چودہ زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
192
متفرق امور
کسی کے ذہن میں نہیں آیا تھا۔ پھر یہ ثابت کرنا کہ قرآن سچا ہے اور انجیل جھوٹی ہے یہ
بڑا مشکل کام ہے۔ تو میں نے انجیل کی شہادتوں کو لے کر پھر یہ ثابت کیا ہے کہ انجیل میں
جو بعض مظالم کی طرف اشارہ ہے اُن کے لحاظ سے لازماً یہی ماننا پڑتا ہے کہ وہ اگست ستمبر
میں پیدا ہوا تھا اور جھوٹ بول کے ایک اور مصلحت کے لئے اس کی پیدائش دسمبر میں
بتائی گئی۔ اس طرح اور کئی نئے مسائل اس بحث میں آئے ہیں۔ چونکہ سورۃ مریم میں
حضرت مسیح کا واقعہ آتا ہے اس میں کئی نئے مطالب نکلے اور بیان کئے گئے ہیں۔
غرض ہمارے علماء کو چاہئے کہ کتب فقہ ، حدیث ، فلسفہ ، فلسفہ فقہ ، قضاء،
فلسفه قضاء، اسلامی معیشت، پہلی صدی کی معیشت، مسلمانوں کے تنزیل کے اسباب وغیرہ
ایسے مضامین پر کتابیں لکھیں اور اُن کو شائع کریں تاکہ لوگوں میں بھی اُن کی علمیت کی
قدر ہو کہ یہ کام اچھا کر رہے ہیں اور جماعت کا بھی علم بڑھے۔
چودہ زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم اسی سلسلہ میں ہم نے سات تراجم کروائے ہیں۔ 1944ء
میں میں نے سات قرآن شریف کے ترجموں کے لئے جماعت میں تحریک کی تھی۔
جرمن کے لئے میں نے عورتوں کے کام سپرد کیا تھا کہ جرمن کا ترجمہ عورتوں کے خرچ
سے چھپے۔ اٹھائیس اٹھائیس ہزار کی میں نے تحریک کی تھی جس کو بعد میں 33،33 ہزار
میں بدل دیا گیا تھا۔ جرمن کا ترجمہ عورتوں کے سپر د کیا گیا تھا۔ اور ڈچ وغیرہ کا ترجمہ بنگال
اور اس کے نواحی کے لئے مقرر کیا گیا تھا یعنی بہار وغیرہ کے لئے۔ اور فرانس کا ترجمہ جو
تھا وہ دہلی اور یوپی وغیرہ کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ اور سپینش کا ترجمہ سرحد اور مغربی اور
شمالی پنجاب کے ضلعوں کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ اور پرتگیزی ترجمہ حیدرآباد اور بمبئی اور
مدراس کے سپرد کیا گیا تھا۔ اور روسی زبان کا ترجمہ لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور
گوجرانوالہ کے سپر د کیا گیا تھا۔ اور اٹالین زبان کا ترجمہ قادیان اور یوروپین ممالک کے جو
تھوڑے بہت احمدی ہیں اُن کے سپر د کیا گیا تھا۔ تو یہ سات زبانوں کے لئے خدا تعالیٰ کے
فضل سے تحریک ہوئی اور جماعت نے بڑے اخلاص سے اور بڑے جوش سے چندہ دیا
انوار العلوم جلد 24
193
متفرق امور
حالانکہ آج سے بہت تھوڑی جماعت تھی۔ دولاکھ پینتالیس ہزار روپیہ کے قریب رقم
اس میں جمع ہوئی گویا جو مانگی گئی تھی اُس سے بھی زیادہ۔ اٹھائیس اٹھائیس ہزار قرآن
66
کریم کے لئے تھا اور پانچ بے پانچ پانچ ہزار ” اسلامی اصول کی فلاسفی “ اور ایسی کتابوں کی اشاعت
کے لئے۔ تو سات کے حساب سے دولاکھ اکتیس ہزار بنتا ہے لیکن جمع غالباً دولاکھ پنتالیس
