زمیندار احباب پیداوار بڑھانے کی کوشش کریں

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
209
متفرق امور
اس سے ڈھائی گنے اور آدمی موجود ہیں جو اس چندے میں شامل نہیں ۔ اگر یہ سارے
کے سارے شامل ہو جائیں تو اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ جو بعض پر بہت زیادہ بوجھ
ہے وہ اگر ہم کم کریں گے تو اس کے نتیجہ میں کمی نہیں آئے گی بلکہ پھر بھی چندہ میں
زیادتی ہوتی چلی جائے گی۔ اب آپ لوگوں میں سے ہر شخص کو یہ فیصلہ کر لینا چاہئے کہ
چاہے دو دو مل کر ، تین تین مل کر کم سے کم رقم جو چندہ تحریک جدید کی ہے اس کا دینا اپنے
اوپر واجب کر لیویں اور کوئی جماعت ایسی نہ رہے جس کے تمام افراد شامل نہ ہو جائیں۔
مثلاً بچوں کی طرف سے بھی بے شک پیسہ پیسہ دو پر ہر بچے کا نام لکھاؤ ، ہر بیوی کا نام لکھاؤ
اور پھر جو مل کے ٹوٹل ہو جائے اگر پانچ نہیں بنتا تو پھر کسی اور خاندان کو ساتھ شامل کر لو
اور اُن کو ملا کے پانچ کر لو یا پانچ سے زیادہ کر لو۔ اسی طرح جو غیر ملکی جماعتیں ہیں اُن کو
بھی کوشش کرنی چاہئے کہ وہ اپنی اپنی جگہ پر اپنے بوجھ اُٹھانے کے لئے خود تیار ہوں تاکہ
اُن کے روپیہ سے دوسری جگہ مشن کھولے جا سکیں“۔ (الفضل 4 مئی 1960ء)
زمیندار احباب پیداوار جماعت پاکستان کو اپنی آمد بڑھانے کی بھی
وو
بڑھانے کی کوشش کریں کوشش کرنی چاہئے ہمارے ملک کا زمیندار یقیناً اپنی آمد تین چار گنے بڑھا سکتا ہے۔ جاپان میں
ہماری گورنمنٹ نے ایک وفد بھیجا تھا جس نے آکر یہ رپورٹ کی کہ جاپان کی اوسط زمین
تین ایکڑ فی خاندان ہے۔ اور اُن کی اوسط آمدن چھ ہزار روپیہ ہے گویا دو ہزار روپیہ
فی ایکٹر جاپان میں آمد پیدا کی جاتی ہے۔ اس کے مقابلے میں ہماری دوہزار چھوڑ دو سو بھی
نہیں ہے سو بھی نہیں ہے بلکہ عام طور پر تو پچیس تیس روپے فی ایکڑ نکلتی ہے۔ اگر اُس کی
مزدوری اس میں شامل بھی کر لی جائے تو ساٹھ ستر اسی روپے آجاتی ہے۔ مربع والوں کی
بیشک سو سوا سو بلکہ ڈیڑھ دو سو تک بھی بعض کی آمد ہو جاتی ہے لیکن کجا دو ہزار اور کجا دو سو۔
اور کجا اوسط پچیس تیس ہونا اور کجا اوسط دو ہزار کی۔ دونوں میں بڑا فرق ہے۔ اس کی وجہ
یہ ہے کہ ہمارے ملک میں ابھی تک محنت کی عادت نہیں۔ ہمارا آدمی کم سے کم چیز پر
جس سے اُس کی روٹی چل سکے خوش ہو جاتا ہے۔ حالانکہ ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ

انوار العلوم جلد 24
210
متفرق امور
زیادہ آمد پیدا کریں کیونکہ ہم نے صرف روٹی نہیں کھانی بلکہ اولاد کو تعلیم بھی دلانی ہے
اور اس نے دین کی خدمت بھی کرنی ہے۔ اگر ہمارا ہر زمیندار اِس خیال سے محنت کرے
کہ میں نے اپنی اولاد کو تعلیم دلانی ہے، اگر اس خیال سے محنت کرے کہ میں نے دین کی
