ایک دوست کی بیعت کا دلچسپ واقعہ
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
240
سیر روحانی (7)
پر جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معاہدہ کرنا چاہتے تھے اور دوستی رکھنا چاہتے
تھے مکہ سے حملے کرنے شروع کر دیئے ۔ اور وہ مسلمان جو اگاؤ کا سفر کر رہے ہوتے تھے
اُن کو ٹوٹنا اور مارنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد پھر بدر کے موقع پر ایک باقاعدہ حملہ کر دیا
اور مسلمانوں کے ساتھ جنگ شروع کر دی مگر اس واقعہ کی ہجرت سے چار سال قبل آپ
کو خبر دی جا رہی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ تمہیں حکومت ملے گی، تمہارے شہر میں لشکر
داخل ہو گا اور سارے عرب کی فوجیں اکٹھی ہو کر آئیں گی مگر باوجود اس کے کہ وہ اکٹھے
ہونگے تمہارا مقابلہ اُن سے ہو گا اور وہ شکست کھائیں گے۔ اب دیکھو احزاب کی جنگ تو
کہیں تو دس سال بعد ہوئی مگر نو دس سال پہلے بلکہ حکومت بننے سے بھی چار سال پہلے خبر
دی گئی کہ اسطرح دشمن داخل ہو گا۔ اب کجا یہ نوبت خانہ اور ر کجا وه نوبت خانه که دشمن
اندر داخل ہو جائے تو بادشاہ کو خبر ہوتی تھی اور اتنی دیر میں وہ سو دو سو میل تک ملک پر
قابض بھی ہو جاتا تھا۔ کتنا بڑا زمین و آسمان کا فرق ہے جو ان دونوں نوبت خانوں میں پایا
جاتا ہے۔ چنانچہ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ احزاب کے موقع پر جب سارا عرب اکٹھا ہو گیا اور
اُس نے مدینہ پر حملہ کیا تو بجائے اس کے کہ مسلمانوں کے دلوں میں تکلیف اور گھبراہٹ
پیدا ہوتی یا ڈر پیدا ہو تا اُن کے ایمان بڑھنے شروع ہوئے کہ خدا تعالیٰ نے تو یہ خبر پہلے
سے دی ہوئی تھی۔ جب خدا نے پہلے سے خبر دی ہوئی ہے تو ان کے داخل ہونے سے
ہمیں کیا ڈر ہے۔ خدا نے کہا تھا کہ لوگ اکٹھے ہو کر حملہ کے لئے آئیں گے اور ہمیں اُمید
بھی تھی کہ آئیں گے اور جب وہ بات پوری ہو گئی تو اگلی کیوں نہ پوری ہو گی۔ یہ ایک بڑا
بھاری نشان ہوتا ہے۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
زمانہ میں مسلمانوں کی تباہی اور اُن کی خرابیوں کے متعلق خبریں دیں اور پھر بتایا کہ اس
کے بعد خدا تعالیٰ ایک ایسا زمانہ پیدا کرے گا کہ مسلمانوں کی تباہی دُور ہو جائے گی اور
مسلمان پھر ترقی کرنا شروع کر دیں گے۔
ایک دوست کی بیعت کا دلچسپ واقعہ چنانچہ میں نے پہلے بھی کئی دفعہ سنایا ہے کہ میں دلّی میں تھا، اِس
انوار العلوم جلد 24
241
سیر روحانی (7)
سفر میں نہیں بلکہ اس سے پہلے ایک سفر میں ہم قلعہ میں گئے تو وہاں جو شاہی مسجد ہے اُس
کو دیکھنے کے لئے چلے گئے میرے ساتھ سارہ بیگم مرحومہ اور میری لڑکی ناصرہ بیگم
تھیں۔ میں نے کہا اس مسجد میں کوئی نماز نہیں پڑھتا چلو نماز پڑھ چلیں کبھی نہ کبھی کوئی
نماز پڑھنے والا یہاں بھی آجانا چاہئے ۔ چنانچہ میں نے اُنکو ساتھ لیا اور وہاں نماز پڑھنی
شروع کی۔ چنانچہ ہماری نماز اور غیر احمدیوں کی نماز میں فرق ہوتا ہے وہ تو جیسے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے جس طرح مرغا دانے پھنتا ہے اسی طرح وہ کرتے