یا چالیس ہزار ہو گیا تھا جو مانگے سے بھی زیادہ تھا۔ اب ان سات ترجموں میں سے دو شائع
ہو رہے ہیں۔ ایک تو شائع ہو گیا ہے ڈچ زبان کا اور چونکہ ڈچ کی حکومت انڈو نیشیا میں تھی
اور انڈو نیشیا میں خدا کے فضل سے ہماری بڑی معزز جماعت ہے اس لئے جب انہوں نے فیصلہ
کیا کہ وہ میرے پاس ترجمہ بھیجیں گے تو میں نے کہا ایک ڈچ کا ترجمہ جو پریذیڈنٹ ہے
انڈو نیشیا کا، بادشاہ کا قائم مقام اُس کو بھی تحفہ کے لئے بھیجو۔ اُن کے ملک کو اِس زبان
کے ساتھ اُنس ہے۔ انہوں نے انگلستان میں دو ترجمے کتاب کے بھیجے اور اُن کو کہا کہ آپ
یہ آگے بھجوا دیں۔ انہوں نے ڈچ کے لحاظ سے جو ڈچ کی کمپنی ہوائی جہاز کی تھی اُس سے
جاکر ذکر کیا کہ ہم اس طرح قرآن بھیجوانا چاہتے ہیں اور ساتھ قصہ بھی بتا دیا کہ یہ چھپوایا
ہے ہم نے۔ اور ایک ہم اپنے امام کے پاس بھجوانا چاہتے ہیں اور ایک پریزیڈنٹ سکار نو کو
پیش کرنے کے لئے اپنی جماعت کو دینا چاہتے ہیں کہ وہ کہ وہ سکار نو کو پیش کرے۔ اُن پر تو اس
کا ایسا اثر ہوا کہ انہوں کہا یہ تو ہمارے لئے ایک بڑا تاریخی واقعہ ہے اور عزت کی بات ہے
اس میں کوئی سوال تجارت کا ہے ہی نہیں۔ ہم آپ کے امام کو بھی خود پہنچائیں گے اور
وہاں بھی پہنچائیں گے ۔ آپ ہمارے پاس لائے ہم آپ اس کی پیکنگ کریں گے اور آپ
اس کو پہنچائیں گے آپ صرف اُن کو اطلاع دے دیں کہ ان کے نمائندے کراچی میں
آکے لے لیں اور ان کے نمائندے آکے ہم سے انڈو نیشیا میں لے لیں۔ چنانچہ انہوں
نے کہا پیکینگ آپ نہ کریں ہم اپنے طریق پر خود کریں گے اُس کی شان کے مطابق۔
چنانچہ انہوں نے قرآن دے دیئے۔ پیکنگ اُنہوں نے کی۔ ہم نے کراچی کو تار دے دیا
ہماری جماعت والے وہاں گئے۔ جس وقت ڈچ ہوائی جہاز آیا انہوں نے ان کے حوالے
کر دیا اور وہ میرے پاس پہنچ گیا۔ میرا ارادہ ہے کہ اگر گورنر جنرل اس کو منظور کریں تو
انوار العلوم جلد 24
194
متفرق امور
چونکہ پاکستان سے روپیہ کا پرمٹ لیا تھا وہ جو میری کاپی آئی ہے وہ اُن کو پیش کر دی
جائے۔ دوسری کاپی انڈو نیشیا پہنچی۔ چنانچہ پر سوں سید شاہ محمد صاحب جو امیر ہیں وہاں کے
اور رئیس التبلیغ ہیں اور یہاں آئے ہوئے ہیں اُن کو وہاں سے اخبارات پہنچ گئے ہیں۔ اس
کے اوپر انہوں نے بہت اعزاز کیا ہے فوراً انہوں نے وہاں کے پریزیڈنٹ کو دعوت دی
کہ ہم پیش کرنا چاہتے ہیں اور اُس نے بھی فوراً منظور کیا۔ تصویریں بھی چھپی ہوئی آئی ہیں
کہ پریزیڈنٹ بڑے ادب سے کھڑا ہوا ہے لینے کے لئے اور ہمارا آدمی اُن کو قرآن دے
رہا ہے۔ اور پھر انہوں نے ریڈیو پر دو دفعہ اعلان کروایا۔ پھر تمام بڑے بڑے اخباروں
نے اُس پر مضمون لکھے جن میں کہا گیا کہ یہ بڑا عظیم الشان اور اہم کام ہے۔
جرمن میں چھپ رہا ہے جو عورتوں کی طرف سے ہے۔ وہ چونکہ ریوائز ہو چکا
ہے اور وہ چھاپتے بڑی جلدی ہیں کیونکہ ڈچ قرآن کے متعلق ابھی دو مہینے ہوئے اطلاع
