اخبارات اور رسائل کو زیادہ سے زیادہمفید بناو
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
179
متفرق امور
محسوس کروں گا۔ اگر ریویو آف ریلیجنز دس ہزار دنیا کی دس ہزار لائبریریوں میں
جائے اور فرض کرو پانچ آدمی بھی اس کو پڑھ لیا کریں تو پچاس ہزار آدمیوں کو ہماری تبلیغ
سارے عیسائیوں اور ہندوؤں وغیرہ کو مہینہ میں پہنچ جاتی ہے کہ نہیں؟ تو لاکھ روپیہ میں
ہے کیا رکھا ہوا۔ ہماری اس جماعت کے لئے اب لاکھ کچھ چیز نہیں ہے۔ دو تین ہزار
دینے والا سو آدمی یقیناً ہمارے پاس موجود ہے اگر وہ ہمت کرے۔ اور اس کو اور بھی
گر ادو ڈ گئے آدمی کر دو۔ چلو کچھ ہزار ہزار دینے والے رکھو مثلاً ڈیڑھ سو کر دو۔ پانچ پانچ
سو دینے والے سو آدمی ہوں اور ہزار ہزار دینے والے پچاس آدمی ہوں۔ اِسی طرح
اور بھی گرایا جا سکتا ہے زیادہ سے زیادہ پانچ سو آدمیوں پر پھیلاؤ تب بھی ایک لاکھ روپیہ
آسانی سے ہو جاتا ہے۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ خواہش آج تک بھی
تشنہ تکمیل رہی ہے۔ ہم نے اس خواہش کو ایک سال بھی تو پورا نہیں کیا کہ دس ہزار
ریویو آف ریلیجنز دنیا میں شائع کیا جائے۔ بہر حال ان اخباروں کا مطالعہ رکھنا چاہئے اور
اخباروں کو بھی اپنے آپ کو مفید بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
اخبارات اور رسائل کو ہمارے اخباروں کو کو خواہ مخواہ دوسروں سے الجھنا
نہیں چاہئے۔ میں دیکھتا ہوں بعض دفعہ بلاوجہ الجھ زیادہ سے زیادہ مفید بناؤ جاتے ہیں کوئی فائدہ نہیں اس کا ہوتا۔ آخر ہر شخص
کو اپنا مقام سمجھنا چاہئے۔ اپنا کام سمجھنا چاہئے۔ ہمیں کیا ضرورت ہے کہ دوسروں کی نقل
کرتے پھریں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا واقعہ آتا ہے نہایت دردناک۔ کسی مسئلہ
کو سوچنے کے لئے آپ صفا میں باہر نکلے او رایک چٹان کے اوپر بیٹھ گئے اور سوچنے
لگے۔ صبح کا وقت تھا ابو جہل نکلا۔ ابھی لوگ چلتے پھرتے کم تھے ادھر آپ کو اُس نے دیکھا
کہ سر لٹکائے ہوئے بیٹھے ہیں اکیلے ۔ تو اُس نے کہا یہ موقع اچھا ہے ان کو ذلیل کرنے کا۔
سیدھا آپ کی طرف آیا اور زور سے آپ کے منہ پر تھپڑ مارا۔ جب آپ کے منہ پر اُس
نے تھپڑ مارا تو آپ نے سر اوپر اٹھایا اور فرمایا اے لوگو ! میں نے تمہارا کیا بگاڑا ہے کہ تم
بیٹھے بٹھائے بلاوجہ مجھے مارتے ہو ؟ اور پھر آپ نے اس طرح سر جھکا لیا۔ حضرت حمزہ
انوار العلوم جلد 24
180
متفرق امور
اُس وقت تک مسلمان نہیں ہوئے تھے۔ چچا تھے آپ کے۔ بڑے بہادر تھے۔ سپاہی
تھے۔ شکار کو جاتے تھے۔ سارا دن اِدھر اُدھر پھرتے تھے۔ مسلمان نہیں ہوئے
تھے۔ حمزہ کا گھر سامنے تھا ایک پرانی لونڈی جس کے ہاتھوں میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پیدا ہوئے تھے اور اُس نے آپ کو بڑا اور جوان ہوتے ہوئے دیکھا تھا ( اور
لونڈیوں کو بھی ماں جیسی محبت ہو جاتی ہے ) وہ کھڑی تھی دروازہ کے آگے۔ اُس نے یہ
سارا نظارہ دیکھا۔ اُس کے دل کو بہت تکلیف پہنچی اور وہ روئی۔ حمزہ تو تھے نہیں سارا دن
کہتے ہیں کام کرتی جاتی اور یہ فقرہ دہراتی جاتی تھی کہ میری آمنہ کے بچے کو لوگ بلاوجہ
مارتے ہیں۔ شام کے وقت حضرت حمزہ آئے، ہتھیار لگائے ہوئے تھے، بڑی شان کے
ساتھ، اپنے فخر کے ساتھ کمان لڑکائی ہوئی گھر میں داخل ہوئے تو دیکھتے ہیں وہ لونڈی اُن
کے پیچھے پڑگئی۔ کہنے لگی شرم نہیں آتی سپاہی بنا پھرتا ہے یہ کوئی سپاہی ہونا ہے کہ تم شکار
مارتے پھرتے ہو۔ تم کو پتہ ہے کہ آج تمہارے بھتیجے کے ساتھ کیا ہوا؟ حمزہ نے پوچھا
کیا ہوا؟ کہنے لگی میں دروازہ کے آگے کھڑی تھی اور رسول اللہ کا نام لے کر کہا کہ وہ ایک
