مطالعہ کے لئے تین مفید باتیں

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
187
متفرق امور
کی تشریحیں لکھی ہیں کہ ہمیں حیرت آجاتی ہے کہ ہماری تاریخوں میں وہ نہیں پائی
جاتیں۔ انہوں نے کوئی ٹکڑہ کہیں سے لیا، کوئی ٹکڑہ کہیں سے لیا ساری عمر لگا کر پھر ایک
کتاب لکھ دی کہ اسلامی ابتدائی زمانہ میں اُن کا فوجی انتظام یوں تھا۔ اُن کے خزانہ کا انتظام
یوں تھا اُن کے قانون کا انتظام یہ تھا۔
اسی طرح ہمارے لوگوں نے خاص موضوع کو منتخب کر کے اُس کے پیچھے
پڑ جانے کی عادت نہیں ڈالی۔ حالانکہ مطالعہ کے وقت کسی خاص امر کو چن لینا یا کسی گتھی
کو چن لینا تحقیق کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ پس چاہئے کہ ہر تعلیم یافتہ آدمی ہماری بحث میں
چاہے انگریزی دان ہو یا عربی دان ہو اپنے لئے ایک فیصلہ کرلے کہ میں نے فلاں
مضمون کے متعلق تحقیقات کرنی ہے۔ پہلا کام وہ یہ کرے کہ جس کو اُس مضمون کا واقف
سمجھے اُس سے ملے ۔ مثلاً میرے پاس آجائے۔ ایک فوجی ہے وہ کہتا ہے میں نے فوجی امور
کی تحقیقات کرنی ہے میرے پاس آجائے اور کہے جی مجھے یہ شوق پیدا ہوا ہے کوئی آپ
کتاب بتا سکتے ہیں جس کے پڑھنے سے مجھے علم حاصل ہو سکے ؟ کوئی دو کتابیں میں نے
بتادیں دو کسی اور نے بتا دیں دو کسی اور نے بتادیں اُن کو جمع کرنا شروع کیا۔ اُن کو پڑھنا
شروع کیا۔ آگے پھر اُن میں سوالات پیدا ہوئے اُن کو لکھا۔ غرض تھوڑے سے مطالعہ
کے بعد ایک مکمل مضمون پیدا ہو جائے گا جو دنیا کے لئے بالکل نرالا ہو گا۔
پس چاہئے کہ ہر تعلیم یافتہ کسی زبان اور کسی علم کی چند کتابیں اپنے لئے مقرر
کرلے کہ سال میں اتنی کتب ضرور پڑھنی ہیں دوسرے اُن کو غور سے پڑھے اور حاشیہ پر
تین قسم کے نوٹ کرے۔ ایک وہ باتیں جو نئی اور اچھی ہوں یا پرانی بات ہو لیکن اچھے
پیرایہ میں بیان کی گئی ہو۔ دوسرے وہ غلط باتیں جو اُس کو غلط تو نظر آتی ہیں لیکن اس کو
اُن کا جواب معلوم نہیں تحقیق طلب ہیں۔ تیسرے وہ باتیں جو غلط ہیں۔
مطالعہ کے لئے تین مفید باتیں ہمارے پرانے زمانہ کے علماء نے اس
کے لئے ایک طریقہ اختیار کیا ہوا تھا وہ
حاشیہ پر تین نوٹ لکھا کرتے تھے۔ کتاب پڑھی جب کوئی اچھی بات نکلی کہ جس سے

انوار العلوم جلد 24
188
متفرق امور
مفید سبق حاصل ہوتے ہیں یا وہ وعظ میں استعمال ہو سکتی ہے یا تصنیف میں ہو سکتی ہے تو
اُس کے حاشیہ پر لکھتے تھے ”ف ف“ جس کے معنے ہوتے تھے یہ فائدہ بخش چیز ہے
نفع رساں بات ہے۔ اور جب کوئی ایسی بات آتی تھی جس کو وہ سمجھتے تھے غلط ہے اور اس
سے اسلام پر کوئی حملہ ہوتا ہے یا قرآن پر ا قرآن پر حملہ ہوتا ہے یا ہمارے تمدن پر حملہ ہوتا ہے یا
ہماری حکومت پر حملہ ہوتا ہے یا ہماری تاریخ پر حملہ ہوتا ہے یا ہمارے اخلاق پر ہوتا ہے تو
66
اُس کے حاشیہ پر لکھتے تھے ”قف “ یعنی یہاں ٹھہر جا یہ گندی بات ہے۔ “ ف“ کے معنے
ہیں ٹھہر ، یہ خراب ہے۔ اور جہاں کوئی ایسی بات ہوتی تھی جس کو وہ سمجھتے تھے کہ ٹھیک
نہیں پر میرے پاس ابھی جواب نہیں اس کا۔ میں اس کو غلط نہیں کہہ سکتا تو اس کے اوپر
؟ ڈال دیتے تھے۔ تو یہ تین چیزیں اُن کو علم میں راہنمائی کرتی تھیں۔ وہ کتاب جب
پڑھتے تھے تو اس کتاب پر حاشیہ لکھا جاتا تھا۔ کتاب کو پڑھ کے پھر دوبارہ دیکھتے تھے تو
”ف“ والی الگ نکال لیتے تھے ، ”قف “ والی الگ نکال لیتے تھے ؟“ (سوال) والی الگ نکال
لیتے تھے۔ ”ف“ والیوں کو اپنے وقت پر استعمال کر لیتے تھے، ”قف “ والیوں کا جواب
اپنے شاگردوں کو یا اپنے دوستوں کو بتاتے تھے کہ یہ غلط باتیں اس میں لکھی ہوئی ہیں۔
66
اور ”؟“ (سوالیہ ) والوں کے لئے اور کتابیں پڑھتے تھے تاکہ تحقیقات ہو جائے یہ مسئلہ
اصل کیا ہے۔ تو اِس رنگ میں اُن کے علم بڑھتے رہتے تھے۔ یہ تین چیزیں انہوں نے
بنائی ہوئی تھیں ”ف۔ قِف۔؟“(سوال)۔ ”ف“ کے معنے ہیں مفید چیزیں۔ ”قف“ کے
معنے ہیں غلط چیزیں اور ”؟ (سوال) کے معنے ہیں تحقیقات اور کرو۔ اس کے متعلق مزید
روشنی کی ضرورت ہے۔
المصلح
جن لوگوں کو مطالعہ کی عادت ہے وہ بعض دفعہ بڑی عجیب چیز نکال لیتے
ہیں۔ تین دن ہی کا واقعہ ہے کہ اصلح اخبار آیا۔ یوں تو اخبار کو میرے لئے پڑھنا عام طور
پر دستور نہیں ہے کیونکہ میں نظر مارتا ہوں اکثر مضمون ایسے ہوتے ہیں کہ مجھے پڑھنے کی
ضرورت نہیں معلوم ہوتی لیکن ایک مضمون تھا میں نے اُس کو پڑھا اور جب میں نے پڑھا
تو میری حالت ایسی ہو گئی جیسے خواب کی ہوتی ہے یعنی اُس کے اندر ایک ایسا مضمون تھا کہ

آج 10 میں سے 10 باقی