آئی تھی کہ پریس میں گیا ہے اور اب چھپ کے کاپیاں بھی پہنچ گئی ہیں۔ پریس کے
معلوم ہوتا ہے کہ بہت بڑے انتظام ہیں وہ بھی امید ہے کہ اور تین مہینے میں شائع ہو جائیگا
گویا اب ہمارے صرف پانچ ترجمے باقی ہیں۔ ہاں انگریزی کا ترجمہ بھی اب خالی چھپ
رہا ہے یعنی پہلے تو ایک تفسیر چھپ رہی ہے۔ اس کے ساتھ صرف دیباچہ قرآن ہو گا اور
انگریزی کا ترجمہ ہو گا۔ اس کے علاوہ اسی سال ہمارا سواحیلی کا ترجمہ (جو افریقن زبان ہے
اُس میں شائع ہوا ہے او راس کی وہاں خدا کے فضل سے بہت شہرت ہو رہی ہے۔
مولویوں نے فتوے دیئے کہ یہ کافروں کا ہے اس کو نہیں چھونا۔ لیکن عجیب بات یہ ہے
کہ سب سے زیادہ چندہ غیر احمدیوں نے دیا ہے اور کثرت کے ساتھ وہ خرید رہے ہیں
اور لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں یعنی ایک خاندان نے ساڑھے بارہ ہزار روپیہ چندہ
دیا ہے اس کے لئے۔ اور کوئی پچاس جلدیں خرید رہا ہے، کوئی 25 خرید رہا ہے،
کوئی 10 خرید رہا ہے ، کوئی 12 خرید رہا ہے۔ مولویوں کو انہوں نے جواب دے دیا کہ یہ تو
خدمت اسلام ہے اس میں ہم اُن کے ساتھ ملنے کے لئے تیار نہیں۔
ملائی زبان کے متعلق میں شائد کل پر سوں کہہ چکا ہوں کہ تار پرسوں ہی
انوار العلوم جلد 24
195
متفرق امور
آئی ہے کہ خدا کے فضل سے ملائی زبان کا ترجمہ مکمل ہو گیا ہے اب اس کے چھپنے کا انتظام
کیا جائے گا۔ بنگالی میں ہم ترجمہ کروارہے ہیں۔ انڈو نیشین زبان میں بھی ہم ترجمہ کروا
رہے ہیں۔ گور مکھی اور ہندی میں بھی ترجمہ ہو رہا تھا شائد مکمل بھی ہو گیا ہے (گورمکھی
مکمل ہو چکا ہے)۔
اور پھر اردو میں بھی ترجمہ انشاء اللہ تعالیٰ جلدی ہو جائے گا کیونکہ میری بڑے
عرصہ کے بعد یہ رائے قائم ہوئی ہے کہ اردو کے ترجمہ پر ہم کو خاص زور دینا چاہئے۔
کیونکہ تعلیم کا اثر دل پر نہیں ہوتا جب تک اپنی زبان میں نہ پڑھی جائے۔ میں اس پر
مدتوں سے غور کر رہا تھا کہ عیسائیوں میں باوجود دہریت کے عیسائیت کے ساتھ محبت ہے
اور مسلمانوں میں مومن ہو کے بھی اتنی محبت نہیں۔ تو میں آخر اس نتیجہ پر پہنچا کہ ہم
نے ایک ضروری چیز پر زور دیا اور ایک اور ضروری چیز کو ترک کر دیا۔ قرآن کا متن پڑھنا
بیشک ایک ضروری چیز ہے اور اس کو چھوڑنا نہیں چاہئے ورنہ تحریف پیدا ہو جاتی ہے لیکن
ساتھ یہ بھی زور دینا چاہئے تھا کہ اردو جاننے والے اردو میں ترجمہ پڑھا کریں۔ قرآن کی
تلاوت کریں۔ ایک رکوع وہ پڑھ لیا پھر یہ ایک رکوع اردو میں پڑھ لیا۔ جب تک وہ اردو
میں نہیں پڑھتے اُس وقت تک تھوڑی عربی جاننے والا اُس کے مضمون کو کہیں اخذ نہیں
کرے گا۔ طوطے کی طرح رٹا دو اس کا وہ اثر نہیں ہو گا جتنا کہ اپنی زبان میں پڑھنے سے۔
جب بائبل کے پڑھنے سے عیسائی پر اثر پڑتا ہے کیونکہ وہ انگریزی میں یا جرمن میں پڑھتا
ہے اور وہ اس کے دل میں داخل ہوتی چلی جاتی ہے تو میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ با محاورہ
