ملک کی حفاظت و بقاء کیلئے تیار ہوجاو
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
168
متفرق امور
افغانستان کے لوگ تو یہودی ہیں اس سے ہمارے دل کو بڑی تکلیف ہوئی ہے۔ میں نے کہا
بات اصل میں یہ ہے کہ آپ بھی اپنے بھائی سے کبھی لڑتے ہیں تو اُسے کہہ دیتے ہیں چل
دیوث! چل یہودی ! انہوں نے تو ہمارے پانچ آدمی مارے ہیں۔ اگر کسی نوجوان نے
غصہ میں کہہ دیا تو آپ کو یہ بھی تو خیال رکھنا چاہئے کہ اس کے تو پانچ مرے ہوئے تھے تو
اُس نے اگر کہہ دیا تھا تو تھا تو وہ بیوقوف ہی۔ آپ مہمان تھے آپ کا ادب چاہئے تھا۔ پھر
اُس کو یہ خیال ہونا چاہئے تھا کہ اس طرح یہودی کہنے سے کیا بنتا ہے ؟ کیا یہودی کہنے سے
افغانستان تباہ ہو جائے گا ؟ صرف یہی ہو گا نا کہ جو افغانستان سے آیا ہوا ہے اُس کا دل دُکھے
گا افغانستان کو اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ صرف بیوقوف نوجوان تھا آپ کو اُس کی
بات کی پروا نہیں کرنی چاہئے۔ دیکھنا آپ کو یہ چاہئے کہ جو ذمہ وار جماعت کے ہیں وہ تو
ساروں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ کسی نوجوان نے اگر کوئی بیوقوفی کی بات کی تو پھر بیوقوف
ہوا ہی کرتے ہیں قوم میں ۔ کہنے لگا ہاں میں نے بھی یہی سمجھا تھا کہ یہ نوجوانوں نے کہا
ہے۔ میں نے کہا تو بس پھر آپ کو اس کا ذکر کرنے کی بھی ضرورت نہیں مجھ سے آکر
پوچھئے میں تو دیکھو سب سے ہمدردی رکھتا ہوں۔ جماعت کے لیڈروں سے ملئے وہ ہمد ردی
رکھتے ہیں۔ وہ تو نہیں اس طرح کے لفظ بولیں گے۔ تو ہمارے دل میں ہر ایک شخص کی
ہمدردی ہونی چاہئے اور اس ہمدردی کا نتیجہ سب سے پہلے یہ ہے کہ ہم دعاؤں میں لگے
رہیں اور خدا تعالیٰ سے اس کی امداد چاہیں اور جب موقع ہو تو صحیح مشورہ دیں اور صحیح
مشورہ یقیناً اثر انداز ہوتا ہے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نصیحت کرنی ہمیشہ ہی
فائدہ بخش ہوتی ہے فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكرى 5 نصیحت کر۔ یہاں ان کے معنے قد کے
ہیں کیونکہ نصیحت سے ہمیشہ ہی فائدہ ہو تا رہا ہے۔
ملک کی حفاظت و بقاء کیلئے تیار ہو جاؤ دوسرا ذریعہ جو ہے وہ موقع کے
لئے تیار رہنے کا ہے۔ ہمیں موقع
کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے۔ ہماری جماعت کو عزم کر لینا چاہئے کہ اگر خدانخواستہ پاکستان
پر کوئی مصیبت آئی تو پھر ہم اُس وقت یہ نہیں دیکھیں گے کہ ہماری زمینیں ہیں ، ہمارے
انوار العلوم جلد 24
169
متفرق امور
کھیت ہیں، ہمارے کام ہیں، کچھ بھی ہو ہر شخص خواہ بوڑھا ہے جو ان ہے وہ سارے اپنے
ملک کی مدد کے لئے نکل کھڑے ہونگے ۔ اس طرح بظاہر تو یہ ایک معمولی بات ہوتی ہے
لیکن ہے یہ بڑی بات۔ کیونکہ جب انسان پہلے سے ارادہ کر کے بیٹھتا ہے تو پھر اُس کو موقع
