جماعت کے اخبار اور رسائل کی اشاعت بڑھانے کی تحریک

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
176
متفرق امور
سے
اوپر لے لو کہ جہاں لاری اور ریل میں کوئی شخص بولے فوراً اُسے پکڑو اور اس طرح اُس
سے سوال کرو کہ تو بتا تو غلام محمد گورنر جنرل کو جانتا ہے؟ تو محمد علی وزیر اعظم کو جانتا
ہے ؟ تو محمد علی فائنانس منسٹر کو جانتا ہے ؟ تو گورمانی وزیر داخلہ کو جانتا ہے ؟ تو اشتیاق
قریشی کو جانتا ہے؟ تو فیروز خان کو جانتا ہے؟ تو مظفر خان کو جانتا ہے ؟ تو ا ؟ تو امین الدین
صاحب گورنر کو جانتا جانتا ہے ہے ؟ ؟ یہ یہ کیوں کہتا ہے کہ سارے کے سارے ۔ بے ایمان ہیں ؟ ؟ کتنوں
تیر اواسطہ پڑا ہے؟ کسی ایک یاد یا دو یا چار سے تیر اواسطہ پڑا ہے تو سارے ملک کے
افسروں کو بدنام کرتا ہے ؟ دیکھو اتنے میں ہی یکدم پانچ سات نوجوان تمہاری تائید میں
کھڑے ہو جائیں گے کہیں گے یہ بالکل ٹھیک بات ہے اور آہستہ آہستہ یہ رو بدل جائے گی
اور کسی کو جرات نہیں ہو گی کہ ریلوں اور سڑکوں اور لاریوں میں گورنمنٹ کے خلاف
اس قسم کا پروپیگنڈا کرے۔ اور جس وقت یہ رو بدلے گی ملک میں امن بھی پیدا ہونا
شروع ہو جائے گا اور حکومت کے ساتھ تعاون کی روح بھی پیدا ہوتی چلی جائے گی۔
جماعت کے اخبار اور رسائل پانچویں بات میں احمد یہ لٹریچر کے متعلق
کی
اشاعت بڑھانے کی تحریک کہنا چاہتا ہوں۔ انسانی علم یا فیض صحبت سے بڑھتا ہے یا مطالعہ سے بڑھتا ہے۔
فیض صحبت کا زمانہ تو اب بہت ہی کم ہو گیا ہے۔ پرانے زمانہ میں تو دروازوں کے آگے
لوگ بیٹھ جاتے تھے اور وہ ہلتے نہیں تھے۔ کہتے تھے چاہے ایک بات کان میں پڑ جائے
چاہے دو پڑ جائیں علم بہر حال قیمتی چیز ہے ہم بیٹھے رہیں گے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی وفات سے قریباً تین سال پہلے حضرت ابو ہریرہ ایمان لائے اور انہوں نے کہا کہ میں تو
بڑی دیر میں ایمان لایا ہوں۔ میں بیس سال پہلے مجھ سے ایمان لائے ہوئے آدمی روز
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں سنتے تھے تو مجھے یہ موقع نہیں ملا اب میں جلدی
رض
جلدی کچھ حاصل کروں۔ وہ کہتے ہیں میں نے قسم کھالی کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے دروازہ کو نہیں چھوڑونگا۔ چنانچہ میں رات اور دن بیٹھا رہتا تھا جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلتے تھے میں فوراً آپ کی بات سن لیتا تھا اس وجہ سے باقی سب صحابہ
رض

