تمہارا ایک ایسا فخر جسے کوئ چھین نہیں سکتا
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
200
متفرق امور
وو
66
تمہارا ایک ایسا فخر جسے کوئی چھین نہیں سکتا " الفتح " اخبار مصر کا
ایک شدید مخالف اخبار
ہے پچیس تیس سال سے وہ ہماری مخالفت کرتا آتا ہے لیکن تبلیغ کے سلسلہ میں اُسے
لکھنا پڑا کہ احمدیوں کے مقابلہ میں ہماری شرم سے گردنیں جھک جاتی ہیں ہمارا روپیہ ان
سے سینکڑوں گنے زیادہ ہے، ہمارے آدمی ان سے سینکڑوں گنے زیادہ ہیں، ہماری طاقت
ان سے سینکڑوں گنے زیادہ ہے لیکن تبلیغ اسلام کے لئے غیر ملکوں میں جا کر جو یہ لوگ
کام کر رہے ہیں اس کے مقابلہ میں ہمارے پاس صفر ہے۔ حالانکہ وہ شدید دُشمن ہے لیکن
کہتا ہے اس بات میں ہم کو ماننا پڑتا ہے سچائی کا ہم کس طرح انکار کر دیں۔ تو یہ ایک ایسی سے سکائی کا ہم کس طرح انکار کر دی ہے تو ۔
چیز ہے جس میں خدا تعالیٰ نے تم کو ایسا فخر دیا ہے کہ سوائے اس کے کہ کوئی ڈھیٹھ بن
کے انکار کر دے اس کے لئے اور کوئی صورت ہی نہیں ہے؟ جیسا کہ روپیہ کسی کے ہاتھ
پر رکھ دو تو وہ کہتا جائے کہ کچھ بھی نہیں ہے یا چھوٹے بچے بعض دفعہ کھیلتے ہیں تو یو نہی ماں
یا باپ کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر کہتے ہیں کہ میں نے روپیہ دیا ہے مٹھی بند کر لو۔ وہی بات
ہے اگر کوئی شخص ہماری تبلیغ دیکھ کر بھی کہتا ہے کہ کوئی تبلیغ نہیں تو ساری دُنیا اس پر ہنستی
ہے کہ احمق آدمی ہے تبلیغ ہو رہی ہے ، لوگ مسلمان ہو رہے ہیں یہ کس طرح کہتا ہے کہ
تبلیغ نہیں ہو رہی۔ غرض ایک ہی چیز ہے جس کا کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔ اگر اس خوبی
کو جس کا کوئی بھی دُنیا میں انکار نہیں کر سکتا، جس کو دشمن بھی مانتا ہے تم تلف کر دیتے ہو
تو پھر مجھے نہیں سمجھ آتی کہ اور کونسی دلیل ہے جس سے میں تمہیں سمجھا سکوں۔
مسیحیت کو تم برا کہتے ہو، کہتے ہو یہ دجال ہیں لیکن مسیحیت رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے چھ سو سال پہلے کی آئی ہوئی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کو
تیرہ سو پچیس سال کے قریب اور مسیح کے زمانہ کو 1953ء سال گزرے ہیں لیکن باوجود
سوا چھ سو سال اوپر ہونے کے اُن کی یہ حالت ہے کہ آج بھی ساری دنیا میں عیسائی مبلغ
پھر رہا ہے۔ اور مسلمانوں کو تبلیغ چھوڑے ہوئے بارہ سو سال گزر چکے ہیں بس پہلی صدی
کے بعد مسلمانوں نے کہا بہت ہو گیا اب نہیں ضرورت۔ مگر خیر ان کی تو کچھ بات بھی تھی
کی
انوار العلوم جلد 24
201
متفرق امور
وہ چند کروڑ ہو گئے تھے مگر تم تو نہ تین میں ہو نہ تیرہ میں۔ ابھی بہت ہوئے ہی نہیں۔ تم
کس طرح تھکے بیٹھے جا رہے ہو ۔ اگر تمہاری تعداد بھی کروڑوں کروڑ ہو چکی ہوتی، اگر تم
بھی دنیا میں کوئی غلبہ حاصل کر چکے ہوتے ، اگر تم کو دُنیا میں تجار تیں مل جاتیں، تم کو
حکومتیں مل جاتیں اور پھر تم سست ہو جاتے تو سمجھ میں آ سکتی تھی کہ تھک گئے۔
بے وقوفی سے اُنہوں نے سمجھ لیا کہ ہم نے بڑی ترقی کر لی ہے لیکن تم نے تو ابھی کچھ بھی
حاصل نہیں کیا۔ ایک آدمی جس نے روٹی کھالی ہو ، پیٹ بھرا ہوا ہو وہ اگر کہہ دے کہ
شام کا کھانا نہیں کھائیں گے پیٹ بھرا ہوا ہے تو اُس کو بھی ہم بے وقوف ہی سمجھیں گے
اور کہیں گے کہ شام کو پتہ لگے گا۔ لیکن ایک آدمی جو فاقے بیٹھا ہے وہ اگر کہے ہم نہیں
پکاتے پیٹ بھرا ہوا ہے اُس کو سوائے پاگل کے ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔ تو تمہارے سامنے تو
ایسا کام پڑا ہوا ہے کہ جس میں سے کوئی حصہ تم نے کیا ہی نہیں۔ تم خدا کے سامنے بھی
جوابدہ ہو ، تم انسانوں کے سامنے بھی جوابدہ ہو ، تم اپنے نفس کے سامنے بھی جوابدہ ہو ، تم
اپنی اولادوں کے سامنے بھی جوابدہ ہو۔ تمہاری آنے والی اولادیں کہیں گی کہ میرا باپ
کتنا بے وقوف تھا کہ اس نے میرے لئے کانٹے ہوئے ، کتنا قریب کا زمانہ اس کو ملا، اسے
وہ دلائل اسلام کی تائید میں ملے جن کو مسیح موعود نے پیش کیا تھا وہ دلائل ملے جو
قرآن کریم کی نئی تفسیروں سے اس کے سامنے آگئے تھے۔ وہ ذرائع ملے کہ نوجوان اپنی
زندگیاں وقف کر کے آگے آرہے تھے لیکن پھر بھی اس بے وقوف نے اُس وقت قربانی
نہ کی اور آج ہمارے لئے یہ امر تباہی اور ذلت کا موجب بنا ہوا ہے۔ پس تمہارا فرض ہے
تمہاری اولادوں کے لئے ، تمہارا فرض ہے خدا کے سامنے ، تمہارا فرض ہے اپنے نفس کے
سامنے ، تمہارا فرض ہے اپنی قوم کے سامنے ، تمہارا فرض ہے اسلام کے سامنے ، تمہارا
فرض ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کہ تم اپنی اس ذمہ داری کو ادا کرو اور اسلام
کے نام کو دُنیا کے کناروں تک پہنچاؤ۔
پس اس کام میں کسی قسم کی کوئی سستی اور اُنیس بیس کا سوال نہیں۔ زیادہ سے
زیادہ تم یہ کہہ لو گے کہ یہ ہمارا پیر بنا بیٹھا ہے مگر اس کو نہیں پتہ لگا کہ یہ تحریک دائمی ہے۔
انوار العلوم جلد 24
202
متفرق امور
تم بے شک کہہ لو کیا حرج ہے۔ میں تو اس کی حکمت سمجھتا ہوں کہ مجھے اگر اُس وقت پتہ
لگ جاتا تو تم نے اتنی دور نہیں چلنا تھا۔ یہ تو خدا نے جیسا جانور کو گھاس دکھا دکھا کر آگے
لے جاتے ہیں اسی طرح کیا ہے کہ گھاس دکھایا تھوڑا سا چلایا۔ پھر گھاس دکھایا پھر آگے
چلایا۔ پھر گھاس دکھایا پھر آگے چلایا لیکن ایک وقت آگیا کہ اس نے کہا چھوڑو اس مخول
کو سیدھی طرح ظاہر کرو کہ تمہیں قیامت تک یہ کام کرنا پڑے گا۔
دیکھو اسلام باوجود اپنے سارے دلائل کے اس وقت دنیا کی آبادی کا زیادہ سے
