ہر احمدی تہیّا کرلے کہ اُس نے بہرحال تحریک جدید میں حصّہ لینا ہے
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
206
متفرق امور
وہیں میر ا ہاتھ گر گیا اور اُس وقت یہ حالت ہوئی شرم کے مارے کہ مجھ سے واپس نہیں
ہوا جاتا تھا۔ تو کوئی وقت مارنے کا ہوتا ہے اور کوئی معاف کرنے کا ہوتا ہے ۔ کسی وقت
انسان مار کے اصلاح کرتا ہے اور کسی وقت معاف کر کے اصلاح کرتا ہے۔ یہ بے وقوفی
کی بات ہوتی ہے کہ ایک ہی چیز کو انسان لے لے اور کہے کہ اسی طرح کرنا ہے۔
اسلام نے ہم کو درمیانی تعلیم دی ہے۔ تو سویلائزیشن تو ہے ہی اسلام میں۔
سویلائزیشن اور کسی مذہب میں ہے کہاں کہ اس کا نام ہم کر سچن سویلائزیشن رکھیں
سوائے اسلام کے کوئی سویلائزیشن نہیں مگر چونکہ عیسائیت غالب ہے اس لئے ہم اس
کے پیچھے ناچتے ہیں۔ پس تم کو ان چیزوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہے
اور اسلامی تہذیب کو دُنیا میں پھیلانا ہے۔ دُنیا کے پاس جو کچھ ہے بے شک وہ بعض جگہ
پر امن بھی ہے لیکن اس امن کے ہوتے ہوئے بھی وہ دُنیا اندھیرے میں ہے جب تک
اسلام کا نور ان لوگوں تک نہیں پہنچے گا اُس وقت تک دُنیا کا اندھیرا دُور نہیں ہو سکتا۔
سورج صرف اسلام ہے جو شخص اس سورج کے چڑھانے میں مدد نہیں کرتا وہ دنیا کو ہمیشہ
کے لئے تاریکی میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور ایسا انسان کبھی دُنیا کا خیر خواہ یا اپنی نسل
کا خیر خواہ نہیں کہلا سکتا۔
ہر احمدی تہیّا کرلے کہ اُس نے اس وقت تک تحریک کے ذریعہ
سے جو تبلیغ ہوئی ہے اِس کے بہر حال تحریک جدید میں حصہ لینا ہے نتیجہ میں تھیں چالیس ہزار آدمی
عیسائیوں سے مسلمان ہو چکا ہے اور یہ طاقت روز بروز بڑھ رہی ہے اور اسے مضبوط کرنا
ہر احمدی کا فرض ہے بلکہ ہر مسلمان خواہ وہ احمدی نہ ہو اُس کا بھی فرض ہے کہ اس کام
میں مدد دے۔ اب چھوٹا کام ہونے کی وجہ سے مرکزی خرچ تبلیغ سے نسبتاً زیادہ ہوتا ہے
اگر کام پھیل جائے تو یہ نسبت کم ہو جائے گی۔ پیس:۔
اول تو یہ ضرورت ہے کہ ہر مبلغ کو ادھر اُدھر چلنے اور لیکچر دینے کے لئے اور ہال لینے
کے لئے اور لٹریچر تقسیم کرنے کے لئے زیادہ امداد یہاں سے پہنچے۔
انوار العلوم جلد 24
207
متفرق امور
دوسرے یہ ضرورت ہے کہ باہر کے ملکوں سے مزید طالب علم یہاں بلوائے جائیں اور
مرکز میں تیار کئے جائیں۔
تیسرے یہ ضروری لٹریچر وسیع پیمانہ پر تیار کیا جائے اور جماعت اسے خود پڑھے اور
مستحق لوگوں میں تقسیم کرے۔
چوتھے یہ کہ چندہ کو مضبوط کیا جائے اور کسی دور کے اختتام کو اختتام نہ سمجھا جائے بلکہ
یوں سمجھا جائے کہ ہم نے ایک چورن کھایا ہے تا کہ ہمارا ہاضمہ دین کے ہضم
کرنے کے لئے زیادہ مضبوط ہو جائے۔ اور یہ دور ہم کو اس لئے ملا تھا تا کہ ہم
آئندہ قربانیاں زیادہ شوق سے کر سکیں۔ اب اس چندے کو لازمی کر دیا گیا چندے کو
ہے اب ہر مرد اور ہر عورت کا فرض ہے کہ وہ اس میں حصہ لے لیکن ہماری
پانچ روپے کی شرط موجود ہے۔ جو پانچ روپے تک اکٹھا نہیں دے سکتا وہ دویل
کے پانچ دے دیں، تین مل کے پانچ دے دیں، چار مل کے پانچ دے دیں،