اشاعت کرنی ہے تو اُس کی زمینداری بھی ثواب بن جاتی ہے اور وہ بھی اُس کے لئے نماز
ہو جائے گی۔ مگر اس کے لئے وہ پوری کوشش نہیں کرتا۔ پوری کوشش وہ تبھی کرے گا
جبکہ اُس کو دل میں یقین ہو جائے کہ میری اس محنت کے نتیجہ میں دین اسلام پھیل جائے
گا، میری اس محنت کے نتیجہ میں میرے بچے تعلیم پا جائیں گے اور پڑھ جائیں گے۔ اگر
اس پر آئے تو دنیا کے باقی ملک جو ترقی کر رہے ہیں ہم کیوں نہ کریں۔ ہمارا مبلغ ایک اٹلی
میں تھا وہ آیا۔ ہم نے اُسے بعد میں ہٹا دیا تھا بعض تخفیفیں ہوئی تھیں مبلغین کی۔ تو
میں نے کہا تمہارا گزارہ کس طرح ہوتا ہے ؟ کہنے لگا میں نے انگریز عورت سے شادی کی
تھی میر اخسر دیتا ہے خرچ۔ میں نے کہا وہ کہاں سے لیتا ہے ؟ کہنے لگا اُس کا باپ تھا قنصل
انگریزی۔ چودہ ایکٹر اُس نے اٹلی میں زمین خرید لی تھی وہ اُس نے مرتے وقت چونکہ بیٹے
پر ناراض تھا اپنی بیٹی کو دے دی۔ بیٹی آگے کسی امیر خاندان میں بیاہی گئی اُس کو اس کی
ضرورت نہیں تھی تو اس نے مینجر بنایا ہوا تھا اپنے بھائی کو۔ تو وہ میر اخسر ہے وہ مجھے خرچ
دیتا ہے اور اُس میں ہمارا گزارہ ہوتا ہے۔ میں نے کہا کتنی زمین ہے؟ کہنے لگا چودہ ایکٹر۔
میں نے کہا چودہ ایکٹر خود کاشت کرتا ہے ؟ کہنے لگا نہیں۔ وہ آگے اُس نے اپنے پانچ چھ
مزارع بتائے کہ اُن کو اس نے دی ہوئی ہے۔ میں نے کہا تو پانچ چھ مزارع بھی اُس پر
خرچ کرتے ہیں ؟ اُس نے کہا ہاں۔ پھر اس میں وہ بھی خرچ کرتا ہے؟ کہنے لگا ہاں۔ میں
نے کہا پھر تمہیں بھی خرچ دیتا ہے۔ کہنے لگا ہاں۔ میں نے کہا اُس بہن کو بھی دیتا ہے؟
کہنے لگا ہاں۔ جو بچتا ہے اُس کو بھی بھیج دیتا ہے میں نے کہا یہ چودہ ایکڑ ہے یا چودہ ہزار ایکڑ
ہے آخر یہ کیا بات ہے ؟ اُن کے گزارے ہم سے مہنگے ہیں، ہماراز میندار بیچارہ پندرہ ہیں
میں گزارہ کر لیتا ہے وہ ڈیڑھ دو سو سے کم میں گزارہ نہیں کر تا ماہوار ۔ تو چھ خاندان وہ پل
رہے ہیں، ہزار روپیہ مہینہ تو وہ کھا رہے ہیں تیرا وہ انگریز بھی پانچ چھ سو خرچ کرتا ہو گا،

انوار العلوم جلد 24
211
متفرق امور
تیرے اوپر بھی تین چار سو خرچ ہوتا ہو گا، کوئی ڈیڑھ دو سو اپنی بہن کو بھی بھیجتا ہو گا یہ جو
تم دو ہزار روپیہ مہینہ کمارہے ہو یہ کس طرح کما رہے ہو؟ کہنے لگا اصل بات یہ ہے کہ
وہاں کے زمیندارے اور یہاں کے زمیندارے میں فرق ہے۔ کہنے لگا وہاں کا زمیندار
چھوٹے سے چھوٹا دنیا کی ہر چیز کر رہا ہوتا ہے۔ کہنے لگا چودہ کا کھیت ہے اس میں چھ مزارع
بیٹھے ہیں ہر مزارع اس طرح کاشت کرتا ہے کہ اُس میں چارہ کافی پیدا ہو جائے جس میں
دو تین بھینسیں وہ رکھے۔ اُن کا دودھ بیچتا ہے۔ ہر مزارع نے اپنے ٹکڑے میں درخت