پر کام کرنے کی توفیق مل جاتی ہے۔ لیکن اگر موقع پر ارادہ کرنا چاہے تو ارادے اور کام
میں فاصلہ ہوتا ہے لاز م وہ اتنی دیر تک وقفہ کرتا ہے جتنی دیر میں کام خراب ہو چکا ہوتا
ہے۔ مسلمان ارادے کر کے بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے اسلام کی مدد کرنی ہے ذرا سا
اشارہ ہوتا تھا تو فوراً کھڑے ہو جاتے تھے لیکن آج کا مسلمان جو ہے پندرہ سال اُن کے
سامنے کھڑے ہو کر تقریریں کرنی پڑتی ہیں کہ اٹھو۔ شاباش۔ ہمت کرو تمہارے لئے
مصیبت آئی ہے اِس کی وجہ یہی ہے کہ اُن کے اندر ارادہ پیدا نہیں ہوا۔ اگر ارادے
ہوتے تو نہ کسی تقریر کی ضرورت ہوتی نہ جلسے کی ضرورت ہوتی ایک اعلان ہوتا۔
نکل کھڑے ہوتے۔ تو ارادہ رکھنا چاہئے اپنے دلوں میں کہ مصیبت کے وقت ہم اپنے
ملک کی حفاظت کریں گے۔
تا سارے
اسی طرح کشمیر کے متعلق بھی جو حالات ہیں وہ ایسے سنجیدہ ہو چکے ہیں اور ایسے
اہم ہو چکے ہیں کہ میرے نزدیک اُس کا زیادہ انتظار نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت کی طرف
سے تو بار بار یہ اعلان ہو رہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ قریب آگیا ہے لیکن ابھی مجھے نہیں نظر آتا
کہ وہ قریب آیا ہوا ہو۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ علم النفس کے ماتحت عمل کر رہے ہیں اور ہم
علم الاخلاق پر اپنی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ علم الاخلاق کا اثر ایماندار پر ہوتا ہے اور علم النفس کا
اثر ہر بے ایمان پر بھی ہوتا ہے۔ اگر کسی بات پر غصہ آتا ہے تو بے ایمان کو بھی آئے گا
لیکن غصہ کو روکنا بے ایمان کے قبضہ میں نہیں وہ ایماندار ہی روکے گا۔ تو ہماری حکومت
علم الاخلاق پر اپنی بات کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ یہ کہتے ہیں ہم نے اتنی لمبی قربانی کی تو اس
کا اثر نہیں ہو گا ؟ کیا نہر و صاحب مانیں گے نہیں کہ ہم نے دیکھو ایسی شرافت دکھائی۔ اور
وہ بنیاد علم النفس پر پر رکھ رہے ہیں۔ وہ یہ جانتے ہیں کہ ایک مظلوم قوم ہے، غریب قوم
ہے، غریب قوم کو جب ایک لمبے عرصہ تک آزادی نہیں ملے گی تو آہستہ آہستہ مایوس
انوار العلوم جلد 24
170
متفرق امور
ہو جائے گی۔ پھر کہے گی چلو جو ان سے ملتا ہے وہ تو لے لو۔ تو وہ جو ترکیب اختیار کر رہے
ہیں وہ کامیابی کے زیادہ قریب ہے۔ جو ہم طریق اختیار کر رہے ہیں وہ کامیابی سے بہت
بعید ہے۔ ہم دوسرے کے اُن اخلاق پر بھروسہ کر رہے ہیں جو اُس کو حاصل نہیں۔ وہ
ان امیدوں اور اُن آرزؤوں پر بھروسہ کر رہا ہے جو اُس کو حاصل ہیں تو لازمی بات یہ ہے
کہ جو چیز حاصل ہے وہ مل جائے گی اور جو نہیں حاصل وہ نہیں ملے گی۔
