قرآنی نوبت خانہ کا کمال
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
233
سیر روحانی (7)
دیکھنے کے لئے کہ تالیاں پیٹی ہیں اور بادشاہ وہاں سے گزرا ہے ۔ بس اتنی اطلاع آئی تو
خوش خوش وہاں سے آگئے کہ ہم بادشاہ کا جلوس دیکھنے کیلئے گئے تھے۔ غرض یہ تین
اغراض ان نوبت خانوں کی ہوا کرتی تھیں۔
اول : سرحدات کی طرف سے مرکز کو اطلاع دینا کہ دشمن حملہ آور ہے۔
دوم : مرکز کی طرف سے علاقہ کو اطلاع پہنچانا کہ بادشاہ یا اس کا ولی عہد بنفس نفیس اپنی
فوج کے ساتھ کناروں کی فوجوں کی مدد کے لئے چل پڑا ہے۔
تیسرے: یہ اطلاع دینا کہ بادشاہ سلامت آج در بار عام منعقد کر رہے ہیں اور عام اجازت
ہے کہ لوگ آئیں اور اور بادشاہ کی زیارت کر لیں اور اگر قریب پہنچ پہنچ جائیں تو اپنی
عرضیاں بھی پیش کر لیں بلکہ بعض جگہوں پر انہوں نے بکس لگائے ہوئے تھے
جن میں لوگ عرضیاں ڈال دیتے تھے اور بعض جگہ چھینکے 4 لڑکا دیتے تھے جن میں
لوگ عرضیاں ڈال دیتے تھے اور پھر بادشاہ انہیں پڑھ لیتا تھا۔
گویا یہ تین باتیں تھیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے نوبت خانے بنائے جاتے تھے۔
اور واقع میں اس نظارہ کا خیال کر کے خصو صاً انگریزوں کی کارو نیشن
(CORONATION) دیکھ کر دیکھنے والوں کو خیال آتا تھا کہ کس طرح ہمارے مسلمان
بادشاہ نکلتے ہونگے۔ اور جس طرح ہمارے ہندوستانی دُور دُور دھکے کھاتے پھرتے ہیں اسی
طرح اُس وقت انگریز سیاح آتے ہونگے تو دو دو میل پر بادشاہ کو دیکھنے کے لئے کھڑے
ہوتے ہونگے اور کہتے ہونگے ہم نے بھی بادشاہ کو دیکھنا ہے۔ مگر آج یہ حالت ہے کہ
انگریز تخت پر بیٹھتا ہے اور اُن پٹھان یا مغل بادشاہوں کی اولادیں دُور دُور تک دھکے
کھاتی پھرتی ہیں بلکہ ہم نے دہلی میں دیکھا ہے کہ شہزادے پانی پلاتے پھرتے تھے اس
طرح دل کو ایک شدید صدمہ ہوتا تھا۔
قرآنی نوبت خانہ کا کمال لیکن جب خدا تعالیٰ نے مجھے توجہ دلائی کہ ان
چیزوں کو تم کیا دیکھ رہے ہو ہم تم کو اس سے بھی
ایک بڑا نوبت خانہ دکھاتے ہیں جو قرآن کریم میں موجود ہے اور وہ اس سے زیادہ شاندار ہے۔
انوار العلوم جلد 24
234
سیر روحانی (7)
ا
ہوتی
تب میں نے سوچا کہ یہ جو نوبت خانہ بجا کر تا تھا اور جس سے وہ کناروں کو اطلاع دیا کرتے
تھے کہ دشمن داخل ہو گیا ہے اس کے مقابلہ میں قرآن کا نوبت خانہ کیا کہتا ہے۔ اس پر
میں نے ان نوبت خانوں کے متعلق تو یہ دیکھا کہ جب دشمن کی فوجیں ملکی سرحدوں میں
گھس آتی تھیں یا کم سے کم سرحدات تک آ پہنچتی تھیں تو اُس وقت نو بتیوں کو پتہ لگتا
تھا اب دشمن آرہا ہے اور وہ نو بتیں بجانی شرو شروع کر دیتے تھے۔ مگر اس کا نتیجہ یہ ہوتا تھا کہ
دشمن احتیاط سے اور اپنی فوجوں کو چھپا کر لاتا تو بعض دفعہ وہ سوسو سوسو میل اندر گھس آتا
تھا پھر کہیں پتہ د لگتا تھا کہ حملہ آور دشمن اندر گھس آیا ہے اور پھر اطلاع ہونی شروع ہونا
تھی۔ اس طرح عام طور پر حملہ آور کچھ نہ کچھ حصے پر قابض ہو جاتا تھا اور پتہ نہیں لگتا تھا
کہ وہ کس وقت آیا ہے۔ داخل ہونے کے بعد معلوم ہوتا تھا کہ دشمن اندر گھس آیا ہے
مگر اس نوبت خانہ کو میں نے دیکھا کہ اسلامی حکومت کا ایک نائب اور خدا کا خلیفہ مکہ
مکرمہ میں پھر رہا ہے، معمولی سادہ لباس ہے ، اُس کے ساتھی نہایت غریب اور بے کس
لوگ ہیں، حکومت کا کوئی واہمہ بھی اُن کے ذہن میں نہیں ہے ، ماریں کھاتے ہیں، پیٹتے
ہیں، بائیکاٹ ہوتا ہے، فاقے رہتے ہیں، جائیدادیں اور مکان چھینے جا رہے ہیں، غلاموں کو
پکڑ کر زمین پر لٹایا جاتا ہے اور اُن کے سینوں پر لوگ چڑھتے ہیں، کیلوں والے بوٹ پہن