لگائے ہوئے ہیں اُن کے اندر اُس نے شہد کی مکھیاں رکھی ہوئی ہیں اُن سے وہ شہد بیچتا
ہے۔ ہر مزارع نے باڑ کے ارد گرد پھول لگائے ہیں وہ مختلف وقتوں میں پھول ہوتے ہیں
اُن کے پھول بیچتا ہے۔ ہر مزارع کے درخت پھل دار ہیں وہ اُن سے آپ بھی کھاتا ہے
اور اپنے پھل بیچتا ہے۔ پھر اُن کے ہاں سور زیادہ پالتے ہیں ہر مزارع نے سور اور مرغیاں
رکھی ہوئی ہوتی ہیں وہ اُن سے سور اور مرغیاں بیچتا ہے۔ غرض اتنے لمبے اُس نے کام گنے
اور کہا کہ وہ تین چار ایکڑ اس طرح استعمال کرتا ہے اور رات دن اس طرح اُن میں محنت
کرتا ہے کہ اُس میں وہ سینکڑوں روپے کماتا ہے ایک ایکڑ میں۔
تو آخر ہماری زمینیں اُن سے ادنیٰ نہیں ہیں ہماری مشکل یہی ہے کہ ہمار از میندار
یہ کہتا ہے پیٹ کو روٹی مل جائے تو بس پھر اور کوئی بات نہیں ہے۔ آگے بیٹے پڑھیں نہ
پڑھیں ، دین کی مدد ہو یا نہ ہو۔ اگر چندہ ہم مانگتے ہیں تو اپنی زمین پر محنت کر کے وہ چندہ
نہیں دیتا اپنی قربانی کرتا ہے کہ اچھا دس روپے میں کماتا ہوں چلو وصیت کر دی روپیہ
اُس میں سے دے دونگا۔ اپنے آپ کو فاقہ مار کے چندہ دیتا ہے محنت کر کے گیارہ روپے کی
آمد نہیں پیدا کر تا کہ ایک روپیہ ہم کو دیدے بلکہ اُسی دس روپے میں سے ایک روپیہ ہم
کو دیتا ہے حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ جب ہم اُس سے چندہ مانگنے جائیں تو وہ کہے اب میں زیادہ
محنت کروں گا مجھ سے چندہ مانگ رہے ہیں اب میں دس کی آمد نہیں پیدا کروں گا اب میں
بارہ روپے مہینہ کروں گا۔ ان کو ایک روپیہ دو دو آنے دونگا تو میری آمد دس روپے چودہ
آنے ہو جائے گی۔ ہم روز چندہ مانگیں تو کہے اچھا اب میں اور محنت کر کے پندرہ روپے

انوار العلوم جلد 24
212
متفرق امور
مہینہ کماؤں گا۔ میں ان کو دو روپے دے دوں گا تیرہ روپے آپ رکھوں گا۔ غرض جتنا
اُس سے چندہ مانگیں اُتنا ہی وہ اپنی آمد کو بڑھائے تب جاکے اُس کے اندر بشاشت بھی رہ
سکتی ہے۔ تب جاکے اُس کے بچوں کی تعلیم بھی ہو سکتی ہے اور تب جاکے اسلام کی عظمت
اور طاقت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔
تو ہمارے زمینداروں کو چاہئے کہ وہ اپنے اندر عزم کریں بلکہ میں تو ایک تجویز
اور بتاتا ہوں کہ زمیندار تبلیغ کے لئے یہ اپنے اوپر فرض کریں اور اگر وہ مثلاً آٹھ کنال
ہوتے ہیں یا فرض کر و آٹھ ایکڑ ہوتے ہیں تو وہ یہ کہیں کہ ہم محنت کر کے اب کی دفعہ 19ایکڑ
بوئیں گے اور ایک ایکڑ کی آمدن ہم دین کی اشاعت میں دیں گے اس طرح اُن کے مال ائے اس طرح ان
میں برکت ہو گی۔ اگر وہ واقع میں دیانت سے کام لیں گے تو اس آٹھ کی جو آمد اُن کو ہوتی
تھی اُس کی جگہ بارہ کی پیدائش ہو گی اور وہ جو ایک زائد ہے وہ بغیر کسی اپنے پاس سے