وہ تو جانے دو کشمیری تو بیچارہ ظلم میں ہے اُس کی تو بات سب جانتے ہیں۔ میں
بتاتا ہوں کہ اس ملک پر بھی اس کا بُرا اثر پڑ رہا ہے۔ ہا ہے۔ میں کوئی تین سال کی بات ہے ات سے کوئٹہ
گیا۔ مجھے کوئی تین چار فوجی افسر ملنے آئے۔ وہ سارے کر نیل تھے خیر رسمی باتیں انہوں
نے کیں کچھ اِدھر اُدھر کی کچھ کشمیر کی بھی ہوئیں۔ میں نے کہاہاں کشمیر ضرور ملنا چاہئے
مسلمانوں کو۔ اس کے بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا۔ چلے گئے۔ دوسرے دن پرائیویٹ سیکرٹری
نے مجھے لکھا کہ فلاں کر نیل صاحب آپ سے ملنے کے لئے آئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں
نے آپ سے الگ بات کرنی ہے۔ میں نے اُن کو لکھا کہ کوئی غلطی تو نہیں آپ کو لگی۔ یہ
کل مجھے مل کے گئے ہیں۔ مجھے تین چار آدمی ملے تھے اُن میں یہ بھی شامل تھے انہوں نے
کہا یہ ہیں تو وہی لیکن وہ کہتے ہیں میں اُن کے سامنے ایک بات نہیں کر سکا میں نے
پرائیویٹ بات کرنی ہے۔ میں نے کہا لے آؤ چنانچہ وہ آگئے۔ وہ ایک پاکستانی فوج کے
اچھے ممتاز عہدیدار ہیں۔ بیٹھ گئے۔ میں نے کہا فرمائیے آپ نے کوئی الگ بات کرنی
تھی۔ کہنے لگے ہاں کل آپ کے لحاظ سے میں نے بات کی نہیں جب آپ نے کشمیر کے
متعلق ہمیں توجہ دلائی لیکن میں چاہتا تھا کہ آپ سے الگ ہو کر بات کروں۔ میں نے کہا
فرمائیے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے کہا تھا کشمیر ہم کو لینا چاہئے اور کشمیر کے لئے ہم کو
قربانی کرنی چاہئے اس کے لئے ہمیں ہمت کرنی چاہئے یہ آپ نے کس بناء پر کہا ہے ؟ کیا
آپ یہ بات نہیں سمجھتے کہ فوج ہندوستان کے پاس زیادہ ہے ؟ میں نے کہا میں سمجھتا ہوں
کہ ہندوستان کی فوج زیادہ ہے۔ کہنے لگے تو کیا آپ یہ نہیں جانتے کہ جو بندوقیں ہمارے
پاس ہیں وہی بندوقیں اُن کے پاس ہیں۔ انگریز والی بندوق ہے وہی راکفل ہمارے پاس ہے۔
انوار العلوم جلد 24
171
متفرق امور
وہی اُن کے پاس ہے میں نے کہا ٹھیک ہے۔ کہنے لگے کیا آپ کو معلوم ہے کہ نہیں کہ اُن
کے پاس ڈم ڈم کی فیکٹری ہے اتنی بڑی جو ہزاروں ہزار بندوق اُن کو ہر مہینے تیار کر کے
دیتی ہے ہمارے پاس کوئی فیکٹری نہیں؟ میں نے کہا ٹھیک ہے۔ کہنے لگے کیا آپ کو یہ
معلوم نہیں کہ اُن کے پاس اتنا گولہ بارود ہے جو ہمارا تھا وہ بھی انہوں نے رکھا ہوا ہے
آٹھ کروڑ کا گولہ بارود ہم کو نہیں دیا اور اُن کے پاس تو تھا ہی زائد نسبت سے ؟ میں نے کہا
ٹھیک۔ کہنے لگے آپ کو پتہ ہے ان کے ہاں چھ سکوارڈن ہیں اور ہمارے ہاں دو سکوارڈن
ہیں ہوائی جہازوں کے ؟ میں نے کہا یہ بھی ٹھیک ہے۔ کہنے لگے اُن کی اتنی آمد ہے ہماری
آمد اتنی ہے ؟ میں نے کہا یہ بھی ٹھیک ہے ۔ کہنے لگے جن کالجوں میں وہ پڑھے ہیں اُنہی