کر اُن کی چھاتی پر کودتے ہیں۔ اور نہ مکہ والوں کے ذہن میں خیال آتا ہے کہ یہ کبھی
بادشاہ ہو جائیں گے ، نہ اُن کے ذہن میں کبھی خیال آتا ہے کہ ہم کبھی بادشاہ ہو جائیں
گے۔ غرض ابھی بادشاہت کے قیام کا کوئی واہمہ بھی نہیں لیکن بادشاہت کے بننے سے
بھی پہلے دشمن کے آنے کی خبر دی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے تمہارے ملک پر حملہ ہونے
والا ہے۔ فرماتا ہے وَ لَقَدْ جَاءَ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ
مُقْتَدِرٍ - أَلْفَارُكُمْ خَيْرٌ مِنْ أُولَيكُمْ أَمْ لَكُمْ بَرَاءَةً فِي الزُّبُرِ أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌ
مُنْتَصِرُ - سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّونَ الدُّبُرَ - بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَ آمَرُ - ہم
نے موسی کے ذریعہ سے فرعون کو جو کہ مصر کا بادشاہ تھا اور بنی اسرائیل پر ظلم کیا کرتا تھا
ڈرایا کہ دیکھو تم ہمارے بندے کے روحانی لشکر سے مقابلہ مت کرو ورنہ تمہیں نقصان پہنچے گا
انوار العلوم جلد 24
235
سیر روحانی (7)
لیکن اُس نے رسول کی پرواہ نہ کی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اُس کی بے اعتنائی اور اُسکے انکار اور
تکذیب کی وجہ سے ہم نے اُس کو پکڑ لیا اور معمولی طور پر نہیں پکڑا بلکہ ایک غالب اور
قادر کی حیثیت سے اُسکو پکڑا یعنی بعض گرفتیں ایسی ہوتی ہیں کہ انسان بہانے بنا کر اُس
سے نکل جاتا ہے مگر ہماری گرفت ایسی تھی کہ ایک تو اُس گرفت سے کوئی نکل نہیں سکتا
تھا دوسرے سزا ایسی تھی کہ اُس سے وہ بچ نہیں سکتا تھا۔ گورنمنٹیں بھی سزائیں دیتی
ہیں لیکن بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ وہ پھانسی کی سزائیں دیتی ہیں تو لوگ جیل والوں سے
مل جاتے ہیں ادھر رشتہ داروں کے ساتھ سمجھوتہ کر لیتے ہیں اور وقت سے پہلے پہلے وہ
زہر کھا کر مر جاتے ہیں اور گورنمنٹ کے جوں نے جو پھانسی کا حکم دیا ہوتا ہے وہ یو نہی رہ
جاتا ہے ۔ گزشتہ جنگ عظیم میں جو جر من لیڈر پکڑے گئے تھے اُن میں سے گوئرنگ
کے لئے امریکنوں نے بڑی تیاریاں کیں کہ اُس کو پھانسی پر لٹکائیں گے جس کا لوگوں پر
بڑا اثر ہو گا کہ دیکھو گوئرنگ جیسے آدمیوں کو امریکنوں نے سزادی ہے اور جر من بڑے
ذلیل ہوتے ہیں لیکن جس وقت پھانسی دینے کیلئے وہ اُس کے کمرہ میں گئے تو دیکھا کہ وہ
مرا پڑا تھا ۔ معلوم ہوا کہ کسی نہ کسی طرح جرمنوں نے اندر زہر پہنچا دیا اور وہ کھا کر
مر گیا۔ اب انہوں نے پکڑا تو سہی لیکن جو سزا دینے کا ارادہ تھا اس میں وہ کامیاب نہ
ہوئے۔ گویا آخذَ عَزِیز تو تھا مگر أَخْذَ عَزِيزِ مُّقْتَدِرٍ نہیں تھا یعنی پکڑ تو لیا وہ نکلا نہیں مگر جو
چاہتے تھے کہ سزا دیں اُس میں وہ کامیاب نہ ہوئے۔
پھر بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ مجرم ان کی سزا سے بھی پہلے نکل جاتا ہے
جیسے کئی مجرم جیل خانوں سے بھاگ جاتے ہیں ، کئی مقدموں سے پہلے بھاگ جاتے ہیں،
کئی پولیس کی ہتھکڑیوں سے نکل جاتے ہیں، بعض دفعہ اطلاع ملنے سے پہلے ہی بھاگ
جاتے ہیں اور پھر ساری عمر نہیں پکڑے جاتے۔ بعض دفعہ پولیس اُن کے پیچھے تیس تیس
سال تک ماری ماری پھرتی ہے۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دُنیوی حکومتوں میں تو یہ دو باتیں
ہوا کرتی ہیں یعنی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ مجرم بھاگ جاتا ہے لیکن ہم ایسا پکڑیں گے کہ وہ
بھاگ نہیں سکے گا۔ پھر کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ حکومت پکڑ تو لیتی ہے مگر جو سزا اس