ہیں اور ہمیں یہ حکم ہے کہ خشوع اور خضوع کے ساتھ نماز پڑھو۔ غرض ہم جو نماز پڑھنے
لگے تو ہم نے نصف یا پون گھنٹہ نمازوں میں لگا دیا۔ میں ابھی نماز سے فارغ نہیں ہوا تھا
کہ میں نے دیکھا کہ جیسے کوئی جلدی جلدی جاتا ہے اس طرح میری بیوی اور میری بچی
دونوں جلدی جلدی مجھے چھوڑ کے پیچھے ہٹ گئیں۔ میں نے نماز سے سلام پھیرا اور باہر
آیا تو ساره بیگم مرحومہ سے میں نے کہا کہ تم کیوں آگئی تھیں ؟ انہوں نے کہا یہاں کوئی
اور مسافر عورتیں آئی ہوئی ہیں اور انہوں نے ہمیں اشارہ کر کے بلایا تھا جس پر ہم چلی
گئیں۔ پھر انہوں نے بتایا کہ ایک انجینئر ہیں ، وہ اپنی بیوی اور بیٹی کو لے کر ولایت جارہے
ہیں اور یہ جو بیٹی ہے یہ ایک احمدی سے بیاہی جانے والی ہے۔ منگنی اس کی ہو چکی ہے اور
لڑکا احمدی ہے۔ ماں نے کہا کہ میری یہ بیٹی احمدیوں میں بیاہی جانے والی ہے اور ان کے
امام یہاں آئے ہوئے ہیں اگر ان سے میرا خاوند مل لے تو ذرا تعلق پیدا ہو جائے گا کیونکہ
آئندہ احمدیوں کے گھروں میں ہم نے جانا ہے اس لئے انہوں نے بلا یا تھا کہ اگر آپ
اجازت دیں تو وہ آپ سے بات کر لیں۔ میں نے کہا آجائیں۔ اس کے بعد ہم ذرا آگے کوئی
جگہ دیکھنے کے لئے چل پڑے تو پھر چلتے چلتے یکدم میں نے دیکھا کہ میری بیوی اور بیٹی
دونوں غائب ہیں۔ میں نے مُڑ کر جو دیکھا تو معلوم ہوا کہ پھر وہ عورتیں انہیں اشارہ کر کے
لے گئی ہیں اور دو مر د کچھ قدم آگے آگئے ۔ میں نے سمجھا کہ یہ وہی شخص ہیں جنہوں
نے ملنا ہے۔ پاس پہنچے تو انہوں نے السّلامُ عَلَيْكُمْ کہا۔ میں نے وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ کہا۔
اور پوچھا کہ فرمایئے کیا بات ہے؟ اُن میں سے ایک نے کہا کہ اِس اِس طرح میری بیوی کو
انوار العلوم جلد 24
242
سیر روحانی (7)
پتہ لگا تو اُس نے ہمیں اطلاع دی۔ میری لڑکی میرے بھائی کے بیٹے سے بیاہی جانے والی
ہے اور میر ابھائی احمدی ہے تو چونکہ لڑکی احمدیوں میں جانی ہے اور میر ابھائی بھی احمدی
ہے اس لئے میں نے خواہش کی کہ میں آپ سے مل لوں۔ میں نے کہا بڑی اچھی بات
ہے۔ پھر میں نے کہا آپ کا کونسا بھائی احمدی ہے ؟ انہوں نے نام بتایا۔ میں نے کہا وہ تو
ہماری جماعت کے وہاں امیر ہیں۔ کہنے لگا جی ہاں۔ ایک میرا وہ بھائی ہے وہ تو بیچارے بعد
میں فوت ہو گئے لیکن دوسرے بھائی موجود ہیں غلام سرور اُن کا نام ہے اور چار سدہ کے
رہنے والے ہیں تو کہنے لگے غلام سرور جو میر ابھائی ہے وہ احمد ی ہے اور میں اور میرا یہ
بھائی دونوں غیر احمدی ہیں۔ میں نے کہا آپ کیوں نہیں احمدی ہوئے کیا آپ نے ہمارا
لٹریچر نہیں پڑھا؟ کہنے لگے نہیں میں نے نہیں پڑھا۔ پھر کہنے لگے دیکھئے ہم نے تو
انصاف کر دیا ہے آپ کا اور ان کا جھگڑا ہے۔ ہم نے دو بھائی آپ کو دے دیئے ہیں اور دو
بھائی ان کو دے دیئے ہیں اس طرح ان کو تقسیم کر دیا ہے گویا اٹھنی آپ کو دے دی ہے