انوار العلوم جلد 24
177
متفرق امور
نے مل کر بھی اتنی باتیں نہیں سنیں جتنی اکیلے میں نے سنی ہیں۔ تو ایک تو یہ رنگ اور شوق
ہوتا ہے۔ مگر یہ رنگ اور شوق لوگوں میں کم ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ انسان صحیح
مطالعہ کرے اور مطالعہ کر کے اپنے علوم کو بڑھائے یہ آجکل زیادہ آسان ہے کیونکہ مطبع
نکل آئے ہیں۔ اخباریں نکل آئی ہیں ، رسالے نکل آئے ہیں، علوم کثرت کے ساتھ باہر
آتے ہیں اُن کے مطالعہ سے انسان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ آگے مطالعہ کے لئے دو قسم کا
لٹریچر ہوتا ہے ایک مؤقت الشيوع او رایک انفرادی حیثیت میں شائع ہونے
والا ۔ مؤقت الشيوع رسالے جو ہمارے ہیں اُن میں ”الفضل ہے، ریویو آف ریلیجنز
ہے، فرقان ہے، مصباح ہے، خالد ہے۔ یہ وہ مؤقت الشيوع رسالے ہیں جن سے
جماعت کے لوگوں تک سلسلہ کی آواز پہنچتی رہتی ہے لیکن باوجود میرے بار بار توجہ
دلانے کے ابھی ان اخباروں اور رسالوں کی وہ خریداری نہیں ہے اور اتنی اشاعت
نہیں جتنی ہونی چاہئے۔ مثلاً جلسہ پر تیس ہزار کے قریب آدمی آجاتا ہے بعض دفعہ
پینتیس یا چالیس ہزار تک بھی آگیا ہے۔ بعض دفعہ اس سے بھی زیادہ ہو گیا ہے
لیکن المصلح کی خریداری بائیس سو کے قریب ہے۔ اب یہ خریداری اُس تعداد سے
جو جلسہ پر آجاتے ہیں کوئی نسبت ہی نہیں رکھتی اور پھر جو ہزاروں ہزار آدمی باہر بیٹھا
ہے، لاکھوں آدمی باہر بیٹھا ہوا ہے وہ تو اور زیادہ ہے۔ جو لوگ غیر ملکی ہیں اُن کی زبان
اور ہے اُن کو جانے دو۔ جو ہمارے ملکی ہیں وہ بھی لاکھوں آدمی باہر رہ جاتا ہے تو یہ اُس
نسبت سے کم ہے۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ المصلح مثلاً روزانہ اخبار ہے اسکی قیمت زیادہ ہے۔ یہ ٹھیک
ہے لیکن اگر پانچ پانچ چھ چھ مل کر خرید لیں تو آپ ہی قیمت تھوڑی ہو جاتی ہے۔
فرض کرو چو بیس روپیہ قیمت رکھی ہے چھ آدمی مل گئے تو چار چار روپے ہو گیا۔ چار روپے
تو آجکل ہفتہ واری اخبار کے نہیں ہوتے۔ پہلے بدر وغیرہ چھپتے تھے ہفتہ واری تھے اُن کی
اس چار سے زیادہ قیمت ہوتی تھی تو جماعتیں مل کے لے لیں۔ چھوٹی جماعتیں آپس میں
مل کے چندہ کریں اور مل کے خرید لیا کریں۔ مگر باوجود بار بار توجہ دلانے کے جماعت

انوار العلوم جلد 24
178
متفرق امور
کو پوری طرح آواز پہنچتی نہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کئی نیک تحریکیں رہ جاتی
ہیں۔ بعض دفعہ تو میں نے یہ بھی چڑ کے کہا ہے کہ تم اخبار کسی کو دکھایا نہ کرو تا کہ وہ
خریدے۔ مگر کئی دفعہ میں نے یہ بھی نصیحت کی ہے مایوس ہو کر کہ اچھا تم پکڑ پکڑ کے
لوگوں کو اپنا اخبار پڑھایا کرو کیونکہ دونوں دور انسان پر آتے ہیں کبھی چڑتا ہے انسان کہ
کہتا ہے خرید لو۔ نہیں خریدتے تو نہ دو اُن کو اخبار ۔ پھر کبھی یہ خیال آتا ہے کہ نہ دو تو
بالکل محروم رہ جاتے ہیں۔ پھر میں کہتا ہوں پکڑ کے پڑھاؤ۔ تو در حقیقت مختلف دور ہیں
انسانی قلب کی کیفیت کے۔ بہر حال ان اخباروں کا پھیلنا اور ان کی طرف توجہ کرنا
ضروری ہے۔
ریویو آف ریلیجنز کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش تھی
جب جماعت صرف چند ہزار تھی کہ دس ہزار شائع ہو مگر افسوس ہے ہم اتنی بڑی
جماعت ہو گئے ہیں اور اب بھی ہم دس ہزار نہیں شائع کر سکے۔ اگر دس ہزار وہ شائع
ہو ( ریویو آف ریلیجنز ) تو اس کے اوپر ایک لاکھ روپیہ سالانہ خرچ ہوتا ہے۔ در حقیقت
اتنی بڑی ہماری جماعت کے لئے ایک لاکھ کونسی مشکل ہے۔ میرے نزدیک تو سو آدمی
جماعت میں یقیناً ایسا موجود ہے جو ہزار ہزار روپیہ سالانہ دے سکتا ہے حضرت صاحب کی
اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے۔ لاکھ روپیہ بن جاتا ہے۔ دس ہزار رسالہ تمام دنیا کی
لائبریریوں میں جانا شروع ہو تو ایک سال میں کتنا شور پڑ جاتا ہے۔ ابھی حضرت صاحب
کی کتاب اسلامی اصول کی فلاسفی امریکہ میں شائع کی گئی ہے اور اس کا اثر اتنا گہرا
پڑ رہا ہے کہ کل ہی میرے پاس رپورٹ آئی ہے کہ کوئی اٹھارہ میں یونیورسٹیوں کی
طرف سے اُس کے آرڈر آئے ہیں کہ ہماری لائبریریوں کے لئے بھیج دو۔ دس بارہ
پبلشرز کی طرف سے اسکی کچھ کا پیاں منگوائی گئی ہیں کہ ہم آپ کے ایجنٹ بننا چاہتے ہیں
اس کو شائع کرنا چاہتے ہیں۔ بعض بڑے بڑے پایہ کے آدمی مثلاً یونیورسٹیوں کے
چانسلروں نے لکھا ہے کہ اس قسم کی دیدہ زیب اور اعلیٰ مضمون والی کتاب ہمارے لئے
حیرت انگیز ہے۔ ایک نے لکھا ہے کہ میں اپنی شیلف پر اس کو نمایاں جگہ پر رکھنے میں فخر

آج 10 میں سے 10 باقی