قربانی کرنے کے وہ دین میں دیں گے۔ تو ہر زمیندار اپنے اوپر یہ فرض کرلے کہ وہ
پانچ فیصدی حصہ اپنی کاشت کا دے دیا کرے۔ چندہ کے لئے زائد کاشت کرے اپنی پہلی
آمد میں سے نہ دے بلکہ زائد کاشت کرے اور وہ رقم چندہ تحریک میں دے دے۔
ہمارا اندازہ یہ ہے کہ دو لاکھ ایکڑ کے قریب ہماری جماعت کے پاس زمین ہے تو
دولاکھ میں دس ہزار ایکڑ سالانہ بن جاتی ہے اگر صحیح محنت کے ساتھ اُس پر کاشت کی
جائے۔ اور اگر فرض کرو دو تہائی بھی لیا جائے کاشت میں سے نسبت کاٹ کر تو پھر بھی
اس کے معنے ہیں کہ چھ ہزار ایکڑ کاشت بنتی ہے۔ اگر 25 روپے رکھا جائے تو ڈیڑھ لاکھ
روپیہ کی صرف زمینداروں کی آمدن تحریک کے چندہ میں ہو جاتی ہے لیکن اس سے تو
زیادہ آمدن ہو جاتی ہے۔
میں مثال دینے لگا تھا کہ دیکھو غیر ملکوں نے اپنی پیداوار بڑھانے کے لئے کتنی
کوششیں کی ہیں۔ ہمارے اس علاقہ میں مکئی دس بارہ من ہوتی ہے سر گو دھا۔ لائل پور
وغیرہ سنا ہے اچھی مکئی 25-30 من ہو جاتی ہے اور عام طور پر 20-21 سندھ میں یا ادھر
دوسرے علاقوں بہاولپور وغیرہ میں ہوتی ہے۔ لیکن میں نے امریکہ سے پتہ لگایا تو انہوں نے کہا

انوار العلوم جلد 24
213
متفرق امور
ہمارے ہاں پچاس سے ں سے سو من تک فی ایکڑ مکئی پیدا ہوتی ہے۔ اب تم اس سے اندازا یہ سمجھ
لو کہ اگر چھ روپے پر بھی قیمت آجائے آجکل تو دس بارہ پر بکتی ہے لیکن اگر چھ روپیہ پر
بھی قیمت آجائے تو چھ سو روپیہ کی فی ایکڑ مکئی نکل آئی۔ تو انہوں نے بیج نکال لئے ہیں
ایسے جن بیجوں میں بہت زیادہ طاقت ہوتی ہے۔ میں نے ان بیجوں کے لئے خط و کتابت
شروع کی کہ ہم یہاں تجربہ کریں تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے مختلف زمینوں کا حساب لگا
کے کہ فلانی قسم کی زمین میں فلانا بیچ لگتا ہے فلانی قسم کا نہیں ہوتا ایک ہزار سے زیادہ قسم
کا بیج نکالا ہے تم بتاؤ تمہاری زمینیں کون سی ہیں کہ ہم بیچ دیں۔ ہم تو اس پر حیران ہو گئے
کہ ہم یہ ہزارواں حصہ کہاں سے نکالیں۔ ہم نے کہا یہ تو ہمارے لئے مجبوری ہے اُس نے
کہا پھر دوسری صورت یہ ہے کہ تم اپنا کوئی آدمی بھیجو جس کو ہم یہاں طریقہ سکھا دیں وہ
جائے پھر وہاں تمہاری زمینوں کو ٹیسٹ کرے تو پھر یہاں سے بیج بھیج دیا کریں گے۔ ہم
نے کہا یہ بھی ہمارے ساتھ مشکل ہے۔ انہوں نے کہا پھر یہ طریقہ ہے کہ ہم اپنا آدمی
تمہارے پاس بھیجتے ہیں وہ وہاں ٹیسٹ کرے گا اس کے لئے تم ہم کو چھ ہزار ڈالر دے
دو ( 18 ہزار روپیہ ) ہم نے اس کی بھی معذرت کی کہ ابھی تو ہمیں پتہ نہیں کہ کیا ہو جائے
گا یہ بھی مشکل ہے۔ آخر ایک فرم نے کہا تم دینی خدمت کرتے ہو ہم تم کو سوا من اندازہ