پتھر پر بیٹھا ہوا تھا اور کچھ سوچ رہا تھا کہ اتنے میں ابوالحکم ( ابو جہل کا نام ابوالحکم تھا) آیا
اور بغیر اس کے کہ اس نے اُس کی طرف آنکھ بھی اٹھائی ہو جا کر بڑے زور سے اُس کے
منہ پر تھپڑ مارا اور خدا کی قسم اُس نے کچھ بھی نہیں کہا۔ اُس نے صرف یہی کہا کہ اے
لوگو ! میں نے تمہارا کیا بگاڑا ہے کہ مجھے یو نہی مارتے ہو ؟ تو اگر تم سپاہی ہو تو جا کے غیرت
دکھاؤ اور بدلہ لو۔ یہ سپاہ گری تمہاری کون سی عزت ہے۔ لونڈی کے منہ سے بات سن
کے حمزہ کو بھی غیرت آگئی ۔ اسی طرح لوٹے۔ ابو جہل خانہ کعبہ میں بیٹھا ہوا تھا۔ ارد گرد
رؤسا بیٹھے تھے لوگ بیٹھے تھے اور فخر میں وہ یہی واقعہ سنا رہا تھا کہ آج میں اس طرح
گزرا۔ محمد یوں بیٹھا ہو اتھا۔ میں نے یوں مارا چانٹا زور سے۔ منہ ہلا دیا اُس کا۔ اتنے میں
حضرت حمزہ پہنچے۔ ہاتھ میں کمان تھی۔ کمان اٹھا کے زور سے اُس کے منہ پر ماری اور کہا تُو
بہادر بنتا پھرتا ہے محمد تیرے آگے جواب نہیں دیتا اس لئے تُو اُس کے آگے بہادر بنتا
ہے۔ میں آیا ہوں میرے ساتھ لڑ اگر تیرے اندر طاقت ہے۔ وہ لوگ کھڑے ہو گئے
انوار العلوم جلد 24
181
متفرق امور
ار در گرد۔ اُس کے جو ساتھی تھے ، دوست تھے اور جھپٹے حضرت حمزہ پر۔ لیکن حضرت حمزہ
کی بھی قوم بڑی تھی۔ ابو جہل سمجھ گیا کہ یہاں تو آج مکہ میں خون کی ندیاں بہہ جائیں
گی۔ اُس نے کہا نہیں۔ خیر مجھ سے ہی غلطی ہو گئی تھی جانے دو۔ 7
تو دوسروں سے الجھنے میں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ حمزہ اِس بات کے اوپر سیدھے
گئے جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھا کرتے تھے وہاں گئے۔ دروازہ کھٹکھٹایا۔ آپ
نے ایک صحابی سے کہا پوچھو کون ہیں ؟ کہنے لگے حمزہ۔ آپ نے فرمایا حمزہ شکار چھوڑ کے
کدھر کو آنکلے ؟ انہوں نے کہا شکار پھٹ گیا اب میں آپ کا شکار بن کے آ گیا ہوں اور
اُسی وقت کلمہ پڑھ کے وہ مسلمان ہو گئے اور پھر کہا یا رسول اللہ ! کب تک آپ اس گھر
میں بیٹھیں گے اور ان سے ڈریں گے خدا کی قسم ! میں خانہ کعبہ میں خون کی ندیاں بہا دونگا
اگر کچھ کہیں۔ چلئے مسجد میں چل کر نماز پڑھئیے۔ آپ نے فرمایا نہیں ابھی وقت نہیں آیا۔
تو یہ چیز کتنا اخلاق پیدا کرتی ہے۔ حمزہ کا اسلام اور بعد میں عمر کا اسلام در حقیقت اُس
قربانی کا نتیجہ تھا، اُس صبر کا نتیجہ تھا جو مسلمانوں نے دکھایا۔ ہمارے اخباروں کو بھی چاہئے
کہ ایسے موقع پر صبر سے کام لیں۔ اگر کوئی سختی کرتا ہے تو چپ کر رہیں۔ آخر گالی سے
ہمارے خلاف تو کوئی نتیجہ نکلتا نہیں لیکن گالی کو برداشت کرنے سے ہماری تائید اُن میں
ضرور پید اہو گی۔ تو بلاوجہ ہمارے اخباروں کو دو سرور وسروں سے الجھنا نہیں چاہئے۔ میں بعض
دفعہ دیکھتا ہوں۔ ابھی میں نے اخبار ڈان کے خلاف “المصلح“ کا مضمون پڑھا تو مجھے معلوم
ہوا یو نہی چڑایا گیا ہے۔ بھلا ہمیں ڈان کے جھگڑے میں الجھنے کی کیا ضرورت ہے۔
خواہ مخواہ اُس سے لڑنے کی کیا ضرورت ہے۔ اور اگر ہم نے کچھ کہا ہی ہو تو نصیحت کے
رنگ میں کہنا کافی ہے۔ دوسروں کے اوپر سختی کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ ہماری سختی سے
تو اس پر اثر نہیں ہوتا۔ وہ پچاس ہزار شائع ہونے والا اخبار اور ہر قسم کے فرقوں میں شائع
ہونے والا اخبار۔ ہمارا اخبار اردو میں چھپنے والا۔ ایک محدود قوم کے پاس جانے والا۔ بھلا
اس جواب کو پڑھتا ہی کون ہے اور سنتا ہی کون ہے۔ یہ چڑانے والی بات ہے اور کیا
ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَعْرِضْ عَنِ الْجَهِلِينَ * کوئی ہم پر سختی بھی