نئے لوگوں کی واقفیت کیلئے بعض پُرانی باتیں
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
227
سیر روحانی (7)
ہو جاتا ہے اس لئے میں زیادہ وقت نوٹ لکھنے پر بھی نہیں لگا سکتا تھا اور کچھ میری بیماری کی
وجہ سے لاہور کے ڈاکٹروں نے جو سنے تجویز کئے وہ ایسے مضعف 2 تھے کہ در حقیقت یہ
پچھلا سارا مہینہ ایسا گزرا ہے کہ اکثر حصہ مجھے چار پائی پر لیٹ کر گزارنا پڑتا تھا اور بیٹھنا بھی
میرے لئے مشکل ہوتا تھا اور دوائی بھی ایسی تھی جو کہ خواب آور تھی اسلئے اکثر وقت
مجھے اونگھ ہی آتی رہتی تھی اور میں کام نہیں کر سکتا تھا۔ پس ان مجبوریوں کی وجہ سے میں
نے صرف ایک مضمون پر ہی اکتفاء کیا اور آج اُسی مضمون کے متعلق میں کچھ باتیں
کہوں گا۔ بعض دفعہ الہی تصرف ایسا ہوتا ہے کہ چھوٹی سی باتوں کو اللہ تعالی لمبا کر دیتا ہے۔
اور بعض دفعہ طبیعت پر ایسا بوجھ پڑتا ہے کہ لمبی لمبی باتیں بھی مختصر ہو جاتی ہیں اس لئے
میں ابھی نہیں کہہ سکتا کہ وہ نوٹ جو در حقیقت ایک ہی مضمون کے متعلق ہیں اور اپنے
خیال میں میں نے انہیں مختصر کیا ہے آیا تقریر کے وقت بھی وہ لمبے ہو جاتے ہیں یا
چھوٹے ہو جاتے ہیں۔ بہر حال یہ اللہ تعالیٰ کے فعل پر منحصر ہے مجھے بھی نہیں معلوم اور
آپ کو بھی نہیں معلوم۔
نئے لوگوں کی واقفیت کیلئے بعض پرانی باتیں بعض لوگ جو نئے آئے ہیں اُن کی اطلاع
کے لئے میں یہ بتاتا ہوں کہ 1938ء میں میں نے ایک سفر کیا تھا۔ اُس سفر میں مختلف
جگہوں پر جب میں نے مختلف چیزیں پرانے آثار کی یا نیچر کی دیکھیں تو اُن کا میری
طبیعت پر ایک گہرا اثر پڑا۔ انسانی مصنوعات اور انسانی شان و شوکت کو دیکھ کر اور اسلام
کے نشانوں کو مٹا ہوا دیکھ کر اور اُس کی جگہ کفر اور ضلالت کو غالب دیکھ کر میری طبیعت
سخت غمزدہ ہوئی اور مجھے بہت رنج پہنچا۔
اس سفر میں ہم پہلے بمبئی گئے تھے ، بمبئی سے حیدر آباد گئے، حیدر آباد سے
پھر آگرہ آئے، آگرے سے دلی آئے اور دلّی میں ایک دن سیر کرتے ہوئے ہم
غیاث الدین تغلق کے قلعہ پر چڑھے وہاں سے ہمیں دتی کے تمام مناظر نظر آرہے
تھے۔ دلّی کا پرانا شہر بھی نظر آتا تھا، نیا شہر بھی نظر آتا تھا، قطب صاحب کی لاٹ بھی
انوار العلوم جلد 24
228
سیر روحانی (7)
نظر آتی تھی، نظام الدین صاحب اولیاء کا مقبرہ بھی نظر آتا تھا، لوہے کی لاٹ بھی نظر
آتی تھی اور لودھیوں کے قلعے بھی نظر آتے تھے ، شوریوں کے قلعے بھی نظر آرہے تھے،
مغلوں کے قلعے بھی نظر آتے تھے ، باغات بھی نظر آتے تھے ، غرض عجیب قسم کا وہ
نظارہ تھا جو نظر آرہا تھا۔ ایک طرف وہ شان و شوکت ایک ایک کر کے سامنے آرہی تھی
کہ کس طرح مسلمان یہاں آئے ، کس طرح اُنکو غلبہ حاصل ہوا ، کتنی کتنی بڑی انہوں
نے عمارتیں بنائیں اور اس کے بعد وہ خاندان تباہ ہوا، پھر دوسرا آیا تو وہ تباہ ہوا، پھر تیسرا
آیا اور وہ تباہ ہوا اور اب آخر میں یہ نشانات انگریزوں کی سیر گاہیں بنی ہوئی ہیں۔ اس
نظارہ کو دیکھ کر میری طبیعت پر ایک غیر معمولی اثر پیدا ہوا اور میں نے کہا۔ کیا ہے یہ دنیا
جس میں اتنی شاندار ترقی کے بعد بھی انسان اتنا گر جاتا اور تباہ ہو جاتا ہے۔ میرے ساتھ
میری بڑی ہمشیرہ بھی تھیں یعنی ہمشیروں میں سے بڑی ورنہ یوں وہ مجھ سے چھوٹی ہیں۔
اِسی طرح میری لڑکی امتہ القیوم بیگم بھی تھی اور میری بیوی اُم متین بھی تھیں، میں
وہاں کھڑا ہو گیا اور میں اس نظارہ میں محو ہو گیا۔ ایک ایک چیز کو میں دیکھتا تھا اور میرے
دل میں خنجر چبھتا تھا کہ کسی وقت اسلام کی یہ شان تھی مگر آج مسلمان انگریز کا ٹکٹ لئے
بغیر ان عمارتوں کے اندر جا بھی نہیں سکتے ۔ یہ عمارتیں جو مسلمانوں نے بنائی تھیں آج
یہاں سرکاری دفتر بنے ہوئے ہیں اور اس کو سیر گاہ بنا دیا گیا ہے۔ جن خاندانوں کے یہ
مکان تھے اُن کی نسلیں چپڑاسی بنی ہوئی ہیں، کلرک بنی ہوئی ہیں، ادنی ادنی کام کر رہی ہیں
اور یوروپین لوگوں کے ٹھڑے کھا رہی ہیں۔ غرض میں اِس بات سے اتنا متاثر ہوا کہ
میں کھڑے ہوئے انہی خیالات میں محو ہو گیا اور انہوں نے مجھے آوازیں دینی شروع کر
دیں کہ بہت دیر ہو گئی ہے۔ مگر میں چوٹی پر کھڑا اِس کو سوچ رہا تھا اور دنیا وَ مَا فِيهَا سے
غافل تھا۔ سوچتے سوچتے یکدم اللہ تعالیٰ نے میرے دل پر القاء کیا کہ ہم نے جو اسلام کو
قائم کیا تھا تو قرآن کریم کے لئے قائم کیا تھا ان عمارتوں کے لئے قائم نہیں کیا تھا۔ ہم نے
جو تم سے وعدے کئے تھے وہ قرآن کریم میں بیان ہیں، وہ یہ وعدے نہیں تھے جو
تغلقوں اور شوریوں نے سمجھے تھے بلکہ وہ وعدے وہ ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے