تعمیر مساجد کی تحریک
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
کی خوبی کا یقین دلائیں۔
219
متفرق امور
اور
(ب) جماعت، واقفین کو خاص واقفین کو خاص عظمت دے اور وقف سے بھاگنے والوں کو ذلیل
نا قابل التفات سمجھے۔ اب میں نے دیکھا ہے کہ روپیہ کھا گئے سلسلہ کا۔ آجاتے ہیں کہ یہ
وقف کیا ہے جی لڑکا۔ تو ہمارے اندر توفیق نہیں آپ اس کو بی اے ایم اے کرائیں اور
اپنی خدمت پر لگائیں۔ اُس کے اوپر آٹھ دس ہزار روپیہ خرچ کر کے ہم تعلیم دلاتے ہیں
پھر جس وقت ایم اے ہو گیا بھاگ جاتا ہے۔ کہتے ہیں جاؤ نالش کر کے وصول کرو۔ دس
روپیہ مہینہ دے دیں گے۔ اس قسم کے ٹھگ اور پھر جماعت اُن کو سروں پر بٹھاتی ہے۔
جماعت کے پریڈیڈنٹ ہمارے پاس آتے ہیں سفارشیں لے لے کے امیر لکھتے ہیں ہو گئی
غلطی اب جانے دیجئے۔ تو اگر یہ خزانے تمہارے پاس ہیں کہ لاکھوں لاکھ روپیہ تم لوگوں
کو دو اور حرام مال کھلاؤ تو تب بھی حرام مال کھانے کی تو جماعت میں عادت پڑ جائے گی
چاہے روپیہ تمہارا بچ جائے۔ نہ آوے وہ تو الگ رہا مگر حرام خوری کی جب کسی قوم میں
عادت پڑی تو پھر اُس کا کوئی ازالہ نہیں ہو سکتا اس لئے جماعت کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ جب
تم میں سے کوئی حرام خوری کرتا ہے تو تمہارے اندر غیرت ہونی چاہئے کہ تم نے پھر اُس
کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا۔
تعمیر مساجد کی تحریک پھر میں مساجد کی طرف توجہ دلاتا ہوں یہ نہایت اہم
مسئلہ ہے۔ مساجد اور مراکز باہر کے ملکوں میں ہونے
ضروری ہیں۔ ان کے بغیر تبلیغ عام نہیں ہو سکتی۔ افسوس ہے کہ اِس طرف توجہ کم
ہے۔ جو تجاویز مقرر کی گئی تھیں بہت ہی آسان تھیں مگر اُن پر ابھی تیس فیصدی بھی
عمل نہیں ہوا۔ زمیندار، مکان بنانے والے، پیشہ ور ، تاجر ، ملازم سبھی کا اکثر حصہ غافل
ہے حالانکہ یہ قربانی مشکل نہ تھی آسانی سے لاکھ ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالانہ چندہ ہو سکتا ہے
اور کسی ایک ملک میں مسجد اور مکان بن سکتا ہے مگر اب تک مسجد امریکہ کی زمین جو خریدی
گئی ہے اُس کا بھی قرضہ نہیں اترا۔ ہالینڈ میں عورتوں نے جو مسجد بنائی ہے اُس کا کچھ روپیہ
جمع ہے۔ مکان، زمین خریدی جا چکی ہے باقی کی میں آج اُن میں تحریک کر چکا ہوں۔
انوار العلوم جلد 24
220
متفرق امور
مردوں کو سب سے پہلا کام یہ کرنا چاہئے کہ جو ہم نے چندہ مقرر کیا ہے اُس کی
ادائیگی کی طرف وہ توجہ کریں۔ مثلاً ہفتے میں پہلے دن کی تجارت کا وہ نفع دے دیں یا جو
بڑے تاجر ہیں وہ مہینے کے پہلے سودے کا دے دیں جو ملازم ہیں وہ جو سالانہ ترقی ملے وہ
پہلی ترقی اُدھر دے دیا کریں جب کوئی بچہ ہو تو کچھ مسجد کے لئے دیویں۔ مکان بنادیں تو
کچھ مسجد کے لئے دیویں۔ شادی کریں تو کچھ مسجد کے لئے دیویں زمیندار کے پاس جتنی
زمین ہے اُس کی دو آنے فی ایکٹر شائد کاشت پر مقر رہے یا ساری زمین پر مجھے اس وقت یاد
نہیں وہ چندہ دے دیا کریں۔ مسجد کے لئے۔ اور اسی طرح جو وکلاء اور ڈاکٹر ہیں اُن کے
لئے بھی مجھے اس وقت پورا قاعدہ یاد نہیں مگر غالباً یہ ہے کہ جو اُن کی آمد پہلے سال کی تھی
اُس کے بعد جو ترقی ہو اُس کا دسواں حصہ دے دیں اور اسی طرح مہینہ کی یا سال کا ایک
دن مقرر رہے کہ اُس کی جو آمد پریکٹس کی ہو یا فیس کی ہو وہ دے دیا کریں۔ تو آپ سمجھ
سکتے ہیں کہ یہ اتنی معمولی بات ہے کہ اس قربانی کا کوئی پتہ بھی نہیں لگتا۔ اب جس کو آج
ترقی ملی ہے پانچ وہ اُس کو ۔ پندرہ سال کی ملازمت ہے تو اُس کو پندرہ سال ملنی ہے۔
ساٹھ روپے ایک سال میں بنتے ہیں پندرہ سال میں نو سو اُس کو ترقی ملنی ہے اِس نو سو
میں سے اُس نے صرف پانچ دینے ہیں خدا کے رستہ میں۔ تو کتنی چھوٹی سی قربانی ہے۔
اسی طرح ایک شخص نے 360 دن کمائی کرنی ہے۔ ان 360 دنوں میں سے بارہ دن کی
کمائی کا اُس نے صرف ایک سودے کا نفع دینا ہے ۔ یہ کتنی چھوٹی سی بات ہے۔ زمیندار
کا دو آنے فی ایکڑ اگر کاشت پر ہے تو اور بھی کم ہو گیا۔ قریباً 1 فی ایکڑ سمجھو۔ تو یہ کتنی
چھوٹی سی قربانی ہے۔
اسی طرح شادی بیاہ وغیرہ پر لوگ خرچ کرتے ہیں پانچ سو، چار سو ، دو سو، سو،
پچاس ہزار ، دو ہزار ۔ اُس وقت اگر پانچ یا دس روپے سلسلہ کے نام پر بھی دے دیئے جائیں
تو کون سی بات ہے۔ میں نے یہ کہا تھا کہ کم سے کم تم جو مجھ سے نکاح پڑھاتے ہو تو
مسجد میں کچھ دے دیا کرو۔ آخر فائدہ اٹھاتے ہو۔ کچھ ان لوگوں نے دینا شروع کیا تھا
اب تو میرے سامنے کسی نے نہیں دیا معلوم ہوتا ہے بھول گئے ہیں۔ اب کل نکاح ہونگے