صحیح مشورہ دیا کرو

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
166
متفرق امور
تو حقیقت یہ ہے کہ اس نازک دور میں ہمارے لئے ایسے سخت حالات ہیں کہ اُن کا قیاس
کر کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس روپیہ کم ہے سامان کم
ہے۔ ہمارے پاس آدمی کم ہیں اگر خدانخواستہ کوئی صورت اختلاف کی پیدا ہو جائے تو اس
میں بڑے نقائص ہیں لیکن کم سے کم ہم دعائیں تو کر سکتے ہیں۔ یہ نہ سمجھو کہ کسی اور پر
مصیبت آئے گی۔ جب اِدھر کوئی مصیبت پیدا ہو تو وہ بھی تم پر آئے گی اُدھر ہو وہ بھی تم
پر آئے گی کیونکہ تم نگو ہو۔ وہ ہندوستانی بھی یہی سمجھتے ہیں کہ ساری خرابی انہی کی ہے۔ یہ
پاکستان بنوایا تو احمدیوں نے بنوایا۔ اگر پاکستان کو مضبوط کرتے ہیں تو احمدی کرتے
ہیں۔ اگر پاکستان کو طاقت دیتے ہیں تو یہی دیتے ہیں۔ ان کو بھی یہی خیال ہے۔ تم یہ نہ
خیال کر لینا کہ تمہاری اِدھر کی مخالفت کی وجہ سے وہ تم کو بھول جائیں گے وہ سب سے پہلے
تم پر ہی حملہ کریں گے اس لئے تمہارا فرض یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہو کہ
اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو بچائے، ساتھ اس کے ہم کو بھی بچائے تاکہ شر سے مسلمان محفوظ
رہ کے وہ جو خدا تعالیٰ نے عزت اور ترقی کی طرف مسلمانوں کا قدم اٹھایا ہے وہ آگے بڑھتا
چلا جائے اور اس میں کوئی خلل نہ پیدا ہو۔
صحیح مشورہ دیا کرو دوسرا علاج صحیح مشورہ ہے اور یقینا اس کا اثر ہو جاتا ہے۔
دیکھو حضرت علیؓ اور حضرت معاویہ میں لڑائی تھی کوئی
رض
معمولی لڑائی تو نہیں تھی۔ اسلام کے اتنے قرب کے باوجود دونوں لشکر لئے ہوئے ایک
دوسرے کو مارنے کے لئے تیار پھرتے ہیں مگر جب روما کے بادشاہ نے یہ لڑائی دیکھ
کر فیصلہ کیا کہ وہ آپ ان پر حملہ کرے تو اُس نے اپنے افسروں سے مشورہ کیا۔ سارے
جرنیلوں نے کہا کہ بڑا عمدہ موقع ہے۔ ان میں لڑائی ہے حملہ کر دو۔ اُن کا جو بڑا بشپ
(پادری) تھا وہ بڑا ہو شیار تھا۔ اُس نے کہا بادشاہ ! میں تمہیں ایک سبق دیتا ہوں اس کو دیکھ لو
اور پھر خیال کر لینا۔ کہنے لگا ذرا دو کتے منگوائے بڑے تیز تیز اور شیر منگوائیے۔ کتے منگوا
کر کہنے لگا ان کو ذرا فاقہ دیجئے اور کل میرے سامنے ان کو لایا جائے۔ کتے بلوائے، فاقے
دے کر اُن کے آگے پھینکا گوشت۔ پس گوشت پھینکا تو دونوں کتے اُس پر جھپٹے۔ ایک

انوار العلوم جلد 24
167
متفرق امور
اُس کو مارے اور دوسر اس کو کاٹے اور بہت بُری طرح لہولہان کر دیا۔ اُس نے کہا اب شیر
چھوڑ دو۔ شیر جو پنجرے میں سے اُس جگہ پر سے گزرا تو معاً آتے ہی اُن کی لڑائی چھٹ گئی
اور دونوں گئے ایک دائیں ہو گیا اور ایک بائیں ہو گیا۔ وہ اِدھر جھپٹے ۔ جب وہ ادھر منہ
کرے تو پیچھے سے وہ کاٹ لے۔ جب وہ اُدھر منہ کرے تو وہ کاٹ لے۔ بُرا حال شیر کا
کر دیا۔ تو وہ تو خیر دشمن تھا اُس نے مسلمانوں کی گندی مثال دینی تھی۔ کہنے لگا علی اور
رض
معاویہ والی یہی مثال ہے۔ یہ لڑ تو رہے ہیں پر آپ گئے نا تو انہوں نے اکٹھے ہو جانا ہے۔
وہ جانتا تھا کہ مسلمان کیریکٹر اُس وقت تک اتنا مضبوط تھا کہ وہ اسلام کی خاطر اپنے
بڑے سے بڑے اختلاف کو بھول سکتا تھا۔ لیکن بادشاہ نے اُس کے مشورہ کو قبول نہ کیا
اور فوج کو موبے لائز (MOBILIZE) کرنے کا حکم دے دیا۔ جب رومی فوج کے
موبے لائنز (MOBILIZE) ہونے کی اطلاع اسلامی ملک میں پہنچی تو حضرت معاویہ نے
رض
اُس کو خط لکھا۔ انہوں نے لکھا میں نے سنا ہے کہ تم اسلامی ملک پر حملہ کرنا چاہتے ہو اور یہ
جرات تم کو اس وجہ سے ہوئی ہے کہ میں علیؓ سے لڑ رہا ہوں لیکن میں تمہیں بتا دینا چاہتا
ہوں کہ اگر تمہاری فوجوں نے اسلامی ملک کا رُخ کیا تو سب سے پہلا جرنیل جو علی کی
طرف سے تم سے لڑنے کے لئے نکلے گا وہ میں ہوں گا۔ 3 اُسی وقت میں اختلاف چھوڑ کر
علی کی اطاعت کرلوں گا اور اُس کی طرف سے لڑنے کے لئے نکلوں گا۔ بادشاہ ڈر گیا اُس
نے کہا بطریق 4 والی بات ٹھیک ہے۔
تو ہمارے لئے اس قسم کے مصائب اور مشکلات پیش آرہے ہیں اور اُس کی
حفاظت جو ہے وہ خدا تعالیٰ نے ہمارے ذمہ لگائی ہے۔ دردِ اسلام کی ہمارے دلوں میں
اُس نے جگہ رکھی ہے۔ پس اسلام کا درد تمہیں پیدا کرنا چاہئے اور ہمیں اِس کا ہمیشہ لحاظ
کرنا چاہئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہم دیکھتے ہیں اُن کے دل میں ہمیشہ
درد اسلام تھا۔ ایسی باتوں پر بڑی نرمی اور بڑی محبت سے کام لیتے تھے۔ یہاں ایک
غیر احمدی صاحب کچھ تحقیقات کے لئے پٹھانوں کی طرف سے آئے۔ کوئی پانچ سات دن
ہوئے مجھے ملے تو کہنے لگے مجھے یہاں بعض احمدی نوجوان ملے اور انہوں نے کہا کہ

آج 10 میں سے 10 باقی