اور اٹھنی اُن کو دے دی ہے۔ انہوں نے مذاق کے رنگ میں یہ بات کہی۔ میں نے بھی
آگے مذاق کے رنگ میں کہا کہ آپ کو ہمارا پتہ نہیں ہم اس معاملہ میں بڑے حریص ہیں
اور ہم سارا روپیہ لے کر راضی ہوا کرتے ہیں اٹھنی لے کر راضی نہیں ہوا کرتے۔ کہنے
لگے لے لیجئیے۔ میں نے کہا دیکھیں گے۔ پھر میں نے کہا آپ نے کبھی لٹریچر نہیں پڑھا؟
کہنے لگے میں نے کبھی نہیں پڑھا اور نہ مجھے فرصت ہے۔ اب جو میں ولایت جانے کے
لئے چلنے لگا تو میرے بھائی نے جن سے مجھے بہت محبت ہے اور وہ مجھ سے بڑے بھی ہیں
جب میں کپڑے وغیرہ بھر رہا تھا تو میری بیوی کو مجبور کر کے کچھ کتابیں لا کے ٹرنک میں
ڈال دیں اور کہنے لگے یہ پڑھنا۔ میں نے کہا بھائی! پڑھنے کی کس کو فرصت ہے۔ کہنے
لگے ۔ جہاز پر اُن کو فرصت کے موقع پر پڑھتے رہنا۔ میں نے انہیں کہا کہ مجھے آپ کا
لحاظ ہے اس لئے رکھ دیں ورنہ میں نے کہاں پڑھنی ہیں۔ تو بس اتنی بات ہے ورنہ
میں نے پڑھا پڑھا یا کچھ نہیں۔ میں نے کہا اچھا اٹھنی پر تو ہم راضی نہیں ہوا کرتے ہم تو
پورا روپیہ ہی لیا کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ چلے گئے۔ تین چار مہینے ہوئے مجھے لندن سے
-
انوار العلوم جلد 24
243
سیر روحانی (7)
ایک خط ملا۔ اس خط کا مضمون ان الفاظ سے شروع ہو تا تھا کہ میں وہ شخص ہوں جو دہلی
کے قلعہ میں آپ سے ملا تھا اور میں نے آپ سے مذاقا کہا تھا کہ ہم نے احمدیوں اور
غیر احمدیوں میں پورا انصاف کر دیا ہے۔ اٹھنی ہم نے آپ کو دیدی ہے اور اٹھنی ہم نے
انکو دے دی ہے اور آپ نے اُس وقت یہ کہا تھا کہ ہم تو اٹھنی پر راضی نہیں ہوا کرتے ہم
تو پورا روپیہ لے کر راضی ہوا کرتے ہیں۔ آپ حیران ہونگے کہ میں لندن سے ایک چوٹی
آپ کو بھیج رہا ہوں ، ایک چوٹی باقی رہ گئی ہے اور میری بیعت کا یہ خط ہے۔ آگے انہوں
نے تفصیل لکھی اور اُس میں انہوں نے لکھا کہ میں جس وقت یہاں آیا تو آپ جانتے ہیں
ہم پٹھان لوگ ہیں اور ہمیشہ نعروں پر ہماری زندگی ہوتی ہے کہ انگریز ہم کو یوں قتل کریں
گے، انگریز ہم کو یوں ماریں گے ، یہ ہوتے کون ہیں۔ ہم پستول یا رائفل سے ڈر کریں گے
اور وہ بھاگ نکلیں گے۔ یہ تو کبھی سوچا نہیں تھا کہ ہمارے پاس کیا سامان ہیں اور ان کے
پاس کیا سامان ہیں۔ صرف اتنا ہم جانتے تھے کہ ہم اپنی جانیں دے دیں گے اور ان کو مار
ڈالیں گے۔ یہی خیالات میرے بھی تھے اور میر اخیال تھا کہ ان کی دُنیوی ترقی اور کالج
وغیرہ دیکھو نگا۔ مجھے یہ پتہ نہیں تھا کہ ان کے سامانِ جنگ ایسے ہیں کہ ہم ان کا مقابلہ
نہیں کر سکتے۔ جب میں یورپ میں آیا تو میں اٹلی میں گیا، فرانس میں گیا، جرمنی میں گیا،
انگلینڈ میں آیا اور میں نے ان کی فوجیں دیکھیں ۔ توپ خانے دیکھے ، ہوائی جہاز دیکھے ،
ان کے گولہ بارود کے کارخانے دیکھے تو میں نے کہا یہ تو ایسی بات ہے جیسے چڑیا کہے کہ
میں باز کو مار لونگی ہمارے اندر اس کے لئے کوئی طاقت ہی نہیں اور اس کو دیکھ کر میں
بالکل مایوس ہو گیا۔ پہلے تو ہم خیال کرتے تھے کہ ہم اتفاقاً انگریز کے ماتحت آگئے ہیں
