نوبت خانوں کی پہلی غرض

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
229
سیر روحانی (7)
کئے گئے تھے اور یہ چیزیں جو تم دیکھ رہے ہو ان کی مثالیں بھی قرآن کریم میں موجود ہیں
اور ان سے بہت زیادہ اعلیٰ اعلیٰ اور شاندار ہیں اور قیامت تک موجود رہیں گی تم ان کو دیکھ
کر کیا غم کرتے ہو جبکہ ان سے زیادہ شاندار چیزیں تمہارے پاس موجود ہیں۔ جس وقت
تم چاہو قرآن اُٹھاؤ اُس میں سے تمہیں یہ ساری چیزیں نظر آجائیں گی۔ سایہ
غرض بجلی کی طرح یہ مضمون میرے نفس میں گوندا اور میں نے وہاں سے
حرکت کی اور نیچے کی طرف اُتر نا شروع کیا اور میں نے کہا۔
"میں نے پالیا۔ میں نے پالیا"
جس طرح بُدھ کے متعلق مشہور ہے کہ وہ خدا کے متعلق غور کر رہا تھا کہ
رہے
سالہا سال غور کرنے کے بعد یہ انکشاف اُس پر ہوا اور بے اختیا ر ہو کر اُس نے اپنی
آنکھیں کھولیں اور کہا:
"میں نے پالیا۔ میں نے پالیا"
اس طرح اُس وقت بے اختیار میری زبان پر بھی یہ الفاظ جاری ہو گئے کہ:
"میں نے پالیا۔ میں نے پالیا"
میری بیٹی امۃ القیوم بیگم نے مجھ سے کہا۔ " ابا جان! آپ نے کیا پالیا؟" میں
اُس وقت اس دنیا میں واپس آچکا تھا۔ میں نے اُسے کہا۔ بیٹی ! میں نے پا تو لیا ہے لیکن
اب میں وہ تم کو نہیں بتا سکتا بلکہ ساری جماعت کو اکٹھا بتاؤں گا۔ چنانچہ اس پر میں نے
تقریر شروع کی جو ابھی تک جاری ہے اور جس کا ایک حصہ میں آج بیان کرنے والا
ہوں۔
نوبت خانوں کی پہلی غرض جو چیزیں میں نے وہاں دیکھی تھیں اور جنہوں
نے میرے قلب پر خاص اثر کیا تھا اُن میں سے
ایک چیز یہ تھی کہ میں نے وہاں نوبت خانے دیکھے ۔ یعنی ایسی عمارتیں دیکھیں جن میں
وہ جگہیں بنی ہوئی تھیں جن میں بڑی بڑی نو بتیں رکھی جاتی تھیں اور وہ خاص خاص
مواقع پر بجائی جاتی تھیں۔ میں نے تحقیقات کی کہ یہ نوبت خانے کیوں بنوائے گئے تھے

انوار العلوم جلد 24
230
سیر روحانی (7)
اور ان کی کیا غرض تھی ؟ اس پر مجھے معلوم ہوا کہ کچھ نو بتیں تو اس طرح رکھی گئی تھیں
کہ وہ سرحدوں سے چلتی تھیں اور دتی تک آتی تھیں ۔ مثلاً جنوبی ہندوستان میں چند
حکومتیں ایسی تھیں جو شروع زمانہ میں مغلوں کے ماتحت نہیں آئیں وہ ہمیشہ مغل
بادشاہوں سے لڑتی رہتی تھیں اور جب بھی موقع پاتیں مغلیہ چھاؤنیوں پر حملہ کر دیتی
تھیں۔ اس غرض کے لئے انہوں نے تین تین چار چار میل پر جہاں سے وہ سمجھتے تھے کہ
اُن کی آواز جا سکتی ہے نوبت خانے بنائے ہوئے تھے جو چلتے ہوئے دلی تک آتے تھے۔
جس وقت سرحدات پر حملہ ہوتا تھا تو نوبت خانہ پر جو افسر مقرر ہوتے تھے وہ زور سے
نوبت بجاتے تھے اُن کی آواز سن کر اگلا نوبت خانہ نوبت بجانا شروع کر دیتا تھا، اُس کی
آواز تیسرے نوبت خانہ تک پہنچتی تو وہ نوبت بجانا شروع کر دیتا اس طرح دکن سے دلی
تک چند گھنٹوں میں خبر پہنچ جاتی تھی۔ گویا یہ ایک تار کا طریق نکالا گیا تھا اور اس سے
معلوم ہو جاتا تھا کہ ملک پر حملہ ہو گیا ہے تو جس جہت سے نوبت خانوں کی آواز آتی تھی
اُس جہت کا بھی پتہ لگ جاتا تھا۔ بادشاہ فوراً لام بندی 2 کا حکم دے دیتا تھا اور کسی جرنیل کو
مقابلہ کے لئے مقرر کر دیتا تھا اور گھوڑ سوار فوراً چلے جاتے تھے جو جا کر خبر دیتے تھے کہ
تم مقابلہ کرو۔ اگر بھاگنا پڑے تو فلاں جگہ تک آجاؤ پھر ہماری اور فوج آجائے گی۔ چنانچہ
پھر فوج پہنچ جاتی تھی اور دشمن کا مقابلہ شروع ہو جاتا تھا۔ یہ نوبت خانے اِدھر بنگال سے
چلتے تھے اور دلی تک جاتے تھے اور اُدھر پشاور سے چلتے تھے اور دتی تک آتے تھے۔ جب
کوئی حملہ آور ایران کی طرف سے آتا تھا تو پیشاور کے پاس سے نوبت خانے بجنے شروع ہو
جاتے تھے اور چند گھنٹوں میں دلّی میں خبر پہنچ جاتی تھی کہ ادھر سے حملہ ہو گیا ہے۔ اُن
دنوں ملتان میں بڑی چھاؤنی تھی، پھر لاہور میں بڑی چھاؤنی تھی اور دتی تو خود
مرکز حکومت تھا۔ ان بڑی بڑی فوجی چھاؤنیوں کو حکم پہنچ جاتا تھا کہ اپنی فوجیں پشاور کی
طرف بڑھانی شروع کر دو اور پھر دلّی سے دوسرے جرنیل بھی پہنچ جاتے تھے۔
غرض نوبت خانوں کی غرض ایک تو یہ ہوا کرتی تھی کہ مرکز میں یہ خبر پہنچ
جائے کہ دشمن حملہ آور ہوا ہے۔ یہ ظاہر ہے کہ جس زمانہ میں ابھی تار نہیں نکلی تھی

آج 10 میں سے 10 باقی