اردو زبان سکھاو
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
221
متفرق امور
تو کل سارے چاہے روپیہ ، روپیہ دو، اٹھنی دو، دو روپے دو، پر دے دیناوہاں مسجد کے لئے۔
هیچ ، محنت تعلیم اور نماز اور نماز سب سے آخر میں میں یہ کہتا ہوں کہ چند اخلاق ہیں
اُن کی طرف توجہ کرو۔ سچ ، محنت کی عادت یہ دو اخلاق
ہیں اور فعل میں تعلیم اور نماز۔ قوموں کا وقار سیچ اور محنت سے بنتا ہے اور تعلیم اور نماز
قوموں کو خدا تعالیٰ کے قریب کر دیتی ہے اور بنی نوع انسان کے لئے مفید بنا دیتی ہے۔
تمام نوجوان نماز با جماعت اور تہجد کی عادت ڈالیں اور تمام عورتوں اور مردوں کو تعلیم دی
جائے۔ جس طرح میں نے عورتوں میں کہا تھا اِسی طرح میں مردوں کو کہتا ہوں کہ وہ بھی
انتظام کریں کہ کوئی احمدی ان پڑھ نہ رہ جائے اردو اُس کو پڑھائی جائے۔
اردو زبان سکھاؤ دیکھو ساری دنیا کی قوموں میں لوگ اپنی زبان سیکھتے ہیں اور
اپنی زبانوں سے سارے علم حاصل کر لیتے ہیں۔ ہمارا کام یہ
ہے کہ ہر علم اردو میں لے آئیں۔ تمہارا کام یہ ہے کہ ہر آدمی کو اردو سکھا دو بس وہ پھر
سارے علم سیکھ جائے گا اور وہی اپنے گھر میں بیٹھا ہوئے افلاطون اور سقراط بن جائے
گا۔ پس ہر پڑھا لکھا آدمی کم سے کم ایک یا دو آدمی کو سال میں پڑھانے کا وعدہ
کرے۔ اب یہ سٹیج پر تو سارے پڑھے لکھے بیٹھے ہیں بولو! سارے وعدہ کرتے ہو جا کر
پڑھانے کا ؟“۔
سٹیج پر بیٹھنے والے سب دوستوں نے حضور کے اس ارشاد پر وعدہ کیا کہ وہ سال
میں ایک یا دو آدمیوں کو لکھنا پڑھنا سکھا دیں گے اس کے بعد حضور نے فرمایا:-
اب سٹیج کے باہر والو ! جو تمہارے امیر وغیرہ یہاں بیٹھے ہیں وہ وعدہ کرتے
ہیں ؟ اب باہر کے جلسہ گاہ والو ! بولو! کہ جو پڑھنے والے ہو کوشش کروگے کہ اپنے میں
سے اپنے گاؤں اور آس پاس کے کسی ایک احمدی مرد یا عورت کسی کو پڑھانا لکھانا اور اردو
سکھا دو گے؟۔
اس پر بھی سب دوستوں نے وعدہ کیا۔ آخر میں حضور نے فرمایا:-
اللہ تعالیٰ تم کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں اتنی دیر
انوار العلوم جلد 24
222
متفرق امور
بول گیا ہوں۔ اب کل میری علمی تقریر ہو گی اگر خدا نے میری صحت قائم رکھی اور مجھے
66
بولنے کی توفیق ملی۔ وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعُلَمِيْنِ۔“
1 ری بیٹ : REBATE
( غیر مطبوعه مواد از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ)
2: مسلم كتاب البر والصلة باب النَّهَى عَنْ قَوْل هلك الناس میں یہ الفاظ ہیں
إِذَا قَالَ الرَّجُلُ هَلَكَ النَّاسُ فَهُوَ أَهْلَكَهُمْ
3 البداية والنهاية جلد 8 صفحہ 126 مطبوعہ بیروت 2001ء
:4 بطريق عیسائیوں کا مذہبی پیشوا ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 2 صفحہ 1159
کراچی 1979ء)
5: الأعلى : 10
250 : البقرة
7: اسد الغابہ جلد 2 صفحہ 50 بیروت لبنان 2001ء
8: الْأَعْرَاف : 200
9 بخاری کتاب النکاح باب النَّظر إِلَى الْمَرْأَةِ قَبْلَ التَّزْوِيجِ
10 متی باب 5 آیت 39
انوار العلوم جلد 24
223
سیر روحانی (7)
)28) دسمبر 1953ء(
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
سیر روحانی (7)
انوار العلوم جلد 24
224
سیر روحانی (7)