لگا کے تمہارے ملک کی زمین کا بیج بھیج دیں گے چنانچہ اب وہ بیچ آرہا ہے اگر وہ آگیا تو ہم
اُس کا تجربہ کریں گے ممکن ہے وہ ہماری زمینوں کے ساتھ فٹ کرے یا نہ کرے۔ میں
ا تو نے کہا دوسرا پیچ ہم کو بھیج دو۔ انہوں نے کہا وہ تو اب ہم نے چھوڑ ہی دیا ہے پچاس من یا
سو من جب پیدا ہوتی ہے تو ہم نے پندرہ بیس من کیوں پیدا کرنی ہے۔ ہماری عقل ماری
ہوئی ہے تو ہم نے وہ بیچ چھوڑ دیئے ہیں یہ نئے بیج شروع کر دئے ہیں۔ تو دیکھو اس طریقے
پر کتنی آمد نیں بڑھ جاتی ہیں۔
اسی طرح گنا ہے۔ گنا بہت زیادہ آمدن والی چیز ہے۔ ماریشس وغیرہ میں تین سو
من فی ایکڑ گڑ نکلتا ہے۔ سرگودھا میں بعض نہایت اچھے ٹکڑوں میں ایک سو پچاس من
تک گڑ بعضوں نے نکالا ہے لیکن ہماری عام اوسط جو ہے وہ تیس چالیس من تک ہے تو آب

انوار العلوم جلد 24
214
متفرق امور
تیس چالیس من والے اور تین سو من والے کی نسبت ہی کیا ہو سکتی ہے آپس میں۔ اگر
فرض کرو آٹھ روپے کھانڈ ہے تو تم یہ سمجھو کہ تمہارا پانچواں حصہ رہ جائیگی۔ یعنی چھ من
رہ گئی۔ تمہاری قیمت بنے گی اڑتالیس روپے اور اُن کی قیمت بنے گی 480 روپے۔ اس
سے تو 480 یعنی دس گنے قیمت لینے والا جو ہے۔ تمہارا کیا مقابلہ ہے۔ وہ دس ایکڑ پر کام
کرے گا اور اُس کی پانچ سو روپیہ کی مہینہ کی آمدن ہو گی تم دس ایکڑ کروگے اور 35 روپے
مہینہ کی آمدن ہو گی۔ دونوں کی کوئی نسبت نہیں۔
اسی طرح مثلاً تمباکو ہے۔ مجھے ایک دفعہ چودھری ظفر اللہ خان کہنے لگے کہ
اپنی اسٹیٹوں پر تمباکو کا تجربہ کروائیں۔ میں نے کہا چودھری صاحب ! ہم نے تمبا کو تو پینا !
نہیں تو یہ تجربہ کس طرح آجائے گا؟ تو ہنس پڑے کہنے لگے ایک شخص ریل میں مجھے ملا
اور اس نے مجھے کہا تمبا کو بوائیں۔ ہم نے مدراس میں اس کا تجربہ کیا ہے چار ہزار فی ایکڑ
نفع آرہا ہے تو آپ کے پاس اتنی زمینیں ہیں اور زمینیں ایسے علاقہ کی ہیں جن میں
تمبا کو اچھا ہو سکتا ہے تو کہنے لگے میں نے بیساختہ وہی بات کہی جو آپ نے کہی ہے۔ میں
نے کہا ہم نہیں تمباکو پیتے تو ہم نے تمباکو کیا ہونا ہے۔ تو کہنے لگا چو دھری صاحب! آپ
میری طرف دیکھئے۔ (وہ سکھ تھا) ہم پیتے ہیں ؟ کہنے لگا ہم نے آمدن لینی ہے۔ پینے والے
پیتے ہیں چاہے ہم بوئیں یا وہ بوئیں۔ جب دوسرے لوگ پیتے ہیں تو پھر ہمارا کیا نقصان
ہے۔ میں ہوتا ہوں میں نے تو پیسے لینے ہیں۔ کہنے لگا چار ہزار ایکڑ ہم کو نفع ہو رہا ہے
مدراس میں انگریزوں کے ساتھ مل کر میں کر رہا ہوں تو اگر آپ بوئیں تو آپکی تو پچاس
ساٹھ لاکھ کی آمدن ہو سکتی ہے بجائے اس کے کہ ڈیڑھ لاکھ کی ہو۔
پھر آلو ہیں یا ایسی اور کئی ترکاریاں ہیں، چیزیں ہیں جن کی بڑی بڑی قیمتیں آتی
ہیں لیکن ہمارے لوگ کوشش اُن کے متعلق نہیں کرتے۔ اب مجھے تجربہ کا پتہ نہیں