کالجوں میں ہم پڑھے ہیں۔ ہم کسی اور کالج میں نہیں پڑھے؟ میں نے کہا یہ بھی ٹھیک
ہے۔ کہنے لگے پھر یہ بتائیے فوج ہماری کم اُن کی زیادہ، گولہ بارود اُن کا زیادہ ہمارا کم، تو ہیں
اُن کی زیادہ ہماری کم ، ہوائی جہاز اُن کے زیادہ ہمارے کم، ہم بھی اُنہی کالجوں کے پڑھے
ہوئے ہیں جن کے وہ ہمارے پاس کوئی خاص لیاقت نہیں، روپیہ اُن کے پاس زیادہ ہے
ہمارے پاس کم، تو کس بناء پر آپ ہم کو کہتے ہیں کہ ہمیں کشمیر لینا چاہئے ؟ میں نے کہا آپ
سے تو مجھے یہ امید نہیں تھی آپ تو اُن لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے کشمیر کے معاملہ
میں بڑا اچھا کام کیا ہے۔ مجھے پتہ ہے اس کے متعلق۔ آپ نے بڑا اعلیٰ کام کیا ہے اور
ہمارے جو والنٹیر وہاں کام کرتے تھے اور جو آپ کے ماتحت رہے ہیں وہ تو بڑی آپ کی
تعریفیں کیا کرتے تھے تو یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ اتنے مایوس ہیں آپ؟ کہنے لگا ٹھیک
ہے پر آپ سے پوچھتا ہوں نا کہ آپ نے کس معقولیت کی بناء پر یہ مشورہ ہمیں دیا
تھا ؟ حالات یہ ہیں تو کوئی معقولیت ہونی چاہئے نا کہ آپ نے کیوں حکم دیا؟ میں نے کہا
دیکھو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ گن مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً
باذن الله ۔ آپ مسلمان ہیں اور قرآن کہتا ہے کئی چھوٹی جماعتیں ہوتی ہیں جو بڑی
جماعتوں پر غالب آجایا کرتی ہیں۔ تو جب خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ کئی چھوٹی جماعتیں ہوتی
ہیں جو بڑی جماعتوں پر غالب آتی ہیں تو اسی لئے کہا ہے نا کہ چھوٹے ہو کر ڈرا نہ کرو خدا کی
انوار العلوم جلد 24
172
متفرق امور
طاقت میں ہے کہ تمہیں بڑے پر غلبہ دے دے تو اس لئے آپ گھبراتے کیوں
ہیں؟ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھیئے آپ تھوڑے ہیں خدا تعالیٰ آپ کو طاقت دے دے گا۔ تو
مسکرا پڑا مسکرا کر کہنے لگا دینیات کی باتیں تو یہ ٹھیک ہوئیں پر دنیا میں اس کا کیا تعلق
ہے۔ میں نے سمجھا یہ اس حد سے گزرا ہوا ہے۔ پھر میں نے اُس کو ایک اور جواب دیا مگر
وہ میرے کل کے مضمون کے ساتھ غالباً تعلق رکھتا ہے وہ اُدھر آجائے گا۔ جب میں نے
دیکھا یہ دین سے تو بالکل مایوس ہوا ہے تو میں نے کہا مجھے بڑا ہی تعجب ہے آپ پر۔ آپ کی
تو اتنی تعریف میر الڑکا کیا کرتا تھا اور دوسرے ہمارے احمدی افسر کیا کرتے تھے کہ آپ
کے ساتھ ہم نے مل کر کام کیا ہے اس قدر آپ ہمت والے تھے کہ خطرے میں اِس
طرح گرتے تھے جائے کہ جس کی حد کوئی نہیں تو آپ آج اتنے مایوس ہیں ؟ کہنے لگا پھر
واقعات سے مایوس ہو جاتا ہے انسان۔ تب میں نے یہ سمجھا کہ مذہب کی دلیل تو ان پر اثر
نہیں کرتی اب ان کو کوئی دوسری دلیل دینی چاہئے ۔ میں نے کہا اصل بات یہ ہے کہ کتنا
