تاجر اپنی تجارت بڑھائیں
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
216
متفرق امور
درست کرنے کے لئے ان چیزوں کے تجربے نہایت ضروری اور مفید ہیں۔
صناع اپنی صنعتوں کو ترقی دیں اسی طرح صناعوں کو میں کہتا ہوں کہ وہ بھی اپنی صنعتوں کو زیادہ سے زیادہ اچھا
بنانے کی کوشش کریں۔ وہی ہماری چیزیں ہیں جن کو یورپ والوں نے کہیں کا کہیں
پہنچا دیا ہے۔ مختلف قسم کے وہ بناتے ہیں پرزے ایسے جنکی وجہ سے اُس کی بناوٹ میں
بڑی زیادتی ہو جاتی ہے۔ مثلاً کوئی چیز ہم ہاتھ سے پکڑ کے بناتے ہیں اُس کی حرکت کی وجہ
سے اُس کی لرزش کی وجہ سے وہ دیر میں بنتی ہے۔ انہوں نے اس کے لئے پر زہ ایسا بنالیا بنتی پر زہ تی ہے۔ انہوں نے اس کے لئے پر یہ ایسا بنالیا
مثلاً پھنسا دیا۔ اُس میں پھنسا کے پھر وہ بڑی آسانی سے کام کرتے چلے جاتے ہیں۔ جس میں
ہمارا آدمی ایک بناتا ہے وہ دس بناتے ہیں تو ہمارے صناعوں کو بھی چاہئے کہ وہ ایجاد کی
طرف توجہ کریں۔ گاندھی جی نے جب چرخہ کی تحریک کی تو پانچ سو چرخہ اُن کے اتباع
نے ایجاد کیا تھا اور ایسے ایسے اچھے چرخے تھے کہ جنہوں نے ہمارے ملک کے کھدر کی
بناوٹ کو چار چاند لگا دیئے تھے اسی طرح اگر ہمارے آدمی اس بات میں لگیں کہ ترقی
کرنی ہے۔ پرزے ایجاد کرنے ہیں۔ نئی نئی مشینیں ایجاد کرنی ہیں تو پھر ہمارے صناع جو
ہیں ترقی کر جائیں گے۔
تاجر اپنی تجارت بڑھائیں اسی طرح تاجروں کو بھی اپنی تجارت کو بڑھانے
کی کوشش کرنی چاہئے اور اس کا طریقہ یہی ہے
دیکھو ہماری شریعت کا حکم ہے۔ چھوٹا چھوٹا حکم ہوتا ہے بڑی برکت والا ہوتا ہے۔ میں
نے دیکھا ہے جتنے میرے پاس تاجر دعاؤں کے لئے لکھتے ہیں مر گئے، مر گئے ۔ ایک ہی
وجہ نکلتی ہے کہ مال لیا پھر روک لیا اب بیٹھے ہیں کہ قیمت بڑھ جائے گی قیمتیں۔ یہ کس
طرح پتہ لگا کہ بڑھ جائیں گی؟ یہ کیوں نہیں پتہ لگا گھٹ جائیں گی۔
ہماری چونکہ سندھ میں کپاس بڑے پیمانہ پر ہوتی تھی اور وہاں ہیجنگ
(HEDGING) کرتے ہیں یعنی پیشگی بیچ لیتے ہیں۔ اس پیشگی بیچنے میں بعض دفعہ
تھوڑے سے روپیہ سے اپنی پیداوار سے زیادہ بھی بیچ سکتے ہیں اور اس میں بعض دفعہ
انوار العلوم جلد 24
217
متفرق امور
بڑا نفع آجاتا ہے۔ مجھے ایک وقت خیال آیا۔ میں نے دیکھا کہ اس میں شریعت کی کوئی
حرمت نہیں ہے جائز ہے بیع سلم ہے تو میں نے حکم دے دیا ایک انگریزی فرم کو کہ
میری طرف سے اتنی خرید لو۔ میں نے کہا نقصان ہو گا تو اِدھر اُدھر سے پُر کر لیں
گے۔ مہینہ کے بعد ریٹ اتنے بڑھے کہ میں نے اس کو تار دی کہ اس کو بیچ ڈالو۔ اُس نے
بیچ دی اور تیس ہزار روپیہ نفع آیا۔ پھر میں نے اس سے دُگنی اُس کو تار دے دی کہ اتنی
خرید لو۔ پھر اُس نے خرید لی۔ مہینہ کے بعد وہ اتنی بڑھ گئی کہ میں نے اُس کو تار دی کہ بیچ
ڈالو۔ اس میں مجھے کوئی ستر ہزار کا نفع آگیا۔ پھر میں نے اُسے کہا کہ اور اتنی خرید لوتین
مہینے کے اندر اندر دو لاکھ بیس ہزار کا نفع آیا۔ اس کے بعد میں نے سمجھا کہ یہ کام تو بڑا
اچھا ہے یہ خیال نہ آیا کہ اس میں گھاٹا بھی ہے ، نقصان بھی ہے۔ میں نے کہا اور خرید لو۔
پھر گرنی شروع ہو گئی۔ میں نے دو آدمی اپنے مقرر کئے وہاں۔ جب گرنی شروع ہوئی تو
چالیس ہزار کا نقصان ہوا۔ میں نے کہا چلو ڈیڑھ لاکھ بچتا ہے لیکن میں نے کہا اب تم ختم
کر دو۔ اب وہ جنہوں نے روپیہ دیا ہوا تھا وہ تو چاہتے تھے کہ ہم سے واپس لیں اس لئے
میں کہوں ختم کر دو اور وہ کہیں اب بڑھتی ہے قیمت۔ اب اس وقت نقصان ہو جائے گا
اس وقت روک لو پھر بڑھتی ہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اور چالیس ہزار کا گھاٹا پڑ گیا۔ مجھے اس کی
اطلاع ملی تو میں نے کہا میں نے تو تمہیں کہا تھا بیچ ڈالو۔ کہنے لگے انہوں نے کہا تھا بڑھنی
ہے قیمت۔ میں نے کہا اچھا اب تو بیچ دو۔ پھر وہ اُن کو کہیں کہ دیکھو جتنی گرنی تھی گرچکی
ہے اب اس نے بڑھنا ہے اس طرح وہ لیتے چلے گئے دولاکھ آٹھ ہزار کا گھاٹا ہوا۔ مجھے تو
اب مزا آیا میں نے کہا دیکھو اللہ تعالیٰ کا میرے ساتھ سلوک کہ پہلے میرے گھر میں
روپیہ بھیجا پھر نقصان کیا۔ جو پہلے نقصان ہو تا تو میر ادیوالہ نکل جانا تھا۔
ہمارا ایک عزیز میرے پاس آیا اور کہنے لگا میں آپ کو کہنے آیا ہوں بات۔ میں
نے حضرت صاحب کو خواب میں دیکھا ہے حضرت صاحب آئے او رکہنے لگے
دیکھو ( اسکی بھی زمینداری تھی) خواہ مخواہ کا غم اور مصیبت لینے کا کیا فائدہ ہے۔ آئندہ یہ
مت کام کرو، تو بہ کرو۔ اور پھر انہوں نے آپ کا نام لیا کہ اُن کو بھی میرا یہ پیغام پہنچا دینا