پانچ مل کے پانچ دے دیں، سارا خاندان مل کے پانچ دے دے لیکن حساب
کی سہولت کے لئے وہ قائم ہے کہ کم سے کم پانچ کی رقم ہو چاہے وہ کئی آدمی
مل کر دیں۔
میں جیسا کہ بتا چکا ہوں اس وقت تک کے وعدے گزشتہ سالوں سے چالیس
فیصدی کم ہیں اور یہ خطرناک بات ہے۔ خرچ اس وقت پچیس فیصدی زیادہ ہو چکا ہے اور
اور بڑھتا چلا جائے گا اس کا علاج یہی ہو سکتا ہے کہ :-
(1) ہر احمدی مرد اور عورت اس بوجھ کو اٹھانے کے لئے تیار ہو جائے اور 1/4
سے ایک ماہ کی پوری آمد تک حسب حال چندہ دے یعنی کم سے کم چندہ۔ ہر شخص کو شش
کرے کہ اپنی ماہوار آمدن کا 1/4 ایک دفعہ دے دے یعنی اڑتالیسواں حصہ سال کی
آمدن کا۔ یا دو فیصدی سمجھ لو اور آٹھ فیصدی تک جو زیادہ توفیق رکھتے ہیں۔ مثلاً تنخواہ زیادہ
ہے، شادی نہیں ہوئی یا بیوی ہے بچے نہیں یا بچے ہیں لیکن خرچ ایسے مقام پر ہے جہاں
خرچ کم ہوتا ہے یا تنخواہ اتنی زیادہ ہے کہ ان کے باوجود روپیہ بچ جاتا ہے تو ایسا آدمی
انوار العلوم جلد 24
208
متفرق امور
کوشش کرے کہ مہینہ کی ایک تنخواہ کے برابر دے دے لیکن چونکہ پہلے بعض لوگ
اس سے بھی زیادہ دیتے رہے ہیں میں نے کہا ہے کہ وہ فی الحال دس فیصدی کم کرنا شروع
کر دیں۔ جو لوگ ایسے ہیں وہ میرے خیال میں دس پندرہ فیصدی سے زیادہ نہیں ہوں گے
وہ اس سال مثلاً دس فیصدی کم کر دیں لیکن دوسرے آدمی جو اپنا چندہ بڑھائیں گے تو اس
انشاء اللہ پوری ہو جائے گی اور دو تین سال میں چندہ ADJUST ہو جائے گا۔
(2) دوسرے باہر کے مبلغ بیرونی مشنوں کو خود اپنا بوجھ اُٹھانے کے قابل
سے یہ
ی کمی
بنائیں۔
(3) تیسرے مرکز ، مرکزی خرچ کو بیرونی خرچ کے مقابل پر کم کرنے کی
کوشش کرے اور ہر 19 سال کے بعد اس انیس سال میں حصہ لینے والوں کی فہرست
شائع کی جائے جو ہر جماعت کے پاس جائے، ہر چندہ دینے والے کے پاس جائے اور
جماعت کی ہر لائبریری میں رکھی جائے تاکہ آئندہ نسلوں کے لئے وہ نشان رہے کہ
ہمارے دادا نے اتنے سال دین کی خدمت کے لئے اپنی آمد میں سے اتنا حصہ دیا تھا۔ جیسے
لوگ یہ یاد رکھتے ہیں کہ ہمارا پڑ دادا فلاں جگہ لڑا، فلاں لڑائی میں گیا اِسی طرح یہ جو
دینی لڑائی ہے اس کا اُن کے پاس ریکارڈ رہے گا۔ کتا بیں نکال نکال کے دوسروں کو
دکھائیں گے کہ ہمارے باپ دادا نے یہ خدمتیں کی ہیں۔ پھر اس طرح جو نئے آنے والے
احمدی ہیں ان میں بھی جوش پیدا ہو گا کہ ہم بھی اس ریکارڈ میں اپنا نام لکھوائیں۔
مرحومین کے متعلق ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چاہے کوئی ایک دو سال چندہ دے کر فوت ہو
گیا ہو اگر وہ اپنی زندگی میں با قاعدہ چندہ دیتا رہا ہے تو اُس کے اُنیس سال مکمل سمجھے جائیں
گے۔ اور یہ جو میں نے کہا ہے کہ بعض لوگ اپنا چندہ دس فیصدی کم کر سکتے ہیں اس کمی کو
پورا کرنے کے لئے دوسرے لوگ اپنا چندہ بڑھائیں اور اسے ایک مہینہ کی آمد تلک لے
آئیں۔ اسی طرح وہ لوگ جو اب تک تحریک جدید میں شامل نہیں ہوئے اُن کو شامل
کرنے کی کوشش کریں۔ ہمارے چندہ دینے والوں کی لسٹ صدر انجمن کے لحاظ سے کوئی
35 ہزار ہے لیکن تحریک جدید میں حصہ لینے والے صرف نو یا دس ہزار ہیں۔ گویا ابھی