ہی بہادر آدمی ہو اگر اُس پر دباؤ ڈال کر کچھ دیر اُس کا غصہ ٹھنڈا رکھا جائے تو ٹھنڈا ہو جاتا
ہے۔ چونکہ پاکستان گورنمنٹ لڑنا نہیں چاہتی وہ چاہتی ہے صلح کے ساتھ کام ہو جائے تو وہ
اپنے افسروں کو ٹھنڈا کرتی رہتی ہے کہ دیکھنا ! جوش میں نہ آنا، جوش میں نہ آنا۔ تو آپ کی
روح ماری گئی اس وجہ سے آپ کمزور ہیں ورنہ جس وقت لڑائی شروع ہو گئی تو دو چار دن
میں آپ کا خون اتنا گرم ہو گا کہ جوش میں آجائیں گے۔ میں نے کہا جب یہ پاریشن ہوا
ہے ایک دن رات کے وقت ایک فوجی افسر چھاؤنی سے میرے پاس آپہنچا نو بجے کے
قریب۔ مجھے بتایا گیا کہ ایک لیفٹیننٹ ملنے آیا ہے۔ میں نیچے گیار تن باغ میں۔ میں نے کہا
آپ کس طرح ملنے آرہے ہیں ؟ آپ احمدی تو نہیں ہیں؟ کہنے لگاہاں میں احمدی نہیں ہوں۔
میں نے کہا تو یہ رات کے وقت آپ بھاگے ہوئے کہاں سے آئے ہیں؟ کہنے لگا جنرل نذیر
یہاں آپ کا احمدی افسر ہے اُس کو کہیں کہ مجھے فارغ کر دے میں کشمیر میں لڑنا چاہتا
ہوں۔ میں نے کہا جنرل نذیر پاکستان کا جرنیل ہے یا میں نے اُسے مقرر کیا ہے ؟ میں اُسے
کس طرح کہہ دوں کہ فارغ کر دو ؟ کانپ رہا تھا اُس نے کہا اور کون سا موقع آئے گا ہمیں
انوار العلوم جلد 24
173
متفرق امور
اپنی جانیں دینے کا۔ وہاں جو ان لوگوں نے مسلمانوں کے ساتھ سلوک کیا ہے ہم فوجی
دیکھ کے آئے ہیں۔ اب یہی موقع ہے ہمارے لئے ہم فوجی ہیں کس لئے ؟ ہمیں جانیں
دینے کے لئے رکھا گیا ہے تو جان دینی نہیں تو ہمیں رکھنے کا کیا مطلب۔ وہ بیشک فوجی افسر
ہے پاکستان کا لیکن آپ اُسے کہیں وہ آپ کی بات مان لے گا آپ اُس کو کہیئے میں بھاگ
جاؤں گا میرے خلاف کوئی کیس نہ چلائے پھر مر گیا تو میں مر گیا نہیں تو میں پھر آجاؤں گا
مجھے صرف کشمیر جانے دیں۔ میں نے کہا یہ غلط بات ہے بے اصولا پن ہے میں سرکاری
افسر کو کوئی مشورہ نہیں دے سکتا۔ بس وہ کا نپتا تھا، آنکھوں میں اُس کے آنسو آگئے اور
کہنے لگا میں تو بڑی امید سے رات کو بھاگ کے آپ کے پاس پہنچا تھا۔ میں نے کہا ٹھیک
ہے بے اصولی بات میں نہیں کر سکتا۔ حکومت کے انتظام میں بھی یہ بات خلل ڈالتی ہے
اور ہے بھی یہ عقل کے خلاف بات۔
میں نے کہا اسی طرح میرے پاس ایک فوجی افسر آیا تھا، وہ نوجوان آدمی تھا آپ
تو بڑے تجربہ کار ہیں۔ کرنیل ہیں۔ تو بات اصل میں یہ ہے کہ اُس وقت تو ابھی کٹی کٹی
لڑائی ہو رہی تھی اس کے اوپر کوئی دباؤ نہیں تھا اس لئے اُس کا خون جوش میں آیا ہوا تھا
آپ کو ایک لمبے عرصہ تک کہا گیا تھا کہ بیٹھو بھی، ٹھہرو بھی، صبر بھی کرو۔ تو ہوتے
ہوتے صبر کراتے کراتے آپ کا پارہ حرارت زیر و پر جا پہنچا۔ میں نے اس کے بعد کہا میں
آپ کو ایک مثال دیتا ہوں۔ میں نے کہا لاہور میں ایک دعوت تھی ایک بڑا فوجی افسر مجھے