اردو زبان میں ترجمہ جلد شائع کیا جائے اور پھر ساری جماعت سے اصرار کیا جائے کہ تم
روزانہ اس اردو کی تلاوت کیا کرو علاوہ عربی کے۔ تا کہ یہ مضامین تمہارے دل میں داخل
ہو جائیں۔ اس طرح گویا ہماری جماعت کے چودہ تراجم کی انشاء اللہ تعالیٰ تکمیل ہو جائے گی
جن میں سے سات ہو چکے ہیں (انگریزی کا بھی ہو چکا ہے اس لئے آٹھ ہو چکے ہیں) اور
باقی جو ہیں (چھپے ہوؤں کو میں نے نکال دیا تھا) وہ چھپ چکے ہیں اُن کو ملایا جائے تو یہ گیارہ
ہو گئے۔ دو تین اور ہیں جو کہ ہونے والے ہیں۔ لیکن ضرورت یہ ہے کہ ہماری جماعت
انوار العلوم جلد 24
196
متفرق امور
پھر اُن کو پھیلائے۔ اگر وہ ترجمے پڑے رہیں تو پھر فائدہ کیا۔ قربانی کرنی چاہئے اور اپنے
بجٹوں میں سے ایک حصہ ایسا ضرور رکھنا چاہئے کہ جس کے ذریعہ سے لٹریچر کو شائع کیا
جائے۔
اب عیسائی ہے عیسائی کو ہماری تبلیغ وہ اثر نہیں کر سکتی جتنا کہ قرآن اثر کر سکتا
ہے۔ ہم اُس عیسائی کے سامنے آدھا گھنٹہ بات کریں گے تو ایسا ہی ہے جیسے کہ حسین عورت
کا کان دکھا دیا۔ کسی وقت ہم نے حسین عورت کی بھوں دکھا دی۔ کسی وقت ایک حسین
عورت کے ہم نے بال دکھا دیئے۔ کسی وقت ایک حسین عورت کی ایک ہم نے چھنگلیادرکھا
دی۔ کسی وقت ہم نے ایک حسین عورت کی دوسری انگلی دکھا دی۔ کسی وقت ایک حسین
عورت کا ہم نے انگوٹھا دکھا دیا۔ کسی وقت ذرا سا برقع اتار کے اُس کا رنگ دکھا دیا۔ اس
سے تو کوئی عاشق نہیں ہوتا لیکن وہ سامنے آجاتی ہے جب ننگی ہو کر پھر ہر ایک فریفتہ
ہو جاتا ہے۔ تو قرآن تو ایسا ہے جیسے اسلام کی ہم نے پوری شکل اُس کو دکھا دی اور ہماری
تبلیغ ایسی ہے جیسے اس کو کوئی کان دکھا دیا ، ناک دکھا دیا، آنکھ دکھا دی۔ تو عشق کے پیدا
کرنے کے لئے اُس کی ساری صورت کا پیش کرنا ضروری ہے۔ پس قرآن جیسی تبلیغ دنیا
میں اور کوئی نہیں۔ دوسری ساری باتیں اس کی محمد ہیں اور وہ ایسی ہی ہیں جیسے ایک حسین
عورت کے ساتھ ایک اچھا دوست مل جاتا ہے۔ کسی کی بیٹی ہے اُس کی شادی کرنی ہے تو
اسلام نے جائز رکھا ہے شادی ہوئی ہو تو دیکھ لے ۔ 2 اِدھر وہ دکھاتا بھی ہے پھر ساتھ
زبانی بھی تعریف شروع کر دیتا ہے کہ یہ ایسی اچھی ہے ، ایسی نیک ہے، ایسی بھلی مانس ہے
تو ہماری تبلیغ تو ایسی ہی ہے جیسے کہ دیکھی ہوئی خوبصورت عورت کے آگے کوئی کہہ دے
بڑی شریف ہے، بڑی نیک عورت ہے ، تمہارے گھر میں برکت آجائیگی۔ تو اصل تو یہی
چیز ہے جب ایک انسان عورت کو دیکھے گا، اُس کی عقل کو دیکھے گا، اُس کے علم کو دیکھے گا
توہ فیصلہ خود کرے گا شریعت نے اُس کے اختیار میں رکھا ہے فیصلہ کرے۔ لوگوں کی
باتوں پر تو نہیں رکھا۔ اس لئے اصل اسلام لانا جو ہے تو قرآن کے اوپر ہے۔ ہماری باتوں
سے تو صرف ایک ضمنی تائید ہوتی ہے ورنہ اصل خوبصورتی اسلام کی قرآن سے ہی پتہ
9