لٹریچر کی اشاعت کیلئے دو کمپنیوں کا قیام
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
189
متفرق امور
اگر وہ واقعہ صحیح ہے میں اس کی تحقیقات کرنا چاہتا ہوں۔ اگر وہ واقعہ صحیح ہے تو احمدیت کی
تاریخ میں گویا وہ ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ اتنا اہم حوالہ اس میں درج تھا اور لکھنے والا
کوئی خاص ماہر آدمی نہیں تھا ایک کلرک ہے لائل پور کا شیخ عبد القادر ، اُس کا تھا۔ وہ پہلے
بھی اچھے مضمون لکھا کرتا ہے۔ اُس کو شوق ہے مضمون کا۔ بائیبل کے متعلق بھی اُس کی
تحقیقا تیں بعض دفعہ اچھی اچھی ہوتی ہیں۔ لیکن خیر وہ معمولی باتیں تھیں لیکن یہ تو ایسا
حوالہ اُس نے نکالا ہے، خدا تعالیٰ نے اُس کو دے دیا کہ حیرت ہو گئی۔ کیونکہ ہماری
نظروں سے یہ بات کبھی نہیں گزری تھی اُس نے بالکل ہی آئے ہماری بحث کے زاویے
ہی بدل ڈالے ہیں۔ دیکھنا صرف یہ ہے کہ اُس نے کہیں درج کرنے میں غلطی تو نہیں
کر دی۔ تو اب ایک کلرک آدمی اگر اس قسم کے مطالعہ سے یہ باتیں نکال سکتا ہے تو ایک
گریجویٹ، ایک مولوی فاضل، ایک وکیل یا ڈاکٹر اگر اِس قسم کی اپنے اپنے شعبہ میں
باتیں کریں تو کیوں نہیں نکال سکتے۔ یا کسی قدر ہمارے یہ ڈاکٹر شاہ نواز سامنے بیٹھے ہیں
ان کو بھی شوق ہے وہ نکالتے ہیں علم النفس کے متعلق لیکن کوئی DETAILED
علم
EFFORT نہیں ہوتی اِن کی۔ کبھی کبھی ان کو جوش آیا کرتا ہے۔ تو یہ حوالہ بتاتا ہے
که در حقیقت ہمارے لئے اور مصالحہ ابھی پڑا ہے اور حیرت انگیز طور پر ہماری کتابوں
میں چیزیں موجود ہیں جو احمدیت کی تائید میں حاصل ہو سکتی ہیں۔
لٹریچر کی اشاعت کیلئے دو کمپنیوں کا قیام میں نے لٹریچر کی اشاعت
66
کے لئے دو کمپنیاں بنوائی
تھیں ایک کا نام ہے ”دی اور پینٹل اینڈ ریلیجس پبلشنگ کارپوریشن “ اور ایک کا نام
ہے ”الشركة الاسلامیہ “۔ الشركة الاسلامیہ زیادہ تر اردو کی کتابوں کے لئے ہے۔ اور یہ
اورینٹل اینڈ ریلیجس پبلشنگ کارپوریشن“ جو ہے یہ یوروپین زبانوں کی اشاعت یا
عربی زبان کی اشاعت کے لئے ہے۔ پیچھے میں نے اعلان کیا تھا کہ ان میں کوئی دوست
حصہ نہ خریدیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میرے پاس بعض احمدیوں کی شکایت آئی تھی کہ
ہم نے روپے دیئے ہیں تو ہم کو رسید نہیں ملتی۔ دوسرے یہ شکایت آئی تھی کہ انہوں نے
انوار العلوم جلد 24
190
متفرق امور
جو ایجنٹ مقرر کیا اُس نے یہ کہا کہ مجھ سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ جو سلسلہ حصہ خرید چکا
ہے ( وہ آدھی رقم یعنی اڑھائی لاکھ کے سلسلہ خرید چکا تھا) اُس پر بھی اُسے کمیشن دیا
جائے گا۔ تو یہ مجھے بڑا ظلم معلوم ہوا کہ ہم نے جو کمپنی بنائی ہے تو بنانے سے پہلے حصے
دیئے ہیں وہ ایک دن ۔ دن میں آکے ہم سے چھ ہے
وجہ سے میں نے کمت سے چھ ہزار روپیہ لے جائے تو اس وجہ سے اس کو روک دیا تھا دیا تھا مگر بعد میں مجھے تسلی دلائی گئی ہے کہ وہ غلط فہمی تھی یہ کوئی وعدہ نہیں
ہے کہ اُس کو اُن حصوں پر جو پہلے ہمارے فیصل شدہ تھے کوئی کمیشن دیا جائے گا لیکن جو
کوشش سے وہ لائے یا کوشش کے دوران میں اگر کوئی نئے حصے آئیں تو بیشک یہ قاعدہ
