہئے مگر وہ
جو تھے عبد الغفار خان وہ چپ رہے۔ میں نے پھر سمجھا کہ اصل کنجی تو ان کے پاس ہے
انوار العلوم جلد 24
164
متفرق امور
اگر یہ نہیں بولتے تو کوئی ایسا فائدہ نہیں ہوتا۔ پھر میں اُن سے منہ پھیر کے عبد الغفار خان
کی طرف مخاطب ہوا۔ میں نے کہا غفار خاں صاحب! آپ نہیں بولے ! کہنے لگے آپ جو
بات کر رہے ہیں ٹھیک ہے۔ میں نے کہا نہیں آپ کی رائے کے بغیر تو کچھ نہیں بن
سکتا۔ یہاں اس ملک میں تو آپ کا رسوخ ہے۔ کہنے لگے تو پھر میری رائے تو یہی ہے کہ
کشمیر نکل گیا تو مسلمان مارے گئے۔ باقی رہا کرنے کا سوال سو میں نے کیا کرنا ہے مجھے تو
پاکستان گورنمنٹ اپنا باغی سمجھتی ہے تو باغی نے کیا کرنا ہے۔ میں نے کہا یہ تو بات نہیں اگر
آپ واقع میں خدمت کریں گے تو اگر آپ کو وہ باغی سمجھتی ہے تو نہیں سمجھے گی پھر کہے گی
مجھ سے غلطی ہو گئی ہے تو یہ تو اُس وقت تک کی بات ہے ناجب تک آپ کچھ کرتے نہیں۔
اگر آپ نیک کام کریں گے پاکستان کو اس سے فائدہ پہنچے گا تو سارے آپ کو سر پر اٹھائیں
گے۔ کہنے لگے نہیں آپ کو نہیں ۔ پتہ جو میرے ساتھ انہوں نے کیا ہے۔ میں نے خود
تجویز کی جس وقت یہ اختلاف ہوا تو میں نے کہا کہ میں عبد اللہ کو پکڑ کر لا سکتا ہوں اور اُس
کو ٹھیک کر سکتا ہوں۔ میں کنگھم علھم صاحب سے ملا اور کہا کہ قائد اعظم سے یہ بات کرو تو
انہوں نے اس کے بعد مجھے یہ جواب دیا کہ ابھی کچھ ضرورت نہیں ہے جب ہو گا پھر
دیکھا جائے گا اور پھر میرے پیچھے ہر وقت پولیس لگی ہوئی ہے اور مجھے ذلیل کیا جاتا ہے
اور خراب کیا جاتا ہے مجھے کیا ضرورت ہے۔ میں نے کہا خان صاحب ! آپ نے یہ تو مانا ہے
کہ اگر لڑائی ہو گئی اور کشمیر ہاتھ میں نہ ہوا تو پاکستان کے لئے مشکل ہے۔ میں نے کہا آپ
کو پتہ ہے پاکستان بالکل چھوٹی گہرائی کا ملک ہے جو لمبا چلا گیا ہے اور حملہ ہمیشہ گہرائی پر ہوا
کرتا ہے۔ ہماری گہرائی بعض جگہ پر صرف چالیس پچاس میل ہے۔ چالیس پچاس میل
فوج ایک دن دو دن میں بھی نکل جاتی ہے۔ اگر ریتی کے پاس، روہڑی کے پاس ان
علاقوں میں ہندوستانی فوجیں داخل ہوں تو پچاس ساٹھ میل میں وہ جائے دریا کو اور ریل کو
کاٹ دیتی ہیں پھر کراچی اِدھر رہ جاتا ہے پنجاب اُدھر رہ جاتا ہے دونوں طرف سے کٹ
جاتے ہیں۔ سپاہی ایک طرف کھڑا ہوا ہے دماغ ایک طرف پڑا ہوا ہے، روپیہ ایک جگہ پر
پڑا ہوا ہے ، ہتھیار ایک جگہ پر پڑے ہوئے ہیں سب کام ختم ہو جاتے ہیں۔ کہنے لگے ہاں
انوار العلوم جلد 24
165
متفرق امور
ٹھیک۔ میں نے کہا تو پھر ایسی خطرناک حالت میں تو یہ بات تو نہیں کرنی چاہئے کہ فلاں
میرا مخالف ہے فلاں مخالف ہے۔ میں نے کہا آپ یہ تو بتائیے کہ آپ جو یہ کہتے ہیں کہ
میرے ساتھ لیگ مخالفت کرتی ہے یا دوسرے لوگ مخالفت کرتے ہیں آپ یہ بتائیں کہ
اگر خدانخواستہ ہندوستانی فوج پاکستان میں داخل ہو جائے تو وہ لیگ کے آدمیوں کو مارے
گی یا عوام الناس کو مارے گی؟ یا مارے گی کہ نہیں؟ تو اس پر بے ساختہ ہو کر وہ کہنے لگے
کہ اب کے وہ داخل ہوئی تو ایسا مارے گی کہ مشرقی پنجاب بھول جائے گا۔ میں نے کہا کس
کو مارے گی؟ کہنے لگے یہ تو صاف بات ہے کہ عوام الناس کو مارے گی۔ بڑے آدمی تو
بھاگ جائیں گے اِدھر اُدھر ، روپے والے لوگ ہیں کوئی ہوائی جہاز میں بھاگے گا کوئی کسی
طرح بھاگ جائے گا۔ عوام الناس مارے جائیں گے۔ میں نے کہا اب آپ یہ بتائیے کہ
پندرہ سال تک آپ کو مسلمان ہار پہناتے رہے ہیں، آپ کو بادشاہ کہتے رہے ہیں، آپ کو
اپنا سر دار کہتے رہے ہیں وہ عوام الناس تھے یا یہ بڑے بڑے لوگ تھے جو آپ کے مخالف
ہیں ؟ کہنے لگے نہیں عوام الناس تھے۔ میں نے کہا تو پھر پندرہ سال انہوں نے آپ کو ہار
پہنائے آج آپ اُن کے قصور کی وجہ سے نہیں لیگ کے کچھ لیڈروں کی وجہ سے کہتے ہیں
ان کو مرنے دو اور اُن کی عورتوں کو مرنے دو اور اُن کے بچوں کو مرنے دو یہ انصاف
ہے ؟ کہنے لگے انصاف تو نہیں ہے مگر انہوں نے مجھے بڑا دق کیا ہے اس لئے میں نہیں
کر سکتا۔ میں نے کہا ایک اور نقطہ نگاہ سے میں آپ کو سمجھاتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں ایسی
جماعت کے ساتھ تعلق رکھتا ہوں جو کہ چالیس سال سے پتھر کھارہی ہے میں نے آپ
کئی دفعہ پتھر کھائے ، آپ ہی کے وطن میں پٹھانوں نے ہمارے آدمیوں کو شہید کیا۔ میں
نے کہا مجھے تو پتھر پڑے اور آپ کو پھول پڑے۔ میں اس نازک وقت میں اُن پتھروں کو
بھی بھولنے کے لئے تیار ہوں اور آپ اس نازک وقت میں اپنے پھول بھی یاد کرنے کے لئے
تیار نہیں !! بتائیے یہ انصاف ہے ؟ پھر دو منٹ خاموش رہا اور اس کے بعد کہنے لگا میں اپنے
دل میں اس وقت کوئی کام کرنے کی ہمت نہیں پاتا۔ میں نے کہا پھر آپ کا اور میرا اتنا
اختلاف ہے کہ اب میں سمجھتا ہوں کہ ہم آگے بڑھ نہیں سکتے اور میں اٹھ کر چلا آیا۔