لیکن میں سندھ گیا تو اب کے ہمارا ایک نوجوان جس نے فرقان فورس میں کام کیا ہوا تھا وہ
بھی تحریک کی زمینوں پر ایک حصے کا منیجر تھا اُس نے مجھے اپنا باغ لگا یا ہوا دکھایا۔ اپنے شوق
پر اُس نے لگایا ہوا تھا۔ تو اُس نے اُس میں جاکر ہلدی یا شائد ادر ک دکھایا۔ میں نے کہا

انوار العلوم جلد 24
215
متفرق امور
یہ تم نے کس طرح ہوئی ؟ کہنے لگا میں نے اُدھر فوج میں دیکھا تھا اُدھر ہوتے ہیں اور وہاں
اُن کو ہزار ہزار روپے کی فی ایکڑ آمدن ہوتی ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ تو میں نے یہاں
تجربہ کے لئے لگائی ہے اور یہ درخت بڑے اچھے نکل رہے ہیں اب تین مہینے کو پتہ لگے گا
کہ پھل کیسا نکلتا ہے۔ بہر حال وہ درخت بڑے اچھے شاندار تھے اگر پھل لگ گیا ہو گا تو
اس کے معنے یہ ہیں کہ اس تجربہ میں بجائے پچاس یا سو کی آمدن کے ہزار یا ڈیڑھ ہزار کی
فی ایکڑ نکل آئے گی جتنی وہ بولیں گے۔
تو اچھے بیج کو تلاش کرنا اور ایسی چیزوں کو تلاش کرنا جو زیادہ نفع لانے والی ہوں
نہایت ضروری ہوتا ہے مثلاً مکھیر ہے سارا یورپ اور امریکہ اپنے کھیتوں میں مکھیر لگاتا ہے
مگر ہمارا ہندوستانی ہندوس نہیں لگاتا حالانکہ حالانکہ کھیر ۔ سے پیداوار بڑھ جاتی ہے۔ بہتیرا ہم نے
زمینداروں کو بتایا ہے کہ بھئی! یہ دیکھو خدا تعالیٰ نے قانون ایسا بنایا ہے، قرآن میں
صاف لکھا ہوا موجود ہے تمہاری پھر بھی سمجھ میں نہیں آتا کہ ہر چیز میں نر اور مادہ ہیں۔
گندم میں بھی نر مادہ ہیں۔ پھلوں میں بھی فرمادہ ہیں ان نر اور مادہ کا مادہ جو ہے اُس کو مکھی اُڑا
کے جاکے دوسری جگہ پر ڈالتی ہے جیسے ہمارے ہاں شادی کر دیتے ہیں نا۔ اُن کی شادی
مکھی کرتی ہے۔ مکھی ایک نر پر بیٹھتی ہے اور وہاں سے لے کر بیچ جا کے مادہ پر لگا دیتی ہے
اُس کی فصل دوگنی ہو جاتی ہے۔ اگر نر کا مادہ نہ ملے تو جیسے لکڑی خاکی انڈے دیتی ہے نا۔ تو
تھوڑے دیتی ہے۔ تو خاکی انڈے دیتی ہے فصل لیکن جس وقت نر اُس کو جاکے مل جائے
تو وہ فصل زیادہ دیتی ہے اس لئے یورپ والے فصل کے بڑھانے کے لئے خصوصاً اُن
فصلوں کے بڑھانے کے لئے جن میں نر اور مادہ کا زیادہ تعلق ہے مکھیر ضرور رکھتے ہیں۔ وہ
مکھیر جاکے بیچ دوسری جگہ پر لگاتا ہے اور اس کی وجہ سے فصلیں بڑھنی شروع ہو جاتی
ہیں۔ تو شہد کا شہد نکلتا ہے اور اس سے آمدن الگ بڑھتی ہے۔ لیکن ہمارے ملک میں
گورنمنٹ کی طرف سے بھی اعلان ہو چکے ہیں ایک محکمہ بھی ایک دفعہ بنا تھا
پری پارٹیشن (Pre Partition) کے زمانہ میں۔ لیکن پھر بھی لوگ ادھر توجہ نہیں
کرتے حالانکہ اپنی قومی حالت کے درست کرنے کے لئے اور اپنے دین کی حالت کو

آج 10 میں سے 10 باقی