مقرر ہے کہ اُن میں اسے کمیشن مل جائے۔ اور اس کے متعلق میں نے ہدایت دی ہے کہ
جب کوئی شخص لے تو وہ روپیہ براہ راست بھجوائے اور یہاں سے فوراً رسید چلی جائے
چاہے وہ کچھی رہ رسید ہو! ہو بعد میں پکی ہو جائے خزانہ میں ایسا عام ہوتا ہے ۔ رتا ہے۔ تو یہ وعدہ لے لیا ہے
اس لئے جو دوست ثواب میں حصہ لینا چاہیں وہ شامل ہو جائیں۔ یہ الشرکۃ الاسلامیہ جو
ہے یہ ساڑھے تین لاکھ کی ہے جو اورینٹل ہے وہ پانچ لاکھ کی ہے۔ اس پانچ لاکھ میں سے
اڑھائی لاکھ کی رقم سلسلہ خریدے گا اور اس ساڑھے تین لاکھ میں سے ایک لاکھ پچھتر
ہزار کے حصے سلسلہ خریدے گا باقی ایک لاکھ پچھتر ہزار کے حصے لوگوں کے لئے کھلے
ہوں گے اور اُدھر سے اڑھائی لاکھ کے حصے کُھلے ہوئے ہیں۔ کچھ کم۔ کیونکہ کچھ اور
صدرا نجمن احمد یہ نے حصے لینے ہیں۔ اُدھر تحریک نے کچھ لینے ہیں۔ بہر حال انہوں نے
کچھ کتابیں شائع کی ہیں گو وہ بے اصولی ہیں اس لئے کہ جب تک کمپنی نہیں بن جاتی اُس
کی طرف سے کتاب شائع کرنی ٹھیک نہیں ہوتی۔ ممکن ہے اگلے حصہ دار آئے کہیں کہ
ہم اس کو تجارتی رنگ میں مفید نہیں سمجھتے ان کو Wait کرنا چاہیے تھا مگر کچھ تو ایسی چیزیں
ہیں کہ جو شائع ہونے کے بعد بھی چونکہ سلسلہ کے مال سے ہی چھپی ہیں اس لئے اس میں
کوئی حرج نہیں۔ مثلاً :-
(1) ڈچ کا ترجمہ قرآن شریف کا چھپا ہے،
چھپا ہے۔ Message of Ahmadiyyat )2(
انوار العلوم جلد 24
191
چھپا ہے۔ Characteristics of teachings in the Holy Qur’an )3(
چھپا ہے۔ Islam versus Communism )4(
اچھی ہے۔
بھی ہے۔ Existance of God )5(
ہیں۔ Why I believe in Islam )6(
چھپی ہے۔ Mohammad The Librator of Woman )7(
بھی ہے۔ The Sillness Prophet )8(
66
"چھپیں ہے۔ Jesus In Qur’an )9(
متفرق امور
اس موقع پر حضور نے دریافت فرمایا کہ Jesus in Qur’an کس کی ہے؟ اِس
پر وکالت تصنیف کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ شیخ ناصر ناصر ا احمد صاحب نے لکھی بھی ۔ ہے۔ حضور
نے فرمایا:-
میں کہہ سکتا ہوں کہ Jesus in Qur’an میں نے دیکھی نہیں پر میں جانتا
ہوں نا مکمل کتاب ہو گی اس لئے کہ میں نے سورۃ مریم کا درس دیا ہے اور اُس میں
Jesus in Qur’an پر جو میں نے بحث کی ہے میں جانتا ہوں اُس کا دسواں بیسواں
حصہ بھی کسی کتاب میں آج تک نہیں آیا۔ تو جتنی زیادہ تحقیقات کی جائے بڑے مفاد نکل
آتے ہیں۔ وہ انگریزی ترجمہ کے لئے میں نے نوٹ لکھوائے ہیں۔ مثلاً میں مثال کے طور
پر بتاتا ہوں کہ تم سارے قرآن پڑھتے ہو، تمہارا ذہن کبھی اِدھر نہیں گیا اس لئے کہ تم
نے دوسر الٹریچر نہیں پڑھا۔ انجیل سے ثابت ہے کہ مسیح پیدا ہوئے دسمبر میں۔ اور یہ جو
بڑا دن منایا جاتا ہے 23، 24، 25 دسمبر کو وہ اسی بڑے دن کی یاد سمجھی جاتی ہے کہ مسیح اس
میں پیدا ہوا۔
ہمارے مفسرین کو قرآن پر بحث کرتے ہوئے کبھی خیال نہیں آیا کہ قرآن میں
یہ ہے کہ جب بچہ پیدا ہونے والا تھا تو خدا نے کہا کھجور کا درخت ہلا اس سے کھجوریں گریں گی
اور کھجور دسمبر میں ہوتی نہیں۔ کھجور ہوتی ہے اگست ستمبر میں۔ سو قرآن کے رو سے مسیح
پیدا ہوا اگست ستمبر میں اور انجیل کی رو سے پیدا ہوا 25 دسمبر کو ۔ اب اِدھر تو یہ اختلاف