ملا اور مجھے اُس نے کہا کہ میں آپ سے ایک مشورہ کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے کہا کیا؟ کہنے لگا
کوئی ترکیب ایسی آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ بغیر اس کے کہ کوئی ایک سپاہی بھی مارا جائے میں
کشمیر فتح کرلوں؟ میں ہنس پڑا کہ یہ کیا آپ عقل کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ جب
لڑائی ہو گی تو کچھ مریں گے بھی کچھ بچیں گے بھی۔ اس کا کیا مطلب کہ بغیر ایک سپاہی
مرنے کے کشمیر فتح کر لیں؟ کہنے لگا میں اس لئے کہتا ہوں کہ میں ایک مورچے پر مقرر
ہوں وہاں ایک پہاڑی اونچی تھی جس پر کہ ہندوستانی فوج تھی۔ اُس وقت پاکستان اعلان
کر چکا تھا کہ ہماری فوجیں آگے داخل ہو رہی ہیں تو مجھے حفاظت کے لئے حکم تھا کہ اس
انوار العلوم جلد 24
174
متفرق امور
سے آگے ان کو نہیں بڑھنے دینا۔ تو میں نے دیکھا کہ اونچی پہاڑی پر وہ قابض ہیں اور ہم
ہیں نیچے اور ہر وقت اُن کے گولے پڑتے ہیں تو ہم نے فیصلہ یہ کیا کہ اس پہاڑی سے ان کو
اُتارنا چاہئے ورنہ یہ آگے آجائیں گے اور ہم روک نہیں سکیں گے۔ چنانچہ میں نے اپنے
فوجی افسروں کو بلا کر مشورہ کیا اور ایک ہوشیار کر نیل کے سپر د کمان کی اور اندازے
لگائے کہ اُس پہاڑی کے سامنے اور اُس کے اوپر کتنی فوج ہو گی۔ ہوائی جہاز استعمال کرنے
کی تو ہم کو اجازت نہیں تھی ہم دیکھ سکتے تھے یا فوجی سپاہیوں کو بھیج کر معلوم کر سکتے تھے۔
تو جب میں نے معلوم کیا تو جو اندازہ ہم نے لگایا تھا کہ اتنی فوج ہو گی اتنی تو ہیں ہوں گی
اُس کے اوپر ہم نے فوج بھیج دی۔ وہ آدمی بڑا اچھا ہو شیار تھا اُس نے جا کر حملہ کیا لیکن
جب حملہ کیا تو معلوم ہوا کہ اُس کی پشت پر بہت زیادہ فوج پڑی ہوئی تھی اور بہت زیادہ
سامان بندوق اور تو ہیں وغیرہ تھیں۔ بہر حال انہوں نے حملہ کر دیا چوٹی کے قریب پہنچے
اور بہت بری طرح اُن کو انہوں نے دبایا اور بڑی بہادری سے حملہ کرتے ہوئے نکلے اور
فائدہ یہ ہوا کہ ہماری ایک فوج جو پھنسی ہوئی تھی وہ بیچ کے آگئی۔ تو کہنے لگے ہندوستانی
ریڈیو نے بہت شور مچایا کہ سات سو آدمی مارا گیا ہے اور تین ہزار قید ہو گیا ہے اور یہ ہے
اور وہ ہے۔ کہنے لگے ہماری تو صرف ایک بٹالین تھی ہزار آدمی کی اس میں سے سات سو
مارا گیا تو زخمی ہونے اور قیدی ہونے کا تو کوئی سوال ہی نہیں ہوتا۔ کہنے لگے آرڈر آگئے۔
کمانڈر انچیف نے مجھ سے جواب طلبی کی کہ تم نے سات سو آدمی مروا دیا ہے اور اتنا آدمی
قید کر وا دیا ہے اور رپورٹ کوئی نہیں۔ میں نے جواب یہ دیا کہ صاحب ! یہ جھوٹ ہے وہ
تو روز جھوٹ بولتے ہیں اُن کی تو غرض یہ ہے کہ اپنے آدمیوں کے حوصلے بڑھائیں اور
ہمارے حوصلے گرائیں۔ اتنی فوج نے حملہ کیا ہے اور سات آدمی گل مرے ہیں اور قید