زیادہ 1/4 حصہ ہے اور عیسائیت اپنی ساری نا معقولیوں کے تعداد کے لحاظ سے دنیا کے
3 / حصہ سے زیادہ ہے اور طاقت کے لحاظ سے تو ساری طاقت اس کے پاس ہے۔ نوے
فیصدی طاقت اس کے پاس ہے دس فیصدی لوگوں کے پاس ہے۔ یہ نتیجہ ہے ان کے تبلیغ
کرنے کا انہوں نے باطل کی تائید کی اور اس کو غالب کر دیا۔ مسلمانوں نے سچ کی تائید نہ
کی اور سیچ مغلوب ہو گیا۔
خدا نے یہ قانون بنایا ہے کہ جو شخص کسی مقصد کے حصول کے لئے کوشش
کرے گا وہ جیتے گا جو نہیں کرے گا وہ مغلوب ہو جائے گا۔ اور جو عیسائیت کا لوگوں کے
دماغ پر اثر ہے اس کو اگر دیکھیں تو وہ سو فیصدی ہے۔ یعنی اب جو مسلمان کہلانے والے
ہیں اگر تم ان سے باتیں کرو تو ان کے خیالات، ان کا فلسفہ ، ان کی آراء، ان کے فیصلے
سارے عیسائیت کے ماتحت ہیں ۔ اسلام والی کونسی بات ہے۔ صرف یہ کہہ دیں گے
اسلام زندہ باد “ اور اس کے بعد ساری عیسائیت کی باتیں شروع کریں گے۔
اسلام زندہ باد، اسلام میں ڈیمو کریسی ہے حالانکہ ڈیمو کریسی تو ہے ہی امریکہ اور
انگلستان کا لفظ ۔ یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ٹنا بھی نہیں تھا۔ ڈیمو کریسی
کہاں سے آگئی ۔ تم یہ کہو کہ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ اس کو اصل شکل میں پیش کرو پھر
آپ دنیا فیصلہ کرے گی کہ یہ تعلیم ڈیمو کریسی سے کتنی ملتی ہے اور کتنی نہیں ملتی۔ یا کہہ
دیں گے اسلام میں روٹی کپڑے کا انتظام مسلمانوں نے کیا تھا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے
کہ اسلام میں کمیونزم ہے۔ غرض وہ نام جس کو سو سال پہلے بھی ہمارا باپ نہیں جانتا تھا وہ
انوار العلوم جلد 24
203
متفرق امور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر دیں گے حالانکہ کہنا یہ چاہئے کہ
اسلام روٹی کپڑے کا انتظام کرتا ہے پھر آپ ہی آپ لوگ فیصلہ کر لیں گے کہ کمیونزم
سے اس کا کتنا جوڑ ہے اور کتنا نہیں لیکن دماغ پر چونکہ عیسائیت کے خیالات غالب ہیں
اس لئے نقل کرنی جانتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں اگر ہم کہیں گے کہ اسلام کمیونزم ہے تو پھر
بہت سے لوگ کہیں گے واہ واہ بڑی اچھی بات ہے۔ حالانکہ وہ خوب جانتے ہیں کہ اسلام
کمیونزم نہیں لیکن ہم کو بے وقوف بنانے کے لئے کمیونسٹ بھی کہتے ہیں۔ بابا ٹھیک ہے
ٹھیک ہے اسلام کمیونزم ہے۔ اور جب کوئی کہہ دیتا ہے کہ اسلام ڈیمو کریسی ہے تو خوب
جانتے ہیں کہ اسلام وہ ڈیمو کریسی نہیں سکھاتا جو یورپ سکھاتا ہے لیکن وہ ہم کو اُلو بنانے
کے لئے کہتے ہیں ہاں ! بالکل ٹھیک ہے۔
قرآن کریم میں ڈیمو کریسی ہے تاکہ مسلمان ان کی تائید کرتے رہیں۔ غرض
آدھے ایک عقیدہ کے غلام بنے ہوئے ہیں اور آدھے دوسرے کے۔ ہمارا دماغ ان کے
