علمی رنگ کے نئے نئے مضامین لکھنے کی ضرورت

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
182
متفرق امور
کرلے تو ہم کو اُس کے مقابلہ میں نرمی سے کام لینا چاہئے۔
علمی رنگ کے نئے نئے ہمیں چاہئے کہ ہمارے اخبار اور ہمارے رسالے
لکھنے والے اور ہمارے جو تعلیم یافتہ لوگ ہیں وہ مضامین لکھنے کی ضرورت زیادہ سے زیادہ علمی مضامین کی طرف توجہ کریں
اسلام کے بہت سے حصے تشنہ تحقیق ہیں۔ اُن پر صدیوں تک ابھی نئے مضمون لکھے
جاسکتے ہیں اور اس عرصہ میں ہزاروں مسائل پیدا ہوتے جائیں گے۔ غرض صرف
تحریص و ترغیب پر نہ رہا جائے یہ خلیفہ کا کام ہے۔ خطبے چھپتے رہتے ہیں اُن میں تحریص
و ترغیب ہو جاتی ہے۔ زیادہ علمی امور کی طرف تحقیق کے ساتھ توجہ کی جائے اور نیا علم
پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔ ہر پرانے مسئلہ کے متعلق نئے نئے دلائل نکالے جاسکتے
ہیں کوئی مسئلہ ایسا نہیں ہوتا جس کے متعلق نئی دلیلیں نہ لائیں اور نئے زاویہ نگاہ نہ پیدا
کئے جائیں۔ جتنے مسئلے آج تک ہزاروں سال سے چلے آرہے ہیں اُن پر نئے نئے مضمون
نکل رہے ہیں۔ آخر مسلمانوں نے عصمت انبیاء کے متعلق بہت کچھ لکھا تھا حضرت
صاحب نے آکے نیا ہی مضمون کھول دیا۔ مسلمانوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
مدح میں بڑے قصائد لکھے تھے مگر حضرت صاحب کے قصائد نے بالکل ہی مضمون بدل
دیا۔ لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کیریکٹر کو بڑے بڑے عمدہ رنگ میں
پیش کیا تھا پر حضرت صاحب نے آکے اُس کو ایسا رنگ دے دیا کہ معلوم ہو ا د نیا نے ابھی
توجہ ہی نہیں کی تھی۔ تو یہ خیال کر لیا کہ یہ پامال مضمون ہے، یہ پرانے مضمون ہیں یہ غلط
ہے۔ اگر تحقیق سے دیکھا جائے تو ہر مضمون میں ایک جدت پیدا کی جاسکتی ہے اور نئے
نئے رنگ میں اُس مضمون کو سامنے لایا جا سکتا ہے۔ مثلاً مسیح کا واقعہ ہے مسیح کی وفات
کے ہم قائل ہیں ہم نے قرآن سے اس پر بحث کی ہے اور ابھی قرآن کی بیسیوں آیتیں
اور نکل آئیں گی جن ۔ جن سے وفات مسیح ثابت ہوتی ہے۔ ہم نے حدیث سے بحث بحث کی ہے پر
حدیثیں بیسیوں اور نکل آئیں گی جن سے وفات مسیح ثابت ہوتی ہے۔ ہم نے علماء کے
اقوال پر غور کیا پر علماء تو لاکھوں گزرے ہیں اور لاکھوں کتابیں ہم تک نہیں

انوار العلوم جلد 24
183
متفرق امور
پہنچیں۔ لاکھوں میں سے سینکڑوں کتابیں اور نکل آئیں گی جن میں وفات مسیح پر لوگوں
نے لکھا ہے مگر ان کے علاوہ غیر قوموں میں بھی اس کا علم موجود ہے مثلاً مسیح کی صلیب
کا واقعہ رومی حکومت کے ماتحت گزرا ہے اور رومی حکومت کوئی قبیلہ نہیں تھا۔ رومی حکومت
آدھی دنیا پر حاکم تھی۔ اس تاریخ میں اُس کے ہر چھوٹے سے چھوٹے واقعہ کو بڑی
تفصیل سے لکھا ہوا ہے۔ مسیح کے واقعات بھی اُس کے جو مختلف گزٹ ہیں یا مختلف
تاریخیں ہیں اُن میں وہ درج ہیں لیکن ہمارے ہاں کسی نے کبھی بھی توجہ نہیں کی کہ مسیح