جس دن پٹھان نے رائفل سنبھالی سارے یورپ کو ختم کر دے گا مگر اب تو یہاں آکر
معلوم ہوا کہ یوروپین لوگوں کو ختم کر نیکا کوئی سوال ہی نہیں یہ تو قیامت تک باقی رہیں
گے ہم انہیں دُنیا سے نہیں مٹا سکتے۔ پھر میرے دل میں اسلام کے متعلق شبہات پیدا
ہونے شروع ہو گئے کہ جب اسلام کا یہ انجام ہونا تھا اور عیسائیت نے اسے کچل کر رکھ
دینا تھا تو پھر عیسائیت ٹھیک ہے۔ درمیان میں بے شک اسلام آیا اور اُس کو کچھ غلبہ ملا مگر
انوار العلوم جلد 24
244
سیر روحانی (7)
اب پھر عیسائیت غالب آگئی ہے۔ غرض اسقدر میرے دل میں مایوسی اور شبہات پیدا
ہونے شروع ہوئے کہ آج شام کو میں نے کہا میرے بھائی نے ٹرنک میں کچھ کتابیں
رکھی تھیں انہیں میں سے کوئی کتاب لاؤ تا کہ میں اُسے پڑھوں۔ شاید اُس میں کوئی بات
ر
بتائی گئی ہو۔ کہنے لگے میں نے آپ کی کتاب " دعوة الامير " نکالی اُس کتاب میں یہی
مضمون ہے کہ اسلام کی تباہی کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبریں دی ہیں اور
بتایا ہے کہ مسلمان اس طرح ذلیل ہو جائیں گے ، تجارتیں جاتی رہیں گی اور سب قسم کی
ترقیاں مٹ جائیں گی۔ بھلا آج سے تیرہ سو سال پہلے کون کہہ سکتا تھا کہ مسلمان کی یہ
حالت ہو گی اُس وقت تو یہ حالت تھی کہ سات سو مسلمان ہو گیا تو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے کہا مردم شماری کرو۔ مسلمانوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! آپؐ نے مردم شماری
کرائی ہے اب تو ہم سات سو ہو گئے ہیں۔ کیا آپ ڈرتے ہیں کہ اب ہم تباہ ہو جائیں گے ؟
اب ہمیں کون مار سکتا ہے۔ اب یا تو اُن کی یہ شان تھی اور یا یہ کہ چالیس کروڑ یا ساٹھ
کروڑ مسلمان ہیں اور اُن کی جانیں لرز رہی ہیں۔ تو یہ حالت آج سے تیرہ سو سال پہلے کون
شخص بنا سکتا تھا نا ممکن تھا کہ کوئی شخص کہے کہ مسلمان ایسا کمزور ہو جائے گا لیکن رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بتایا تھا وہ بات پوری ہو گئی۔ پس اے مسلمانو ! جب تم نے یہ دیکھ
لیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ نا ممکن خبر پوری ہو گئی ہے تو تم کیوں یہ یقین
نہیں کرتے کہ وہ دوسری خبر جو اب میں بتاتا ہوں وہ پوری ہو گی۔ پھر میں نے وہ
پیشگوئیاں لکھی ہیں جو اسلام کی ترقی کے متعلق تھیں۔ اور میں نے کہا ان کو دیکھ لو اور
سمجھ لو کہ اسلام پھر ترقی کرے گا۔ کہنے لگے۔ جب میں نے یہ پڑھا تو میرے دل کو تسلی
ہو گئی کہ واقع میں میں نے جو کچھ دیکھا تھا وہ وہی تھا جو آپ نے بتایا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس کی پہلے سے خبر دی ہوئی ہے اور جب یہ بات پوری ہو گئی جس کا خیال
بھی نہیں آسکتا تھا کہ یہ پوری ہو گی تو آپ کی یہ دوسری بات بھی ضرور پوری ہو گی اور
میں نے سمجھا کہ جس شخص نے دنیا میں آکر ہماری یہ راہنمائی کی ہے اُس سے علیحدہ رہنا
بالکل غلط ہے چنانچہ انہوں نے بیعت کی اور احمدیت میں داخل ہو گئے۔