ماتحت ہے ، ہمارے افکار ان کے ماتحت ہیں ، ہمارے ذہن ان کے ماتحت ہیں اور سو فیصدی
ہم ان کے ماتحت ہیں۔ مذہب کو لے لو حضرت عیسی خدا تعالیٰ کے ایک نبی ہیں اور ہم ان
کی عزت کرتے ہیں مگر سچا ہونا اور چیز ہے اور کسی کو اپنالیڈر تسلیم کرنا اور بات ہے۔
ہمارے لیڈر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق سب مانتے ہیں کہ آپ فوت ہو چکے ہیں لیکن یہ کہہ دو کہ عیسیٰ مر گیا ہے تو
دوسرے کے منہ میں جھاگ آنی شروع ہو جاتی ہے۔ یہ کیوں ہے؟ یہ محض عیسائیت کے
اثر کی وجہ سے ہے۔
عیسائی کہتے ہیں مسلمان ایسے روادار ہیں کہ عیسی جو اُن کا نبی نہیں تھا اس کو بھی
وہ زندہ مانتے ہیں اور ہم نے کہا سبحان اللہ ! اب تو عیسائی بھی ہماری تعریف کر رہے ہیں
اس لئے جتنا ہم اس کو آسمان پر چڑھائیں گے اُتنا ہی عیسائی ہم پر خوش ہو جائیں گے۔ غرض
تم کو ان سب کا مقابلہ کرنے کے لئے اور پھر دوسری رو جو کمیونزم کی ہے اس کا مقابلہ کرنے
کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑے گا۔ مسیحیت تم کو اخلاق اور تعلیم کے نام پر دھوکا دیتی ہے۔
انوار العلوم جلد 24
204
متفرق امور
۔ اور)CHRISTIAN CIVILIZATION( وہ کہتے ہیں کہ کرسچین سویلائزیشن
مسلمان بھی اپنی تقریر میں کہتا ہے کہ کرسچین سویلائزیشن۔ حالانکہ کوئی کرسچین سویلائزیشن
دُنیا میں نہیں ہے۔ اگر کوئی سویلیزیشن ہے تو محض اسلام کی سویلزیشن ہے مگر مسلمان
اسلامک سویلائزیشن کی موجودگی میں بولے گا تو کہے گا کر سچین سویلائزیشن کیونکہ یورپ
کے لوگوں سے اُس نے یہ لفظ سیکھا ہوا ہے۔ عیسائیت کے ساتھ اخلاق کا کوئی تعلق نہیں
بھلا یہ بھی کوئی تعلیم کہلا سکتی ہے کہ تیرے ایک گال پر اگر کوئی شخص تھپڑ مارے تو تو دوسرا
اس کی طرف پھیر دے 10 یہ بد اخلاقی اور بزدلی ہے یا بے غیرتی کی تعلیم ہے۔
اخلاقی تعلیم وہ ہے جو قرآن سکھاتا ہے کہ اگر مار کھانے میں فائدہ ہو تو مار کھا
اور اگر مارنے میں فائدہ ہو تو مار۔ بہر حال جس سے دُنیا کو فائدہ پہنچتا ہو ، جس سے لوگوں
میں امن قائم ہوتا ہو، جس سے دوسرے لوگوں کی اصلاح ہوتی ہو وہ کام کر ۔ نہ مار کھانا
اچھا ہے اور نہ مارنا اچھا ہے ۔ دونوں بڑے ہیں ہاں وہ چیز اچھی ہے جو اپنے موقع پر کی
جائے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک لطیفہ سنایا کرتے تھے۔ فرمایا کرتے تھے کہ
کہیں شیر اور بھیڑیا میں بحث ہو گئی کہ سردی پوہ میں ہوتی ہے یا ماگھ میں۔ خوب لڑے۔
شیر کہے پوہ میں ہوتی ہے بھیڑ یا کہے ماگھ میں ہوتی ہے۔ آخر بڑی دیر بحث کرنے کے بعد
اُنہوں نے کہا گیدڑ کو بلاؤ اور اُس سے فیصلہ چاہو۔ گیدڑ بے چارہ آیا اُس کے لئے وہ بھی
مار کھنڈ تھا اور یہ بھی مار کھنڈ ۔ اِس کی بات کہے تو وہ مارے، اُس کی بات کہے تو یہ مارے۔