کے واقعات کو اُس زمانہ کی تاریخ میں سے نکال کر دیکھے۔ انہوں نے مسیح کی ولادت کو
کس طرح ثابت کیا ہے اگر وہ نکالیں تو بیسیوں قسم کی روشنیاں اُس پر پڑ جائیں گی۔
مثلاً مسیح کے واقعہ میں یہ بھی ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یوسف کی حضرت مریم سے
شادی ہوئی اور وہ یوسف کے ہی بیٹے تھے لیکن جب رومی تاریخوں میں ہم نے پڑھا تو وہاں
یہ نکلا کہ مریم پر اعتراض کیا جاتا تھا کہ اُس کا یہ حرام کا بچہ ہے۔ اب اگر واقع میں خاوند
ہوتا اور خاوند کا بچہ ہوتا تو لوگ خاوندوں والی بیوی کو کبھی کہا کرتے ہیں تیر احرام کا بچہ
ہے ؟ یہ ایک تصدیق مل گئی حضرت صاحب کے خیال کی یا پرانے محققین کے خیال
کی۔ اس میں حضرت صاحب بھی متفق ہیں پرانے محققین سے۔ اور پرانے محققین
ہمارے ساتھ متفق ہیں۔ تو اگر ان حوالوں کو نکالا جائے تو بیسیوں چیزیں اس میں نکل آئیں
گی۔ مثلاً وقت جو ہے صلیب کا وہ بھی نکل آئے گا۔ افسروں کا رویہ بھی نکل آئے گا۔ یہ
بھی نکل آئے گا کہ صلیب پر کتنے وقت میں موت ہوتی ہے۔ ہم نے چند حوالے نکالے
ہیں لیکن اس میں تفصیلاً ہزاروں ہزار واقعات پھانسی کے درج ہوں گے۔ اُس میں بعض
شائد ایسے بھی واقعات مل جائیں کہ بعضوں کو جلدی اتارا تو وہ زندہ تھے۔ تو اگر رومی
تاریخوں کو ہمارے آدمی پڑھنا شروع کریں اور اُن میں سے ایسے واقعات جمع کرنا
شروع کریں تو ایک نیا مضمون پیدا ہونا شروع ہو جائے گا اور پھر یہ ہے کہ جب انسان
ان تاریخوں کو پڑھتا ہے تو بیسیوں اور مضمون بھی نکل آتے ہیں۔ رومی حکومت ایک
منظم حکومت تھی۔ آج تک یوروپین قانون جو بن رہا ہے تو وہ رومن لاء پر بنتا ہے بعض

انوار العلوم جلد 24
184
متفرق امور
اصول قانون وہ ہوتے ہیں جو روما میں قانون جاری تھا۔ اسی طرح جو گورنمنٹیں باہر کالو نیز
بناتی ہیں اور دوسرے ملکوں میں جاکر حکومتیں کرتی ہیں اس میں بھی رومن طریق کو اختیار
کرتے ہیں کہ رومی اپنی کالونیز کے ساتھ کیا سلوک کرتے تھے اور کس طرح انہوں نے
سینکڑوں سال تک کالونیز کو اپنے قبضہ میں رکھا۔ پھر یہ ڈیما کرسی جو کہلاتی ہے یہ بھی
رومن طریقے پر ہے کیونکہ روما میں ہی یہ آزادی تھی کہ لوگ الیکشن کرتے تھے گو اُس
کی نوعیت اور قسم کی تھی۔ اور اپنا ایک بڑا افسر چنتے تھے اور وہ حکومت کرتا تھا تو سینکڑوں
سبق ہم اُس سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مثلاً اُس میں انتخاب کا جو طریقہ ہوتا تھا وہ خلافت
سے بہت ملتا ہے۔ ہم اُس کا موازنہ خلا خلافت سے کر کے ایک بڑا عمدہ مضمون پیدا کر سکتے
ہیں۔ پھر اُس میں دنیا سے ایک نرالی بات ہے کہ بعض دفعہ ایک وقت میں دو دو بادشاہ
مقرر ہوتے تھے۔ اب یہ ہماری عقل میں نہیں آتا۔ قرآن شریف کہتا ہے دو بادشاہ
ہو جائیں تو فساد ہو جائے گا لیکن اُن کے بیسیوں واقعات ایسے ہیں۔ بیسیوں تو میں نہیں کہہ
سکتا متعدد واقعات ایسے موجود ہیں کہ ایک وقت میں انہوں نے دو دو بادشاہ مقرر کئے
ہیں۔ یہ بھی اب دیکھنے والی بات ہے کہ انہوں نے اُن دو کو ایک کس طرح بنا لیا تھا۔ آخر
بہر حال قرآن تو کہتا ہے دو میں فساد ہوتا ہے اگر دو رہتے تھے اور فساد نہیں ہوتا تھا تو
انہوں نے ضرور کوئی ایسے طریقے ایجاد کئے ہونگے کہ باوجو د دو کے پھر ایک حکومت بن
جائے۔ یہ بھی ایک بڑا لطیف مضمون ہے۔ اِدھر قرآن کی آیت کو پیش کیا جائے کہ
قرآن تو کہتا ہے دو سے فساد و ہوتا ہے۔ اگر خدا زیادہ ہوتے ایک سے تو فساد ہو جاتا۔ تو
خدا زیادہ ہو جائیں تو فساد ہو جائے تو بادشاہ زیادہ ہو جائیں تو کیوں نہیں فساد ہو جائے گا۔
مگر وہاں نہیں ہوتا تھا۔ تو یا تو یہ تاریخ سے ثابت کریں آیا یہ ناکام ہوا تھا تجربہ اور فساد
ہو جاتا تھا یا یہ ثابت کریں کہ دو اصل میں دو رہتے ہی نہیں تھے انہوں نے ایسا قانون بنایا
ہوا تھا کہ دو ایک بن جاتے تھے۔ تو پھر یہ ایک نیا نتیجہ نکل آئے گا کہ قرآن کی بات
ٹھیک ہے کہ ایک سے زیادہ فساد پیدا کرتا ہے تو کئی قسم کے دلچسپ مضامین ان سے نکل
سکتے ہیں۔ یہ جو نیابت کا طریقہ ہے اب یوروپین نیابت کا اور طریقہ ہے، اسلامی نیابت کا

انوار العلوم جلد 24
185
متفرق امور
اور طریقہ تھا، رومی نیابت کا اور طریقہ تھا۔ اس پر لمبی بحث کی جائے کہ کیا کیا طریقے تھے
نیابت کے اور پھر اُن کے کیا فوائد حاصل ہوئے اور کیا نقصان پہنچے ؟ غرض غیر ملکوں پر
حکومت کرنے کا اُن کا طریقہ تھا۔ قانون سازی کا اُن کا طریقہ تھا۔ آج تک دنیا اُن کے
قانون کی اتباع کرتی ہے۔ ہم نے دیکھنا ہے کہ پرانی قانون سازی اور اُن کی اصول سازی
میں کیا فرق ہے؟ کیوں اسلامی قانون کو ہم برتری دیویں رومن قانون پر ؟ اُس کے اندر
فرق کیا ہے ؟ کیا انسانی حقوق یا انسانی امن کی حفاظت کے لئے اُس میں کوئی بہترین تجویز
کی گئی ہے ؟ پھر اُن کے قانون کے پس منظر کے متعلق باتیں نکل سکتی ہیں۔ اسی طرح اور
بہت سارے مضامین نکل سکتے ہیں جن سے صرف رومی کتابیں پڑھنے والا آدمی ہمارے
لٹریچر کو اتنا مالدار بنا سکتا ہے کہ ساری دنیا نقلیں کرے اور آکے کہے یہ بڑی مفید باتیں
نکل رہی ہیں جو ہمارے ذہن میں نہیں تھیں۔ ہمارے اکثر دوست اس علمی رجحان سے
محروم ہیں جس کی وجہ سے ہم مستقل علمی میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں اپنے خالص دائرہ
کے باہر ۔ دوسرے علماء ہم سے آگے ہیں۔ مثلاً شبلی تاریخ کے معاملہ میں ہم سے آگے
ہیں اور اسی طرح نانو توی صاحب جو ہیں وہ بعض تحقیقاتوں میں یقیناً ہمارے علماء سے آگے
ہیں۔ مولانا چراغ الدین صاحب چڑیا کوئی عیسائی اور یہودی لٹریچر کے معاملہ میں ہمارے
آدمیوں سے آگے ہیں۔ مولوی خدا بخش کلکتوی جو ہیں وہ اسلامی تمدن کے متعلق
تحقیقات میں ہمارے علماء سے آگے ہیں۔ مولوی عبدالحی فرنگی محلی جو ہیں فقہ کے متعلق
بعض بحثیں انہوں نے اس طرز پر کی ہیں کہ وہ ہمارے علماء سے آگے ہیں۔ بلگرامی
صاحب اسلامی تاریخ کے متعلق ہمارے علماء سے آگے ہیں حالانکہ یہ بعد میں آئے
ہیں۔ ان کو بہت زیادہ فراغت حاصل ہے۔ ان کو بہت زیادہ لٹریچر پڑھنے کا موقع
ہے۔ ان کو جماعت کی امداد زیادہ حاصل ہے۔ ان کے لئے وہ مشکلات نہیں ہیں جو
اُن لوگوں کے لئے تھیں۔ سوال صرف یہ ہے کہ یہ لوگ کتاب پڑھتے ہیں کسی مقصد کو
سامنے نہیں رکھتے۔ اگر مقصد مد نظر رکھیں کہ فلاں نقطہ نگاہ کی میں نے تحقیقات کر جانی
ہے اور اس کے لئے اتنا لٹریچر میں نے ضرور پڑھ جانا ہے تو پھر اُن کا حوصلہ بڑھ جائے

انوار العلوم جلد 24
186
متفرق امور
گا۔ تو ہمارے انگریزی دان اور علماء بھی اس سے بہتر کام کر سکتے ہیں جو انہوں نے کیا لیکن
کرتے نہیں۔ اس کی وجہ اول مطالعہ کے شوق کی کمی ہے دوسرے مطالعہ کی لائن مقرر
نہیں کرتے۔ حالانکہ ہر شخص اپنے لئے ایک طریق مقرر کر لیتا ہے کہ میں نے فلانی لائن
پر چلنا ہے اور وہ اس میں تحقیقات کرتا رہتا ہے۔
میں نے دیکھا ہے بعض اسلامی مسائل ایسے ہیں کہ جن میں ہمارے علماء نے وہ
بحث نہیں کی جو عیسائیوں کمبختوں نے کی ہے جو عربی نہیں جانتے۔ مثلاً ہمارے علماء
قرآن کے متعلق تیرہ سو سال سے یہی کہتے چلے آئے ہیں قرآن میں کوئی ترتیب نہیں
اور یوروپین اس کو نقل کر کے ہم پر اعتراض کرتے چلے آئے ہیں۔ لیکن بعض یورو پین
محقق ایسے ہیں جنہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے جب قرآن پر غور کیا تو ہمیں اُس کی ترتیب
نظر آگئی۔ تو دیکھو عیسائی ہو کے اُن کا ذہن ادھر چلا گیا اور مسلمان مفسرین میں ایک بھی
نہیں ہے جو ترتیب کامل کا قائل ہو سوائے ابن حیان کے کہ وہ ترتیب کا قائل ہے مگر وہ
ادھوری ترتیب کا قائل ہے۔ باقی سارے مفسرین جو ہیں وہ بے ترتیب ہی قرآن کو لئے
چلے جاتے ہیں۔ لیکن یورپ کا دشمن عیسائی لکھتا ہے کہ پہلے میر ا خیال تھا کہ قرآن کے
اندر ترتیب نہیں مگر جب میں نے غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ اُس میں ترتیب ہے۔ اور پھر
بھی لکھتا ہے کہ ہمارا علم کامل نہیں اگر عربی علوم کا ذخیرہ جو ہے اُس کو پورے طور پر
دیکھا جائے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ تو اب وجہ اس کی یہ ہے کہ ساری عمر وہ ایک بات
میں لگا دیتے ہیں۔ اُس بات میں لگانے کی وجہ سے وہ بار یک در باریک ، بار یک در بار یک
باتیں نکالتے چلے جاتے ہیں۔ مثلاً خدا بخش صاحب ہیں جو اُن کو کمال حاصل ہے وہ
اسی وجہ سے ہے کہ وہ جرمن زبان جانتے تھے اور جرمنوں نے اس کے متعلق بڑی
تحقیقات کی تھی۔ وہ جرمن زبان سے ان چیزوں کو اخذ کر کے ہمارے ملک کے سامنے
پیش کر دیتے تھے اور ہمارے علماء کو ان باتوں کا پتہ نہیں تھا۔ ایسی تفصیل سے انہوں نے
اسلامی جنگوں کے قواعد نکالے ہیں، اسلامی فوجوں کی تشکیل کا اندازہ لگایا ہے۔ اُن کے
اندر جو ڈسپلن قائم تھا اُس کا اندازہ کیا ہے ، جس رنگ میں وہ فوجی پریکٹس کرنے تھے اُس
یہ

آج 10 میں سے 10 باقی