خبر نہیں اُس نے تین چار بتائے یا کہا کوئی نہیں ہوا۔ اور ہمارا فائدہ یہ ہوا کہ ہماری ایک
رجمنٹ جو پھنسی ہوئی تھی وہ بیچ کے آگئی اور دوسرے ہم نے اُن کا بڑا سخت نقصان کیا اور
ان پر رعب قائم کیا۔ چوٹی پر ہماری فوج پہنچ گئی۔ ہم نے تو بڑا اچھا کام کیا ہے۔ تو کہنے لگے
پھر دوبارہ اس کے اوپر مجھ سے جواب طلبی ہوئی کہ یہ بتاؤ سات آدمی کیوں مرے ہیں ؟ تو
انوار العلوم جلد 24
175
متفرق امور
اس لئے میں پوچھتا ہوں کہ آپ وہ ترکیب بتائیے کہ کشمیر میں فتح کرلوں اور ایک
آدمی بھی نہ مرے۔ میں نے کہا پھر یہ گورنمنٹ سے ہی پوچھو مجھ سے کیا پوچھتے ہو۔ تو
جب میں نے یہ مثال سنائی اُس کر نیل کا چہرہ روشن ہو گیا کہنے لگا میری تسلی ہو گئی، میں
سمجھ گیا۔ میں نے کہا اچھا۔ اب میں حیران کہ قرآن کی آیت سے تسلی نہیں ہوئی۔ تو
اس بات سے تسلی ہو گئی ہے۔ میں نے کہا آپ کی تسلی کس طرح ہو گئی ہے ؟ کہنے لگا وہ
کر نیل جس نے حملہ کیا تھا وہ میں ہی تھا اور اسی کا بُرا اثر میری طبیعت پر ہے۔ تو کہنے لگا
میں ہی تھا وہ حملہ کرنے والا۔ اور جب افسر کو پوچھا گیا تو مجھے بہت زجر ہوئی اور میرا
حوصلہ بالکل ہی مر گیا۔ میں نے کہا یہ چند دن کی بات ہے جب تک پاکستان نہیں لڑنا
چاہتا وہ تم کو روکے گا۔ لازماً اُس نے روکنا ہے وہ روکے گا تو سپاہیوں کے حوصلے پست
ہو جائیں گے کہ لڑنے تو کوئی دیتا نہیں آہستہ آہستہ مایوسی پیدا ہونی شروع ہو جائے
گی۔
تو تیار رہنے اور ایمان کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ تیار رہنے اور وقت پر جاکر
ارادہ کرنے میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ تم کو اپنے نفسوں میں یہ فیصلہ کر لینا چاہئے
کہ ہماری اور عالم اسلام کی حالت اس وقت ایسی ہے جیسے بتیس دانتوں میں زبان ہوتی
ہے۔ اگر اس وقت فلسطین پر کوئی مصیبت آجائے یا عراق پر آجائے یا ایران پر آجائے تو
اب حالت ایسی ہے کہ یا مسلمان اکٹھے مریں گے یا اکٹھے بچیں گے۔ یہ وہ وقت نہیں کہ
فلسطین اور ایران اور مصر کو الگ الگ دیکھا جائے یا پاکستان ہے اس کو الگ دیکھا
جائے۔ اگر کوئی ملک بیوقوفی کرتا ہے تو اُس کی پروا نہیں کرنی چاہئے۔ فرض کرو وہ کہہ
دیتا ہے مجھے تمہاری ضرورت نہیں تو اُس کو بکنے دو جو بکتا ہے تجھے ضرورت ہے ہماری اور
ہمیں تیری ضرورت ہے بہر حال ہم نے اتحاد سے ہی کام کرنا ہے۔ اس ارادہ کے ساتھ
جب دیکھو گے علاوہ نیک مشورہ او ردعاؤں رد کے تو پھر تمہارے اندر وہ صحیح عزم پیدا
ہو جائے گا کہ موقع کے اوپر فوراً قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ گے ۔
اسی طرح یہ جو لوگ افسروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں تم یہ ذمہ داری اپنے