آخر کہنے لگا ٹھہر جاؤ ذرا سوچ لوں۔ سوچ سوچ کر کہنے لگا
سنو سنگھ سردار بگھیاڑ راجی
نہ پالا پوہ نہ پالا ماگھ پالا واجی
یعنی ٹھنڈی ہوا چلتی ہے تو سر دی ہو جاتی ہے ورنہ سردی نہ پوہ میں ہے نہ ماگھ میں۔
ربوہ میں تو یہی ہوتا ہے کہ ہوا چلتی ہے تو ہم ٹھٹھر نے لگ جاتے ہیں اور ہوا بند
ہوتی ہے تو رات کے وقت دروازے کھول دیتے ہیں۔ تو اصل چیز یہی ہے کوئی آدمی
انوار العلوم جلد 24
205
متفرق امور
ایسا ہوتا ہے کہ اس کے منہ پر جب تک تھپڑ نہ ماریں اُس کی اصلاح نہیں ہوتی اور کوئی
آدمی ایسا ہوتا ہے کہ مارنا اس کے لئے مضر ہو جاتا ہے۔
میں نے کئی دفعہ قصہ عنایا ہے بچپن میں میرے پاس ایک کشتی تھی اس کو لڑ کے
چھیڑا کرتے تھے، لے جاتے تھے اور پھر اس پر کودتے تھے۔ اپنی طرف سے گویا کھیلتے
تھے مگر در حقیقت توڑتے تھے۔ آٹھ ادھر بیٹھ گئے آٹھ اُدھر بیٹھ گئے اور پانی میں غوطہ
دے دیا۔ میں جاؤں تو ہر روز دیکھوں کہ کشتی خراب ہو گئی ہے ۔ میرے جو دوست
سکول میں پڑھتے تھے میں نے ان سے کہا کہ یہ کیا ہوتا ہے ؟ اُنہوں نے کہا آپ کو پتہ
نہیں اسے تو دو پہر کے وقت لڑکے لے جاتے ہیں اور اسے خوب خراب کرتے ہیں۔ میں
نے کہا تم نے مجھے کیوں نہیں بتایا تم اب مجھے بتانا۔ اُنہوں نے کہا اچھا۔ دوسرے تیسرے
دن عصر کے قریب بھاگا بھاگا ایک لڑکا آیا کہنے لگا چلو اب وہ کشتی لے گئے ہیں۔ میں گیا تو
کیا دیکھتا ہوں کہ وہ کشتی ڈھاب میں لے گئے ہیں ، دس دس لڑکے اس پر سوار ہیں اور کچھ
بیچ میں لٹکے ہوئے ہیں اور اس پر چھلانگیں لگاتے ہیں۔ کوئی مٹی ڈالتا ہے، کوئی پانی پھینکتا
ہے غرض ایک کھیل مچائی ہوئی ہے جیسے فٹ بال ہوتا ہے۔ مجھے سخت غصہ آیا میں نے
اُن کو آواز دی کہ ادھر آؤ چونکہ ان میں سے کوئی قصائی تھا، کوئی نائی اور گاؤں میں ہماری
حکومت تھی وہ مجھ سے ڈر کر بھاگے حالانکہ وہ میرے قابو میں نہیں آسکتے تھے وہ مجھ سے
دوسری طرف تھے لیکن میری اس آواز کا رعب ایسا پڑا کہ وہ بے چارے چپکے سے کشتی
لے آئے اور کچھ بھاگ گئے۔ جوں جوں وہ آتے چلے جائیں انہیں ڈر آتا جائے کہ اب
ہمیں مار پڑے گی۔ آخر کود پڑے اور تیر کر نکل گئے۔ صرف ایک لڑکا رہ گیا اور وہی لیڈر
تھا اُن کا۔ وہ جس وقت کنارے پر کشتی لایا تو میں غصے میں اس کی طرف گیا وہ زیادہ مضبوط
تھا اور مجھے غرور تھا اپنے مالک ہونے کا۔ میں نے زور سے اُس کو مارنے کے لئے ہاتھ
اُٹھایا۔ اِس پر اُس نے اپنا منہ بچانے کے لئے ہاتھ آگے رکھ دیا۔ جب اُس نے ہاتھ رکھا تو
مجھے اور غصہ چڑھا اور میں اُسے مارنے کے لئے ہاتھ پیچھے لے گیا۔ جب میں تھوڑی دور
تک لے گیا تو اُس نے ہاتھ نیچے کر لیا اور کہنے لگا کہ مار لو ۔ بس اُس کا یہ فقرہ کہنا تھا کہ