تحریک جدید اپنے اہم ترین دُور میں سے گزررہی ہے

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
198
متفرق امور
اور بعض دفعہ ایسے آنکھوں کے اندھے ہوتے ہیں کہ زرد کو سرخ دیکھتے ہیں اور سرخ
کوسبتی دیکھ لیتے ہیں۔ ایسے ہی اُس شخص کی مرض ہے کہ اپنی مفید چیز کو تو پسند نہیں
کرتا اور غیر مفید کو پسند کرتا ہے۔
تو یہ اپنے اندر احساس پیدا کرو کہ جو تمہاری مخالفت کرتا ہے بلاوجہ اور دشمنی
کرتا ہے تم نے وہ اخبار نہیں خریدنا۔ جب دو اخبار ہیں اور دونوں غیر ہیں تو کیا وجہ ہے کہ
تم اُس غیر کے پاس نہیں جاتے جو شریف ہے تاکہ اُسکی حوصلہ افزائی ہو اور اُس غیر کو
نہیں چھوڑتے جو کہ شرارتی ہے اور تمہیں بدنام کرتا ہے۔ تو جب سلسلہ کے باہر اخبار لینا
پڑے تو ہمیشہ ہی ایسے رسائل اور اخبار لو جو تمہاری مخالفت نہیں کرتے یا تمہاری تائید
کرتے ہیں۔ دونوں قسم کے ہو سکتے ہیں۔ مثلاً "نوائے وقت“ ہے اس نے خاص طور پر
کبھی مخالفت نہیں کی۔ پہلے بھی میں اس کی تائید کر چکا ہوں کہ جب وہ اصولی بات لکھتا
ہے احمدیت کی کچھ تائید ہی کر جاتا ہے۔ مثلاً ظفر اللہ خان کے خلاف اُس نے لکھا مگر بنیاد
یہی رکھی کہ جب ساری قوم کہتی ہے ہٹ جائیں تو ظفر اللہ خان کیوں نہیں ہٹ جاتے۔ یہ
نہیں کہا کہ ظفر اللہ خان چونکہ احمدی ہے ہٹ جاتے۔ یہ کہا کہ قوم میں خواہ مخواہ شور پڑا
ہوا ہے ظفر اللہ خان کیوں نہیں چھوڑ دیتے وزارت۔ تو یہ بالکل اور مسلک ہے اس میں
ہماری مخالفت نہیں ہے اِس میں ایک کا من سنس کی بات ہے جو ہماری سمجھ میں نہ آوے
اُس کی سمجھ میں آگئی “۔ (غیر مطبوعہ مواد از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
تحریک جدید اپنے اہم ترین ”اب میں اس ضروری امر کو لیتا ہوں کہ
دور میں سے گزر رہی ہے رہی ہے ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ اسے
سے
اچھی طرح ذہن نشین کرلے اور اپنے آپ کو اس بوجھ کے اٹھانے کے لئے تیار کرے۔
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ دور اول کے بدلنے کے ساتھ جو ایک قسم کا تغیر ہوا ہے
اس کی وجہ سے جیسے گاڑی کا کانٹا بدلتا ہے تو انسان کو دھکا لگتا ہے اسی طرح اس تغیر کا نتیجہ
یہ نکلا ہے کہ اس دفعہ چالیس فیصدی وعدے کم آئے ہیں۔ چالیس فیصدی جب زیادہ

انوار العلوم جلد 24
199
متفرق امور
آتے تھے تب بھی خرچ پورا نہیں ہوتا تھا لیکن چالیس فیصدی کم آنے کے تو یہ معنے ہیں
کہ سب مشن بند کر دیئے جائیں اور مشنریوں کو خالی بٹھا رکھا جائے۔ یہ نتیجہ محض اس
بات کا ہے کہ باوجود میرے کہنے کے کہ یہ تحریک صرف چند سالوں کے لئے نہیں لوگ
اسے وقتی تحریک سمجھتے رہے۔
میر اتجربہ ہے کہ باوجود اس کے کہ لوگوں کو سمجھاتے چلے جاؤ کوئی اثر نہیں ہوتا
لیکن قادیان میں میں کہہ رہا تھا کہ دیکھو تم نے قادیان سے نکلنا ہے تو سارے ہنس کے
کہتے تھے ہمیں یو نہی جوش دلا رہے ہیں مگر قادیان سے پھر نکل آئے۔ پھر میں نے کہنا
شروع کیا دیکھو ابھی تم نے یہاں زیادہ دیر رہنا ہے لیکن یہیں ہمارے آدمی لوگوں کو کہتے
پھرے کہ میاں کیا مکان بنانا ہے اب تو ہم قادیان جانے والے ہیں۔ یہاں بے چارے
ایک دوست تھے جو فوت ہو گئے وہ جب کوئی مکان بنوانے لگتا تو اُسے جاکے کہتے کیا کر
رہے ہو مارچ میں تو ہم نے وہاں جانا ہے اب کے گندم وہاں کاٹنی ہے ۔ اس عرصہ میں وہ
آپ فوت ہو گئے اور سات سال کے بعد یہیں دفن ہوئے۔ تو وقت پر سمجھاتے رہو دلوں
پر کچھ ایسی گرہ پڑ جاتی ہے کہ سمجھنے میں ہی نہیں آتے ۔ میں جماعت کے لوگوں کو بار بار
کہتا رہا کہ تمہیں اسلام کے لئے دائمی طور پر قربانیاں کرنی پڑیں گی مگر اس کو سنتے ہوئے
بھی لوگ سمجھتے تھے کہ یہ تو ہوا مذاق۔ حقیقت یہی ہے کہ یہ صرف چند سالوں کی بات
ہے اور اب جبکہ میں نے کھول کر بتا دیا ہے کہ یہ تحریک ہمیشہ کے لئے ہے تو بس خاموش
کھڑے ہیں وعدہ ان کے منہ سے نہیں نکلتا لیکن سوچ لو اس کا نتیجہ کیسا خطر ناک ہے۔ اگر
یہی حالت رہی تو ہمیں اپنے سارے مشن بند کرنے پڑیں گے اور کہنا پڑے گا کہ جماعت
چندہ نہیں دیتی مگر کیا ایسی صورت میں ہم دُنیا کو اپنا منہ دکھانے کے قابل رہیں گے ؟ پس
اس غفلت کو دور کرو اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو ہمار افرض ہے کہ ہم اپنے اس کام کو
بڑھاتے چلے جائیں اور اتنا بڑھائیں کہ دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی تبلیغ پہنچ جائے یہ
چیز ہے جو ہم کو ساری دُنیا پر ممتاز کرتی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی